• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 50105

    عنوان: میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے ، میں کپڑے ہول سیل ریٹ پر خریدتی ہوں جو کہ مارکیٹ سے بہت کم ریٹ پہ ہوتاہے ، میں کتنی منافع سے بیچ سکتی ہوں؟

    سوال: میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے ، میں کپڑے ہول سیل ریٹ پر خریدتی ہوں جو کہ مارکیٹ سے بہت کم ریٹ پہ ہوتاہے ، میں کتنی منافع سے بیچ سکتی ہوں؟

    جواب نمبر: 50105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 271-225/B=2/1435-U شرعی اعتبار سے منافع حاصل کرنے کے لیے کوئی حد متعین نہیں ہے، البتہ جتنی اس کپڑے کی ویلیو ہو اور بازار میں جتنی اس کی قیمت ہو آپ بھی اسی حساب سے کچھ نفع کے ساتھ بیچ سکتی ہیں بشرطیہ اس میں دھوکہ دہی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند