• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 146161

    عنوان: شرکت کے طریقہ کار میں تبدیلی کرنا؟

    سوال: میں کسی کے ساتھ پارٹنر شپ میں ہوں اور ہم نفع و نقصان میں برابرکے شریک ہیں، دونوں کام کرنے والے پارٹنر ہیں، لیکن میرا پارٹنر کام میں برابر کوشش نہیں کرتاہے بلکہ وہ بزنس میں صرف پچیس پرسینٹ وقت دیتاہے، جیسے کام کو بوجھ بڑھا تو میں نے تنہا ہی سارا کام کیا اور اس کے بارے میں شروع میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیاتھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اب بھی ہم شریک کے درمیان برابر ی سے نفع تقسیم ہوگا؟

    جواب نمبر: 146161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 131-234/B=3/1438

     

    جی ہاں اب بھی شرکاء کے درمیان برابری کے ساتھ ہی نفع کی تقسیم ہوگی، اگر آپ اس میں کچھ رد و بدل کرنا چاہتے ہیں تو نفع کی شرکاء کے مابین تقسیم کو لینے کے بعد آئندہ کے لیے شرکت کے طریقہ کار تبدیل کر سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند