• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 146177

    عنوان: وفات کے بعد اگلے روز فاتحہ یا قرآن خوانی وغیرہ کا نظم کرنا اور اس میں کھانے کی کوئی چیز بانٹنا

    سوال: ہماری بستی اور دیگر قرب و جوار میں ایک رسم ہے کہ اگر کسی کے گھر میں کوئی انتقال کر جائے تو مرحوم کو ایصال ثواب پہنچانے کی غرض سے اس کی تدفین کے اگلے روز قرآن خوانی کی مجلس منعقد کی جاتی ہے اس میں قرآن اور دیگر دعا اور وظائف کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ کچھ دعا اور وظائف کھنے پینے کی چیزوں پر پڑھے جاتے ہیں (عموما چنے وغیرہ) تو کیا یہ چنے ہر ایک کے لئے کھانا جائز ہے یا نہیں اور کیا یہ محض؟غریب ہی کے لئے جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 146177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 179-163/M=2/1438

    مرحوم کے لیے ایصال ثواب توصحیح اور ثابت ہے لیکن اس کے لیے کوئی دن، تاریخ اور طریقہ لازم و متعین نہیں، تدفین میت کے اگلے روز اجتماعی قرآن خوانی کا اہتمام کرنا اور اس کے لیے باضابطہ مجلس منعقد کرنا اور کھانے پینے کی چیز پر دعا اور وظیفہ پڑھنے کے بعد اسے تقسیم کرنا وغیرہ اس طریقے کا التزام مکروہ اور ناپسندیدہ ہے، دن و تاریخ کی تعیین و تخصیص کے بغیر اور کسی غیر ثابت شدہ ہیئت کے التزام کے بغیر انفرادی طور پر جب جس قدر ہوسکے تلاوت قرآن کرکے یا نفلی نمازیں پڑھ کر یا صدقہ خیرات کرکے یا کسی بھی کار خیر کے ذریعہ ثواب میت کو پہنچایا جاسکتا ہے اگرچہ جس چنے پر وظیفہ وغیرہ پڑھا گیا ہو اس کو کھانا نا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند