دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1293
معاشرت >> طلاق و خلع
Q.
میری بیوی میرے ماں باپ کا احترام نہیں کرتی کیا میں ان کے ساتھ سختی کرسکتا ہوں؟ میں نے اس کو بہت مہلت دے دی لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا، یا میں اسے طلاق دے دوں؟
1713 مناظر
Q.
ایک صاحب نے اپنی بیوی کو دوران لڑائی طلاق دی طلاق، طلاق، طلاق، کہہ کر پھر دس منٹ بعد تصدیق کی کہ میں نے اپنے ہوش و آواز میں تین بار طلاق دی ہے اور اب وہ صاحب رجوع کرنا چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میرا ارادہ اسے طلاق دینے کا نہیں بلکہ ڈرانے کا تھا۔ تو کیا رجوع ممکن ہے؟
3516 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ ایک مجلس میں تین طلاق دینے پر تین طلاق ہوجاتی ہے، لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ : ” ایک آدمی حضور کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے گناہ کیا ہے ، جاؤ، اس سے پھر رجوع کرو“ اس حدیث کو سنا کر کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایک مجلس میں تین طلاق دینے سے طلاق نہیں ہوتی ہے ، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
2025 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ ایک یا دو طلاق کے بعد (تیسری طلاق نہیں) اور عدت کی مدت گذرنے کے بعد ، کیا عورت اپنے سابق شوہر کے علاوہ کسی دوسرے مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟ دوسرے الفاظ میں ، کیا ایک یا دوطلاق کے بعد اور عدت کی مدت پوری کرنے کے بعد عورت شادی کے لیے بالکل آزاد ہوجاتی ہے اور شادی کرسکتی ہے ؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں اور حوالے دیں۔
7524 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ اگر کسی شوہر نے اپنی بیوی کو غصہ میں آکر ایک بار طلاق کا لفظ کہہ دیا کہ میں نے تجھے طلاق دی تو اس کا اثر ان کے رشتہ پر کیسا پڑے گا اور اس کا کفارہ کیسے ادا ہوگا؟ آپ کے جواب کا متمنی اس مسئلہ پر جلدی روشنی ڈالیں۔
3868 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین ایک شوہر نے اپنی بیوی سے کہا طلاق طلاق لیکن تیسری بار میں اس کا منھ اس کی جٹھانی نے پکڑ لیا۔ اس مسئلہ پر جواب لکھیں۔
1893 مناظر
Q.
کیا خلع لینے کے اور مہربھی واپس کرنے کے بعد پھر سے عورت رجوع کرسکتی ہے بغیرحلالہ کے ؟ براہ کرم، جلد جواب دیں۔
3536 مناظر
Q.
میں آپ یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میں یہ بتایا ہے کہ fatwa ID=18839 آپ نے میرے شوہر کے عقیدے شرکیہ ہیں، کیا میرا نکاح میرے شوہر سے قائم ہے؟ یا ختم ہوگیا ہے، اگر ختم ہوگیا ہے تو کیا عدت بھی گزارنی ہوگی شوہر کے گھر؟
2282 مناظر
Q.
میرا نام نہاہے ، حنفی مسلک سے تعلق رکھتی ہوں۔ میر ی شادی تین سال پہلے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد صرف چار مہینے سسرال میں رہی ، اس کے بعد میں میکے آگئی ۔ میں اس وقت میں حمل سے تھی۔ میرا بچہ اسپتال میں ضائع ہوگیا۔علاج بھی چلا، یہ با ت سب کو معلوم ہے۔ اس کے بعد میں سسرال واپس نہیں گئی۔ دوسال اورچھ مہینے سے میرا شوہر کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی تعلق نہیں رہا ہے ، نہ جسمانی نہ پیسوں سے ، حتی کہ میں نے ان کودیکھا بھی نہیں۔ اب مجھے طلاق ہوگئی ہے ، کیا مجھ پر عدت واجب ہے؟ میں نے ایک عالم سے معلومات کی تھی تو مجھے بتایا گیا کہ حنفی مسلک کے مطابق اگر چار مہینے تک میاں بیوی ایک دوسرے سے الگ رہے تو طلاق ہوجاتی ہے ، تو کیا مجھے دوسال پہلے طلاق ہوگئی تھی؟ اگر ایسا ہے تو کیا میری عدت پوری ہوچکی؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔
2574 مناظر
Q.
میرا ایک دوست جو شادی شدہ تھا، اس نے اپنی پہلے بیوی کو کہے بغیر جھوٹا طلاق نامہ وکیل کے پاس بنا کر دوسری شادی کرلی، کیا اس طلاق نامہ سے اس کی پہلی بیوی کو طلاق ہوجائے گی؟ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ (۲) ایک سوال یہ بھی ہے کہ اللہ نے کہا ہے کہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو درود بھیجا کرو، تو مسجدوں میں سلام پڑھنے سے کیوں منع کیا جاتا ہے؟
2029 مناظر
Q.
میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی، لیکن طلاق دینے سے پہلے ہی اس کے ہاں میری اولاد ہوئی ، ماشاء اللہ بیٹا ہے اس سے۔ طلاق اس بچہ کے پیدا ہونے کے بعد ہوئی ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ابھی تک اس بچہ کو نہیں دیکھا اورنہ ہی اس سے ملا ہوں۔ اب وہ تین سال اورچھ مہینے کا ہے، مجھے براہ کرم، یہ بتا ئیں کہ کیا میرا اس سے ملنا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر میں بچہ کا حق ادا کرنہیں کررہاہوں تو کیا میں قصور وار ہوں یا نہیں؟ ا بھی تک نہ تو اس نے کورٹ میں کوئی کیس کیا ہے اور نہ ہی میں نے ۔
2387 مناظر
Q.
ایک عورت یہ معلوم کرنا چاہتی ہے کہ ۲۰/ تاریخ کو جون کے دن پیسوں کو لے کر میرے آپنے شوہرسے جھگڑا ہوگیا۔ انہوں نے میرے پاس کچھ پیسے رکھوائے تھے اور ان میں سے انہوں نے ۲۰۰۰/ روپئے ایک بار بستروں کے لئے اور ۵۰۰/ روپئے ایک بار لڑکیوں کے لیے مجھ سے لئے اور بھول گئے۔ میں نے کہا یاد کرو تو وہ بولے کہ تم اپنے بھائیوں کو دے آئی ہو۔ میں نے کہا کہ بھائیوں کو ہمیں دینے ہیں۔ اس پرانہوں نے کہا کہ چل بچوں کے سامنے میں تجھے تین دفعہ طلاق دیتا ہو ں ۔ انہوں نے تین دفعہ طلاق دیدی۔ میرے بیٹے اور بھانجے کے سامنے ۔ بھانجے کی عمر ۱۵/سال اور بیٹے کی عمر ۱۸/ سال ہے۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ مرے لیے شریعت میں کیا حکم ہے؟ میرا ایک بیٹا ۱۸/ سا ل کا ہے، ایک بیٹی ۱۷/ سال دوسری ۱۴/ تیسری بیٹی ۱۱/ کی سال ہے۔
1709 مناظر
Q.
میں نے پنی بیوی کو ایک ساتھ تین بار طلاق دیا۔ پہلی بار اپنی مرضی سے اوردوسری و تیسری بار سے پہلے میں کہا کہ میں بعد کی دو طلاق اپنی مرضی سے نہیں دباؤ میں آکر دے رہاہوں۔ میرا اللہ اس کا گواہ ہے ۔میں صرف ایک ہی طلاق دینا چاہتاہوں،مگر تماہرے والد اور انکل کے دباء میں آکر میں دوطلاق بھی دے رہاوہں۔ پھر میں نے دوبار کہا۔ بخاری اور مسلم کے مطابق اور سورہ بقرہ کی تفسیر میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بیان کے مطابق یہ ایک طلاق شمار ہوگی۔براہ کرم، اس سلسلے میں اپنا مشورہ دیں۔
2701 مناظر
Q.
کچھ سال پہلے میری بہن کی شادی ہوئی تھی۔ اس نے تقریبا دوسال پنے شوہر کے ساتھ گذر بسر کیا۔ اب کے اس کے دوبچے ہیں، ایک دوسال کا اور دوسرا چارسال کا۔ اس عرصے میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش نہیں تھی، بہت ساری پیچید گیوں اور الجھنوں کی وجہ سے۔وہ گھر میں کسی کو بتائے بغیر ادھر ادھرگھومتا رہتا تھا۔ کبھی وہ واپس آجاتا اورکبھی کچھ دونوں کے بعد واپس آتا۔ وہ گذشتہ تقریبا ساڑے تین سال غائب ہے۔ گھر میں کسی کو پتہ نہیں ہے، نہ بیوی کو اور نہ ہی دیگر افرادخانہ ا و رنہ ہی شتہ داروں کو۔ ہم نے اس کے گھروالوں سے پوچھا مگر وہ کچھ اتاپتہ نہیں بتا سکے۔ میری بہن کی عمراب ۳۰/۳۳/ سال ہے ۔ میرے والد کی آمدنی بہت کم ہے، نیز دیگر بہنوں کی ابھی شادی کرانی ہے۔ گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے میرے والد اس بہن کے تمام اخراجات برداشت کررہے ہیں، بے روزگاری کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی ہورہی ہے۔ ہم نے گھر میں مشورہ کیا اور یہ طے پایا کہ اس کی دوسری شادی کرادی جائے۔ گھر کے فیصلہ کے بعد وہ بھی متفق ہے۔ اس سلسلے میں سوالات یہ ہیں۔(۱) کیا میری بہن کا نکاح ان حالات ممکن ہے؟اگر نہیں تو کیوں؟ (۲) والدصاحب بڑی فیملی کا خرچ زیادہ برداشت نہیں کرسکتے ہیں، ایسے میں ان کو اپنی بیٹی اور دونواسیوں کی پرروش کتنے دنوں تک کی کرنی ہوگی؟ اگر بچوں کو آج صحیح کفالت نہیں ملتی تو تعلیم کے اعتبارسے بچوں کا جو مستقبل خراب ہوگا، اس کا گناہ کس کے سرہوگا؟
2431 مناظر
Q.
شریعت میں کن کن وجوہات سے طلاق یا خلع ہوسکتا ہے؟ اور طلاق یا خلع سے پہلے کیا کیا تنبیہ ہونی چاہئے ؟ اگر میاں بیوی کے میزاج نہ ملے اور بار بار جھگڑے ہوں اور بیوی شوہر کی بات نہ سنے ، وہ بہت ضدی ہو تو کیا اس صورت میں طلاق یا خلع جائزہے؟
5067 مناظر
Q.
ایک شخص نے اپنی بیوی کو کہا ہے کہ اگر وہ اپنی بہن کے گھر جاتی ہے تو اس کو طلاق ہوگی۔ اب چند سال کے بعد وہ شخص اپنے الفاظ پر افسوس کرتا ہے اور چاہتاہے کہ اس کی بیوی اپنی بہن کے گھر جائے۔ کیا اگر وہ اپنی بہن کے گھر جاتی ہے تو وہ مطلقہ ہوجائے گی؟ کس طرح کی طلاق واقع ہوگی؟ کیا جب پہلی مرتبہ وہ جائے گی تبھی طلاق واقع ہوگی یا جب جب وہ جائے گی تب تب طلاق واقع ہوگی؟ کیا شریعت میں اس کا کوئی حل ہے تاکہ وہ اپنی بہن کے گھر چلی جائے اپنے ازدواجی رشتہ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ہوئے؟
2763 مناظر
Q.
طلاق کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ قرآن کریم ہے کہ طلاق دوبار ہے۔ اس کے پیش نظر براہ کرم، بتائیں۔(۱) حیض کے بعد(پاکی کی حالت میں ہمبستری نہیں کی ) دو بالغ مرد کے سامنے ایک شخص نے اپنی بیوی کو ماہ جنوری میں ایک طلاق دی، اس کے بعد شوہر بیوی کے ساتھ رہاایک مہینہ کے تک، اس دوران اس نے بیوی کے ساتھ ہمبستری نہیں کی ۔۔۔؟؟؟
1847 مناظر
Q.
مجھے طلاق کے بارے میں یہ معلوم کرنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی کا نکاح ہوگیا ،مگر ابھی تک ان کی رخصتی نہیں ہوئی ہے یعنی وہ دونوں ابھی تک اپنے اپنے گھر پہ ہے۔ اور وہ دونوں موبائل پر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، کئی بار دونوں مل بھی چکے ہیں، لیکن ابھی تک انہوں نے ہمبستری نہیں ہے۔ دونوں میں کسی بات کو لے کر آپس میں بات بگڑ گئی تو اس لڑکے نے لڑکی کی ماں یعنی ساس سے فون پر ہی یہ کہہ دیا کہ میں اسے طلاق دے رہاہوں، اور نہ میں اس سے کوئی رشتہ رکھنا چاہتاہوں۔ آپ ہمیں اس مسئلہ کے بارے میں بتائیں کہ کیا اس سے طلاق ہوگئی؟ ایسی صورت میں اب لڑکے یا لڑکی کو کیا کرنا چاہئے؟
1709 مناظر
Q.
غصہ کی حالت میں اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ تم میرے لیے ابو حنیفہ کے مطابق حرام ہو۔ اس کے بعد اس کے نکاح کی کیا حالت ہوگی؟ آیا اس کی بیوی اب بھی اس کے نکاح میں ہے یا نہیں؟
3093 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی اور ایک مولوی صاحب کے فتوی پر دوبارہ اس کو اپنے پاس رکھ لیا کہ غصہ میں طلاق نہیں ہوتی؟
2596 مناظر
First
Previous
49
50
51
52
53
Next
Last