• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 149976

    عنوان: پرنٹ ریٹ سے زیادہ پیسہ لینا

    سوال: میرا امول دودھ کا کاروبار ہے اور مارکیٹ میں اکثر لوگ دودھ کی تھیلی پر پرنٹ شدہ رقم سے ایک یا دو روپئے زیادہ لیتے ہیں، میں بھی لیتا ہوں، تو کیا ایم آر پی (پرنٹ شدہ ریٹ) قیمت سے زیادہ گاہک کو بول کر کے لیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 149976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 777-699/sn=7/1438

    جی ہاں! مطبوعہ قیمت پر ایک دو روپئے زیادہ پر بھی بیچ سکتے ہیں۔ والثمن ما تراضی علیہ المتعاقدان سواء زاد علی القیمة أو نقص (درمختار مع الشامي: ۷/۱۲۲، ط: زکریا)

    ------------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ پرنٹ ریٹ سے زیادہ پر بیچنا اگر قانون کے خلاف ہو تو احتیاط چاہیے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند