• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 169313

    عنوان: موبائل پارٹ کو بیچنا كیسا ہے؟

    سوال: سوال: موبائل اککسسوریس بزنس کرنا کیسا ہے جس میں موبائل پارٹ جیسے سپیکر، بلوٹوتھ، ائیر فون جیسی چیزیں بیچی جاتی ہیں۔ برا? کرم جواب مرحمت فرمائیں ۔شکریہ

    جواب نمبر: 169313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 794-717/H=07/1440

    اکسریز بزنس جس میں موبائل پارٹ بیچے جاتے ہیں فی نفسہیہ تجارت جائز ہے۔

    والظاہر من مذہب الحنفیة أنہم یجیزون بیع ہذا القسم، وإن کان معظم منافعہ محرماً ، ولذلک اجازوا بیع الدہن المتنجس ۔ قال الحصکفي فی الدر المختار ونجیز بیع الدہن المتنجس ، والانتفاع بہ في غیر الأکل بخلاف الودک (فقہ البیوع: ۱/۳۲۴) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند