• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 51060

    عنوان: ہم کالین اور شال وغیرہ کا کاروبار کرتے ہیں

    سوال: ہم کالین اور شال وغیرہ کا کاروبار کرتے ہیں تو اکثر ڈرائیور اور ٹورگائیڈ ہمارے پاس گاہک کو لاتے ہیں ، جس کیلئے ہمیں ڈرائیور اور ٹورگائیڈ کو گاہک کی خرید میں سے کمیشن دینا ہوتا ہے جس کے بارے میں گاہک کو پتا نہیں ہوتا، کیا یہ جائز ہے اور ایسا کاروبار کیسا ہے ، کیا شریعت میں ایسا کرنا جائز ہے ۔

    جواب نمبر: 51060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 629-461/L=6/1435-U اگر آپ بخوشی ڈرائیور اور ٹور گائیڈ کو کچھ رقم دیدیں تو اس کی گنجائش ہے، البتہ گاہک کو دھوکہ میں رکھ کر اس سے زیادہ قیمت وصول کرنا خلافِ مروت ہے اس لیے اس سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند