معاملات - بیع و تجارت

Afghanistan

سوال # 146053

سونے کے کاروبار کی ایک کمپنی ہے جس سے لوگ سونا خرید تے ہیں،لوگ پیسہ دیتے ہیں اور سونا پر قبضہ کرلیتے ہیں، لیکن سونا پورے بازار میں ارزاں قیمت پر فروخت ہوجاتاہے ،اس لیے گاہک مجبور ہیں کہ یہ سونا پھر سے اسی کمپنی پر فروخت کرے ، کیوں کہ گولڈ کمپنی انٹرنیشنل قیمت لیتی ہے ، کیا یہ بیع صحیح ہے ؟

Published on: Nov 21, 2016

جواب # 146053

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 156-118/H=2/1438



کمپنی سے سونا خرید کر نقد پیسے (قیمت) ادا کردیتے ہیں اور سونے پر قبضہ کرلیتے ہیں پھر کسی وقت میں وہی سونا کمپنی کو نقد فروخت کرکے سونا کمپنی کو دے دیتے ہیں اور قیمت کمپنی سے لے لیتے ہیں یہ دونوں بیع و شراء درست ہیں کچھ آپ کو اشکال ہوتو اس کو صاف و واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات