معاملات - بیع و تجارت

INDIA

سوال # 170827

کیا سسٹیمیٹک انویسٹمنٹ پلان (Systematic Investment plan) میں پیسہ لگانا حلال ہے؟ کمپنی میرے پیسوں کو مختلف کمپنیوں میں لگائے گی جس میں نفع نقصان دونوں ہوں گے، اس کاروبار میں کوئی فکس پروفٹ نہیں ہے، بلکہ یہ مارکیٹ کے حالات پر موقوف ہے ، ہمیں اچھا منافع بھی ہوسکتاہے اور بڑا نقصان بھی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

Published on: Jul 11, 2019

جواب # 170827

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:876-765/sd=11/1440



صورت مسئلہ واضح نہیں ہے، کمپنی سے معاملہ کی پوری تفصیلات لکھیے، نفع و نقصان کے ضابطے اور کمپنی کے حساب کا طریقہ کار واضح طور پر تحریر کیجیے، منافع کوئی فکس نہیں ہے، اس کا کیا مطلب؟ کیا فیصد کے اعتبار سے بھی نفع فکس نہیں ہوتا ؟۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات