• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 3087

    عنوان:  کیاہم درآمد کیے گئے کاغذات کم قیمت کے ساتھ دکھا سکتے ہیں؟

    سوال:

    ہم لوگ امپورٹرس (درآمد کرنے والے) ہیں یعنی ہم مختلف ملکوں سے سامان خریدتے ہیں اورپاکستان میں فروخت کرتے ہیں۔ کبھی کسٹم آفس کچھ سامانوں کی قمیت خرید کی قیمت سے زیادہ متعین کرتاہے، اس کی وجہ سے ہمیں کسٹم ڈیوٹی زیادہ دینی پڑتی ہے مثلا ہم ۱۰۰/ روپئے میں ایک سامان خرید تے ہیں اور کسٹم آفس اس کی قیمت ۱۲۰/ لگاتا ہے اور ہمیں ۱۲۰ کے حساب سے کسٹم ڈیوٹی دینی پڑتی ہے۔ بعض دفعہ کسٹم آفس اصل قیمت سے کم متعین کرتاہے مثلا ہم کوئی چیز ۱۰۰/ روپئے میں خریدتے ہیں اور اس پر کسٹم ڈیوٹی ۸۰/ روپئے ہوتے ہیں ۔ اس صورت میں کیاہم درآمد کے کاغذات کم قیمت کے ساتھ دکھا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 3087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 187/ ب= 181/ ب

     

    جس طرح جھوٹ بولنا ناجائز ہے اسی طرح جھوٹ لکھنا بھی ناجائز ہے۔ آپ اگرکسٹم آفس میں درآمد کے تمام ہی کاغذات کم قیمت کے ساتھ دکھائیں گے تو ظاہر ہے یہ جھوٹ ہوگا۔ ایسا کرنا دُرست نہیں۔ جب بعض دفعہ کسٹم آفس اصل قیمت سے کم اور کبھی اصل قیمت سے زیادہ قیمت متعین کرتا ہے تو اس صورت میں کسٹم ڈیوٹی کی زیادتی کی تلافی ہوجاتی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند