دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 788
عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
Q.
مسجد کی خا لی زمین ہے جس پر مدرسہ بنانے کی اشد ضرورت ہے، لیکن محلہ کے کچھ لوگ مسجد کی اس زمین پر اسکول کی بلڈنگ بنانے کی کوشش کررہے ہیں
4547 مناظر
Q.
مسجد یا دیگر اسلامی عمارتوں میں بغیر بجلی بل کے (خفیہ طورپر )بجلی استعمال کرنا جائز ہے؟
1389 مناظر
Q.
مسجد کی تعمیراور امام کی تنخواہ کے لیے چندہ مانگنا کیساہے ؟براہ کرم، اس بارے میں تفصیل ارسال فرمائیں۔
2203 مناظر
Q.
(۱) تبلیغی جماعت میں نکلے ساتھی موبائل بیٹری مسجد کے پاورلائن پر چارج کرلیتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟(۲) تبلیغ جماعت میں نکلے ساتھی موبائل بیٹری مسجد کے پاور لائن پر چارج کرنے کے بعد کچھ پیسے اس کے بدلے مسجد کی چندہ پیٹی میں ڈال دیتے ہیں ، کیا ایسا کرلینے کی گنجائش ہے ؟ (۳) اس کی کوئی اچھی شکل تجویز فرمائیں۔ جزاک اللہ
5651 مناظر
Q.
میرا تو یہ عقیدہ ہے کہ مسجد میں تیز آواز سے بولنا یا دوڑنا مسجد کی بے حرمتی ہے اگر کسی بندہ پر وجد آجائے اور وہ مسجد میں دوڑنے یا چلنے لگے تو یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟ برا ہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
5237 مناظر
Q.
ڈی جے حالی ، بنگلور میں ایک مسجد کی نئی تعمیر کیا رہی ہے، اسے حال ہی میں دوبارہ تعمیر کے مقصدسے گرائی گئی تھی۔ نئے پلان کے مطابق مسجد اس جگہ بنائی جارہی ہے جہاں پہلے پرانا بیت الخلاء تھا۔ کیا اسلام میں یہ منع ہے ؟اور کیا ہم اس پلان کو آگے بڑھائیں اور اس کو پوراکریں؟ کچھ لوگ اس کے خلاف ہیں ۔ اس لیے اس بارے میں ہمیں آپ کے مشورہ کی ضرورت پڑی۔ براہ کرم، ہماری رہنائی فرمائیں۔
2240 مناظر
Q.
مسجد کے سا منے مانگنے والوں کو مسجد کی انتظامیہ کے لیے ہٹانا درست ہے؟
2677 مناظر
Q.
مسجد کے متولی کو اگر مسجد کے لیے پیسے ملیں اور یہ متولی ان پیسوں کو اپنے استعمال میں لے آئے اور بعد میں ان کو مسجد کے کسی کام میں خرچ کرے، تو ایسا کرنا جائز ہے؟
7331 مناظر
Q.
ایک مسجد ہے جس میں امام اور نمازیوں کی سہولت کے لئے استنجاء خانہ اور بیت الخلاء بنایاگیا ، لیکن اب ان کی بدبو پوری مسجد اور مسجد کے آس پاس کا ماحول بدبودار ہورہاہے، ایسے استنجاء خانوں کے لیے شریعت میں کیا حکم ہے؟براہ کرم، قرآ ن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
1697 مناظر
Q.
ہمارا ایک گاؤں ہے جس میں 10-15/ مسلم گھرانے ہیں۔ اس گاؤں میں ایک مسجد ہے جسے ایک عورت نے اپنی زمین پر بنائی ہے، مسجد کے کچھ حصے ایک دوسری عورت کی زمین میں ہے ۔ اس عورت نے اپنی زندگی میں اپنی زمین کو مسجد کے لیے وقف کردی تھی۔ وہ عورت اپنی تنخواہ میں سے امام صاحب اور دیگر اخراجات کے لیے پیسے دی رہی تھی۔ اب کچھ لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ زمین کے اس حصے کو رجسٹرد کرکے مسجد کی کمیٹٰی کو حوالے کردی جائے۔ ان لوگوں نے امام سے جس کو اس عورت نے مقرر کی تھی ، بحث مباحثہ کیا ۔ اس عورت اور ان لوگوں کے درمیان تلخی ہوگئی تھی، اب ان لوگوں نے مسجد میں آنا بند کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ذاتی مسجد ہے اور اس میں نماز درست نہیں ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کون صحیح پر ہے اور اس سلسلے میں کیا جانا چاہئے؟
1951 مناظر
Q.
کچھ لوگ ایسے ہیں جو پان اور کھانا مسجد میں کھاتے ہیں ، منع کرنے پر نہیں مانتے ہیں ، کیا مسجد میں یہ سب جائز ہے ؟
3351 مناظر
Q.
کیا مسجد کی تعمیر کے لیے جمع کئے گئے پیسے امام، موٴذن وغیرہ کو دئیے جاسکتے ہیں یا نہیں؟
5023 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ میں مدرسہ کا چندہ کرتاہوں اور مدرسہ والے مجھے 50% دیتے ہیں ، چاہے وہ زکاة ، عطیہ اور صدقہ ہوں مجھے 50% دیتے ہیں، کیا میں یہ لے سکتاہوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
4331 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علاماء کرام ذیل مسائل کے بارے میں کہ محکمہ اوقاف اسلام آباد اپنی سرکاری مسجد میں مولانا حسین احمد نامی ایک خطیب کی تقرری کرتا ہے جب وہ ریٹائر ہوءے تو محکمہ اوقاف والوں نے فوری اپنی مسجد میں دوسرا خطیب نہیں بھیجا۔اس دوران اہل محلہ کے چند افراد کے تعاون سے ایک سابقہ پرائیویٹ خطیب مولانا عبدالصبور نے امامت و خطابت شروع کی اور پندرہ ماہ کے بعد محکمہ اوقاف نے مولانا ذوالفقار احمد کو خطابت کا لیٹر دے کر بھیجا۔ اب صورت حال یوں ہے کے پرائیویٹ خطیب کہتا ہے خطابت کا حق میرا ہے چونکہ انتظامیہ کمیٹی نے مجہے رکہا ہے (نیز انتظامیہ کمیٹی مسجد کے چندے سے تنخواہ دیتی ہے)جبکہ مولانا ذوالفقار صاحب کا کہنا ہے کہ چونکہ مسجد سرکاری ہے اور مسجد ھذا میں پہلے سے سرکاری موءذن کام کر رہا ہے۔اس سے قبل بھی سرکاری خطیب کام کرتا رہا ہے لھذا امامت کا حق میرا ہے۔ نوٹ۔۔۔۔۔۔۔مسجد کمیٹی محکمہ اوقاف بناتا ہے اور ہر تین سال بعد ختم کر کے ںئی کمیٹی بناتا ہے۔اور قانون کے مطابق مسجد کمیٹی کو خطیب کی تقرری کا اختیار حاصل نہیں۔ نیز مسجد دیوبند مسلک کی ہے اور دونوں خطیبوں کا تعلق بہی دیوبند مسلک ہے ہے۔مسجد کی تعمیر میں اہل محلہ نے تعاون کیا ہے اور اہل محلہ میں سے بھی تقریبا ١٢٠نمازیوں کے دستخط موجود ہیں کہ جنھوں نے پرائیویٹ خطیب عبدالصبور صاحب کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ ١۔)مذکورہ صورت میں امامت کا حق کس کو حاصل ہے۔ ٢۔)کمیٹی وقف کے مال سے پرائیویٹ خطیب کو تنخواہ دینا کیسا ہے۔ (((((فتوای کا جواب جلد از جلد چاہیے))))))
3672 مناظر
Q.
ایک زمین پر دو قبرستان بنی ہے اور پہلے سے مزار کا گنبد بھی ہے، لوگ اس پر عرس جیسا پروگرام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم لوگوں کو منع کررہے ہیں تاکہ لوگ شرک نہ کریں۔ کیا اس زمین پہ مسجد بناسکتے ہیں قبروں کو مسجد میں کنارے کرکے؟ جب کہ بستی میں تین مساجد ہیں اور ایک جامع مسجد پہلے سے موجود ہے،یہ زمین ہمارے گھر کے سامنے ہے؟
1691 مناظر
Q.
مسجد میں ایسے چمک دمک پتھر کا استعمال کرنا جس میں عکس نظر آتاہو کیساہے؟
3836 مناظر
Q.
میں نے ایک ہوٹل کئی سالوں کے لیے کرایہ پر لیا ہے جو کہ آدھا میرا اور آدھا میرے پارٹنر کا ہے، اس ہوٹل کا مکمل انتظام میرے پارٹنر کے ہاتھ ہے ، میں مہینہ میں ایک یا دو دن وہاں رہتاہوں ، ان دنوں میں نماز پورا پڑھوں یا قصر ؟ ہوٹل کا ہمارے گھرسے فاصلہ 400/کلو میٹر ہے۔
2813 مناظر
Q.
ہمارے مسجد کی کل عرضی 2.5/کٹھا (1800 اسکوائر فٹ) ہے مگر مسجد 600/ اسکوائر فٹ میں ہی بنی ہوئی ہے جسے اب متولی حضرات توڑ کر تعمیر نو کروارہے ہیں۔ مسجد کی عرضی میں مغرب کی طرف ایک چمڑے کا کارخانہ ہے ، ایک حجام کی دکان ہے اور ایک چھوٹاسا کمرہ ہے جس میں متولیوں میں سے ایک اپنے اہل و عیال کے ساتھ رہتا ہے۔ بیچ میں مسجد 600/7000/ اسکوائر فٹ مشرق میں ایک گودام ہے۔ مصلیوں اور اہل محلہ والوں کا اصرار ہے کہ جگہ کی قلت کی وجہ سے 1800/ اسکوائر فٹ پر چھٹ ڈھلائی کرکے مسجدکو توسیع دیدینی چاہئے تاکہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو اور مسجد بھی بڑی ہوجائے یعنی 600/7000/ اسکوائر فٹ میں گراؤنڈ فلور، پہلی منزل 1800/ اسکوائر فٹ ، دوسری منزل 1800/ فٹ ، تیسری یا جتنی منزلیں چاہیں سب 1800/فٹ پر ہوں گی اور گراؤنڈ فلور ، کارخانہ ، گودام ، دکان ، کمرہ سب اپنی جگہ پر رہیں گے۔ متولیوں کا کہناہے کہ ہم اتنی ہی جگہ میں مسجد تعمیر کریں گے جتنی جگہ میں پہلے تھی ، کسی جگہ کو جور وجبر سے حاصل نہیں کی جاسکتی ہے؟ایسے میں مفتیان کرام کیا کہتے ہیں جب کہ ساری جگہیں 2.5/ کٹھا مسجد ہی کی ہے۔
2186 مناظر
Q.
ایک شخص ہماری مسجد میں مینار بنانے کے لیے رقم دینا چاہتاہے جب کہ چند لوگ اسے منع کرتے ہیں کہ مینار کے بجائے فلاں رفاہی تنظیم کو اتنی رقم دیدو، کیا ان لوگوں کا مسجد کے مینار بنائے سے منع کرنا درست ہے؟اور کیا مینار بنانے کے لیے رقم دینے سے اس شخص کو ثواب نہیں ملے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔
2545 مناظر
Q.
ایک مسجد ہے جس کو ایک صاحب نے وقف کی تھی، اس مسجد کے متولی واقف کے گھر کے ایک صاحب ہیں ، محلہ کے کچھ نمازی اس مسجد میں چٹائی اور کولر وغیرہ لگواتے ہیں اور اس کے لیے اعلان کرتے ہیں ، متولی صاحب کہتے ہیں کہ ہماری اس مسجد میں کسی کو میری اجازت کے بغیر دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے ، کیا متولی کا یہ کہنا ٹھیک ہے؟ اور مسجد میں دیگر لوگوں کو متولی کی اجازت کے بغیر کچھ کرنا غلط ہے؟
3212 مناظر
First
Previous
30
31
32
33
34
Next
Last