دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4349
عبادات >> صلاة (نماز)
Q.
ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے اگر میں قعدہ بھول جاوٴں تو کیا تیسری رکعت پر قعدہ کرنا ممکن ہے؟ یا صرف چوتھی رکعت میں سجدہ سہو کرلینا کافی ہے؟ براہ کرم صحیح طریقہ کیا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
2259 مناظر
Q.
میں جب نماز میں قرأت کرتاہوں تومجھے شک ہوتاہے کہ قرأ ت میں غلطی ہوگئی۔ شک ہوتاہے کہ مخرج اداہوا کہ نہیں؟پھر اس سورة کو دہراتاہوں اور اس طرح سے بہت دیر ہوجاتی ہے۔ براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔
2487 مناظر
Q.
کیا اہل حدیث کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ یہ لوگ مسلمان ہیں یا کافر ؟میں سنی ہوں، کیا ان کے پاس ملازمت کرنے سے عقائد اور مسلک میں کچھ فرق تو نہیں آئے گا؟جواب کا انتظارہے۔
7559 مناظر
Q.
ہم پانچوں وقت کی نماز کے لیے جائے نماز استعمال کررہے ہیں، لیکن میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ جائے نماز پر بہت سی کمپنیاں خانہ کعبہ اورمسجد نبوی کی تصویر کشی کرتی ہیں، اکثر نمازی مصلی کا غلط استعمال کرتے ہیں، وہ کعبہ اور مسجد نبوی کی جائے نماز پر بنی تصاویر پر چلتے ہیں، کچھ لوگ اسے دھوتے ہیں اور اسے دھوپ میں ڈالتے ہیں، لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتاہے کہ زمین صاف ستھری ہے یا نہیں؟میرے حساب سے ہم خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کا بہت زیادہ احترام نہیں کرتے ہیں، لہذا کمپنی کو مصلی پر تصویر کشی سے روک جاناچاہئے۔
7390 مناظر
Q.
(۱) مرد کی امامت میں عورت باجماعت نماز اداکرسکتی ہے ؟(۲) کیا ایک مرد ایک عورت جب کہ وہ محرم ہوں گھر میں جماعت سے نماز ادا کرسکتے ہیں؟ اور عورت مرد کے کس طرف کھڑی ہوگی؟ (۳) کیا عورت کو تکبیر یا اقامت دینی ہوگی؟(۴) ایسی باجماعت نماز کاثواب کتنا ہوگا؟ (۵) اور مرد کے لیے نیت کے کیا الفاظ ہوں گے؟
14713 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ میں حنفی مسلک پر عمل کرتاہوں، کیا میں نماز میں ناف کے اوپر ہاتھ باندھ سکتاہوں؟
2356 مناظر
Q.
ہماری مسجد میں ایک مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ مسئلہ تشہد میں التحیات میں انگلی اٹھانے کے بارے میں ہے۔ مسجد کے ایک منتظم نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے پوری التحیات میں انگلی اٹھا رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ صرف ایک بار انگلی اٹھانی چاہئے جب کہ شافعی مسلک میں پوری التحیات میں انگلی اٹھائے رکھنا جائز ہے؟صحیح کیا ہے؟ایک بار انگلی اٹھانا یا پوری التحیات میں انگلی اٹھائے رکھنا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
9865 مناظر
Q.
اگر غلطی سے نماز میں ایک اضافی رکعت پڑھی لی تو مجھے کیا کرنا چاہئے ؟سجدہ سہو کروں یا نماز دہراؤں؟
4161 مناظر
Q.
زید چاہتاہے کہ میں جب بھی نماز پڑھوں تو سنت موٴکدہ کی جگہ اپنی وہ فرض نماز ادکروں جو زید سے قضا ہوچکی ہے اور زید یہ عمل مستقل کرنا چاہتاہے؟کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟
1791 مناظر
Q.
نماز کے تعلق سے سوال کرنا ہے ۔ جب ہم ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز میں پہلی دورکعات میں امام سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں اور اس کے بعد کوئی سورة پڑھتے ہیں اور آخر کی دورکعات میں خاموش رہتے ہیں ، ہمیں ان دونوں رکعات میں کچھ سورة پڑھنا یا خاموش رہنا چاہئے؟براہ کرم، اس پر تفصیلی روشنی ڈالیں۔
2789 مناظر
Q.
سفر میں قصر نماز کے بارے میں سوال ہے۔ میرا آبائی وطن عین پور ، ضلع دومہ منڈل ، آر آر، نزدیک حیدر آباد ہے۔ میں ابو ذہبی میں کام کرتاہوں، لیکن میری فیملی شارجہ میں رہتی ہے، ابو ذہبی اور شارجہ کے درمیان مسافت 160/ کلو میٹر یا کچھ اس سے زیادہ ہے ۔ میں ابو ذہبی میں سنیچر کی صبح سے جمعرات کی شام تک رہتاہوں اور اپنی فیملی کے ساتھ جمعرات کی رات سے سنیچر کی فجر تک رہتاہوں۔ میری نماز کے بارے میں علماء کرام کہتے ہیں کہ مجھے دونوں جگہوں ابو ذہبی اور شارجہ میں قصر نماز پڑھنی چاہئے چونکہ عرب امارات ہمار ا ملک نہیں ہے اور میں ابو ذہبی یا شارجہ کہیں بھی 15/ دن سے زیادہ نہیں ٹھہر تاہوں۔ جب کہ کچھ علماء کہتے ہیں شارجہ میں مجھے پوری نماز پڑھنی چاہئے کیوں کہ وہاوں میری فیملی (میری بیوی اور تین بچے) رہتی ہے اور ابوذہبی میں قصر کروں۔ علماء کرام نے یہ بات تو واضح کردی ہے کہ میں ابو ذہبی میں قصرکروں ، اس لیے کہ میں یہا ں کام کرتاہوں اور میں یہاں ایک ہفتہ سے زیادہ سے نہیں ٹھہرتاہوں ، لیکن شارجہ میں نماز کے بارے میں معاملہ مشکوک ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا میں شارجہ میں قصر نماز پڑھوں یا پوری نماز پڑھوں؟
3242 مناظر
Q.
اگر کسی کے کپڑے میں تصویر ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟کیا اس صورت میں نماز ہوگی یا نہیں؟تصویر اگر سامنے ہو یا پیچھے ہو کیوں کہ اگر پیچھے ہے تو اس کے پیچھے جو نماز پڑھ رہے ہوں گے ان کے سامنے تصویر ہوجائے گی تو اس کا کیا حکم ہے؟اس طرح اگر تصویر بہت چھوٹی ہوجو صاف طورپرپتا بھی نہ چلے تو اس کا کیاحکم ہے؟اسی طرح بہت سی تصویری تو بڑی ہوتی ہیں ، لیکن وہ صاف نظر نہیں آتیں بلکہ اگر دھیان دیا جائے تب پتا چلتاہے ، ان تمام صورتوں میں کی وضاحت فرمائیں۔
19311 مناظر
Q.
کسی علاقہ میں سید اکثریت میں رہتے ہوں تو وہاں کی مسجد میں کوئی غیر سید امام یا خطیب ہوسکتاہے؟ جب کہ وہ علم میں ان سے بہترہو، لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اگر کسی قوم کوآپ اپنے سے حقیر جانتے ہیں اور اپنی بیٹی کی شادی ان میں نہیں کراسکتے ہیں تو پھر اس قوم سے امام منتخب کرنا جائز نہیں، کیا یہ درست ہے؟براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔
3077 مناظر
Q.
میری والدہ کا انتقال چند روز قبل ہوا۔ والدہ حیات میں نمازوں کی پابند رہی تھیں، مگر آخر عمر کے ۷-۶ ماہ پیشاب بار بار ہونے کی وجہ سے نمازیں چھوٹ گئی تھیں، ان کی ملکیت کے تقریباً گیارہ ہزار روپئے میرے پاس ہیں۔ تمام وارثین اس رقم کو کسی مد میں ایصال ثواب کی نیت سے صرف کرنا چاہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس رقم کو مرحومہ کی چھوٹی ہوئی نمازوں کے کفارے کے طور پر خرچ کیا جائے یا کسی مسجد مدرسے میں دیا جائے، یا دوسری کسی جگہ لگایا جائے؟ سب سے زیادہ مناسب کیا رہے گا؟ تحریر فرمائیں۔ اگر نماز کے کفارے کے طور پر دینا ہو تو اس کی کیا صورت ہوگی؟ اگر اس سے بہتر کوئی صورت ہو تو وہ بھی تحریر فرمائیں۔ جواب جلد ارسال فرمائیں کیوں کہ ہمارے محلے میں مسجد کی تعمیر کا کام آخری مرحلوں میں چل رہا ہے۔ اگر اس میں دینا ہو تو جلد دیا جاسکے۔
3032 مناظر
Q.
امام فجر کی نماز پڑھا رہاہے، دوسری رکعت میں سورة فاتحہ کے بعددوسری سورة شروع کردی، اس کے بعد چپ رہا جتنی دیر چھ/ دفعہ سبحان اللہ کہا جاسکتاہے۔ ایک مقتدی نے اونچی آواز میں سبحان اللہ کہا تو امام نے وہ سورة چھوڑدی اور تیسری سورة شروع کردی، سلام کے بعد اسی مقتدی نے کہا کہ آپ کو سجدہ سہو کرنا چاہئے تھا ، نماز دوبارہ پڑھائیں، امام نے بحث کرکے دوبارہ نماز پڑھادی، نماز کے بعد ایک اور مقتدی نے کہا کہ نماز میں تلاوت کی غلطی سے سجدسہو نہیں کرتے اور آپ کو نماز نہیں لوٹانی چاہئے تھی، امام صاحب بولے کہ میں نے مسجد نبوی میں نماز پڑھی تھی تو وہاں بھی امام صاحب سے ایسا ہی ہوا تھا پر امام نے سجدہ سہو نہیں کیا تھا ، میں نے جو پہلی نماز پڑھائی تھی وہ ہوگئی تھی ۔ براہ کرم، اس بارے میں بتائیں کہ امام کو سجدہ سہو کرنا چاہئے یا نہیں؟
5201 مناظر
Q.
میں ایک مسجد میں امام ہوں، اکثر یہ ہوتاہے کہ میں آخروالا التحیات جلدی پڑ ھ لیتاہوں اور پڑھ کر سلام پھیردیتاہوں، لوگ شکایت کرتے ہیں کہ ابھی ہم نے مکمل نہیں پڑھاتھا ، پھر میں احتیاط کرتاہوں، لیکن جب کبھی جلدی پڑھا جائے تو میں تھوڑا سا انتظار کرکے سلام پھیرتاہوں تاکہ لوگ بھی پڑھ لیں۔ کیا میرا نتظار کرنا صحیح ہے؟ جب کہ لوگوں سے اختلاف کا امکان بھی رہتاہے۔
3917 مناظر
Q.
امام صاحب نماز پڑھا رہے تھے، بجلی نہیں تھی ، موٴذن تکبیرات کہہ رہے تھے۔ امام رکوع سے اٹھے کہ تسمیع کہے تو اسی وقت بجلی آگئی، آگے والوں نے تسمیع سنی اور کھڑے ہوگئے، بجلی آنے کی وجہ سے موٴذن نے تکبیر چھوڑ دی، اب یہ تسمیع پیچھے والے نہ سن سکے اور رکوع میں ہی رہے، یہاں تک امام سجدہ میں چلے گئے،اب پیچھے والوں کی نماز کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟کیوں کہ تسمیع کے بعد تحمید کی حالت میں وہ امام کے ساتھ کھڑے نہ ہوسکے؟
2907 مناظر
Q.
کیا ایک غیرعادل شخص جماعت کراسکتا ہے؟ دفتر کے نزدیک مسجد ہونے کے باوجود دفترکے اندر خود جماعت کرانا جائز ہے؟ اور ایسی جماعت میں شامل لوگوں کی نماز صحیح ہے؟
1950 مناظر
Q.
سفر میں فرض قصر کرتے ہوئے کیا سنت و نفل اداکرنا ضروری ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صرف فرض کی قصر اداکرنا چاہئے،وہ سنت و نفل نہیں پڑھتے ہیں۔ براہ کرم، فقہ حنفی کے تحت وضاحت فرمائیں۔
2888 مناظر
Q.
ہم نے مسجد کے لئے ایک پروپرٹی خرید ی ہے ، ہمارے علاقے(اسٹے فورڈ) میں قبلہ کی سمت 250/ ڈگری ہے، عمارت اس طرح سے ہے کہ قبلہ کی سمت 235/ ڈگری ہوتی ہے، کیا اس سمت نمازہوجائے گی؟ہمارے کچھ احباب نماز پڑھنے سے انکار کررہے ہیں کہ بالکل 250/ ڈگری سمت نہیں ہوتی۔ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں چوکہ اس کافی تشویش ہورہی ہے۔
2375 مناظر
First
Previous
172
173
174
175
176
Next
Last