دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1293
معاشرت >> طلاق و خلع
Q.
(الف) ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی جنوری کے مہینہ میں اس کے حیض/ پاکی کے بعد دو بالغ گواہوں کے سامنے اور شوہر طلاق کے بعد اس کے ساتھ رہتا ہے لیکن جنوری کے پورے مہینہ میں اس نے صحبت نہیں کی۔ اس کے بعد فروری کے مہینہ میں اس کے حیض/ پاکی کے بعد اس نے دوبارہ ایک / دوسری طلاق دی لیکن دوبارہ اس نے صحبت نہیں کی اورمارچ کے مہینہ میں اس کے حیض / پاکی کے بعد اس نے طلاق نہیں کہا لیکن اس کو اس کے مائکہ (بھائی کے گھر) جانے کی اجازت دے دی۔ اب اس حالت میں سوال ایک سے زیادہ ہیں۔ طلاق ہوگئی یہ تو سمجھ میں آتا ہے۔ (۱) لیکن کس قسم کی؟ (۲) دوبارہ نکاح کی صورت ہے کہ نہیں (یہ خیال رہے کہ اس نے تیسری طلاق نہیں کہی)؟ (۳) اگر دوبارہ نکاح کی صورت ہے تو چار مہینہ دس دن کے بعد؟ یعنی عدت کے بعد یا عدت کی ضرورت نہیں؟
3983 مناظر
Q.
میں نے اپنے شوہر سے خلع لیا اور انھوں نے خلع نامہ پر دستخط کردئے جب کہ میں حیض سے تھی ۔ کیا وہ خلع مانا جائے گا یا مجھ کو یہ تمام کاروائی دوبارہ کرنی ہوگی خلع کے لیے؟ میری عدت کتنے دنوں تک ہوگی؟
3447 مناظر
Q.
میں نے اپنی بیوی سے ۲۱/ اکتوبر ۲۰۱۰ء کو صرف ایک بار کہا کہ میں تم کو طلاق دیتا ہوں۔ اب بتائیں کہ اگر ہم دوبارہ ایک ہونا چاہیں تو ہمارے لیے شریعت کا حکم کیا ہے؟ مجھے کب تک اسے واپس لینے کا اختیار ہوگا؟ کیوں کہ اس وقت وہ واپسی سے انکار کررہی ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ میں اس کو راضی کرلوں گا۔
1822 مناظر
Q.
میں نے دو سوالات پوچھنے تھے جی ۔ خدا کی رضا کیلیے ان کے جواب دے دیں ۔ پہلا سوال: شوہر شدید غصے میں تھا اور اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی کچھ دیر کے بعد (اسی دن) وہ یہ کہتا ہے کہ اس نے دو طلاقیں دیں جبکہ عورت کہتی ہے کہ اس نے میرے سامنے تین بار طلاق دی ہے یعنی تین بار کہا ہے کہ میں نے تمھیں طلاق دی ایسے میں کس کی بات مانی جائیگی؟ دوسرا سوال: یہاں پر ، یعنی پاکستان میں ،عام سکول، کالجز، اور یونیورسٹیوں کی نصابی کتب میں کچھ غیر شرعی اور کفریہ باتیں بھی درج ہیں۔ ایسے میں کیا میں ایک ٹیچر کی حیثیت سے کسی تعلیمی ادارے میں کام کر سکتا ہوں؟ مطلب یہ ہے کہ میں تو کفریہ اور ناجائز باتوں کی تعلیم ہرگز نہیں دوں گا لیکن مجھے اس تعلیمی ادارے کے عملے سے تو میل جول رکھنا پڑے گا اور ادارے کے سربراہ سے بھی تعلق رکھنا ہو گا تو کیا میرا یہ کام گناہ پر تعاون سمجھا جائے گا؟خدا کی رضا کیلیے مجھے پوری وضاحت سے بتادیں۔اللہ آپ کو اس پر انعامات عطا فرمائے گا۔
2565 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو شراب کی حالت میں تین طلاق دیتاہے تو کیا وہ طلاق ہوگئی کہ نہیں؟
1781 مناظر
Q.
شوہر نے اپنی بیوی کو فون پر تین طلاق کہہ دی اور بیوی نے اس کو سن بھی لیا اور اس کا گواہ بھی موجود ہے تو کیا یہ طلاق ہوئی یا نہیں؟
3958 مناظر
Q.
طلاق کے معاملہ میں جب بچے ماں کے ساتھ ہوں تو بچوں کی ضروریات کی ذمہ داری باپ کے سر ہوگی، لیکن بچوں کی کتنی عمر تک باپ ان کے اخراجات کے ذمہ دار ہوں گے؟کیا 18/ سال تک مطلب جب ہو بارہویں کلاس میں ہوں؟اس کے بعد ان کی تعلم اور روزانہ کا خرچ جیسے کھانا ، کپڑے دوائی ، فیس ، ان کے کمائی کے قابل ہونے تک کون دے گا؟ امید ہے کہ تفصیل سے جواب دیں گے۔
3709 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص دولوگوں کی موجودگی میں اور اپنی بیوی کی عدم موجودگی میں اس طرح کے الفاظ استعمال کرے کہ؛ ” میں (نام لے کر) اپنی منکوحہ (نام لے کر)کو بہ قائم ہوش وحواس ،باہمی رضامندی سے طلاق دیتاہوں، طلاق دیتاہوں ، طلاق دیتاہو“۔ اور یہ الفاظ ان دونوں میں سے ایک شخص کاغذ پر لکھے اور پھر طلاق دینے والا شخص اس کاغذ پر اپنا دستخط کردے جب کہ اس کے دل میں نیت صرف ایک طلاق کی ہو،تو کیا مذکورہ بالا صورت میں ایک طلاق واقع ہوئی ہے یا تین ؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
1574 مناظر
Q.
طلاق کے بارے میں سوال ہے ۔ ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو کہا ؛ ” تم کو چھوڑدوں گا“ کیا اس جملہ سے طلاق ہوجاتی ہے؟وہ جب بھی غصہ میں ہوتاہے تو یہ جملہ اپنی بیوی سے کہتاہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
3083 مناظر
Q.
یہ پوچھنا ہے کہ طلاق کے لیے صرف لفظ ” طلاق “ بولنا ہی ہے؟ یا ہم ” ڈیورس“ (انگریزی لفظ بمعنی طلاق)یا کچھ جیسے ” میں تجھے چھوڑ رہا ہوں“ بولنے سے بھی طلاق ہوجائے گی؟اگر کوئی گواہ نہیں ہے یا بیوی بھی نہیں ہے اور یہ الفاظ بولے تو کیا طلاق ہوجائے گی؟
6291 مناظر
Q.
2004/ میں پاکستان میں تھا، بیوی کے ساتھ مجھے کچھ پریشانیاں تھیں، اس لیے قیام کے آخری دن میں نے اس سے کہا کہ تمہیں جو بھی مسائل درپیش ہوں انہیں میری موجودگی میں حل کرلو، لیکن اس نے کہا کہ میں نے جوبھی کیاوہی تمہارے عدم موجودگی میں بھی کروں گی۔ میں نے اس سے کہاکہ اگر میری موجودگی میں کوئی کام کروگی تو میں تم کو آزاد کردوں گا(میری طرف سے آزاد ہو)، میں نے لفظ طلاق استعمال نہیں کیا اور نہ ہی طلاق دینے کا میرا ارادہ تھا۔ جب اسی دن میں پاکستان سے روانہ ہوگیا تو اس نے میرے گھروالوں کے لیے ایک بڑی پریشانی پیدا کردی اور میری جانکاری کے بغیر وہ میرے گھر سے چلی گئی۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا مذکورہ الفاظ سے طلاق ہوگئی؟پانچ برسوں سے اس سے میری ملاقات اور بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔
1615 مناظر
Q.
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ عورت کن حالات طلاق لے سکتی ہے ؟ اگر شوہر اور بیوی تقریبا پانچ/چھ سال سے الگ ہیں اور ان کے درمیان کچھ تعلقات نہیں ہے ، وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں تو کیا ان میں درمیان طلاق ہوگئی؟ براہ کرم، اس بارے میں مشورہ دیں۔
1944 مناظر
Q.
زید نے اپنی بیوی کو لکھا کہ اگر تو 6:30/ تک نہ آئی تو تجھے ایک طلاق،اگر آکر گھر کا نام لیا تو دو طلاق ، زید کی بیوی فاطمہ 6:30/ سے پہلے زید کے گھر چلی گئی ، پچاس دن رہنے کے بعد زید نے اس کو اپنے گھر جانے کی اجازت دیدی، چند دن اپنے گھر رہنے کے بعد فاطمہ زید کے گھر واپس آگئی، بیس دن رہنے کے بعد اپنے گھر چلی گئی ، اس صورت میں تحریر کے مطابق کتنی طلاق واقع ہوگی؟ خاص کر زید کی تحریر ، ” اگر آکر واپس جانے کا نام لیا تو دو طلاق“ سے کتنی طلاق ہوگی؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
2787 مناظر
Q.
طلا ق کا اردہ نہ ہو تو کیا زبردستی طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ ” ایک بائنہ طلاق دیتاہوں میں اپنی بیوی کو “ ایسا تین مرتبہ کہنے سے کیا طلاق مغلظہ ہوجاتی ہے؟
2740 مناظر
Q.
میرے چچا اور چچی میں ان کی شادی کے بعد سے جھگڑے کسی بھی وجہ سے ہورہے تھے، کبھی چچی کے بچوں کی دیکھ بھال کونہ کرنے پر اور کبھی چچا کے مارکیٹ سے کھانے پینے کا سامان بار بار کہنے اور دیر سے لانے پر جھگڑے ہورہے تھے۔ 28/09/2010/ میں دونوں میں جھگڑا اس وجہ سے ہوا کہ چچا اپنی بہن کے گھر سورہے تھے کیوں ا ن کے بہنوئی کہیں کام سے گئے تھے تو چچی نے چچا سے کہا کہ تم اپنی بہن کے پاس کیوں سورہے تھے، بس اتنا سننا تھاکہ چچا نے غلط مطلب نکال لیاکہ مجھ پر شک کررہی ہو اور پٹائی کرنا شروع کردیا تو چچی نے کہا مجھ کو طلاق دیدو۔ چچی نے ہمیشہ کے جھگڑوں سے پریشان ہوکر کہا مجھ کو طلاق دیدو، لیکن چچی کے دل میں طلاق لینا نہیں تھا کیوں کہ ان کو معلوم تھا کہ چچا طلاق نہیں دیں گے (دونوں میں بہت محبت ہے) اور چچی کو ذہنی پریشانی ہے۔ چچی کے گھروالے آگئے ، انہوں نے چچی کی حالت دیکھ کر بولے کہ اب بہت ہوگیا ، تم پر کیس کرنا پڑے گا، اور چچی کو لے کر چلے گئے۔ صرف ڈرانے کے لیے کہا تھا کہ تم پر کیس کرنا پڑ ے گا۔ چچا کو سمجھ میں آگیا کہ اگر کیس ہوگیا تو گھر کے سبھی لوگوں خاص کر ہماری دادی امی کو جیل میں ڈال دیں گے، اس وجہ سے چچا کے بھائی نے کہا کہ آج کی تاریخ میں طلاق دیدو، ورنہ اگرکل انہوں نے کیس کردیا تو سب کو اوردادی امی کو جیل میں ڈا ل دیں گے۔ چچا کو قاضی کے پاس لے جایا گیا ، قاضی اور دوگواہوں (چچا کے بہنوئی اور ان کے دوست )کے سامنے تین طلاق دینے لگے۔ چچا نے کہا کہ سب مل کر مشورہ کریں گے ، پھر طلاق دیں گے ، یعنی وہ بالکل طلاق دینا نہیں چاہتے تھے، مگر ان کے بھائیوں اور دوستوں نے طلا ق کے لیے زور و زبردستی کرنے لگے ۔ اس ضمن میں سوال یہ ہے کہ؛(۱) کیا طلاق زوروزبردستی دینے سے ہوتی ہے؟ (۲) دل میں طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا بس اس وجہ سے کہ چچی کے گھروالوں نے کیس کردیا تو سب کو جیل جانا پڑے گا تو چچا نے اپنی ماں کی فکر کرکے تین طلاق دیدیا، ا س کے بعد چچا بہت پچھتائے ، اور پھر بعد میں طلاق نامہ کو بذریعہ ڈاک بھیج دیا مگر انہوں نے وہ طلاق نامہ وصول نہیں کیا ۔ چچا سمجھ رہے ہیں کہ طلاق نہیں ہوئی ،انہوں نے کسی مفتی سے پوچھا ہے شاید۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان تمام حالات میں ہم کیا کریں۔
2539 مناظر
Q.
میری عمر 36/ سال ہے، ہماری شادی ہوئے 15/ سال ہوگئے، ہماری تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ شادی کے بعد سے میں اپنے سسرال میں رہ رہی ہوں، اپریل2010/سے میرے شوہر الگ رہنے لگے ہیں، چونکہ اس کے بڑے بھائی نے اس کوگھر چھوڑ نے کے لیے کہا تھا، اس لئے کہ وہ بدسلوکی سے پیش آرہ تھا۔ وہ اپنے بچوں سے ملنے کے لیے آتے ہیں مگر اس کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ رمضان کے پہلے ہفتہ میں وہ گھرآیا اور میربیٹے کو اپنی بہن کے سامنے جن کی عمر 50/ سال ہے،نیز میری بڑی بیٹی کے سامنے جو بالغ ہے ، کہا کہ میں نے تمہاری امی کو طلاق دیدی ہے اور تمہاری امی سے تمہارا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ میری بیٹی نے کے اسے خاموش رہنے کے لیے کہا مگر اس نے کہا کہ میں یہ اخبارات میں دے رہا ہوں نیز طلاق کے لیے کورٹ بھی جارہا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ مجھے طلاق ہوگئی ؟ اور اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟براہ کرم، جواب دیں۔
2278 مناظر
Q.
ایک شخص نے غصہ کی حالت میں اپنی بیوی کو فون پر کہا؛ ” کہ آپ مجھ پر طلاق ہے، ایک، د و، تین“۔ اس صورت میں ایک طلاق ہوتی ہے یا تین؟ جب کہ خواند نے اس بات کا اقرار بھی کیا ہے۔
2918 مناظر
Q.
میرا بیٹا سعید انصاری (ممبئی) اور نفیس صاحب کی بیٹی لنبی نفیس(دہلی) کی شادی 2005/ہوئی تھی ، دونوں اپنے اپنے شہر میں ملازمت کرتے تھے ، چھ مہینے کے عرصے میں دونوں چار/ پانچ بار ملے ہوں گے ، ان ملاقاتوں کے بعد دونوں کو یہ احساس ہوا کہ ان کے خیالات ایک دوسرے سے نہیں ملتے ہیں، تمام زندگی ایک دوسرے کا بوجھ اٹھانے سے ان انہوں نے الگ ہوجانا بہتر سمجھا۔ نکاح کے وقت کسی بھی شکل میں ایک روپیہ بھی لڑکی والوں سے لینا مناسب نہیں سمجھا۔ لڑکی صرف ایک سوٹ کیس لے کر جس میں چند جوڑے کپڑے تھے سعید کے گھر آئی تھی، مہر کی رقم 786/طے ہوئی تھی ، لڑکی کی طرف سے 6-7/ تولہ سونا ، 6-7/ جوڑے کپڑے اور دیگر سامان دیا گیا تھا۔ جب لڑکی ممبئی سے اپنا گھر دہلی گئی تو اس سے کسی طرح کا کوئی سامان واپس نہیں لیاگیا۔ جب لڑکی کے والد کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے سعید کو اس طرح سمجھایا کہ وہ ہر مہینہ ایک طلاق نامہ تین مہینے تک تحریری طورپر روانہ کردے، سعیدنے ایسا ہی کیا۔ اس بات کو 5/ سال سے زیادہ کا وقفہ گذرچکا ہے۔ لڑکی کو کوئی حمل نہیں ٹھہر ا اور نہ ان کو کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ مقامی طورپر مفتی صاحبان کا کہنا ہے کہ سو فیصدی طلاق ہوچکی ہے، لیکن ہم آپ سے جاننا چاہیں گے کہ براہ کرم، اس سلسلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
1741 مناظر
Q.
کیاعدالت کے آرڈر (حکم) سے طلاق ہوجاتی ہے؟
1685 مناظر
Q.
میں نے اپنی بیوی کی امی اور اس کی بہن کو موبائل پر یہ پیغام بھیجا، ” ․․․․کو گھر کا کوئی کام کرنا نہیں آتا، یہ کام چور ہے، میری فیملی کو کام چور بندہ نہیں چاہے، اسے اپنے پاس ہی رکھیں، اسے میں لے کر نہیں آوں گا، میری طرف سے یہ فارغ تو نہیں پر ایسی ہی رہی تو ہے، میں اسے ہمیشہ کے لیے چھوڑ دوں گا پھر، ابھی میں نے فون کیاتھا، بڑی بد تمیزی سے پیش آئی میرے ساتھ ، اسے سمجھا لیں کہ شوہر کا کوئی مقام ہوتاہے، شوہر کے ساتھ زبان دارزی کرنے والی عورتیں تو جنت میں بھی داخل نہیں ہوتیں، میں صاف کہتا ہوں، مجھے ایسے رویہ والا بندہ نہیں چاہے، میں تو میں ہوں، اس نے کل میری ماں کے ساتھ بھی بے عزتی کی ہے، پر میں نے بتایا نہیں، اور بھی بہت سے باتیں ہیں جو فون پر کی بھی نہیں جاسکتیں، آ پ کوئی کارروائی کریں، اور اگر کل گھر آسکتی ہے تو آجائے“ اب میں آپ کو اپنی کیفیت بتاتاہوں، میں اسے طلاق دینا نہیں چاہتاتھا، میری نیت نہیں تھی، اس لیے میں نے اس طرح سے ڈرایا، پر میں آپ کو لکھ رہاہوں کہ اب ہماری کیفیت کیا ہے اس پیغام کے بعد؟ اس وقت سے اب تک ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ رجوع نہیں کیا ہے، یہ اپنی امی کے گھر تھی، اب میرے پاس آگئی ہے، ایک اور بات یہ ہے کہ وہ حمل سے ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ ہمارے بارے میں کیا حکم ہوگا؟
5019 مناظر
First
Previous
46
47
48
49
50
Next
Last