• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 176560

    عنوان: تبلیغی اجتماعات میں تجارت کے لیے سامان بیچنا ؟

    سوال: میرا سوال تبلیغی اجتماعات میں سامان بیچنے کے متعلق ہے، جماعت کے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ تبلیغی اجتماعات میں تجارت کے لیے سامان بیچنا صحیح نہیں ہے، مولانا سعد صاحب بھی اس کے لیے منع کرتے ہیں کہ اجتماع میں سامان وغیرہ بیچنا صحیح نہیں ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 176560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 535-398/B=05/1441

    تبلیغی اجتماعات کے اندر دکانیں اور بازار لگانا مناسب نہیں، اس کی وجہ سے شرکت کرنے والوں کے ذہن میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔ ہاں اگر اجتماع سے ہٹ کر علیحدہ جگہ پر دکانیں لگالیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند