معاملات - بیع و تجارت

India

سوال # 156112

جناب عالی! سلام مسنون ہو زندہ جانوروں کی خرید و فروخت ترازو سے تول کر کرنے کا شرعی حکم کیا ہے آج کل فارمی مرغیاں دوکان دار زندہ تول کر خریدتے ہیں اور پھر بسا اوقات custumer کوبھی زندہ بیچ دیتے ہیں، اسی طرح بکرے یا بھینس پال کر کے زندہ ترازو سے تول کر پورا جانور بیچا جانا کیسا ہے ؟

Published on: Dec 3, 2017

جواب # 156112

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:263-236/H=3/1439



زندہ جانور (مرغی، بکرا بھینس وغیرہ) کو پہلے تول کر اندازہ وزن کا کرلیں اس کے بعد بیع کے لیے ایجاب وقبول کریں اس میں کچھ حرج نہیں زندہ جانور کی بیع وشراء بلاکراہت درست ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات