دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
میں نے دیکھا کہ میرا کچھ زیور کھو گیا تھا جس کی باریک سے باریک چیز بھی مل گئی حقیقت میں کچھ کھویا نہیں ہے، یہ دیکھنا کیسا ہے؟ میری نند نے مجھ کو میرے شوہر کے ساتھ دیکھا کہ میں سفید موتی کا سیٹ خرید رہی ہوں۔
2246 مناظر
Q.
میں ایک خواب کی تعبیر پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرے بھائی نے خواب دیکھا ہے کہ میں بیت اللہ میں نماز پڑھا رہا ہوں اور شیخ عبدالرحمن السدیس بھی مقتدی ہیں۔ اور دعا بھی کریں اگر ان میں کوئی شر ہے تو اللہ اس سے میری حفاظت فرمائے۔
1599 مناظر
Q.
میں استخارہ کی تعبیر پوچھنا چاہتی ہوں۔ امید ہے کہ آپ میری رہنمائی فرمائیں گے۔ میں نے اپنی بہن کے لیے آئے ہوئے رشتہ کا استخارہ کیا ہے۔ بہت عجیب خواب دیکھا۔ میں نے دیکھا میں ایک بس میں بیٹھی ہوں اور بالکل ننگی ہوں میرے ساتھ والی سیٹ پر میری کزن (شادی شدہ ہے) بیٹھی ہے اوروہ بھی ننگی ہے اس کے بال کھلے ہوئے ہیں اور وہ ہاتھ میرے ننگے جسم پر پھیر رہی ہے غلط طریقہ سے۔ اس کے بعد میں نے اپنے آفس کا کمرہ دیکھا میر ی ساتھی (وہ کالا گاؤن پہنتی ہے) وہ ہاتھ میں کتاب اور دو پیلے رنگ کے لفافے لاتی ہے ان میں سے جو کھلا ہوا لفافہ ہوتا ہے اس پر اس لڑکے کا نام لکھا ہوتا ہے (نیلے قلم سے) جس کا رشتہ آیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس کی تعبیر بتائیں۔ مجھے تو یہی سمجھ آیا ہے کہ شاید یہ رشتہ ٹھیک نہیں ہے۔ اللہ آپ کو اس کی جزاء دیں۔
1971 مناظر
Q.
میں نے خواب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بالکونی جیسی جگہ میں تشریف فرماہیں اور وہاں پر بیس سے زائد لوگ موجود ہیں، کچھ لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھے اس لیے میں بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب بڑھ گیا۔ جب میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اس کے بعد میں زور سے چلایااس لیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو گلے سے لگا لیا ، چنانچہ گلے لگانے کے وقت میں بہت زور سے چلا رہا تھا اس کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو ایک گھڑی دی (ویسی ہی جیسی کہ لوگ اپنی جیب میں رکھتے ہیں) تو جب میں نے گھڑی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے لی تو اس کے بعد ایک دوسرے شخص نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہونے کی کوشش کی، اس کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اٹھایا اس شخص کو روکنے کے لیے۔ چنانچہ جب میں بیدار ہوا تو مجھ کو بہت زیادہ آرام محسوس ہورہا تھا اورمیرا ہاتھ اور چہرہ گیلا تھا۔ برائے کرم آپ مجھ کو اس کی تعبیر بتادیں۔
1603 مناظر
Q.
میں سیلز مینیجر کی حیثیت سے ایک تیل کمپنی کے لیے کام کررہا ہوں، مجھے ایک اضافی کام دیا گیا ہے کہ میں اسپورٹ کلب (کھیل کود کا کلب) کے صدر کے طور پر اس کے کام کاج کی دیکھ بھال کروں۔کلب کے ممبران کے لیے بہت سارے کام جیسے صحت سے متعلق کھیل کود، دوسری تفریحی سرگر میاں ، انجام پاتے ہیں۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ ہمار ا اور تمام ملازمین کاکام ماہانہ تنخواہ پر ہوتاہے، لیکن صدر کا تقرر کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کرتے ہیں۔ اب میرے مشکل مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملازمین درخواست کررہے ہیں کہ کلب اکاؤنٹ سے غزل یا میوزک پروگرام کا انتظام کیا جائے۔ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں کہ کیا ہم یہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟
1649 مناظر
Q.
مجھے ایک خواب کی تعبیر پوچھنی ہے جو میں نے تہجد کے وقت دیکھا تھا۔ میں کسی دوکان یا میلہ میں گئی جہاں بہت سے لوگ تھے ، وہاں کوئی مجھ سے کچھ خرید کے دینے کے لیے کہہ رہا تھا، لیکن میں خود بھی جلدی میں تھی ، اس لیے میں آگے بڑھ گئی، تھوڑی دور ی پر ایک شخص جس کی چھوٹی داڑھی تھی ، انہوں نے کوئی چیز دی اور کہا کہ یہ دوکان میں واپس کر کے پیسے لے لو۔ تب میں نے یہ سوچ کر کہ چلو ، مسلمان ہے اور میں مدد کرسکتی ہوں، وہ چیز میں نے لے لی اور واپس کردی، جب میں پسے لے کے آئی تو وہ شخص غائب تھے ،میں نے انہیں بہت ڈھونڈا پھر بھی نہ ملے۔ میں نے سوچا کہ چلو وہ ساٹھ روپئے صدقہ کردیں گے ۔ میں گھر آکے وہ پیسے کہیں رکھی اور بھول گئی ۔ پھر میں نے وہ پیسے گھر میں ڈھونڈی ، لیکن نہیں ملے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
2365 مناظر
Q.
گذشتہ شب میں نے ایک خواب دیکھا جو مجھے سمجھ میں نہیں آیا۔ خواب یہ ہے کہ میں اور میری ماں اپنے گھر کے کچن میں ہیں، میرا چھوٹا بھائی سونے والے کمرہ میں ہے۔ میں نے دیکھا کہ ماں کچن میں گھریلو کام کررہی ہیں ۔ میرے چھوٹے بھائی نے مجھ سے کچھ سوئیاں مانگی۔ میں نے اسی وقت ایک پلیٹ میں میٹھائی کا برتن دیکھا جسے میں گرم کرنے کے لیے پکڑ رکھی تھی تاکہ میں اسے میں اپنے بھائی کو دوں۔ میں جانتی ہوں کہ یہ خواب کچھ عجیب ساہے ، لیکن میں تذبذب میں ہوں۔
1437 مناظر
Q.
میں اور میرا چھوٹا بھائی کام کیا کرتے تھے اور دونوں گھر کے اخراجات برداشت کیا کرتے تھے، کچھ مدت سے میں کام نہیں کررہا ہوں، میرے پاس پیسے ہیں لیکن تقریبا سارے کا سارا خرچہ میرا چھوٹا بھائی برداشت کرتا ہے اور اس سے میں بھی کھاتا، پیتا رہن سہن کرتا ہوں، میرا ایسا کرنا کیسا ہے؟ اس میں کوئی حرام کی بات تو نہیں ہے؟ ویسے تو بھائی راضی نظر آتا ہے، لیکن دل کا حال اللہ ہی جانتا ہے۔
3085 مناظر
Q.
مجھے اپنے دوخوابوں کی تعبیر پوچھنی ہے۔ (۱) میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرا امتحان ہورہا ہے ، پرچہ کے درمیان میں میں کبھی سبزی لانے چلاجاتاہوں، کبھی کھیل کود میں لگ جاتا ہوں، پرچہ بہت آسان ہے مگر میں نے تیاری نہیں کی ہوتی۔ اور یہ سوچتا ہوں کہ پورے سال میں کیا کرتا رہا ؟ اپنے کچھ بہت اچھے دوستوں سے پوچھنے کی کوشش کرتاہوں مگر وہ بھی جواب نہیں بتاتے ہیں۔ (۲ ) میں دیکھتا ہوں کہ میں کسی سے بچانے ، بچانے کے لیے کہتا ہوں اور اپنے آپ کو بھی مرا ہوا ظاہر کرتا ہوں کہ پیچھا کرنے والا پیچھا چھوڑ دے مگر مجھے موت آجاتی ہے۔ پھر دیکھتاہوں کہ قبر کھودی ہوئی ہے اور کیڑے مکوڑے سے بھری ہوئی ہے۔ خاص طورپر وہ کیڑے جس کے سوٹانگیں ہوتی ہیں(کنکجھورا/ سینٹی پیڈ) یہ سب دیکھ کر میں جاگ جاتا ہوں۔ مزید بتاتا چلوں کہ مجھ سے نماز میں غفلت ہوتی ہے اور اعمال میں بھی غفلت ہورہی ہے۔ شروع نہیں کرپاتا۔
2442 مناظر
Q.
ممبئی میں میرے والدصاحب کی دوکان ہے۔ آپ بہت ہی مذہبی ہیں اور مہینے میں تین دن کے لیے جماعت میں جاتے ہیں، تبلیغی جماعت سے کافی دلچپسی لیتے ہیں، لیکن آپ کا کاروبار اچھاچل نہیں رہا ہے۔ میں نے اپنے آپ کو حرام انکم(رشوت) سے محفوظ رکھا ہے۔ میں پابندی سے نماز نہیں پڑھتا تھا۔ والدصاحب نماز پڑھنے کے لیے بہت زور دیتے تھے، لیکن پابندی سے اس پر عمل نہیں کرپاتا تھا۔ کچھ دن پہلے میں ایک عورت کی میت پر گیاجہاں ایک عورت موت اور عذاب قبر سے متعلق حدیث پڑھ رہی تھی۔ ؟؟؟
2387 مناظر
Q.
دودن پہلے میں نے دوخواب دیکھا، ایک خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں نے ہمارے گھر میں ایک بم نصب کیا ، لیکن زیادہ دیر تک رہا نہیں، مگر ہاں! کچھ گفت و شنید کے بعد انہوں نے اس کو ناکارہ بنانے میں میری مدد کی۔ دوسرے خواب میں میں نے دیکھا کہ میری خالہ نے مجھے اپنا جھوٹاکھانا کھلائی ( انہوں نے چمچہ سے اپنے منہ کھانا رکھا اور پھر اسے واپس لاکر اس پر تھوکا اور پھر میرے منہ میں ڈال دیا) براہ کرم، دونوں خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ میں اکثر خراب خواب دیکھتاہوں اور میں ان کے سلسلے میں پریشان ہوں۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں تاکہ میں اچھی نیند سکوں۔
2278 مناظر
Q.
میں عام طورپر خواب دیکھتاہوں کہ مجھے ٹوائلٹ (لیٹرین) جانے کی سخت ضرورت ہوتی ہے اور جیسے ہی میں وہاں پہنچتا ہوں تو ٹوائلٹ کو چاروں طرف سے گندہ پاتاہوں۔ بار بار ایک خواب کا آنا کوئی پیغام تو نہیں؟ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
1548 مناظر
Q.
مہینے میلاد النبی کے ١-٢ دیں بعد خواب مے دیکھا کی میں مسجد نبوی مے ہوں اور مجھے خیال ہو رہا ہے کی الله کے رسول صلّ الله علیہ و سلم ہر نماز کے وقت مسجد مے تشریف لاتے ہیں چنانچے آپ صل تشریف لاے آپنے ، مہینے اور بہت لوگوں نے ایک ایسے شکحش کے پیچھے نماز پڑھی جسکی داڑھی نہیں بلکی خط تھا نبی صل دائیں طرف تھے ور میں صف مے بائیں جانب نماز کے بعد نبی صل ، میں اور ١-٢ فرد ایک اہل کتاب کی بدہ کے پاس گیے اسے دین کی دعوت دینے کے لئے نبی کریم صل نے اسے ایک بوتل مے سے قرآن نکل کر پڑنے کو کھا اسنے سورہ جن پڑی جسکی وجہ سے بہت سے شیطان ہمارے چاروں طرف اکٹھے ہو گیے ہمنے اسے کھا کیا تو یھاں جن اکٹھے کرنا چاہتی ہے اسنے کھا نہی بلکی انھیں دفع کر رہی ہوں لہذا اسنے سوررہ پڑ کر انکی طرف پھونک مری تو وہ ختم ہو گیے آپ صل نے دوبارہ اسے قرآن نکل کر پڑنے کو کہا اسنے سورہ لقمان کا ١ رکوع پڑھا اور روک گیی اپنے اسے اگے بھی پڑنے کو کہا تو شید اسنے پڑھا میرا ہلکا سا گمان یہ بھی ہے کی اسنے سورہ مریم پڑھی خواب ختم ہوا ایک دوسرا خواب اس ہفتہ کو مہینے دیکھا ہم ٣ آدمی ایک کشتی مے بیٹھے ہیں جو آگے بیٹھا تھا اسنے کہا یہ تمہارے سامنے رسول الله صل الله علیھ وہ سلّم ہیں تو مہینے آپکا بوسہ لیا خواب ختم ہوا اس خواب مے آپ کے چہرہ پچھلی بار سے کافی الگ تھا مجھے یہ بھی لگتا ہے کی یہ خواب میرے نفس نے گڑھ لئے ہیں میرے حالت پچھلے ٣ سال سے کوئی زیادہ اچھے نہی رہی رزق کی آمد کی صورت کچھ عرصے کے لئے بنی بھی پھر رخصت ہو گیی الله کے کرم سے تبلیغی جماعت سے جیسا کیسا جدا ہوا ہوں براۓ مہربانی مجھے تعبیر بتایں.
2302 مناظر
Q.
دن کے اکثر حصے میں ذکرنا چاہئے یا درودشریف پڑھنا چاہئے؟
1226 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرے والد مرحوم میرے گھر آئے اور کہتے ہیں کہ تمہارا گھر ماشاء اللہ بہت اچھا ہے ، پھر میں سوچتاہوں کہ کیوں نہ ابا سے سے ایک بیان کروادیاجائے کیوں کہ ابا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہ چکے ہیں، بیان اس مسئلہ پہ کی بہت سے لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو گناہ گار خطاکار ثابت کرنے کی کوشش کر ہے ہیں، پھر میں ترتیب کررہا ہوں اور جب ابا کے پاس لوٹ جاتاہوں تو دیکھتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ابا کے پاس بیٹھے ہیں، میں سلام کرتاہوں اور آنکھ کھل جاتی ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
1709 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ ایک مینڈھک یا سانپ جیسا جانور ہے اور اس نے میرے بائیں ہاتھ کہنیوں تک اپنے منہ میں لے لیا ہے، میں مددکے لیے زورزور سے پکار رہی ہوں کہ مجھے بچاؤ اور میری نیند کھل جاتی ہے اور دیکھتی ہوں کہ فجر کا وقت ہوگیا ہے اور صبح میں کچھ دیر (دوگھنٹے تک ) میرا ہاتھ درد کررہاتھا جس طرح بھیڑ وغیرہ کے کاٹنے سے درد ہوتا ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
1249 مناظر
Q.
میں اکثر خواب دیکھتا ہوں کہ میں امتحان کی تیاری کررہا ہوں یا پھر امتحان دے رہا ہوں ، مگر امتحان کا پیپر حل نہیں کر پار ہا ہوں یا پھر مجھے مشکل ہورہی ہے؟ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
7013 مناظر
Q.
میرے بھائی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے کھڑکی پر سے چوزے کو ہٹائے تو وہاں ایک بلی آگئی جس کی آواز سے ایسا لگتا تھا کہ وہ کچھ کہنا چاہ رہی ہو تو میرے بھائی نے اس کو نیچے گرادیا اور وہ مر گئی۔ (۲ ) اسی کے دوسرے دن میں نے خواب دیکھا کہ میں بھی اسی کھڑکی پر کھڑی ہوں اور کوئی تسبیح پڑھ رہی ہوں اتنے میں نے دو بلی دیکھی تو میں جلدی سے ? تعوذ? اعوذ باللہ ? پڑھنے لگی ، اس میں سے ایک بلی اڑتے ہوئے آئی اور میرے گلے میں چپک گئی پھر مجھ سے کچھ پڑھا نہیں گیا اورآنکھ کھل گئی۔ اس وقت سے میں بہت پریشان ہوں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔
2551 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ چچا مرحوم (پابند صوم وصلاة نہیں تھے) مسجد کی حوض میں مچھلی پکڑ رہے ہیں، میں فوراً حوض میں کودا اور مچھلی (سمک) پکڑ رہا ہوں، چچا مجھے منع کررہے ہیں، جب میں پکڑ رہا ہوں تو تم کیوں پکڑنے اترے (یعنی ضروری نہیں ہے) تو میں حوض کے باہر کود کر آگیا۔ کوئی تعبیر ہو تو بتلائیں۔
1791 مناظر
Q.
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کہیں پر ہوں جہاں مجھ کو کوئی بتاتا ہے کہ(حضرت) صدیق ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کی قبر ۵۰۰۰/ فٹ آگے چلی گئی ہے تو میں بولتی ہوں کہ وہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں ، وہاں سے کہیں اور کیوں جائے گی ، اس سے اچھی جگہ کیا ہوسکتی ہے؟ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
1447 مناظر
First
Previous
168
169
170
171
172
Next
Last