• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 158796

    عنوان: ایسے پرندوں کی تجارت کا حکم جن کا کھانا حلال نہیں

    سوال: ایسے پرندوں کی تجارت کرنا جن کا کھانا حلال نہیں ہے ، حرام ہے یا حلال ہے؟

    جواب نمبر: 158796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 663-574/L=6/1439

    اگر ان پرندوں کی کھال ہڈی وغیرہ کار آمد ہو تو ان کی بیع وشراء درست ہے۔ صح بیع الکلب والفہد والسباع والطیور لما رواہ أبو حنیفة - رضی اللہ تعالی عنہ - أنہ - صلی اللہ علیہ وسلم - رخص فی ثمن کلب الصید ولأنہ مال متقوم آلة الاصطیاد فصح بیعہ (البحر الرائق: ۶/ ، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند