دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1293
معاشرت >> طلاق و خلع
Q.
دوسال پہلے میں اپنے سسرال سے واپس آگئی میرے شوہر کے جسمانی اور ذہنی اذیت دینے کی وجہ سے۔ ایک سال پہلے میں نے اپنے شوہر کو برطانوی عدالت کے ذریعہ طلاق دیدی تھی۔ میرے شوہر نے میرے جہیز کے سامان، تمام تحفے نیز کپڑے اور زیورات جو اس نے میرے لیے خریدے تھے واپس لے لئے ۔چھوڑنے کے دن سے ہی اس نے مجھے کوئی خرچ نہیں دیا ہے ۔ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ میں نے ایک نومسلم سے نکاح کرلیا ہے، لیکن سابق شوہر کہتے ہیں کہ میں نے تم کو طلاق نہیں دی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا نکاح حرام ہے؟
2367 مناظر
Q.
طلاق دینے کا کیا طریقہ کیا ہے؟
2322 مناظر
Q.
میری بھابھی پر بھوت کا اثر ہے، ان کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔ رات کواکثر چیختی چلاتی ہیں اور ادھر ادھر ٹھوکر مارتی ہیں۔ ایک رات کو ایسا ہوا کہ وہ میرے بھائی کو طلاق دینے پر اصرار کررہی تھیں۔ میرے بھائی نے یہ سوچ کر وہ خاموشی سے سوجائے گی، اس لیے انہوں نے تین طلاق دیدی اور پھر سوگئے۔ صبح جب بیدارہوائے تو معلوم ہوا کہ ان کی ساس نے پہلے ہی سے اپنی بیٹی کو عدت میں رکھی ہے اور کہہ رہی ہیں کہ تمہاری شادی ختم ہوچکی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس سے طلاق ہوگئی ؟ میرے بھائی اپنی بیوی سے محبت کرتے ہیں اور اس کو اپنی زندگی میں واپس لانا چاہتے ہیں۔
2341 مناظر
Q.
عرض یہ ہے کہ میری بیٹی کی شادی ٢٠٠٩ میں ایک برطانوی لڑکے کے ساتھکراچی میں ہوئی تھی. رخصتی کے بعد یہ جوڑا ایک ہوٹل میں رہا.لڑکے نے اسے ایک انگھوٹھی اور مہر کا چیک دیا اور لڑکی کے مطابق جب وہ لباس بدل کر کمرے میں ای تو لڑکا سو چکا تھا. اگلے ایک ہفتے میں یہی ہوتا رہا اور بلآخر لڑکا واپس لندن چلا گیا. اسکے بعد کاغذات مکمّل ہونے کے بعد لڑکی نے سپاؤس ویزا اپلائی کیا جو دہائی ماہ میں مل گیا اور لڑکی لندن چلی گئی. لڑکا لندن میں اپنی ماں اور ایک ذہنی پسماندہ بھائی کے ساتھ رہتا ہے. گھر میں بڑا کمرہ ماں کے پاس ہے اور چھوٹا کمرہ جس میں ایک ڈبل بیڈ بمشکل آتا ہے بہو کو دیا. لڑکی کے لندن پوھنچتے ہی ان لوگوں کا رویہ بدل گیا اور روز لڑکی کو طعنے سنا سنا کر پاگل پن کی حد کو پوھنچا دیا . وہاں کی ڈاکٹرنے بھی لکھا ہے کہ لڑکی سٹریس میں ہے. اگر چہ لڑکی نے وہاں جاتے ہی کھانا پکانا گھر کی صفائی اور دیگر گھریلو کام کاج کرنے شروع کر دیےتھے لیکن اسے کہا گیا کہ اپنے اخراجات کے لئے اپنے ماں باپ سے منگواؤ اور گھر پر تمہارا کوئی اختیار نہی ہوگا. اسکی یہ حالت دیکھ کر میں نے ایک مرتبہ اسکو ٢٠٠ ڈالرس اور دوبارہ ٢٠٠ پاؤنڈ بھیجے. جو بات سب سے زیادہ پریشانکن تھی کہ اس دوران ان دونوں کے بیچ کوئی رشتہ قائم نہی ہوا اور اس ہی طرح ٨ ماہ کا عرصھ گزر گیا. لڑکی سے بات کرنے کے بعد ہماری پریشانی میں اضافہ ہی ہوتا چلا گیا. چونکہ وہاں ہمارا کوئی عزیز نہی ہے اس لئے ہماری سمجھ میں یہہی آیا کہ ہم اسکو واپس بلا لیں وگرنہ اسکی صحت یا ذہنی حالت کو نقصان بھی پوھنچ سکتا ہے. چونکہ پاکستان میں چند شادیان بھی تھیں اس لئے لڑکی نے اپنے شوہر کو ٹکٹ کے لئے کہا لیکن اسنے تآل متول سے کم لینا شروع کر دیا. مجبورنآ ہم کو ہی ٹکٹ بھیج کر بلوانا پڑا. لڑکی کے ٨ ماہ قیام کے دوران اسکو روزمرّہ اخراجات کے لئے کوئی رقم نہی دی گئی صرف وہاں سے روانہ ہوتے وقت ستر (٧٠) پونڈ دیے حالانکہ لڑکی نے تین شادیوں میں شریک ہونا تھا. لندن قیام کے دوران لڑکی نے یہ بھی کہا کہ ہم دوسرے گھر میں رہ لیتے ہیں کیوں کہ لڑکے کا لندن میں ایک اور گھر بھی ہے جو کرایہ پر دیا ہوا ہے. لڑکی کا خیال تھا کہ شاید اس طرح حالات بہتر ہو جائیں لیکن یہ ماں اور بیٹے کو منظور نہی تھا. ساس روزانہ ٹیلیفون پر اپنی بہنوں کو پاکستان ٹیلیفون کر کے زور زور سے لڑکی کو برا بھلا کہتی لیکن جب لڑکی یہ بات اپنے شوہر کو بتاتی تو صاف مکر جاتی اور شوہر بھی بیوی پر ہی ناراض ہوتا. لندن سے پاکستان آنے کے بعد تقریبآ ایک ماہ بعد جب لڑکی کی حالت کچھ بہتر ہو گئی تواسنے ہمیں تمام صورتحال بتائی. دیگر عزیزوں سے مشوره کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ لڑکی کو واپس نہ بھیجا جاے. جب لڑکے کو اسکا معلوم ہوا تو اسنے لڑکی کو بوہت برا بھلا کہا اور بہت رکیک الزامات لگاے اور دو مختلف اوقات میں ای میل پر زیل کے الفاظ کہے : ١. تم نے رشتہ ختم کر دیا ہے اور اب یہ ختم ہو گیا ہے--- دفعہ ہو جاؤ ٢. تم اب ہمارے لئے کچھ نہی ہو خلا لو اور دفعہ ہو جاؤ میری بیٹی پچھلے چار ماہ سے میرے پاس ہے اور اس دوران لڑکے نے کوئی پیسا پآی نہی بھیجا بلکہ انکا جو مشترکہ سٹی بنک کا اکاونٹ تھا وہ بھی بند کر وا دیا ہے. عرض یہ ہے کہ لڑکے والوں نے جو زیورات لڑکی کو شادی کے وقت تحفتآ دیے تھے وہ لڑکی کے پاس ہیں اور لڑکے کا تقاضا یہ ہے کہ زیوارت اسے واپس کر دیے جائیں. شادی کے وقت جو نقد رقم لڑکی کو لڑکے والوں کی طرف سے ملی تھی اور جو رقم لندن میں ملی تھی وہ سب لڑکے کی ماں کے پاس ہے. سوال یہ ہے کہ اگر لڑکے اور اسکے رشتے داروں نے اسے زیور دیا تو ہم نے بھی لڑکے کو نقد رقم اور اسکے رشتے داروں کو اور اسکو قیمتی کپڑے دیے تھے اور مزید ایک لاکھ روپیہ لڑکی کو دیا جس سے اسکے لندن میں بیڈ روم کا سیٹ خریدا گیا علاوہ ازیں گزشتہ عید کو اور دیگر مواقی پر خاصی رقم خرچ کی. آپ قران اور سنّت کی روشنی میں بتایین کہ خلا لینے کے لئے کیا کرنا چاہیے. کون کون سی چیزیں واپس کرنی ہیں اور کیا وصول کرنا ہے. دیگر یہ کہ کیا مندرجہ بالا الفاظ جو ایمیل پر بھیجے گے کیا اس سے طلاق وآقه ہو گیی. اللہ آپ کو جزآے خیر دے
2678 مناظر
Q.
میری بیوی بار بار مجھ سے میکے جانے کی ضد کرتی ہے اورہر مرتبہ غصہ میں کہد یتاہوں کہ اگر میکے جاؤ تو واپس نہیں آنا۔ کیا یہ کہنے سے طلاق ہوجاتی ہے؟
2614 مناظر
Q.
میں پنجاب یونیورسٹی ، لاہور ، پاکستان میں اسلامیات کے پی ایچ ڈی کا طالب علم ہوں۔ مجھے تحقیق کے لئے ایک مسئلہ کی انتہائی ضرورت ہے۔اگر طلاق مغلظہ کے بعد زورجین رجوع کرلیتے ہیں تو احناف کے نزدیک یہ زنا ہوگا ، لیکن ان کی سزا کیا ہوگی یہ کسی جگہ لکھاہوا نہیں ملا۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان کی شرعی سزا کیا ہوگی؟اس حالت میں پیداہونے والے بچوں کا کیا حکم ہوگا؟اس کا تفصیلی فتوی درکا رہے۔
2210 مناظر
Q.
اگرشوہر اپنی بیوی کو بلانیت طلاق کہے کہ میں نے تجھے چھوڑا ۔اور اس نے قسم کھائی میں نے اس سے طلاق کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس سے طلاق ہوجائے گی ؟ اور سب کچھ ختم ہوجائے گا؟اس نے اللہ اور اس کے رسول کی قسم کھائی ہے کہ میں نے اس جملہ سے طلاق کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ براہ کرم، اس جانب رہنمائی فرمائیں۔
3896 مناظر
Q.
م زید کا نکاح 14اکتوبر2009 ؍ کو ہواتھا۔ زید کی بیوی 26 مارچ 2010؍ سے اپنے میکے میں ہے زید نے اُسے بارہا بلایا لیکن اسکے نہ آنے اور غیر اخلاقی رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے زید نے اپنی بیوی کو پہلی طلاق یکم نومبر2010؍کو بذریعہ تحریر دی اور اپنی طرف سے تین لوگوں کو مقرر کردیا تاکہ دورانِ عدت رجوع کی گنجائش مشروط طور پر نکل آئے تو رجوع کر لیا جائے۔ زیدکی بیوی کو یہ طلاق موصول ہونے پر اس نے وکیل کے ذریعے ایک نوٹس 9 دن بعدزید کو روانہ کردیااور پانچ ہزار روپے مہینہ خرچ روانہ کرنے کا تقاضہ کیا۔ زید کو یہ نوٹس مو صول ہونے پر زید نے زبانی طور پر دوسری اور تیسری طلاق دینے کا اعلان کیا اور اسکی تحریر بھی روانہ کرنی چاہی۔ لیکن زید کے بھائی نے تحریر روانہ کرنے سے زید کو روک دیا۔ زید نے زبانی طور پر اور لوگوں سے بھی کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے۔زید کی بیوی نے پولیس میں جھوٹی شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے راست شکایت درج کرنے سے پہلے مہیلہ آیوگ کے سپرد یہ معاملہ کیا۔مہیلا آیوگ نے زید اور اسکی بیوی کو روبرو بٹھاکر گفتگوکی کی ۔ زید نے وہاں بھی زبانی اور تحریری یہ بیان دیا کہ میں اسے طلاق دے چکا ہوں۔تین ماہ کی عدت بھی مکمل ہو چکی ہے ۔ کیا یہ طلاق واقع ہوچکی ہے اور واقع ہونے پر یہ طلاق کونسی قسم شمار کی جائیگی؟ امید کہ جلد مطلع فرمائیں گے۔
1665 مناظر
Q.
میں پوچھنا چاہوں گی کہ ستمبر 2010/ میں جب میں حمل سے تھی تو میرے شوہر نے مجھے ایک طلاق دی تھی یہ کہہ کر کہ تم میرے حکم کے مطابق اپنی ماں سے ملنے سے باز نہیں آرہی ہو اس لیے تم کو میری طرف سے طلاق ہے۔بعد میں اس نے معافی مانگ لی اور پھر مجھے اپنے ساتھ رہنے کے لیے کہا۔ کچھ دنوں کے بعدہم نے رجوع کر لیا ۔ ہمارا بچہ پیدا ہوا جو تیرہ دنوں کے بعد مرگیا۔ بیٹے کے مرنے کے بعد سے میں تین مہینوں سے اپنے میکے میں ہوں۔گذشت مہینہ 24/ جنوری کو میں اپنے شوہر کے پاس گئی اور ساتھ رہنے لگی ۔ تین دن کے بعد جھگڑے کے دوران اس نے میرے کردار پر انگلی اٹھائی ۔ جھنجھلاہٹ میں نے کہا اگر تم کو میرے کردار کے بارے میں شک ہے تو خبیث انسان ! مجھے طلاق دو۔ اس نے کہا میں تم کو دو طلاق دیتاہوں مطلب یہ ہے کہ اس مرتبہ میں تم کو دو طلاق دے رہا ہوں، لیکن ہم دونوں غصے میں تھے ۔ مجھ سے یہ توقع نہیں تھی کہ میں طلاق کا مطالبہ کروں گی اور وہ مجھے طلاق دے گا۔ اور نہ ہی اس کو یہ امید تھی کہ میں اسے برا بھلا کہوں گی اور وہ مجھے دومرتبہ طلاق دے گا۔ اب ہم دونوں غلطی پر ہیں اور ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں اگر کوئی گنجائش ہے۔ یا طلاق ہوگئی ہے؟براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
1964 مناظر
Q.
اگر کسی عورت کے تین بچے ہیں اور اس کے شوہر نے صاف الفاظ میں خط کے ذریعہ تین طلاق لکھ کر بھیج دیا ہو ، لیکن بعد میں وہ اسے اپنی غلطی بتاکر کہ میں نے غصہ کی حالت میں طلاق دی تھی ، پھر سے مطلقہ کو دوبارہ رجوع ہونے کا آفر کرتاہوں۔ دوسری جانب بیوی اپنے والدین کی نصیحتوں کو ٹھکرا کر اپنی مرضی سے گھر سے باہر جا کر اپنے سابق شوہر سے دوبارہ نکاح کرکے رجوع کرلیتی ہے تو اس عورت کے بارے میں شریعت کاکیا حکم ہے؟کیا اس عورت سے والدین اور بھائی بہن سب تعلق رکھ سکتے ہیں یا پھر قطع تعلق کرلینا چاہئے؟بغیر حلالہ کیئے ہوئے اس شوہر سے نکاح کرنے کی اسلام میں کوئی گنجائش ہے؟براہ کرم، اس بارے میں تفصیلی جواب دیں ۔
3042 مناظر
Q.
کچھ گھریلو مسائل کی وجہ سے میرے بھائی اور بھابھی دونوں الگ رہ رہے ہیں۔ معاملہ عدالت تک پہنچا مگر فیصلہ بھائی کے حق میں ہوا ، وہ دونوں چودہ سالوں سے الگ رہ رہے ہیں۔ ان کے دو بچے ہیں ، میرے بھائی ان کی دیکھ ریکھ کررہ رہے ہیں۔ ہم لوگ ان دونوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ کچھ مشورہ دیں ۔
1913 مناظر
Q.
زید نے دوسروں کے زبردستی کرنے پر اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے تو کیا ایسی طلاق جائزہے؟
9948 مناظر
Q.
عدالتی خلع کے بارے میں کیا حکم ہے؟
2707 مناظر
Q.
چار سال سے مفقود االخبر کی بیوی کے لیے آسان طریقہ طلاق بیان فرمائیں۔
6562 مناظر
Q.
میں برطانیہ سے ہوں ۔ میرا سوال مذاق میں نقل اتارنے کے سلسلے میں ہے۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی تھی اور ان کو خاموش کرنے کے لیے میں جوکہہ رہی تھی وہ اسے دہرارہے تھے ، میں نے کہا کہ میں تم کو طلاق دیتی ہوں ، پھر اس نے دہرایا کہ میں تم کو طلاق دیتاہوں۔پھر میں نے کہا میں تم کو طلاق دیتی ہوں، اس نے بھی کہا میں تم کو طلاق دیتاہوں۔ اس کے بعد میں نے اسے کہاکہ تم نے ا ب مجھے طلاق دیدی ہے۔ اور میں جانتی ہوں کہ یہ نقل کرنا تھا، لیکن اس نے دومرتبہ کہا۔، پھر ہم ایک مسجد میں گئے اور مولانا سے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ رجوع کرلو اور آئندہ اس طرح کا مذاق مت کرنا۔ اب پندرہ سالوں کے بعد میں نے خلع لے لیا اور عدت بھی مکمل کرلی ہے۔ خلع کے وقت انہوں نے مجھے ایک طلاق دی تھی اور خلع نامہ پر دستخظ کیا جیسا کہ مولانا نے کہاتھا۔ میرا سوال اس کے تین طلاق کہنے کے سلسلے میں ہے۔ کیامیں دوبارہ اس سے نکاح کرسکتی ہوں؟کیوں کہ خلع کے وقت مولانا نے کہا تھا کہ عدت پوری کرنے کے بعد تم کسی سے شادی کرسکتی ہو اور اپنے شوہر سے بھی۔ مسئلہ یہ ہے کہ پہلی مرتبہ دوبار انہوں نے نقالی میں طلاق دی تھی اور پھر ہم نے رجوع کرلیاتھا، پندرہ سالوں کے بعد میں نے اس سے خلع لیا، اس وقت مولانا نے کہا تھا کہ ایک طلاق دواور انہوں نے ایسا ہی کیا تھا۔ اب میری زندگی میں انہوں نے تین طلاق دی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں ان سے دوبارہ نکاح کرسکتی ہوں یانہیں؟
2043 مناظر
Q.
مدت عدت کیا ہے؟عورت کو عدت کیوں گذارنی چاہئے؟اگر کوئی عورت عدت کے دوران نکاح کرلے تو کیا حکم ہوگا؟
3622 مناظر
Q.
5-6-2010/ میری بیٹی کو اس کے شوہر نے ایک طلاق دی۔12-6-2010/ تک معاملہ ایسا ہی رہا۔ اسی تاریخ سے اس نے عدت گذارنا شروع کیا۔ 15-9-2010/ کو عدت کو پوری ہوگئی۔ پھر 21-12-2010/ دوسری طلاق دی گئی اور 1-1-2011/کوتیسری طلاق ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ 12-6-2010/کے بعد کیا اس کے شوہر کو دوسری اور تیسری طلاق دینے کا حق ہے؟نیز یہ بھی ریکارڈ اور جانکاری میں رہے کہ عدت کے دوران اس کے شوہر نے رجوع نہیں کیا تھا اور نہ ہی کوئی رابطہ تھا۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنائی فرمائیں۔
1441 مناظر
Q.
زید کی زوجہ اس سے جھگڑا کرکے اپنے گھر چلی گئی ، معاملہ طول پکڑگیا تو ثالث نے صلح کی کوشش اور ثالث نے زید اور اس کی بیوی دونوں کے والد کو بلایا، لڑکی والوں کی خواہش تھی کہ وہ انہیں گھرسے علیحدہ کریں اس بات پر زید رضامند نہیں تھا تو ثالث نے زید کے والد سے کہا کہ آپ گھر مشورہ کرلیں اور کل آئیں۔ زید کے والد نے گھر آکر زید سے پوچھا کہ ثالث نے مجھے بلایا ہے کہ میں کل اسے جواب دوں۔ بولو !اب کیا کریں! تو زید نے کہا کہ میری طرف سے طلاق ،طلاق ،طلاق کہہ دیں تو زید کے والد ثالث کے پاس نہیں گئے تو کیا زید کی بیوی پر تین طلاق ہوگئی یا نہیں؟براہ کرم، بتائیں کہ اس بارے میں کیا حکم ہے؟
1618 مناظر
Q.
چھ سال پہلے فیاض احمد ابن شبیر احمد مرحوم نے نسرین بانو سے شادی کی تھی ۔دونوں ضلع ناگپور میں رہائش پذیرہیں۔ ایک مہینہ قبل جناب فیاض احمد نے تقریبا 20-25/ لوگوں کی بھیڑ میں (اپنے ذہنی عدم توازن کی وجہ سے ) زور سے تین مرتبہ کہا کہ میں میں نسرین کو طلاق دے رہا ہوں۔ عام حالات میں اس نے بتا یا کہ مجھے معلوم نہیں کہ میں نے کیا کہا ہے، اس کی بیوی نسرین بانوسے پوچھنے پر کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے اس طرح کی کوئی بات نہیں سنی ہے، یہ کیسے ہوسکتاہے؟گھر کے بڑوں کے کہنے پر وہ اپنے میکے میں رہی ہے ۔ براہ کرم، اس بارے میں مشورہ دیں۔
1727 مناظر
Q.
ایک شخص نے اپنی ساس سے کہا کہ ” میں طلاق دے رہا ہوں ، آ پ اسے گھر لے جاؤ“ ۔ یہ جملہ اس نے چار پانچ مرتبہ کہا ، اس کے کچھ دنوں بعد کسی کے پوچھنے پر اس شخص نے یہ کہا ، ” میرا ارادہ طلاق دینے کا نہیں تھا، صرف ڈرانے دھماکنے کا تھا“۔ سوال یہ ہے کہ کی اس صورت میں طلاق ہوگئی ؟” دے رہا ہوں“ کے الفاظ ”عدم ارادہ طلاق “ کو دیکھتے ہوئے کیا کوئی صورت گجائش کی نکال سکتے ہیں؟
2124 مناظر
First
Previous
44
45
46
47
48
Next
Last