• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 146116

    عنوان: تصاویر والی نوٹ بك بیچنا خریدنا؟

    سوال: ہمارے یہاں سرکاری اور غیر سرکاری اسکول کی کتابوں اور نوٹ بک پر جاندار کی تصویریں چھپی ہوئی ہوتی ہیں، ایسی چیزوں کا دوکان پر بیچنا یا خریدنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 146116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 181-132/H=2/1438

    ایسی کتابیں اور نوٹ بک کہ جن پر جاندار کی تصاویر نہ ہوں اُن کے بیچنے خریدنے کا انتظام کرلیں تو اُس کا بہتر ہونا تو ظاہر ہے ورنہ صورت مسئولہ میں چونکہ تصاویر تبعاً ہوتی ہیں اور اصالةً کتابوں اور نوٹ بکس کی بیع و شراء ہوتی ہے اس لیے ان کے بیچنے خریدنے کی بھی گنجائش ہے اس کی آمدنی پر حرام وناجائز ہونے کا حکم نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند