دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1293
معاشرت >> طلاق و خلع
Q.
میں ندیم احمد ، لکھنوٴ، یوپی، انڈیا سے ہوں۔ حضرت میرا مسئلہ طلاق کے بارے میں ہے۔ میں نے کچھ دنوں پہلے ایک لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی۔ او رمیں نے محبت کی شادی پر فتوی پہلے ہی لے لیا تھا کہ محبت کی شادی کرنا جائز ہے کہ نہیں۔ جب میں نے فتوی لے لیا تو میں نے اس سے سنت طریقہ سے نکاح کرلیا۔ میرے گھر والے تو اس نکاح سے راضی ہوگئے۔ جب لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چلاکہ لڑکی نے اپنی مرضی سے نکاح کرلیا ہے تو لڑکی کے کچھ گھر والے لگ بھگ راضی ہوگئے تھے، پر لڑکی کے سوتیلے والد راضی نہیں ہوئے (جو خود ایک حافظ ہیں)۔ کیوں کہ میں ایک پٹھان فیملی سے ہوں اور وہ لڑکی قریشی فیملی سے ہے۔ اللہ رب العٰلمین بیشک جانتا ہے کہ میرے دل میں ذات برادری کو لے کر کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا، میں سب کو برابر مانتاہوں۔ تب وہ لوگ طلاق دلوانے پر لڑکی کو راضی کرنے لگے۔ لڑکی نہیں مان رہی تھی تو اس کے والد (جو سوتیلے ہیں) انھوں نے لڑکی کی والدہ سے کہا کہ ...
2109 مناظر
Q.
حضرت میرے دو سوال ہیں (۱)زید اپنی بیوی سے فون پر بات کرتے کرتے غصہ میں یہ کہا کہ اگر تم کو میرے ساتھ نہیں رہنا ہے تو [طلاق لے لو] حالانکہ نیت میں طلاق دینے کی نہیں ہے کیا طلاق ہوجائے گی؟ (۲)یا پھر غصہ میں کہا کہ طلاق لے لو اور چلی جاؤ یہاں بھی طلاق دینے کی نیت نہیں ہے۔ برائے مہربانی جواب آج ہی دیں ممنون رہوں گا۔
3067 مناظر
Q.
میری شادی کو تقریباً دس سال ہوگئے ہیں اور میری بیوی کی صحت کی وجہ سے میرے کوئی اولاد نہیں ہے۔ میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں دوسری شادی کرلوں اور اب میں بھی شادی کرنا چاہتاہوں۔میرے پاس کافی دولت ہے اور میں دونوں کے ساتھ انصاف کرسکتاہوں۔میں نے اپنی بیوی سے اس کے بارے میں بات کی۔ میری بیوی کہہ رہی ہے کہ اگر تم دوسری شادی کرو گے تو میں تمہارے ساتھ نہیں رہوں گی۔اگر میں دوسرا نکاح کرتا ہوں اور وہ مجھ کو چھوڑ دیتی ہے تو کیا مجھ کو قیامت کے دن عذا ب ہوگا؟
2383 مناظر
Q.
میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہوا میں نے اپنی بیو ی کو کہا کہ میں تمہیں طلاق دینا چاہ رہا ہوں اور میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں لیکن آگے میری نیت تھی کہ میں اس کو طلاق دیتا ہوں یا ٹھہرکر دیتا ہوں مطلب یہ کہ نیت یہ تھی کہ طلاق لفظ کہتا ہوں ٹھہر کر کہ اگراس کی طبیعت جھگڑے والی ٹھیک ہوتی ہے یا نہیں ورنہ طلاق کا لفظ کہوں گا لیکن جو یہ کہا کہ طلاق دے رہا ہوں میری نیت یہ نہیں تھی کہ ان لفظوں کا مطلب طلاق ہے۔ حضرت صاحب میں بہت پریشان ہوں اوراپنی پسند اور رضا کی شادی ہے میری ماں بہت تعویذ کروارہی ہے کہ میں اس لڑکی کو چھوڑ دوں۔ برائے کرم طلاق والے اور اس تعویذ والے مسئلہ میں میری رہنمائی کریں میں بے حد پریشان ہوں۔ برائے کرم جلد جواب دیں میں بہت پریشان ہوں۔
3079 مناظر
Q.
میں 7اکتوبر کو اپنی بیوی کو اس کے گھر لے کر گیا اور اسے تین بار طلاق کہہ دیا۔ کیا طلاق مکمل ہوئی اور کیا اس طلاق کے لیے کوئی دستاویز کی ضرورت ہے، کیوں کہ میری سسرال والے مقدمہ کی بات کررہے ہیں۔ طلاق کو مکمل کرنے کے لیے اور کورٹ میں دکھانے کے لیے مجھے کس چیز کی ضرورت پڑسکتی ہے؟ آب جلدسے جلد میرے سوال کا جواب دینے کی کوشش کریں کیوں کہ میری سسرال والے مجھے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں۔
1503 مناظر
Q.
اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا [برائے کرم مجھ کو چھوڑ دو] لیکن اس نے اس کو طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں کی تھی لیکن وہ یہ چاہتا تھا کہ وہ اس کو کمرہ میں تنہا چھوڑ دے۔ کیا اوپر مذکور الفاظ کو کہنے سے نکاح پر فرق پڑے گا؟یاد رہے کہ اس میں طلاق دینے کی کوئی بھی نیت نہیں تھی۔
1991 مناظر
Q.
ایک مرد نے اپنی بیوی کو طلاق، طلاق، طلاق کہا او روہ لوگ ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور بارہ سال گزر چکاہے۔ کیا یہ طلاق ایک شمار کی جائے گی؟اس وقت وہ شرابی تھا لیکن اب اس نے توبہ کرلیا ہے اور اس وقت وہ پابند ی سے پانچ وقت کی نماز ادا کرتا ہے۔
1856 مناظر
Q.
زید نے اپنی بیوی صفیہ کوتین مرتبہ طلاق دیااوراب وہ دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں۔ زید کو نکاح تحلیل کے لیے بکر نامی ایک مناسب شخص ملا جس سے اس نے کہا کہ وہ اوراس کی سابقہ بیوی ایک مرد کو تلاش کررہے ہیں جو کہ مجوزہ منصوبہ پر عمل کرے ۔ (۱)وہ مرد زید کی سابقہ بیوی سے نکا ح کرے گادو مردوں کی موجودگی میں (ان میں کا ایک زید خود ہی ہے)۔ (۲)زیدصفیہ کوبکر کی جانب سے مہر کا پیسہ ادا کرے گا۔ (۳)نکاح کی شرط یہ ہوگی کہ بکر صفیہ کو طلاق بائن کا ایک حق دے گا جب بھی وہ چاہے گی۔ (۴)بکر صفیہ کے پاس جانے کے لیے کمرہ میں داخل ہوگاجب کہ زید کمرہ کے باہر رہے گا۔ (۵)صفیہ پورے پردہ اور نقاب میں ہوگی اوران دونوں میں سے کوئی بھی اپنے کپڑے نہیں اتارے گا۔(۶)نہ تو کوئی بوس و کنارہوگا، نہ ہی آغوش میں لینا ہوگا،نہ ہی کوئی بات چیت ہوگی۔ (۷)بکر صرف ایک منٹ کے لیے اپنے پینٹ کا تھوڑا سا حصہ کھولے گا او رصفیہ بھی ایسا ہی کرے گی۔ ...
2155 مناظر
Q.
مفتی صاحب میری بہن کی شادی 2003میں ممبئی میں ہوئی تھی ان کے شوہر OCDیعنی شک کی بیماری میں مبتلا ہیں، یہ بات انھوں نے شادی سے پہلے ہماری بہن کو بتادی تھی۔ ہماری بہن نیک ہے اسے اپنی دعاؤں پربھروسہ ہے اس لیے اس نے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کی، لیکن شادی کے بعد اچانک ان کی بیماری زیادہ بڑھ گئی ہے اب وہ اپنے آفس میں بھی کسی سے جھگڑا کرلیتے ہیں، گھر سے کپڑے لے جاتے ہیں او رآفس میں جاکر پہنتے ہیں۔ تنخواہ جب ملتی ہے تو اس کو پانی سے دھوکر گھر میں دیتے ہیں، کہیں باہر کا سفر کرتے ہیں تو جب واپس گھر آتے ہیں تو سارا سامان پانی سے دھوتے ہیں، مسجد میں نہیں جاتے ، گھر میں نماز پڑھتے ہی، اگرزبردستی بھیجتے ہیں تو آکر نہاتے ہیں۔ میری بہن کو اور ہم سب کو برا کہتے رہتے ہیں۔ یہ سب ہماری بہن چھ سات سال سے برداشت کررہی ہے لیکن اب وہ ان کے ساتھ رہنانہیں چاہتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ میں شوہر کی عزت کرنا چاہتی ہوں اوران سے لڑنے کی وجہ سے ...
2249 مناظر
Q.
دو سال پہلے احمد نے نازیہ سے شادی کی۔ شادی کے وقت دونوں جانب سے گواہوں کے سامنے اس بات پر معاہدہ ہوا تھاکہ اس صورت میں اگر احمد نازیہ کو طلاق دیتاہے تو وہ اس کو طلاق بدعت (یعنی ایک وقت میں تین مرتبہ طلاق دینا)کے ذریعہ سے طلاق نہیں دے سکتا ہے ۔ اور اس کے بجائے وہ اس کواحسن طریقہ سے(ایک طلاق ایک مہینہ میں․․․․) طلاق دے سکتا ہے۔ یہ شق نکاح نامہ میں داخل کی گئی تھی۔ اب احمد ایک دن نازیہ کے سامنے کہتا ہے کہ میں تم کو طلاق دیتا ہوں تین مرتبہ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا طلاق پوری ہوچکی ہے؟ میں ایک وکیل ہوں اورمیرا نظریہ یہ ہے کہ چونکہ مسلم شادی ایک معاہدہ ہے اور اوپر مذکورکیس میں جو شرط نکاح نامہ میں لکھی ہوئی تھی وہ قرآن اور حدیث کی بے ادبی تو نہیں کرتی ہے؟ کیوں کہ اس میں کوئی طلاق نہیں ہے۔ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔
1760 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص طلاق کے الفاظ اتنی آہستہ سے کہتا ہے کہ وہ خود ہی اپنے الفاظ نہیں سن پاتا ہے، توکیا اس سے طلاق ہوجائے گی؟
3954 مناظر
Q.
اگر کسی مرد نے اپنی بیوی کوطلاق مغلظہ دی ، اور اس کے بعد حلالہ کیا اور اس سے دوبارہ شادی کر لی۔ اب اگر وہ بیوی کو دوسری مرتبہ طلاق دیتا ہے تو کیاوہ دوسری مرتبہ حلالہ کرسکتا ہے؟
1692 مناظر
Q.
ایک ماں کو اس کی بیٹی کے لیے فتوی درکار ہے مندرجہ ذیل حالات میں: (۱)کیوں کہ میرے داماد نے میری بیٹی کو بروز 23جولائی 2009کے دن موبائل پر بات چیت کرتے کرتے دونوں میں جھگڑا ہونے لگا، غصہ میں اس نے کہا کہ تم مجھ پر بہت شک کرتی ہو، او رفون کاٹ کر طلاق کا ایس ایم ایس بھیج دیا جسے میری لڑکی نے دیکھتے ہیں ڈلیٹ (مٹا) دیا او ررونے لگی۔ واضح ہو کہ ان دونوں میں ازدواجی تعلقات بھی تھے۔ اس کے پچیس دن کے بعد اس نے فون پر کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوں میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اور اس بات کی انٹر نیٹ پر اس نے ایک مثال بھی دکھلائی کہ الفاظ چالیس دن کے اندر واپس لینے سے طلاق نہیں ہوتا ہے۔ دوسرے کچھ ملکوں کی بھی مثال بتلائی کہ ملیشیا میں ایس ایم ایس کے طلاق کو مانا جاتا ہے۔ ایسے میں میرا سوال ہے کہ طلاق ہوئی کہ نہیں؟ (۲)میری لڑکی کا نکاح بروز منگل 6فروری 2007دن کے ایک بجے بمقام، اندرا نگر رہواسی سنگھ، گراؤنڈ فلور، باندرہ ...
2434 مناظر
Q.
میری ایک بہن ہے، اس کا شوہر اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا، اور اس کو کوئی تین دفعہ باری باری ایک ایک کرکے کہہ چکا ہے کہ میں نے تمہیں طلاق دی۔ اب آپ یہ بتا دیں کہ کیا اس طرح طلاق ہوجاتی ہے یا اکٹھا تین بار کہنے سے ہوتی ہے؟
1868 مناظر
Q.
ایک شخص اپنی بیوی کو تین سے زائد بار طلاق دیا، جس کا اعتراف کئی معتبر حضرات کے سامنے بھی کیا،پھر پنچ بیٹھ کر دونوں کو آپس میں ملادیے اور وہ میاں بیو کی طرز پر زندگی گذار رہے ہیں، شریعت کی نظر سے ان کا آپس میں مل کر رہنا حلال ہے؟ اورایسی غلط حرکت کرانے والے جو طلاق کے بعد پھر ان کو ملائے ہیں ان پر اسلامی نقطہٴ نظر سے کیا سزا ہے؟
1715 مناظر
Q.
اگر شوہر بیوی کو اور اس کے گھر والوں سے کہہ دے کہ یہ میری طرف سے فارغ ہے اسے لے جاؤ اور یہ بات اس نے چھ یا سات دفعہ کہی ہے تو کیا فارغ کے لفظ سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟
3258 مناظر
Q.
کیا طلاق کے الفاظ ادا کرنا ضروری ہے؟ اگر زید طلاق نامہ پر اپنے اور دو گواہوں کے دستخط کردے تو کیا طلاق ہوجائے گی؟
3656 مناظر
Q.
میری محبت کی شادی ہوئی تھی۔ لیکن میری بیوی مجھ سے طلاق چاہتی ہے، جب کہ میں اسے طلاق نہیں دینا چاہتا۔ کئی مہینوں سے وہ مجھ سے الگ رہ رہی ہے۔ وہ مجھ سے ہمیشہ طلاق کے لیے بحث کرتی تھی۔ اس نے بحث کے درمیان مجھ پر سے مہر بھی معاف کردئے تھے۔ میں نے اس سے یہ جملے بحث کے درمیان الگ الگ وقت پر کہے تھے (۱) [تم آزاد ہو]۔ (۲)[تم آزاد ہو،میں نے تجھے باندھ کر نہیں رکھا ہے]۔(۳)[تم آزاد ہو جہاں کہیں شادی کرنا چاہتی ہو کرسکتی ہو]۔ ان سب میں میری نیت کبھی بھی طلاق دینے کی نہیں تھی۔ وہ مجھ سے کہتی تھی تم مجھے لفظ طلاق بھی کہہ دو۔ میں نے اس سے کہا تھا [میں یہ لفظ نہیں کہہ سکتا]۔ اب وہ مجھ سے کہتی ہے کہ ہمارا صریح طلاق بائن مغلظہ ہوگیا ہے، کیوں کہ [تم آزاد ہو] سے بھی طلاق صریح ہوجاتی ہے اگر بحث کا موضوع طلاق ہے۔تو میں نے اس سے کہا تھا کہ [اگر ایسا ہوتا ہے ([تم آزاد ہو] کہنے سے اور بنا لفظ طلاق کہے طلاق ہوجاتا ہو تو میں مان لوں گا (کہ طلاق ہوگیا ہے)۔[تم آزاد ہو، میں نے تجھے باندھ کر نہیں رکھا ہے]۔میں اب بھی کہتا ہوں او رتمہیں پچاس بار کہنے کو تیار ہوں۔ حضرت بتائیں کہ کیا سچ مچ ہمارا طلاق ہوگیا ہے؟ اگر ہاں، تو یہ بھی بتائیں کہ ہمارے درمیان کتنے اورکن کن طرح (صریح/کنایہ/بائن/رجعی) کے طلاق ہو چکے ہیں (حالانکہ زیادہ سے زیادہ تین ہی ہوسکتا ہے) او رکن کن جگہ (الفاظ سے) ہوا ہے؟ میں ساتھ رہنا چاہتاہوں کیا یہ درست ہے؟ والسلام
7387 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص فون پر طلاق دیتا ہے جب کہ وہ شراب پئے ہوئے ہے، تو کیا یہ طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟اگر واقع ہوجائے گی تو اس شخص کو کیا کرنا چاہیے؟
1819 مناظر
Q.
میرے اور میرے شوہر کے درمیان اکثر ناراضگی ہونے پر ہم لوگ کہہ دیتے ہیں کہ اب میرے پاس مت آنا وہ کہتے ہیں نہیں آؤں گا۔ اس کے بعد ہم لوگوں کی ناراضگی دور ہونے پر ہم پھر ملتے ہیں تو کیا یہ گناہ ہوگا؟ اگر ہاں، تو اس کا کفارہ کیا ہے؟
2695 مناظر
First
Previous
52
53
54
55
56
Next
Last