دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 610
معاملات >> دیگر معاملات
Q.
میر ا ایک دوست دوکان خرید نا چاہتاتھا جس کی قیمت 75/ لاکھ روپئے تھی ۔ اس کے پاس صرف 35/ لاکھ روپئے تھے۔ اس نے مجھ سے مدد کے لیے 45/ لاکھ روپئے مانگے۔میں نے کہا کہ ٹھیک ہے مگر جب تک مجھے یہ رقم واپس نہیں کروگے اس وقت تک تم کو مجھے کرایہ دینا چاہئے، چونکہ میری بھی تین بیٹاں ہیں اور،میں ان کی دیکھ بھال کرتا ہوں، میں مفت میں ہر ایک مدد نہیں کرسکتا ہوں۔ وہ اس پر راضی ہوگیا۔ مارکیٹ کے حساب سے کرایہ 25-30 / ہزارہے، لیکن میں نے کہا کہ میں اس قدر کم رقم کی واپسی پر پیسے نہیں دے سکتا ہوں۔اس نے کہا کہ میں تم کوہر ماہ 40/ ہزار روپئے دونگا۔میں نے اسے 40/ لاکھ روپئے دیے ، اور مجھے 40/ ہزار روپئے اداکررہے ہیں۔ کیا یہ لین دین حلال ہے ؟ اگر نہیں تو براہ کرم، بتائیں کہ میں اپنے دوست کی کس طرح مدد کر سکتاہوں؟ چونکہ میں کسی مسلمان بھائی کو منع نہیں کرسکتا ہوں، نیز ہر ایک کی مفت میں مدد بھی نہیں کرسکتا ہوں، چونکہ میری بھی فیملی ہے۔
2414 مناظر
Q.
بینک جو گاڑیاں نیلام کرتاہے ، کیا اس کا خریدنا جائز ہے؟
3291 مناظر
Q.
میں دہلی یونیورسٹی کا ریٹائرڈ استاذ ہوں، میں ایک معاملہ میں آپ کی رہنمائی چاہتا ہوں جس سے مجھے بہت زیادہ پریشانی ہوئی ہے۔کچھ عرصہ پہلے میں جے پور میں ایک پروپرٹی بیچنا چاہتاتھا اور اپنے ایک قریبی بھروسے مند رشتہ دار کو جو مقامی آدمی تھا، اس کی دیکھ بھال کے لیے کہا، اس نے کام کے لیے ایک دلال کو لگادیا اور پروپرٹی بیچ دی گئی۔خریدنے والے سے آخری قسط لیتے وقت اس نے 50,000/روپئے اپنے پاس رکھ لیے یہ کہتے ہوئے کہ یہ دلال کو دینا ہے، (معاملہ کو ڈیل کرنے میں دو فیصد) جو معمول کے مطابق ایک دلال کی فیس ہوتی ہیں۔بعد میں دلال نے شکایت کی کہ مجھے اپنے کام پر پوری فیس نہیں ملی، اس نے بتایا کہ آپ کے رشتہ دار نے منافع کی رقم کو تین حصوں میں تقسیم کردیا، ایک حصہ اپنے چھوٹے بھائی کو دیا ، دوسرا حصہ اپنے لیے رکھا اور بقیہ حصہ مجھے (دلال) کو دیا۔ دوسری طرف میری ذمہ داری پوری ہوچکی ہے اور دلال بھی یہ جانتا ہے کہ میں نے پوری رقم دیدی ہے۔(۱) کیا دلال اور میرے رشتہ دار کے درمیان معاملہ کے حل کرنے میں میرا خاموش رہنا منا سب ہوگا؟ (۲) کیا میری طرف سے کہ یہ خیال کرنا صحیح ہوگا کہ پورے کاروبار میں دھوکا سے کام لیا گیا ہے ؟ چونکہ کمیشن میں کسی طرح کی کٹوتی یا تبدیلی کی بات یا تو مجھ تک پہنچ جانی چاہئے یا پھر اس بارے میں مجھے اطلاع دی جانی چاہئے کہ انصاف کے ساتھ اس کی دوبارہ تقسیم کس طرح کی جائے ؟ (۳) کیا اس طرح سے حاصل شدہ منافع کو جائز آمدنی مانا جائے گا؟ اندرونی خلفشار کو حل کرنے میں آپ کی رہنمائی معاون ثابت ہوگی۔
2004 مناظر
Q.
اٹلی میں میری پی سی او کی دوکان ہے، میں نے لائن لگوائی ہے جسے اوئپ کہتے ہیں، اگر کوئی گاہک کال کرتاہے اور یہاں سے ٹون (کال ) جارہی ہوتی ہے ، لیکن آگے اگر کوئی جواب نہیں دیتاہے تو میری لائن میں سے پیسے کٹ جاتے ہیں ، کیا میں گاہک سے اگلی دفعہ بات ہوجانے پر پیسے لے سکتاہوں؟ اور یاد رہے کہ یہ جو پیسے کٹ تے ہیں، میں یہ لائن والوں کو ادکرتاہوں۔
1490 مناظر
Q.
