دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
آپ سبھی حضرات کی خدمت اقدس میں اللہ تعالی کے اس گناہ گار بندے کا سلام عرض ہے۔ اللہ تبارک و تعالی آپ سب کی تمام دینی اور دنیاوی خدمات کو خوب خوب قبول فرمائے اور اس بین الاقوامی ادارے کی، اس کے ذمہ داران کی او رتمام خیر خواہوں کی حفاظت فرمائے۔ میرا سوال خواب کے متعلق ہے۔ میری بھابھی جو کہ دہلی انڈیا میں رہتی ہیں انھوں نے کچھ عرصہ پہلے ایک خواب دیکھا کہ ان کے شوہر آم لائے ہیں اور بھابھی جی اور ان کے بچے کھا رہے ہیں لیکن گھر کے دوسرے افراد نہیں کھا رہے جب کہ بھابھی او ربھائی کوشش کررہے ہیں کہ سب لوگ کھائیں۔ برائے کرم تعبیر فرمادیجئے۔
1586 مناظر
Q.
میں نے ایک رات خواب دیکھا کہ زبر دست طریقہ سے سمندر کی لہریں اٹھ رہی ہیں او رپانی کی چادر اتنی اونچی ہو جاتی ہیں کہ ہزاروں میل دور سے دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ میرے علاقہ کے قریب سمندر بھی نہیں ہے۔ میرے پورے شہر میں زبردست بارش ہو رہی ہے اور میں بہت خوف زدہ ہوں اور اپنے قریب کے لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اب تو یہ پورا شہر ڈوب جائے گا بس دعا کرو۔ اور اسی گھبراہٹ میں میں اپنے بیٹے سے کہتاہوں کہ تم اپنی دادی کو بلا لاؤ جو پڑوس میں ایک جگہ ہیں (دادی دنیا میں نہیں ہیں) بچہ دادی کو لے کر گھر آتاہے اور اسی اثنا میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ جب سے میں نے یہ خواب دیکھا ہے میں بہت پریشان ہوں۔ از راہ کرم جلد از جلد اس کی تعبیر بتائیں۔
1572 مناظر
Q.
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی کلاس فیلو کے ساتھ ہوں او رہمارے مدرسہ کی استانی ہمیں حکم کرتی ہیں کہ ہم سب طالبہ سورہ نمل کی آیت بسم اللہ الرحمن الرحمن والی آخری رکوع تک لکھیں۔ سب لکھتے ہیں سوائے میرے۔ وہ آیت میں ڈھونڈھتی ہوں مگر قرآن میں نہیں ملتی اور اسی ٹینشن میں ہوتی ہوں کہ استانی چیک کرنے آتی ہیں اور ڈانٹتی ہیں کیوں نہیں لکھا۔اور کہتی ہیں کہ اب گھر سے لکھ کر آنا؟ اس کی کیا تعبیر ہے؟
1752 مناظر
Q.
میری بیوی نے خواب دیکھا کہ وہ میرے لیے ایک خوبصورت لڑکی کو دلہن بنارہی ہے اور اپنا زیور بھی پہنا رہی ہے۔اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔
1589 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ بزرگوں کا طریقہ ہے کہ وہ کہتے ہیں عورت کا بال بھی پردہ ہے اس کو چھپاکر رکھو اور دریامیں بہا دو۔ اس میں کیا صداقت ہے؟ آیا یہ بات درست ہے ، آیا حدیث سے ثابت ہے؟ اور کیا ناخون کا بھی یہی حکم ہے؟ کیا استعمال کی ہوئی پنسل کا کچرا جس سے اللہ کا نام لکھاہو اس کو بھی دریا میں بہادیں؟
1650 مناظر
Q.
میں روزانہ یا ایک دن چھوڑ کر قرآن پاک کے ایک یااس سے زیادہ پارے کی تلاوت کرتا ہوں۔ تین ہفتہ پہلے میں نے خواب دیکھا کہ خواب میں تلاوت کررہا ہوں لیکن مجھ سے تلاوت نہیں ہورہی تھی۔ یعنی تلاوت کررہاہوں بہت غلطیاں نکل رہی تھیں۔ امید ہے کہ آپ اس خواب کے بارے میں جلدی جواب دیں گے۔
1328 مناظر
Q.
پندرہ شعبان کی فضیلت کیا ہے؟ کیا ہم اس دن روزہ رکھ سکتے ہیں؟ سورہ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی کیا فضیلت ہے؟ میں نے ایک حدیث پڑھا ہے [نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ان دو آیتوں کورات کو سونے سے پہلے پڑھتاہے ، تو یہ اس کے لیے کافی ہوگا۔] اس حدیث میں لفظ [کافی] کی کیا تفسیر ہے ؟
6734 مناظر
Q.
آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ میں خواب میں اکثر ہوا میں اڑتا ہوں۔ برائے مہربانی اس خوا ب کی تعبیر قرآن اور سنت کی روشنی میں بتائیں۔
2223 مناظر
Q.
ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر غلطی اور کچھ غصہ سے تنقیدکی ۔ اب وہ اس سے توبہ کرنا چاہتاہے ، وہ اس کی وجہ سے بہت زیادہ شرمندہ ہے۔ کیاتوبہ کرنے کے بعد اس کے لیے کوئی سزا ہے؟
1277 مناظر
Q.
میں اکثر خواب میں اپنے شوہر کی دوسری شادی کا سلسلہ دیکھتی ہوں کہ میرے شوہر دوسری بیوی کے ساتھ ہیں اور میں اور میرا بیٹا ساتھ ہیں۔ برائے کرم تعبیر عنایت فرماویں۔
16147 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ ایک پیلی رنگ کی بطخ نماچڑیا چونچ میں ایک کالی اور لال موتیوں کا ہار لے کر اڑ رہی ہے، جس کو اسی طرح کی نیچے بیٹھی چڑیاکے گلے میں ڈال دیا۔ اسی خواب میں میں نے اپنے نانا مرحوم کو بھی دیکھا کہ وہ کوئی خوبصورت گول جیسی چیز لے کر بیٹھے ہیں، جس کے چاروں طرف پھول بنا ہے او رایک ڈنڈے جیسی چیز لگی ہے اور میں چاکلیٹ کھاتے ہوئے ان کی طرف جارہی ہوں، پھر انھیں دیکھ کر لوٹ گئی۔برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔
1409 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک کار میں مولانا طارق جمیل صاحب (پاکستان کے ایک عظیم عالم) کے ساتھ جارہا ہوں ایک مردہ کو دفن کرنے کے لیے ۔ جب ہم کار سے نیچے اترے تو وہ مردہ شخص بیدار ہوجاتا ہے اورخود بخود ہی قبرستان میں جاتا ہے اور مٹی کی ایک تہہ خود بخود اس کے اوپر رکھتا ہے۔ جب ہم قبرستان سے واپس ہونے کے لیے تیار ہوتے ہیں تو ہم بہت تیز چیخنے کی آواز سنتے ہیں قبرستان سے تو مولانا کہتے ہیں ?میں کہتا تھا ایسا ہوتا ہے?۔ میں بھی بہت زور سے چلاتا ہوں اور میں کہتاہوں کہ میں ہر ایک کو اس عذاب قبرسے بچاؤں گا۔ اس کے بعد میں بہت سارے دوستوں کو گناہ کرتے ہوئے دیکھتاہوں اس کے بعد میں کہتاہوں کہ کاش یہ سمجھ جاتے ۔ اس کا کیا معنی ہے، برائے کرم جلد جواب دیں۔
1520 مناظر
Q.
شب برأت کی اہم عبادت کیا ہے؟ کیا اس رات میں نئے کپڑے پہن سکتے ہیں؟ (۲)روحانی علاج کس کو کہتے ہیں؟ کیا یہ علاج بدعت ہے یا شرک؟
3576 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا۔ میں اس خواب میں اپنے والدین اور گھر کے دوسرے ممبران کے ساتھ باہر گیا تھا اورمیں ایک مور کو چڑیوں کے ایک جھنڈ کے ساتھ اڑتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ برائے کر م اس خواب کی اچھی سی تعبیر بتادیں۔
1463 مناظر
Q.
میں نے معراج کی شب عشاء کی نماز کی نیت سے وضو کیا، اور جاء نماز بچھا کر بیٹھی، بہت تھکی ہوئی تھی بہت نیند آنے لگی، میں نے اللہ سے دعا کی یا اللہ نماز نہیں پڑھی ہوں اور نیند آرہی ہے ابھی موت نہ دینا، میں دعا کرتی کرتی سوگئی جائے نماز پر۔ میں نے خواب دیکھاکہ میں ایک کمرے میں بیٹھی ہوں ہلکی سی روشنی ہے اور میں نے دیکھا کہ ملک الموت آگئے مجھے لینے، میں نے انہیں دیکھا وہ مسکرارہے تھے، میں ان کو دیکھ کر بھاگنے لگی، وہ بھی میرے پیچھے پیچھے بھاگنے لگے، میں بھی بہت ہنس رہی تھی اور وہ بھی، جیسے ہم یوں ہی کھیل رہے ہیں، پھر کچہ دیر بعد وہ رک گئے اور مسکرا کر مجھے دیکھا، وہ سفید کرتا پائجامہ پہنے مومن مرد کی طرح داڑھی بھی تھی جب وہ رک کر مجھے دیکھا او رمسکرائے تو میں بھی رک گئی، اور میں نیند سے جاگ گئی، اس خواب کی تعبیر کیا ہے بتائیے؟
1588 مناظر
Q.
کیا جس گھر کے اندر کچڑا رکھا ہوا ہو تو وہاں فرشتے نہیں آتے؟ اگر ہاں تو پھر کچڑے کو کہاں رکھاجائے، جب کہ کچڑا تو سارے دن ہی جمع ہوتا رہتاہے، جس میں باتھ روم کا کچڑا بھی شامل ہے؟
1683 مناظر
Q.
میرا نام محمد فرید خان ہے میں انڈین ہوں۔ میں جدہ سعودی عرب میں روزی کے لیے مقیم ہوں۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں چھوٹا سا کاروبار کرتا ہوں۔ کچھ دن پہلے میں دبئی بھی گیا تھا وہاں میں نے ایک دکان کھولی تھی لیکن خسارہ ہوگیا اور مجھے تقریباً تین سال سے کافی خسارہ ہورہا ہے۔ میں نے جدہ میں بھی دکان کی تھی، لیکن یہاں بھی کافی خسارہ ہوگیا اور میں نے دکان بند کردی۔ اور اس وقت میں بے روزگار ہوگیا ہوں۔ اور میں کافی مقروض بھی ہوگیا ہوں او رمیں دو مہینے پہلے تک نماز اور قرآن پڑھتا تھا لیکن دو مہینے سے صرف جمعہ ہی پڑھ پاتاہوں۔ مفتی صاحب میرے تین خواب ہیں جس کی تعبیر میں آپ سے جاننا چاہتاہوں۔ مہربانی کرکے دین کی روشنی میں اس کی تعبیر بتائیں۔ (۱)اپنے پہلے خواب میں میں نے ایک سال پہلے دیکھا تھا اس کی تفصیل یہ ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں پانی میں چل رہا ہوں میرے ٹخنوں تک صاف شفاف پانی ہیں اور موسم برسات کا ہے .....
1815 مناظر
Q.
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں یہ دعا پڑھتی ہوں یا بدیع العجائب بالخیر یا بدیع لیکن آخر میں بدیع کی جگہ اپنے منگیتر کا نام لیتی ہوں۔ پھر دوبارہ یہ دعا پڑھتی ہوں تو ایسے ہی آخر میں یا کے بعد بدیع کی جگہ اپنے منگیتر کا نام لیتی ہوں۔ میں پریشان ہوجاتی ہوں کہ مجھے پڑھنا نہیں آرہا ہے۔میں کتاب کھولتی ہوں یہ دعا دیکھنے کے لیے۔ کتاب میں مجھے ?اے امن دینے والے? لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ مجھے یہ خواب دیکھنے کے بعد کافی گھبراہٹ ہوئی۔برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔
1950 مناظر
Q.
میں نے خواب میں دیکھا کہ میری مرحوم کزن، پھر میں، پھر میری چھوٹی بہت اور ایک اور کزن ایک لائن سے بیٹھے ہیں اورایک بزرگ آتے ہیں اور میری مرحوم کزن کے علاوہ ہم تین لڑکیوں کو بالترتیب سو روپئے، ساٹھ روپئے اور بیس روپئے دیتے ہیں۔ سب سے زیادہ رقم مجھے دیتے ہیں او رکہتے ہیں کہ قرض سر پر رکھنا اچھی بات نہیں اپنا اپنا قرض اتارو یہ پیسے لو۔ اس کے بعد نماز کی تاکید کرتے ہیں۔ ایک الگ کمرے میں نماز کے لیے صفیں بچھی ہوتی ہیں وہاں آنے کے لیے کہتے ہیں۔ لوگوں کے دریافت کرنے پر کہ آپ اتنی جلدی جلدی نمازیں کیوں پڑھ رہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں چاہتاہوں کہ ساری نمازیں ادا ہو جائیں۔ ہم نماز ادا کرتے ہیں ،اس کے بعد جب ہم اپنے جوتے ڈھونڈھتے ہیں تو نہیں ملتے، میں جوتے ڈھونڈھتی ہوئی بیت الخلاء کی طرف جا نکلتی ہوں ۔تووہاں دیکھا کہ میرے جوتے فلش کے طہارت خانہ میں پڑے ہیں۔میں اپنے جوتوں سے متعلق خواب اکثر دیکھتی ہوں کہ جوتے کھو گئے ہیں یا میں جوتا پسند کررہی ہوں۔
1683 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک سپارہ ہر کسی کو کچھ دیر کے لیے سنبھال کر رکھنے کے لیے دینا چاہ رہی ہوں مگر کوئی مجھ سے وہ سپارہ نہیں لیتا۔ سب سے جوا ب انکار میں سننے کے بعد میں نے اپنی نانی کو وہ سپارہ دینا چاہا۔ کہا کہ میں اسے نصف پڑھ چکی ہوں میں نہیں چاہتی کہ یہ کوئی اور پڑھے۔ نانی اس وقت کلام پاک کے ایک سیٹ کو ترتیب سے رکھ رہی تھیں۔ انھوں نے مجھے بہت غصہ میں جواب دیا کہ اگر کوئی اور اس سپارہ کو پڑھ لے گا تو کیا ہوجائے گا۔ اس سے تواچھا ہے تم سپارے کو (نعوذباللہ) آگ میں ڈال دو۔اور انھوں نے سپارہ میرے ہاتھ سے لے کر آگ میں ڈال دیا (نعوذ باللہ)۔ اسی سے ایک اورمنظر بھی منسلک تھا کہ دو چھپکلیاں میرے سامنے ہوتی ہیں میرے بھائی کے بھگانے سے ایک چھپکلی بھاگ جاتی ہے دوسری وہاں بیٹھی رہتی ہے۔برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔
1367 مناظر
First
Previous
175
176
177
178
179
Next
Last