• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 10258

    عنوان:

    کمپنی (الف) کمپنی (ب) کے پاس سے ہول سیل میں مال خریدتی ہے اور اپنے اسٹیٹ (صوبہ) میں بیچتی ہے۔ اب جو مال خریدا جاتا ہے وہ نئی مصنوعات ہونے کی وجہ سے کمپنی (الف) اپنے خریدے ہوئے مال میں سے تھوڑا مال (نمونہ) کے طور پر مارکیٹ میں دیتی ہے۔ یہ جو نمونہ کمپنی (الف) نے کیا اس کے پیسے کمپنی (ب) سے لینے ہیں۔ تو کمپنی (الف) ایک جعلی نمونہ کلیم بنوا کر کمپنی (ب) سے کلیم کے پیسے مانگے اس میں ایک رپورٹ کا غلط اندراج کرنے کا کمپنی (الف) میں کام کرنے والے آدمی (زید) سے کہا جاتا ہے۔ کیا (زید) یہ کام کرنے پرکمپنی کے گناہ میں شریک ہے؟ زید کمپنی (الف) کا ایک تنخواہ پر رکھا گیا آفیسر ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 79=79/ د

    غلط (خلاف واقعہ) رپورٹنگ کرنے کا گناہ زید کو بھی ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند