دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
خواب: رمضان کے دن چل رہے تھے ، غالبا جنوری کا دن تھا ، میں فجر کی نمازپڑھنے کے بعد غالبا اشراق کے بعد آرام کرنے کے لیے سویا ہی تھا کہ مجھے خواب نظر آیا کہ میں ایک جگہ دیکھ رہاہوں جیسے کسی بڑے آبشار سے تیز ی کے ساتھ پانی نکلتا ہے ، اور مجھے کسی کے کہنے کے آواز آرہی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم آگئے ہیں۔ پھر میں دیکھتاہوں کہ کچھ لوگ بیٹھے ہیں آمنے سامنے آلتی پالتی مارکر جیسے کوئی ذکر کررہے ہیں ۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ میں ایک طرف اٹھ کرجاتاہوں تو مجھے ایک کالی چادر اڑائے ہوئے کوئی نظر آرہا ہے۔ مجھے چہرہ اور جسم کا حصہ نظر نہیں آتا ہے بس کالی چادر ہے اور اس کیبازوکھلولے ہیں۔اور مجھے اس طرح لگا کہ مجھے گلے سے لگانے کو کہاجارہاہے ، میں آگے گیا اور اس چادر سے گلے لگ گیا اور مجھے اس سے گلے ملنے پر اتنا سکون اور میٹھاس ہوئی کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ اس کے بعد میں دیکھتاہوں کہ میں نماز پڑھ رہا ہوں اور میرے ساتھ مسجد کے ایک ساتھ بھی ہیں۔
1297 مناظر
Q.
ہم نے صبح 12/ فروری کو خواب دیکھا کہ مشرق کی طرف آسمان میں اللہ محمد لکھا ہے اور ہم نے سوچا کہ اس کی تصویر نکالی جائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ جواب کا انتظار رہے گا۔
1258 مناظر
Q.
میرے والد کی وفات گیارہویں شعبان کو ہوئی تھی۔ والد صاحب سے متعلق خواب دیکھے گئے ہیں۔ جس کی تعبیر دینے کی زحمت کریں۔ (۱)جب عتیق صاحب (پڑوسی) کی ایک اونچی حویلی ہے جس میں میرے والد ایک کثیر تعداد کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ (۲)جب رونق علی (بھائی) کی صدر جمہوریہ ہند آنے والے ہیں، اسٹیج پر دیکھ رہے ہیں کہ میرے والد ہیں (خواب ہی میں سوچ رہے ہیں کہ میرے والد کیسے صدر جمہوریہ ہوگئے، وہ تو کوئی اور ہیں)۔ بہت سے لوگ دیکھنے کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں۔ پھر گھر میں آتے ہیں ?جہاں پر لیٹے تھے? کچھ تلاش رہے ہیں، پوچھا کہ ابو کیا تلاش رہے ہیں؟ جواب دیا کہ تم نہیں جانتے۔ (۴)والد صاحب کے ماموں کی لڑکی نے دیکھا کہ ایک میدان میں کھجور کے پیڑ کے نیچے نماز پڑھ رہے ہیں، اس سے کہہ رہے ہیں۔۔۔؟
1410 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ میں حج کرنے گئی ہوں لیکن جیسے خانہ کعبہ میں داخل ہوتی ہوں کہ وہاں دیکھتی ہوں کہ پولیس والے بندوق سے گولی چلا رہے ہیں اور افرا تفری مچی ہوئی ہے میں بھاگ کر کسی جگہ پناہ لیتی ہوں۔ (۲)اور میں نے کل فجر سے پہلے خواب دیکھا کہ میں کہیں سفر پر جارہی ہوں اور میدان ہے۔ ایک آدمی سفید لنگی اور بادامی رنگ کا جبہ پہنے ہوئے پندرہ بیس بکریاں چرا رہے ہیں۔ میرے ساتھ جو لوگ ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، لیکن جب ہم لوگ ان کے پاس پہنچتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو بکر ہوں۔ اس کے بعد نیند کھل جاتی ہے ۔ (۳)میری چھوٹی بہن جس کی شادی کو تقریباً دس سال ہوگئے ہیں وہ اپنے کو دلہن بنا ہوا دیکھتی ہے۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔
2707 مناظر
Q.
عرض یہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی خواب میں دیکھے تو اس کا کیا معیار ہے؟ کیا واقعی اس نے رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا؟ اور کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی بھی انسان مختلف حالتوں میں دیکھتا ہے جیسے (جوان، بوڑھا، مختلف شکلوں میں یا لباسوں میں یا مختلف زبان بولتے ہوئے)، تو کیا یہ مانا جائے کہ واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں؟ اور کیا اگر خواب میں صرف آواز آئے اور یہ بتایا جائے یا گمان ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو کیا وہ صحیح تسلیم ہوگا؟ اور کیا ان کا حکم ماننا لازم ہوگا؟ اور تمام صحابہ اور فرشتوں کو خواب میں دیکھنے کا کیا معیار ہے کہ واقعی حق یا سچ دیکھا؟
14059 مناظر
Q.
اللہ دارالافتاء کو نظر بد سے بچائے، اورترقی عطا فرمائے (آمین)۔میرا سوال خواب کی تعبیر کے متعلق ہے۔ برائے کرم تعبیر مرحمت فرمائیں، مہربانی ہوگی۔ میرا یہ خواب آج صبح فجر سے پہلے کا ہے یعنی 1/2/2010۔ میرے خواب میں میرا ممیرا بھائی ہے جو سعودی میں ہی رہتا ہے دوسرے مقام پر وہ مجھ کو ایک جگہ لے گیا جہاں پر چند نوجوان لڑکیاں جو پوری طرح پردے میں ہیں اس طرح کہ ان کا بال بھی پردہ کے باہر نہیں ہے لیکن پردہ کا کپڑا بہت ہی پتلا ہے جس کی وجہ سے ان کے چہرے کی جھلک نظر آتی ہے۔ اوروہ بہت خوب صورت تھیں۔ وہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ پھر تھوڑا آگے لے گئے وہاں پر بہت سے خوبصورت چھوٹے لڑکے اور لڑکیاں ہیں، لیکن وہ اس حالت میں ہیں کہ وہ پیدائشی اپاہج ہیں اور سارے لڑکے اور لڑکیوں میں کوئی اپنے پیروں پر ٹھہرا ہوا نہیں ہے سوائے ایک لڑکے کے جس کا عضو خاص بھی مجھے دکھائی دیا اور وہ سب ننگے تھے۔
2331 مناظر
Q.
حضرت میں نے نومبر 2009کو ایک خواب دیکھا۔میں نے دیکھا کہ حضرت مہدی ایک دیوار کے ساتھ ٹیک لگاکر بیٹھے ہیں دونوں گھٹنے سینے کے قریب ہیں اور ان پر اپنے ہاتھ بازو رکھے ہیں گویا تھکے ہوئے ہیں اور اب آرام کررہے ہیں۔ درمیانے قد لگتے ہیں۔ قدرے سفید رنگ ہے، داڑھی گھنی ہے گال بھرے بھرے ہیں۔ سر کے بال قدرے گھونگھریالے ہیں اور سر پر ٹوپی وغیرہ کچھ نہیں۔ مبارک چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ صرف ان کے سر سے پنڈلیوں تک کا حصہ نظر آتا ہے اور آس پاس کی جگہ نظر نہیں آتی۔ گہرے رنگ کا شلوار قمیص پہنے ہیں شاید کالے رنگ ہیں۔ ان کی ناک مبارک اونچی ہے اور نور نکلتا نظر آتا ہے۔ ماتھا مبارک کشادہ ہے۔ گویا اپنے آپ کو مجھے دکھارہے ہیں۔ چہرے اور داڑھی پر کچھ دھول ہے۔ میں ان کے بائیں طرف پر کھڑا ہوں۔ عمر مبارک اندازاً 35سے 38سال ہوگی۔ یہ خواب شاید 10/شوال 1430ہجری کو دیکھا۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔
1256 مناظر
Q.
میں ایک خواب کی تعبیر پوچھنا چاہتاہوں۔ میں خواب میں اپنے ماموں کو دیکھتا ہوں کہ انھوں نے داڑھی کٹوادی ہے، لیکن باقی تمام نیک اعمال جو وہ اصل زندگی میں کرتے ہیں وہ کررہے ہیں۔ تو میں یہ سوچتا ہوں کہ میں بھی داڑھی کٹوادوں، لیکن پھر مجھے خیال آتا ہے کہ یہ سنت نبوی علیہ السلام ہے مجھے اس سے محبت کرنی چاہیے اور نہیں کٹوانی چاہیے، پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔
1184 مناظر
Q.
میرا سوال ایک خواب کے بارے میں ہے میں نے بہت سی مرتبہ خواب میں دیکھا کہ میں اپنے آپ کو بغیر کپڑوں کے اپنے گھر میں اورگھر کے باہر دیکھتا ہوں کبھی صرف بنیاں میں اور نیچے کا حصہ ننگاہوتا ہے۔ میں اپنی شرمگاہ کو چھپانے کی کوشش کررہا ہوں۔ برائے کرم میرے خواب کی تعبیر بتائیں۔
1609 مناظر
Q.
میں نے تاریخ اسلام میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے نام کے آگے رضی اللہ تعالی عنہ کے بجائے کرم اللہ وجہہ لکھا ہوا دیکھا ہے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ (۲)اور دوسرا سوال بھی میرا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے متعلق ہے کہ ان کے نام کے آگے میں نے شاید علیہ السلام بھی لکھا ہوا دیکھا ہے جو نبیوں کے نام کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ تو اگر میں نے جو کہا ویسا آپ کی نظر سے بھی گزرا ہے تو کیا ایسا لکھنا صحیح ہے؟ (۳)اور جو یہ نام کے آگے لکھا جاتا ہے، جیسے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم) میں صلی اللہ علیہ وسلم لکھا گیا او رصحابہ کرام کے ناموں کے آخر میں رضی اللہ تعالی عنہ اور نبیوں کے نام کے آگے علیہ السلام لکھا جاتا ہے تو انھیں کیا کہتے ہیں؟
6556 مناظر
Q.
میں ایک حافظ قرآن ہوں۔ مجھے اب قرآن پاک یاد نہیں ہے لہذا میں نے خواب میں ایک انسان کی شکل دیکھا وہ سفید جبہ اور شرعی داڑھی والا تھا۔ خط بھی لمبی تھی، خواب میں مجھے اس طرف اشارہ دیا جارہا تھا کہ تم اصل چیز چھوڑ کر دوسری چیزوں کو پکڑ رہے ہو اسی لیے ہر کام ادھورا رہ جاتا ہے۔ اس کی کیا تعبیر ہے برائے مہربانی جواب ارسال کریں۔
1426 مناظر
Q.
خواب نبوت کے چھالیس اجزا میں سے ایک ہے
4097 مناظر
Q.
جھوٹ سے توبہ کیسے کریں، احتلام زیادہ ہوتاہے؟
2529 مناظر
Q.
سیاست شریعت کے رو سے کیسا ہے؟
1739 مناظر
Q.
کچھ دنوں پہلے میں نے ایک برا خواب دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ میری دو بیٹیاں اور بھانجی ریلوے لائن کے اوپر کھیل رہی ہیں اور ایک ساتھ تین ٹرینیں آگئیں ان ٹرینوں کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ اس رات میں اپنی بھانجی کے گھر پر تھا۔ خواب میں جو جگہ دکھ رہی تھی اس میں میرا گھر او رمیں ابھی جہاں پڑھائی کے لیے رہتا ہوں دونوں ملی ہوئی تھیں۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔
1229 مناظر
Q.
مسجد نبوی میں نماز میں موبائل فون بجنے لگا
1536 مناظر
Q.
میں اپنے دو خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔ (۱)ایک صبح میں نے نو بجے کے قریب دیکھا کہ میرے والد صاحب مجھ سے اس دعا کو بہت زیادہ پڑھنے کو کہہ رہے ہیں: اللہم اجل لنا و سہل لنا۔ پریشانی یہ ہے کہ میں نے اس طرح کی دعا کسی کتاب میں نہیں پڑھا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ اور اس خواب کا کیا معنی ہے؟ (۲)میں بچوں کی پیدائش کو لے کر بہت زیادہ مایوس ہوں میری شادی کو تقریباً دو سال ہوگیا ہے۔ میں نے ایک دن خواب دیکھا کہ میں ایک بہت ہی صحت مند اور خوبصورت لڑکے کی ماں ہوں۔ لیکن میں حیران ہوں کہ میں اس کی امید نہیں کررہی تھی تو کیسے ہوا کہ میں اس کی ماں ہوں اور میں اس کو دودھ پلا رہی ہوں۔ نیز اس کی وجہ سے ہمارے گھر میں ایک بہت بڑی تقریب ہے جو کہ گھر میں جاری ہے۔ برائے کرم مجھ کو ان کی تعبیر عنایت فرماویں۔
2887 مناظر
Q.
استخارہ کے دوران خواب میں کچے آم اور دیگر کچے پھل بالکل سرد موسم میں دیکھنا کیسا ہے؟ سرد موسم بھی ایسا (خواب میں) کہ ہر جگہ برف ہی برف نظر آرہی ہے؟
2877 مناظر
Q.
ایک مولاناصاحب (جو کہ حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمة اللہ علیہ) سے بہت قریب تھے، انھوں نے خواب دیکھا کہ وہ (یعنی مولانا صاحب) حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمة اللہ علیہ کی مجلس میں بیٹھے ہوئے ہیں، حضرت ایک کرسی پر تشریف فرما ہیں اور ان کے چاروں طرف لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور آپ بہت خوش ہیں۔ اس کے بعد ان مولانا صاحب نے حضرت کو ایک پان پیش کیا۔ حضرت نے خوشی سے وہ پان لے لیا اور اس کو اپنے منھ میں رکھ لیا۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟
1735 مناظر
Q.
میری عمر چھبیس سال ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں سے جب میں غلط چیزوں کے بارے میں سوچتا ہوں یا دیکھتا ہوں یا سنتا ہوں تو مجھ کو اس کے فوراً بعد مذی آتی ہے۔اب یہ اتنی بڑھ چکی ہے کہ عورتوں کی آواز کو سننے کے بعد بھی یہ فوراً خارج ہوجاتی ہے۔ اب مجھ کو شادی کرنے میں ایک سال باقی ہیں۔ میں اس صورت حال سے خوف زدہ ہوں۔ شادی کے بعد، اگر یہی چیز پیش آتی ہے تو بیوی کے ساتھ زندگی بسر کرنا مشکل ہوگا۔ کیا مردوں میں یہ بات عام ہوتی ہے؟ برائے کرم شریعت کی رو سے مجھ کو مشورہ عنایت فرماویں۔
1930 مناظر
First
Previous
170
171
172
173
174
Next
Last