• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 321

    عنوان:

    کیا کسی کمپنی کے شیئرز کی خرید و فروخت جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    کیا کسی کمپنی کے شیئرز کی خرید و فروخت جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 216/م=214/م)

     

    کمپنی کے شیئرز کی خرید و فروخت حسب ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے۔

    (۱) کمپنی کا اصل کار و بار حلال ہو، حرام کاروبا رمیں ملوث نہ ہو۔

    (۲) اس کمپنی کے کچھ منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں، یعنی رقم صرف نقد کی شکل میں نہ ہو۔

    (۳) اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہے تو اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔

    (۴) تقسیم منافع کے وقت، نفع کا جتنا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہے، اس کو صدقہ کردے۔ ہکذا في المقالات الفقہیة (ج:۱، ص:۱۵۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند