دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4349
عبادات >> صلاة (نماز)
Q.
میں نے سنا ہے کہ التحیات پڑھتے ہوئے ہاتھ کی انگلیوں کا گھٹنوں سے نیچے نہیں ہونا چاہئے؟سخت گناہ ہے ، کیا یہ صحیح ہے؟
8870 مناظر
Q.
جب ہم التحیات پڑھتے ہیں تو میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگ تشہد کے وقت شہادت کی انگلی اٹھاکر واپس رکھتے ہوئے انگلیوں کا حلقہ بنا کے رکھتے ہیں اور بعض ہاتھ کو سیدھا کر لیتے ہیں ، براہ کرم، بتائیں کہ صحیح طریقہ کیا ہے؟
3858 مناظر
Q.
کیا فماتے ہیں علماء کرام ایسے امام کے بارے میں جن کو ان کے ایک بہت اچھے دوست نے ہر طریقے سے اور ایک شاگرد نے کئی مرتبہ اشارتاَ نماز پڑھاتے وقت شلوار کو ٹخنوں سے اوپر کرنے کو کہا لیکن وہ جاننے کے باوجود ہمیشہ بے احتياطى اور ابھی تک ان کے ٹخنے شلوار سے دھنکے ہوے ہوتے ہیں تو کیا ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟ اگر وہ جمعہ کی نماز پڑھائیں پھر اگر اس نماز کو دوہرانا ہو تو کیا چار ركعت پڑھی جائیں یا دو ركعت؟ ہمارے شہر میں سارے عرب امام جو کہ مسجد میں ننگے سر اور اکثر ٹخنوں کو ڈھانک کر نماز پڑہاتے ہیں کیا ہم مسجد جایا کریں یا بافسوس گھر پر پڑھلیا کریں؟ - شکریہ
2228 مناظر
Q.
ہمارا سفر 200/ کلومیٹر طے ہے اور ہم سفر سے واپس گھر آرہے ہیں، 150/ کلومیٹر ہم نے سفر کرلیا ہے اور باقی 50/ کلومیٹرہے ، ظہر کی جماعت ہوچکی ہے اور اس وقت ظہر کی نماز دورکعات پڑھنی ہے یا چارکعات ؟ براہ کرم، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔
2860 مناظر
Q.
کیا ہم نماز میں کسی بھی سورة کی کم سے کم تین آیات پڑھ سکتے ہیں؟کیا آیت الکرسی کو بھی نماز میں پڑھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
5307 مناظر
Q.
صبح صادق کے بعد طلوع آفتاب تک (خواہ فجر کی نماز پڑھ لی گئی ہو یا نہیں) صلاة الطواف پڑھنا كیسا هے؟
2989 مناظر
Q.
ہم دو دوست نماز کے لیے مسجد گئے ، مسجد میں جانے کے بعد پتا چلا کہ جماعت ہو چکی ہے۔ اب کیا ہم اپنی جماعت بنا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اور ہم دونوں کس طرح کھڑ ے ہوں؟ آگے یا پیچھے یا برابر؟
2349 مناظر
Q.
ہم جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں اور صف نمبر دو میں کھڑے ہیں اور ہمارے سامنے سے یعنی پہلی صف سے کوئی نماز ی صف چھوڑ کر چلاجائے تو ہمیں حالت نماز میں پہلی صف میں جو جگہ خالی ہوئی ہے اسے پوری کرنی چاہیے؟ اگر ہاں! تو براہ کرم، بتائیں کہ یہ کیسے ہوگا؟
3270 مناظر
Q.
اگر ہم جماعت سے نماز پڑھ رہے ہیں اور ہماری ایک رکعت نکل گئی ہے، اب جب ہم نے وہ رکعت پڑھی تو صرف سورة فاتحہ پڑھی اور ساتھ میں سورة یا آیت پڑھنا بھول گیا، یا قصداً چھوڑدی تو اس صورت میں نماز ہوگئی یا نہیں؟ کیا حکم ہے؟ (۲) اگر ہم اپنی نماز پڑھ رہے ہیں اور فرض نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں یا چاروں رکعات میں قصداً یا سہواً سورة فاتحہ کے ساتھ سورة یا آیت بھی ملالی تو اب کیاحکم ہے؟سجدہ سہو یا نہیں؟(۳) اگر نماز کی حالت میں نماز تھوڑی پڑھ لی جائے تو کیسے توڑیں گے ، کیا کھڑے کھڑے سلام پھریں گے یا کیا صورت ہوگی؟جیسے نماز میں رکعت بھول گیا تو نیت کس طرح توڑیں؟ یا اگر وضو ٹوٹ گیا تو نیت کس طرح توڑیں؟ براہ کرم، مفصل و مدلل جواب دیں۔ (۴) نماز میں جب سجدے میں ہوتے ہیں تو پیروں کو زمین پر اگر نہ رکھیں تو کیا ہوگا؟
3985 مناظر
Q.
اسلام میں تصویر کی ممانعت اپنی جگہ ہے ، لیکن کیا کعبہ شریف کی تصویر کا احترام ہم پر لازم نہیں ہے؟ اگر کعبہ شریف کی تصویر والے جا نماز ہو تو کیا اس جانماز پر کعبہ شریف کی تصویر کے اوپر سے جان بوجھ کر بیٹھاجاسکتاہے؟ جب کہ نماز میں کعبہ شریف کی تصویر پر صرف ہاتھ اور پیشانی ہی لگتی ہے ، لیکن نماز کے بعد جواگر کعبہ شریف کی تصویر پر بیٹھے اور کعبہ شریف کی تصویر کا کوئی احترام نہ کرے تو کیا یہ جائز ہے؟کیا کعبہ شریف کی تصویر کا احترام ایک مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے؟امید ہے کہ جلدی جواب دیں۔
3087 مناظر
Q.
(۱) کیا حنفی المسلک شخص سجدہ سہو شافعی کے طرز پر کرے تو کیا نماز ہوجائے گی؟اگر ہوجائے گی تو حدیث کا حوالہ بھی دیں، مہربانی ہوگی۔(۲) نماز میں غلطی ہوئی اور سجدہ سہو یاد نہیں آیا /بھول گیا آخری رکعت میں تو کیا سلام پھیرنے کے بعد اگر دوسجدے کئے جائیں تو نماز ہوجائے گی نہ تو قبلہ کا رخ کا بدلا ہے اور نہ ہی کلام کیا ہے؟(۳) کیا مرد اپنی بیوی کو شہوت دلانے کے لیے اس کے فرج کو اپنے ہاتھ سے سہلا (یعنی ہاتھ پھیرنا) سکتاہے ، کیوں کہ مرد جلدی فارغ ہوجاتاہے اور عورت دیر سے فارغ ہوتی ہے، یہ کرنا صرف اس لیے ہے کہ عورت کو بھی بھرپور تسکین حاصل ہوجائے ؟
6664 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں:اگر امام نماز میں ثناء پڑھنے کے بعد بسم اللہ بلند آواز سے پڑھ کر قر أ ت شروع کرے اور دوسری رکعت میں بھی بسم اللہ بلند آواز سے پڑھے تو کیا ایسا کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟ اور اگر امام سورہ فاتحہ پڑھ کر وقفہ کرے پھر سورت پڑھے، کیا ایسا کرنا کسی امام کے نزدیک جائز ہے، اگر ہے تو کتنی دیر؟
11822 مناظر
Q.
کیا نماز قضاء کے تحت پچھلے دنوں ، مہینوں یا سالوں کی قضائے عمری ادا کی جاسکتی ہے؟اگر ہاں! تو اس کے اداکرنے کے بہتر طریقے کیا ہیں؟
3814 مناظر
Q.
میں ابو ظہبی میں قیام پذیر ہوں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہاں لوگ شافعی اور مالکی مسلک پر عمل کرتے ہیں، لیکن میں حنفی ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ فجر کی نماز میں دوسری رکعت میں سجدہ کرنے سے امام دعا کرتے ہیں تو اس وقت مجھے کیا کرنا چاہئے؟
2667 مناظر
Q.
میں جہاں کام کرتاہوں وہاں قریب میں ایک درگاہ ہے ، قبر کے سامنے تھوڑی سی جگہ ہے جہاں پر ہم لوگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، نماز کی حالت میں قبر پیچھے کی جانب ہوتی ہے تو کیا ایسی صورت میں نماز درست ہے؟براہ کرم، مدلل جواب دیں، کیوں کہ یہ سوال ایک اہل حدیث بھائی اٹھایا ہے۔
2765 مناظر
Q.
نماز پڑھا رہا تھا، سورة فاتحہ کی تلاوت میں ”مالک یوم الدین“ تک پڑھا پھر بھول گیا اور پھر سے سورة فاتحہ شروع کی اور آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟
3303 مناظر
Q.
میرے ساتھ کبھی ایساہوتاہے کہ میں فجر کے وقت سورج نکلنے کے بعد اٹھتی ہوں ، میری آنکھ نہیں کھلتی اور ایک مرتبہ میں عصر کی نماز پڑھنا بھول گئی، کیا میں گناہ گار ہوں؟
2525 مناظر
Q.
(۱) کیا جماعت سے پڑھتے وقت ہمیں ثناء کے علاوہ کوئی سورة نہیں پڑھنی چاہئے؟چاہئے وہ پانچ وقت کی کوئی بھی نماز ہو؟(۲) کیاعضوء خاص اور بغل کے بال کانٹے چاہئے؟(۳) میں غیر شادی شدہ ہوں اور کبھی کبھار مشت زنی کرلیتاہوں، کیا یہ غلط ہے؟
2420 مناظر
Q.
ہمارے پورے شہر میں دیوبندیوں کی صرف ایک ہی مسجد ہے اور ایک ہی مدرسہ ہے باقی ساری مسجدیں بریلویوں کی ہیں۔ کیا ہم اپنے مدرسہ کی چھت پر ایک مسجد بنا سکتے ہیں جس میں جمعہ کی نماز بھی قائم ہوجائے ، کیا اس وجہ سے مدرسہ کی چھت پر مسجد بنا دینا صحیح ہے؟کیا ایسی مسجد میں نماز کا ثواب یقینی طورپر مسجد کے برابر ملے گا؟
3039 مناظر
Q.
اگر جیسے ایک نماز کا وقت ختم ہورہا ہو اور ہم نماز اداکریں خاص کر عصر اور مغرب کی نماز میں کہ عصر نماز کا وقت شروع ہوتاہے یا ختم ہونے والا ہوتاہے اور ہم نماز اداکرتے ہیں تو کیا ہمیں قضا کی نیت کرنے ہوگی یا وہ نماز خود ہی ادا نماز کے برابر ہوجائے گی؟
6773 مناظر
First
Previous
169
170
171
172
173
Next
Last