• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 154588

    عنوان: کمپنی گاہک سے 25200 روپے وصول کرکے 40 دن بعد اسے 39000والی موٹر سائیکل فراہم کرتی ہے

    سوال: سوال: پاکستان میں ایک کمپنی ہے (ایم این ایم )کے نام سے جو لوگوں سے کم رقم وصول کرکے 40 دن بعد موٹر سائیکل فراہم کرتی ہے کیا یہ کاروبار جائز ہے ، طریقہ کار یہ ہے کہ کمپنی گاہک سے 25200 روپے وصول کرکے 40 دن بعد اسے 39000والی موٹر سائیکل فراہم کرتی ہے ، کمپنی اس طرح ہزاروں لوگوں سے موٹر سائیکل لے کر ان کے پیسوں سے کاروبار کرتی ہے اور وقت مقررہ پر بڑی تعداد میں کم قیمت پر موٹرسائیکلیں لے کر اپنے گاہکوں کو فراہم کرتی ہے ۔ کیا اس کمپنی سے موٹر سائیکل لینا جائز ہے ؟ کمپنی کی مزید کوئی شرائط وغیرہ نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 154588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1401-1365/sn=1/1439

    صورت مسئولہ سے متعلق درج ذیل امور کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کیا جائے پھر ان شاء اللہ حکم شرعی تحریر کیا جائے گا۔

    (الف) کمپنی گاہک سے پیسہ وصول کرتے وقت جس معاہدہ نامے پر دستخط کراتی ہے یا جو رسید دیتی ہے اسکی نقل عکسی ارسال کریں۔

    (ب) اگر کوئی گاہک رقم دینے کے بعد اپنی رقم واپس لینا چاہے تو اس سلسلے میں کیا ضابطہ ہے؟

    (ج) کمپنی گاہک کو کونسی موٹر سائیکل فراہم کرے گی، اس کی جملہ تفصیلات شروع ہی میں بتادیتی ہے یا یہ چیزیں مبہم چھوڑدی جاتی ہیں۔

    (د) کمپنی جو کاربار کرتی ہے اگر خدانخواستہ وہ کاروبار ڈوب جائے کیا تو بھی موٹر سائیکل مہیا کرے گی؟ یا اس سلسلے میں کچھ اور ضابطہ ہے۔

    ہرہرجزء کی مستقلاً وضاحت کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند