• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 5178

    عنوان:

    ایک کیمکل ہوتا ہے جو دواؤں اور ایک طرح کے انجیکشن بنانے میں استعمال ہوتاہے، اور وہی کیمکل ڈرگ (نشہ آور دوا) میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے کہ سگریٹ کا پاؤڈروغیرہ۔ میرا ایک گراہک ہے جو مجھ سے یہ کیمکل خریدنا چاہتاہے۔ اور میں جانتاہوں کہ یہ شخص اس کیمکل کو ڈرگ میں استعمال کرے گا۔ سوال یہ ہیکہ کیا یہ کاروبار اسلام میں حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 900=777/ ب

    اگر کیمیکل میں ناپاک وحرام اجزاء شامل نہیں ہیں تو اس کی خرید و فروخت درست ہے، اب دوسرا شخص اس کو کسی بھی کام کے استعمال میں لائے وہ شخص اس کا مکلف ہے، البتہ اگر آپ خود اپنی طرف سے احتیاط برتیں تو اور اچھی بات ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند