دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1482
عبادات >> زکاة و صدقات
Q.
ہم والدین اور چار لڑکے ہیں۔ ہمارے پاس ایک دکان اورایک مکان ہے ۔ ہم نے ایک پلاٹ سولہ لاکھ کا اور ایک فلیٹ پندرہ لاکھ کا ایک شخص (ماما)کے ساتھ ایک چوتھائی شراکت کے ساتھ درج ذیل نیت سے خریدا: (۱)ان کو زیادہ قیمت پر فروخت کرنا اور ایک دوسری پراپرٹی خریدنا اور اس کے بعد اس کو دوبارہ فروخت کردینا اوراسی طرح آگے۔ (۲) پیسوں کی ضروت کے وقت یعنی (شادی، مکان کی تجدید، کاروبار وغیرہ)تو ایک یا دونوں کو فروخت کرنا۔ (۳)ایک کار فروخت کرنا اور خریدنا آدھے لین دین سے اور دوبارہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنا۔ (۴)اپنے کاروبار کو پھیلانے کے لیے ایک دوسری دکان خریدنا اور فروخت کرنا۔ کیا مجھ کو ان پراپرٹی پر زکوة ادا کرنی ہوگی (موجودہ مالیت پر یا اصل قیمت پر)؟
2122 مناظر
Q.
ہم نے ایک دوست کو قرض دیا۔ دو سال تک امید تھی کہ واپس آجائے گا تو ہم اس کی زکوة بھرتے رہے اب امید نہیں ہے تو کیا کرنا ؟
1912 مناظر
Q.
میں زکوة کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ اگر گزشتہ سال میری بچت چار لاکھ تھی اورمیں نے ان پیسوں کی زکوة ادا کردی ہے،اب میں ان پیسوں کو مستقبل کے اخراجات کے لیے رکھنا چاہتا ہوں۔ اب اس سال میری بچت تین لاکھ ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا مجھ کو صرف اس سال کی بچت تین لاکھ پر زکوة ادا کرنی ہوگی یا میری پچھلی تمام بچت پر؟
2137 مناظر
Q.
اگر اپنی بیٹی کے جہیز کے لیے کچھ سامان اور ایک لاکھ روپیہ رکھا ہو تو کیا اس پر زکوة واجب ہے؟
5864 مناظر
Q.
اگر میں اپنے مرحوم والد کی طرف سے قربانی ادا کروں تو کیا اس سے ان کی روح کو ثواب ملے گا؟ اگر ایسا ہے تو کیا پورا ثواب ان کی روح کو ملے گا؟ برائے کرم وضاحت فرماویں۔
2243 مناظر
Q.
میرے پاس کچھ سونا ہے اور میں ان زیورات پر زکوة واجب ہے ۔ اب میں ان زیورات کو اپنی لڑکیوں کی شادی کے لیے (جن کی عمر سات سال اور چار سال ہے) رکھنا چاہتاہوں۔ کیا مجھ کو ان زیورات پر زکوة دینی ہوگی؟ کیا میں کبھی کبھی ان زیورات کو استعمال کرسکتاہوں؟
1396 مناظر
Q.
میرے والد صاحب کا جنوری 2004میں انتقال ہوا۔ وراثت کی کاروائی کے بعد اب (دسمبر2009) میں مجھ کو ان کاپیسہ مل رہا ہے جو کہ تقریباً تین لاکھ ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیامجھ کو ماضی کی یعنی (2005-2009) تک کی زکوة ادا کرنی ہوگی؟ انھوں نے اپنے انتقال سے پہلے زکوة ادا کی ہے۔(۲)میں نوکری کرتا ہوں۔میں چھ ہزار روپیہ ہر ماہ تنخواہ اٹھاتا ہوں او رہر ماہ دو ہزار سے تین ہزار روپیہ (یعنی سالانہ چوبیس سے تیس ہزار روپیہ سالانہ) بچاتا ہوں۔ کیا میں زکوة کا مستحق ہوں؟
1362 مناظر
Q.
میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا غیر مسلموں سے مدرسہ کے لیے چندہ لینا جائز ہے؟
2135 مناظر
Q.
ہم ایک کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں اور ایڈوانس کیطور پر ہم نے کچھ رقم ادا کی ہے۔ مہربانی فرماکر یہ بتائیں کہ اس رقم پر زکوة واجب ہے یا نہیں؟
7049 مناظر
Q.
زید ہر سال دس رمضان کو اپنی زکوة شمار کرتا ہے۔ 10/رمضان 1429کو اس کے پاس ایک لاکھ روپئے تھے، اور اس نے ڈھائی ہزار زکوة ادا کردی۔ رجب 1430میں وہ سروس سے ریٹائر ہوگیا اور اس کو بارہ لاکھ روپئے ریٹائرمینٹ کے ملے جس میں پی ایف، چھٹی کے پیسے وغیرہ شامل تھے۔ 10/رمضان 1430کو تیرہ لاکھ پچاس ہزار روپئے اس کے پاس تھے۔ 1430میں وہ کتنی زکوة نکالے گا؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔
1564 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ اکثر مسلم مستورات کہتی ہیں اورعمل بھی کرتی ہیں کہ اگر نئے لباس اور گہنے پہن کر صلوة التسبیح ادا کی جائے تو پہنے گئے لباس اور گہنے بے حساب ہوجاتے ہیں، یہاں تک کہ ان گہنوں پر زکوة بھی نہیں بنتی۔
1512 مناظر
Q.
اگر کسی عورت کے پاس سولہ تولہ سونا ہو اور وہ کرایہ پر رہتی ہو تو زکوة کتنی بنے گی؟ اورآج تک زکوة ادا نہیں کی تو کیا حکم ہے پچھلے سالوں کے لیے؟
2419 مناظر
Q.
میں نے ایک پلاٹ خریدا تھا۔ اس کو خریدے ہوئے لگ بھگ دو سال ہورہے ہیں۔ یہ پلاٹ میں نے گھر بنانے کے لیے لیا تھا لیکن کاروبار میں نقصان کی وجہ سے قرض ہوگیا جس کی ادائیگی کے لیے اس کو بیچ کر قرض ادا کررہا ہوں جس سے پورا قرض ادا نہیں ہوپائے گا۔ کیا اس زمین کے بکنے پر اس پر زکوة واجب ہوتی ہے جب کہ میں ابھی تک قرض دار ہوں؟ مہربانی کرکے مجھے تفصیل سے بتائیے۔
2568 مناظر
Q.
میں نے قسطوں پر ایک پلاٹ خریدا ہے، ہرتیسرے ماہ قط ادا کرا ہوں۔ میرا اس پلاٹ کو فائدہ پر بیچنے کا ارادہ ہے۔ (۱) کیا اس پلاٹ کی زکات ادا کرنی ہے؟ (۲) زکات کا حساب اس پلاٹ کی کل قیمت پر ہوگا یا جتنی اقساط میں نے ادا کی ہیں ان اقساط کے ٹوٹل پر زکات ہوگی۔ (۳) یہ قسطیں سن 2012 تک ادا کرنی ہیں تو کیا ہرسال ادا شدہ اقساط یا ٹوٹل پلاٹ کی قیمت پر زکات ادا کرنا ہوگا یا جب تک میں اس پلاٹ کو فروخت نہ کردوں تب تک ہرسال اس پر زکات ادا کرتا رہوں گا؟ (۴) نیز یہ پلاٹ ابھی تک نہ میں نے دیکھا ہے اور نہ اس پر قبضہ کیا ہے، صرف کاغذات میرے نام کے ہیں تو کیا بغیر دیکھے اور بغیر قبضہ کیے میں اس پلاٹ کو آگے بیچ سکتا ہوں۔
10095 مناظر
Q.
میرا سوال ایک پلاٹ کی زکوة سے متعلق ہے۔ چند سالوں پہلے مجھ کو اپنا مکان تعمیر کرنا پڑا اور میرے پاس مثلاً سو لاکھ روپئے تھے۔ میں نے ابتدائی تعمیر کے لیے پچاس لاکھ روپئے محفوظ رکھے، اور تیس لاکھ اور بیس لاکھ کے مزید دو پلاٹ خریدے۔ اس وقت ان دو پلاٹوں کے متعلق میری نیت حسب ذیل تھی: (۱)میں بڑے پلاٹ کو اپنے بچوں کے لیے محفوظ رکھوں گا اور اس کو فروخت نہیں کروں گا۔ (۲)اور میں چھوٹے پلاٹ نمبر دو کوچند مہینوں میں اپنے مکان کے تعمیراتی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے فروخت کردوں گا ۔اس پیسہ کو بینک میں رکھنے کے بجائے میں نے پلاٹ نمبر دو اس لیے خریدا کہ اگلے چند مہینوں میں پلاٹ نمبر دو اچھی قیمت پر فروخت ہوجائے گااور مجھ کو اس پیسہ پر کچھ حلال منافع حاصل ہوجائے گا۔تاہم بعد میں ایسا ہوا کہ جب مجھ کواپنے مکان کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوئی تو میں نے پلاٹ نمبر دو کو فروخت کرنے کی کوشش کی لیکن ....
3089 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا ایک لڑکی زکوة کی رقم اپنے والدین کو دے سکتی ہے ان کا قرض ادا کرنے کے لیے؟ کیوں کہ ان کے پاس اپنا قرض ادا کرنے کے لیے زیادہ نہیں ہے کیوں کہ ان کے پاس زیادہ بچت نہیں ہے اور اپنی زندگی کے روزانہ کے اخراجات بڑی مشکل سے پوری کرتے ہیں۔
2364 مناظر
Q.
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں معید پچھلے دس ماہ سے اپنا کاروبار کررہا ہوں۔ رمضان میں زکوة کے معاملات میں کچھ الجھن پیش آرہی ہے۔ مجھ سے اپنے کاروبار کا اسٹاک نہیں ہورہا کہ میں صحیح زکوة کی رقم معلوم کرسکوں اور مجھے ان دس مہینوں میں کچھ نقصان بھی ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مجھے پانچ لاکھ کا منافع ہوا ہوگا۔ اب معاملہ یہ ہے کہ سمجھ نہیں پارہا ہوں کہ زکوة کیسے ادا کروں اس لیے ایک اندازے کے مطابق میں نے دس لاکھ منافع کے حساب سے پچیس ہزار زکوة ادا کی ہے۔ جاننا چاہتاہوں کیا صحیح کیا یہ مجھے کیا کرنا چاہیے دل مطمئن نہیں ہورہاہے اس لیے آپ سے جاننا چاہتاہوں۔ اور رمضان کے علاوہ بھی زکوة ادا کی جاسکتی ہے جیسے کوئی رمضان میں ادا نہ کر پائے ہو تو اس صورت میں کیا کرنا ہوگا؟ امید کرتا ہوں کہ آپ جلد جواب ارشاد فرمائیں گیں۔
2306 مناظر
Q.
عبداللہ اور احمد ایک کمیٹی/بسسی کے ممبر ہیں جس کے پچاس ممبر ہیں او رپچاس ماہ پر مشتمل ہے اور ہر ماہ اس کی قرعہ اندازی ہوتی ہے اور کل رقم ہے پچاس ہزارروپیہ۔ پندرہ ماہ کے بعد عبداللہ کی کمیٹی/بسسی نکل آتی ہے اور پھر احمد اس رقم کو عبداللہ سے اس شرط پر حاصل کرتا ہے کہ جب میری کمیٹی/ بسسی نکلے گی تو میں ٹمہیں ادائیگی کردوں گا اور پھر اس طرح بیس مہینے گزرگئے ہیں لیکن احمد کی کمیٹی/ بسسی نہیں نکلی او رمزید پندرہ مہینے باقی ہیں۔ احمد نے جو رقم لی تھی وہ بھی خرچ ہوچکی ہے۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا احمد زکوة کا مستحق ہے یا احمد صاحب نصاب کہلائے گا کیوں کہ آئندہ پندرہ ماہ میں کسی بھی ماہ اس کی کمیٹی/ بسسی نکل سکتی ہے؟ اور پھر اسے عبداللہ کو رقم بھی واپس کرنی ہے او رمزید پندرہ ماہ تک اسے ہر ماہ ایک ہزارروپیہ کمیٹی/بسسی کے جمع بھی کرنے ہیں۔
1841 مناظر
Q.
میں نے مختلف کمپنیوں میں جو کہ شرعی قوانین کی رو سے ممنوع نہیں ہیں شیئر خریدنے کے لیے ایک لاکھ روپیہ کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ سرمایہ کاری کے ایک سال کے بعد میرے شیئر کی مالیت ستر ہزار روپیہ ہوتی ہے۔ جو حصہ میں نے سال کے دوران وصول کیا وہ پانچ سو روپیہ تھا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنی زکوة کی رقم کو کیسے شمار کروں گا؟ کیا یہ ایک لاکھ روپیہ پر ہوگی یا ستر ہزار روپیہ پریا پانچ سو روپیہ پر یا کسی دوسری رقم پر؟
1916 مناظر
Q.
ایک ایسا مدرسہ جہاں لڑکے اور لڑکیاں تعلیم حاصل کرتے ہوں جہاں رہائش کا کوئی انتظام نہ ہو کیا ایسے مدرسہ کو صدقہ کی رقم سے اساتذہ کی تنخواہ یا مدرسہ کا کرایہ یا دوسرے اخراجات پورے کیے جاسکتے ہیں یا نہیں؟(۲) کیا محمد احمد اعظم نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
1571 مناظر
First
Previous
62
63
64
65
66
Next
Last