معاملات - بیع و تجارت

PAKISTAN

سوال # 168428

میں نے ابھی کچھ دن پہلے آئی کیو آپشن (iqoption) نام سے ایک ایک ویب سائٹ دیکھی اور اس کے بارے میں کچھ تحقیق کی تو اس میں ہوتا کچھ اس طرح ہے کہ ہم کرنسی خرید تے ہیں اور کچھ ہی وقت میں اس کی قیمت میں کم یا زیادہ ہوتی ہے جس میں ہم زیادہ ہونے پر اپنا منافع دیکھ کر بیچ دیتے ہیں ، کیا یہ صحیح ہے؟ کیا ہم یہ تجارت کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
آپ کی رہنمائی کا شکرگذار

Published on: Jul 21, 2019

جواب # 168428

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:525-747/N=11/1440



آج کل مارکیٹ میں کرنسی کی جو آن لائن تجارت جاری ہے، یہ مختلف وجوہ مثلاً بیع قبل القبض اور بعض صورتوں میں مبیع معدوم وغیرہ ہونے کی بنا پر ناجائز ہے؛ لہٰذا آپ آئی کیو آپشن نامی ویب سائٹ پر جاکر کرنسی کی آن لائن تجارت سے گریز کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات