• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 5161

    عنوان:

    میں ایک فارورڈنگ کمپنی کامالک ہوں، میں دبئی میں گراہکوں سے کار لیتا ہوں اور افغانستان بھیجتا ہوں، اس کے بعد میں ان کاروں کو ایک دوسری شپنگ کمپنی (جہاز کے ذریعہ مال وغیرہ بھیجنے والی کمپنی)کو دیتا ہوں۔ اس جہاز کا ایک دوسرے جہاز کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوگیا اور ۵۹/کاریں پانی میں گرگئی۔ میں یہ کار گراہکوں سے پہونچانے کی ذمہ داری پر نہیں لیتا ہوں۔ نیز میں شپنگ کمپنی کوبھی ان کی ذمہ داری پر پہونچانے کو نہیں کہتا ہوں۔ نیز گراہک کار کا انشورنس نہیں کراتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کیا گراہک دعوی کرنے کا حق رکھتا ہے؟ اس دعوی کی ادائیگی کا کون ذمہ دارہے؟ (۱) شپنگ کمپنی ؟ (۲) میں یعنی فارورڈنگ کمپنی؟ (۳) گراہک کوئی دعوی نہیں کرتے ہیں؟ حنفی فقہ کے مطابق جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1297=1096/ ب

    اگر کار کے منگوانے والوں نے یہ صراحت کردی ہے کہ آپ ہمارا مال شپنگ کمپنی کے ذریعہ بھیجیں اور پھر راستہ میں بھیجا ہوا مال ضائع ہوگیا تو آپ اس مال کی ادائیگی کے ذمہ دار نہ ہوں گے۔ اوراگر انھوں نے اس کی صراحت نہیں کی ہے، آپ نے اپنی مرضی سے شپنگ کمپنی کے ذریعہ مال بھیجا، تو راستہ میں گم ہوجانے یا ضائع ہوجانے پر آپ ذمہ دار ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند