• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 39964

    عنوان: سودی کام کرنے والے سے لین دین

    سوال: میں یونانی دوائیوں کا کام کرتا ہوں ۔ میرے پاس بینک میں کام کرنے والے لوگ بھی دوائیں لینے آتے ہیں کیا میں ان کو دوائیں فروخت کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 39964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1123-699/L=8/1433 آپ ان لوگوں کو دوائیں فروخت کرسکتے ہیں اور قیمت جو آئے گی وہ حلال ہوگی، البتہ اگر احتیاط برتیں ٹو بہتر ہوگا، ماخوذ من فتاوی دارالعلوم: ۱۴/ ۳۹۵، ۳۹۶، ۳۹۷، ۳۹۸۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند