• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 1873

    عنوان:

    کیا میزان بینک میں روپئے لگانا درست ہے یا نہیں ؟ 

    سوال:

    (۱) میر اسول یہ ہے کہ کیا۲۰یا ۳۰ سال کے لیے بینک کو پر وپرٹی لیز پر دینا جائز ہے یا نہیں ؟ مالک بینک سے معاہدہ کر تے ہیں کہ صرف لیز کی رقم ایک مشت میں ادا کی جائے اور کوئی کرایا نہیں لیا جائے گا۔

    (۲) کیا میزان بینک میں روپئے لگانا درست ہے یا نہیں ؟ میرے علم کے مطابق مفتی محمد تقی عمانی صاحب اس بینک کے چیئر مین ہیں۔ براہ کرم، مفصل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 1873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 692/ ن= 688/ ن

     

    (۱) سودی کاروبار کرنے والے بینک کو پروپرٹی لیز (پٹہ) پر دینا اچھا نہیں، وجاز إجارة بیت بسواد الکوفة لا بغیرھا علی الأصح لیتخذ بیت نار أو کنیسة أو بیعة أو یباع فیہ الخمر وقالا: لا ینبغي ذلک لأنہ إعانة علی المعصیة وبہ قالت الثلاثة (در مختار: ۹/ ۵۶۳، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند