• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 41917

    عنوان: کیا کوئی مسلمان کسی یہودی یا عیسائی کی ایسی کمپنی میں شرکت کرسکتا ہے

    سوال: اللہ تعالیٰ علما ء دؤبند کی عمر میں برکت عطافرمائے، آمین۔ کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: کیا کوئی مسلمان کسی یہودی یا عیسائی کی ایسی کمپنی میں شرکت کرسکتا ہے جو کمپنی مسلم واسلام دشمنی میں ملوث ہو یا اس کمپنی کا چیئر مین اسلام دشمنی میں ملوث ہو ؟آیا تجارت اور شرکت کیا الگ الگ چیز ہیں؟ اور ان میں کیا فرق ہے۔ ازراہِ کرم حدیث کی روشنی میں جواب ارسال فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 41917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1560-1177/D=11/1433 کمپنی کے مسلم واسلام دشمنی میں ملوث ہونے کی تفصیل تحریر کریں اسی طرح چیئرمین کے اسلام دشمنی کی عملی شکل کیا ہے اس کی وضاحت کریں۔ نیز کمپنی میں جو کام ہوتا ہے یا جو ساز وسامان تیار کیا جاتا ہے وہ کس قدر اسلام اور مسلمان دشمنی سے مربوط ہے اس کی وضاحت کریں۔ (۲) تجارت بیع وشراء کاروبار کو کہتے ہیں اس میں شرکت بیع وشراء میں شرکت ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند