دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
میں نے ایک خوا ب دیکھا کہ میں سورہ کافرون پڑھ رہا ہوں اور مجھ کو یاد نہیں ہے کہ میں کتنی مرتبہ پڑھ رہا ہوں لیکن جوں جوں میں زیادہ سے زیادہ پڑھتا جارہا ہوں تو میں نے چلانا شروع کیا لیکن میں وہاں رکا نہیں۔ میں تلاوت کرنا جاری رکھتاہوں اور چلانا جاری رکھتا ہوں اور جب میں بیدار ہوا تو میں چلا رہا تھا۔صرف میری آنکھیں بھیگی ہوئی تھیں۔ برائے کرم اس خوا ب کی تعبیر عنایت فرماویں۔
1811 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ [حضور] کے کیا معنی ہیں؟ او رحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟
2428 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا ہے جسکی تعبیر کے لیئے آپ سے رجوع کر رہا ہوں خواب میں میں نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت علاقہ ہے اور چھوٹا سا تالاب جسکے ایک کنارے پر میں ،میری بیوی اور میری بڑی خالہ زاد بہن کھڑے ہیں اور سامنے کی طرف دوسرے کنارے پر ایک پہاڑ ہے دیوار کی مانند جسکی چوٹی دکھائی نہیں دے رہی اور وہ سبزے سے ڈھکا ہوا ہے اس تالا ب کا پانی زیادہ گہرا نہیں ہے اور بہت شفاف ہے اسی تالا ب کے ایک طرف ایک تخت ہے جس پر میری والدہ اور ممانی بیٹھی ہیں تالاب کے شفاف پانی میں تہہ میں موجود پتھر اور چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کے جھنڈ کے جھنڈ دکھائی دے رہے ہیں میری بیوی یا خالہ زاد بہن مجھ سے کہتی ہیں کہ اس تالاب میں سب چھوٹی مچھلیاں ہیں اس وقت اس پہاڑ والی طرف سے ایک ڈور تالا ب میں گرتی ہے ڈور پھینکنے والا نہیں دکھتا اس ڈور کے گرتے ہی میں اس جگہ دیکھتا ہوں تو بہت خوبصورت رنگیں مچھلیاں جو بڑی بڑی ہیں دکھائی دیتی ہیں تو میں کہتا ہوں دیکھو یہاں بڑی مچھلیاں بھی ہیں جونہی میری والدہ کی نظر ان بڑی مچھلیوں پر پڑتی ہے تو وہ بے اختیار کہتی ہیں ،اﷲہمیں حج پر لے کر جائے ......
2819 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ اذان میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سننے کے بعد کیا پڑھنا چاہیے؟
1557 مناظر
Q.
میں دنیا کے ایک مشہور علاج جس کو (ریکی) کہا جاتاہے کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ جو کہ دراصل انسان کے جسم کے اندر کی قوت کے بارے میں ہے جس کو اللہ ہر انسان کو دیتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک شخص ریکی ماسٹر سے ملحق ہوتا ہے جس نے کی اسپیشل ٹریننگ اور تجربہ حاصل کی ہوتی ہے انسانی بدن کی مختلف قسم کی پریشانیوں کا علاج کرنے کے لیے۔ یہ علاج جاپان سے شروع ہوا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی شخص اس طرح کی ٹریننگ حاصل کرسکتا ہے دوسرے لوگوں کا علاج کرنے کے لیے۔ کیا ریکی کا حاصل کرنا یا اس کے ساتھ کسی کا علاج کرنے میں کچھ غلط ہے؟
1934 مناظر
Q.
مجھے اس حدیث کی صحت کے بارے میں بتائیں جو کہ مجھ تک ایس ایم ایس کے ذریعہ پہنچی۔ [نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا کہ میرے چلے جانے کے بعد بھی تم دنیا میں آؤ گے؟ جبرئیل علیہ السلام نے کہا ہاں میں قیامت تک دس مرتبہ آؤں گا۔ ہر بار دنیا سے ایک چیز اٹھا کر لے جاؤں گا۔ (۱)صبر (۲)شرم و حیا (۳)محبت (۴)برکت (۵)انصاف(۶)سخاوت (۷)حلال (۸)صدقات (۹)علم (۱۰)قرآن۔
4182 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک بچے سے محبت کرتا ہوں اور اس کے بغیر میرا دل نہیں لگتا اور وہ بچہ نابالغ ہے لیکن اس کو دیکھ کر مجھے شہوت نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی برے خیالات میرے دل میں آتے ہیں۔ مجھے اس بارے میں بتائیں کہ میرا اس سے ملنا کیسا ہے، جائز ہے یا ناجائز؟میری عمر اٹھارہ سال ہے۔
1921 مناظر
Q.
عائذہ نام کا کیا معنی ہے؟ اوراس کو ارد و میں کیسے لکھیں گے؟
4292 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ سورہ فاتحہ کی آیت مبارکہ [اہدناالصراط المستقیم] کا ترجمہ کرنا چاہیے [ہمیں سیدھا راستہ دکھا] جو کہ لغوی ترجمہ ہے۔ اور بکر کہتا ہے کہ اس کا ترجمہ کرنا چاہیے [ہمیں سیدھا راستہ چلا]۔اور دلیل یہ دیتا ہے کہ اللہ نے ہم کو سیدھا راستہ قرآن اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے دکھا دیا ہے جو کہ [اسلام] ہے ۔ سو اب ہمیں یہ دعا کرنا چاہیے کہ ہمیں اس سیدھے راستہ پر جو کہ اسلام ہے اس پر چلا او رعمر کہتا ہے کہ دونوں ترجمہ صحیح ہے اور دلیل یہ دیتا ہے کہ [دکھا] لغوی اعتبار سے صحیح ہے اور [چلا] شرعی اعتبار سے صحیح ہے۔ سوال یہ ہے کہ آیا (۱)زید صحیح ہے؟ (۲)بکر صحیح کہتا ہے یا (۳)عمر صحیح کہتا ہے؟ مہربانی فرماکر دلیل کے ساتھ تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں۔
1952 مناظر
Q.
کسی غیرمسلم سیاسی لیڈر کی موت پر اظہار تعزیت کرنا، کچھ دیر کے لیے آنکھ بند کرکے خاموش کھڑے ہونا جائز ہے یا نہیں؟ نماز میں آستین اٹھاکر یا آستین موڑنے سے نماز درست ہوکئی یا نہیں؟ آج کل لوگ بالوں میں خضاب کالی مہندی لگا رہے ہیں، علماء سے سنا ہے کہ یہ جائز نہیں، اس کی حرمت کی مکمل وضاحت کریں۔
2780 مناظر
Q.
میں کافی دنوں سے اکثر ایک خواب دیکھتاہوں کہ کچھ سانپ مجھے کبھی پیچھا کرتے ہیں تو کبھی میں ان میں گھرا رہتاہوں۔ کبھی مجھے خوا ب آتا ہے کہ مجھے کاٹنے کو پیچھا کرتے ہیں۔میں بہت زیادہ خواب سانپوں کا دیکھتا ہوں۔ برائے کرم اس کا کیا مطلب ہے مجھ کو بتادیں؟
1466 مناظر
Q.
زید نے اپنی زمین فروخت کر نے کے لیے بکر سے سودا طے کیا۔ بکر نے بطور ایڈوانس کچھ رقمزید کو دے دی کہ فلاں تاریخ کو رجسٹری کرالینا لیکن عمر نے زید کو کچھ زیادہ رقم دے کر چپکے سے اس زمین کو اپنے نام لے لیا۔ عمر اس زمین پر اپنا مکان بنوائے ہوئے ہے۔رمضان کے مہینے میں عمر اپنے مکان پر نماز عشاء و تراویح کا اہتمام کرتاہے۔کیا عمر کے وہاں نماز پڑھنا درست ہے؟ (۲)ہم لوگ مردوں کے حق میں قرآن پڑھ کر اس کا ثواب پہنچاتے ہیں مگر اہل حدیث کے لوگوں کا کہنا ہے کہ شریعت میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ (۳)ہمارے والد محترم کا گیارہویں شعبان دن سوموار صبح چھ بج کر بتیس منٹ پر انتقال ہوا، نماز جنازہ بعد نماز عصر ہوئی وہ لیور کینسر کے مریض تھے۔ وہ چار پانچ روز پہلے سے کچھ باتیں کہہ کر چپ ہوجایا کرتے تھے:(الف) ہم کو نہیں معلوم تھا کہ آپ آج ہی آنے والی تھیں۔ (ب)مکہ مدینہ گیا تھا۔ (ج)انتقال کے ایک روز قبل پانچ دن میرے ہوگیا تم سب ابھی تک مجھے رکھے ہو۔ (د)کل مغرب کی نماز جامع مسجد پر پڑھنی ہے۔ (ہ)انتقال کے تھوڑا سا پہلے جھاڑو لگاؤ وہ لوگ آنے والے ہیں۔ (و)روح نکالتے وقت ماشاء اللہ پہلا کلمہ پڑھے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو نماز کی نیت کی طرح اپنے سینے پر باندھ رکھے تھے۔ ابو کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
1434 مناظر
Q.
میں آپ سے ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں میں ایک آفس میں نوکری کرتی ہوں میں نے رات کے دو بجے کے بعد تین بجے سے پہلے دیکھا کہ میں آفس میں ہوں اور وہاں پر ایک مانگنے والی عورت آتی ہے اور مجھ سے پیسے مانگ رہی ہے۔ جب میں اس کو منع کرتی ہوں یعنی کہتی ہوں کہ پیسے نہیں ہیں تو وہ میرا ہاتھ پکڑ کر میرا خون چوسنے کی کوشش کرتی ہے۔ تب ہماری آفس میں ایک صاحب ہیں( جو آفس کے کافی پرانے ملازم ہیں اور وہ یہاں پر بچپن سے آتے ہیں او ریہاں پر وہ کلرک کے کام کے علاوہ او ربھی بہت ساری ذمہ داریاں نبھاتے ہیں) وہ آتے ہیں اورمیرا ہاتھ اس عورت سے چھڑا کر مجھے دور ہٹادیتے ہیں۔ پھر اس کو غصہ کرکے بھیج دیتے ہیں۔ مہربانی فرماکر میرے اس خواب کی تعبیر بتادیجئے، میں بہت پریشان ہوں۔
1620 مناظر
Q.
21اگست کی رات رمضان سے دو دن پہلے میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں عربی رسم الخط میں قرآن پڑھ رہا تھا اس قرآن میں پورے زیر و زبر نہیں تھے،لیکن میں عمدہ طریقے پر پڑھ رہا تھا۔ حضرت اس کا کیا مطلب ہے؟ دراصل اس سال میں نے رمضان میں دو مرتبہ قرآن مکمل کرنے کی نیت کی ہے۔ کیا یہ خواب اس سے کوئی تعلق رکھتاہے؟ برائے کرم مشورہ عنایت فرماویں ، اور تعبیر بیان کریں۔
1109 مناظر
Q.
میری بہن مطلقہ ہے۔ اس کی شادی میرے کزن کے ساتھ ہوئی تھی۔ میرے کزن کے والد میری ماں کے حقیقی بھائی ہیں اور اس کی ماں میرے والد کی حقیقی چھوٹی بہن ہے۔ میرے والد اپنی بہن سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے ۔ اب طلاق کے بعد سے ہمارا اس گھرانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرے والد صاحب دوبارہ اس گھرانے کے ساتھ اچھے رشتہ میں ہیں۔ میں اپنے والد سے لڑتا ہوں کہ انھوں نے ہمارے گھر والوں کے ساتھ اتنا کچھ کیا ہے اور آپ دوبارہ ان کا تعاون کررہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ اس وقت غلطی پر تھے اور اب انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ میں نے یہ خواب دو مرتبہ دیکھا ہے۔ ایک مرتبہ میں اس کو چھ سے دس بجے صبح کے وقت دیکھا اور دوسری مرتبہ اس سال پہلے رمضان کو سحری کے بعد ۔ برائے کرم مجھ کو اس کی تعبیر بتادیں۔
2164 مناظر
Q.
میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں، میں نے چند ماہ پہلے ایک خواب دیکھا، میں اپنے والدین کو بغیر بتائے گھر سے باہر نکل گئی ، راستے میں مجھے ایک سہیلی نے اپنے گھر بلایا (وہ لڑکی ایک سال پہلے انتقال کرچکی ہے)میں اس کے قریب گئی، اس نے مجھے اندر آنے کے لیے کہا، میں نے کہا کہ نہیں مجھے جانا ہے میں امی ابو کی بغیر اجازت کے آئی ہوں۔ اس نے بہت زبردستی کی کہ کچھ دیر کے لیے آجاؤ میں اندر گئی کئی اور بھی لوگ تھے جو کہیں جانے کی تیار ی کررہے تھے۔ میں نے پوچھا کہاں جانے کی تیاری ہے اس نے کہا شادی میں۔ اس نے اپنا ڈریس مجھے بتایا جو گہرے سبز رنگ کا تھا، بہت قیمتی تھا۔ میں سوچنے لگی اتنا قیمتی کپڑا اس نے کیسے خریدا ہوگا؟ پھر ایک او ردوست نے مجھے آواز دی او روہ بھی اندر آگئی اتنے میں میں نے اپنے والد کی آواز سنی وہ روتے اور چیختے ہوئے مجھے پکار رہے تھے، مجھے دھونڈ رہے تھے۔ میں جلدی سے باہر آگئی ابو نے مجھے گلے لگایا اور کہا ،آئندہ سے بغیر بتائے نہ جانا۔
2191 مناظر
Q.
میں کچھ دنوں سے خواب دیکھ رہا ہوں کہ میں بیت الخلاء میں بیٹھا ہوں اور اس خواب کو بہت سی مرتبہ دیکھا ہے۔ جیسا کہ میں جامعہ اردو علی گڈھ میں کام کررہا ہوں اور جو لوگ جامعہ اردو چلا رہے ہیں ان لوگوں کی وجہ سے میں مطمئن نہیں ہوں، کیوں کہ چند دنوں پہلے انھوں نے جامعہ اردو کو زبردستی اور رشوت کے ذریعہ قبضہ میں کرلیا ہے۔ برائے کرم مجھ کواس کے بارے میں بتائیں؟ آپ میری دنیا و آخرت کی عافیت کے لیے دعا کریں۔
1180 مناظر
Q.
تہجد کے بعد میں تھوڑی دیر کے لیے سو گیا اور ایک خواب دیکھا۔ میں نے آسمان میں ایک خوبصورت مکان دیکھا (جو کہ روشنی اور رنگوں سے بھرا ہوا تھا جس کا کسی چیز سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے)۔ اس کے بعد سورج نکلنے کے بعد اپنے خواب میں میں نے وہ مکان بغیر روشنی کے دیکھا۔اس وقت تک میں بیدا رہوگیا او ریہ فجر کا وقت تھا۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔
1877 مناظر
Q.
مجھے پتہ ہے کہ میرا یہ سوال بہت بچکانہ جیسا ہے لیکن میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ میرا مسلک کون سا ہے، لوگ ہمیں چوبیس کہتے ہیں تو اس حساب سے میرا مسلک کون سا ہوا، حنفی یا شافعی؟ اور دارالعلوم کس مسلک کو مانتاہے؟ او روہ لوگ جو اہل سنت کہلاتے ہیں یا لوگ انھیں سنی کہتے ہیں ان کا مسلک کون سا ہے؟ برائے مہربانی میرے ان حقیر سے سوالوں کا ضرور جواب دیجئے؟
1574 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا ہے کہ میری والدہ کے بچی پیدا ہوئی ہے جب کہ میری والدہ کا انتقال ہوئے نو سال ہونے کوہے۔ (۲)میں نے خواب میں دیکھا کہ میری ایک پڑوسی عورت جن کا انتقال ہوئے پندرہ سے سترہ سال ہوا ہے مجھ کو دوڑا رہی ہے۔ ایسا ایک ہی رات میں دو مرتبہ دیکھا۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔ اللہ تعالی آپ کو اس کا نیک صلہ دے۔ آمین۔
1454 مناظر
First
Previous
174
175
176
177
178
Next
Last