اسلام علیکم محترمین و مکرمین مفتیان کرام موضوع: مشترکہ جائیدات میں تقسیم۔ دو بھائی زید و عمر ہیں ان میں زید قریب ۴ سال بڑا ہے۔ تقریباً ۶ سال قبل زید کے کہنے پر مشورہ سے عمر اور اسکی بیوی نے حج مشترکہ کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم سے کیا۔ پورا کاروبار زید کے ہاتھ میں اسکے سارے لین دین اور آمدنی و اخرجات بھی زید کے ہی ہاتھوں ہوتے ہیں۔ زید بھی شادی شدہ ہے اسکے ۴ بچّے ہیں بڑا لڑکا تقریبا ۱۶ سال کا مدرسہ پڑھتا ہے ۔لڑکی ۱۳ سالہ مدرسہ پڑھتی ہے لڑکی ۱۰ سالہ اسکول جاتی ہے لڑکا ۸ سالہ اسکول جاتا ہے۔ عمر کے دو لڑکیاں بڑی ۱۲ سالہ ذہنی و جسمانی معذور اسکول مدرسہ نہیں پڑھ سکتی چھوٹی ۴ سالہ بچوں کے اسکول میں ایک سال قبل داخلہ لیا ہے۔ ہر ایک کے اخراجات مشترکہ کاروبار سے بلا تفریق و حساب پورے کئے جاتے ہیں اب دونوں بھائی علاحیدہ ہونا چاہتے ہیں مسئلہ یہ ہے کہ عمر اور اسکی بیوی کے اخراجات حج کو کس مد میں لیا جائے ۔کیا تقسیم کے وقت اس پر خرچ ہونے والی رقم کو عمر کا خرچ مان کر اسکو اسکے حصہ سے منہاء کیا جائے زید تقسیم سے قبل حج کرنا چاہتا ہے مع اپنی بیوی کے اس بات کا پتہ جب عمر کو دوسروں کے ذریعے لگا تو اس نے زید کو کہا کہ تم پہلے تقسیم کا عمل پورا کرو پھر اپنے حصے میں آنے والی رقم و ملکیت میں جو چاہو کرو اس وقت مشترکہ ملکیت میں سے حج کرنے میں میری رضامندی نہیں زید کے اس کہنے پر کہ تم نے بھی تو مشترکہ ملکیت حج کیا عمر نے یہ استدلال دیا کہ وہ ہم دونوں کی رضامندی سے تھا اس مرتبہ یہ بات نہیں ہے۔ اور نہ ہی تم نے مجھ سے اس متعلق کوئی مشورہ کیا ہے ۔ مذکورہ بالا مسلہ میں حنفی مسلک کے مطابق شریعی حل عنایت فرمائیں اور یہ بھی کہ زید و عمر کے لئیے اس معاملہ میں مستحسن عمل کیا ہو الگ سے واضع فرمادیں.
2137 مناظر
Q.
ہماری ایک فیکٹری سعودی عرب میں ہے، اورہمارے یہاں بیس سال سے لوگ کام کررہے ہیں،ہم ان کو صرف بارہ مہینے کی تنخواہ دیتے ہیں، بیچ میں کچھ لوگ بارہ سال رہ کر اپنے ملک چلے گئے، لیکن ہم نے ان کو کوئی الگ سے معاوضہ نہیں دیا یعنی (نہایت الخدمت) کسی کو نہیں دیا۔ سب کو معلوم بھی ہے کہ الگ سے ہمارے یہاں کچھ نہیں ملتا۔ اب اگر کوئی اپنا معاوضہ مانگتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ برائے مہربانی اس کے جواب سے ہمیں مطلع کریں۔ اللہ آپ کواس کا اجرکریم عطا کرے۔
2057 مناظر
Q.
میرا سوال ہے کہ قسطوں پر کار دینے والوں کو جب کار کی پوری قسط اپنے وقت پر نہیں ملتی ہے تو وہ لوگ کار زبردستی واپس لے لیتے ہیں اور اس کا پیسہ واپس نہیں کرتے ہیں۔ بعد میں اس کار کو دوسرے کے ہاتھ بیچ دیتے ہیں۔ اور اپنی بقایا رقم نکال لیتے ہیں۔ خریدنے والے کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اسے کار سستی ملتی ہے۔ تو کیا یہ سودا حرام ہے یا حلال ہے؟
2588 مناظر
Q.
موجودہ سیونگ لمٹ جس کا حکومت ہند اعلان کیا ہے ،میں پی ایف میں 100,000/ڈپوزت( جمع ) کرسکتاہوں تاکہ انکم ٹیکس سے راحت ملے۔اگر یہ رقم ضروری ڈپوزٹ سے زیادہ ہو تو کیا میں اضافی ڈپوزٹ سے فائدہ اٹھا سکتاہوں؟ والسلام
1741 مناظر
Q.
اگر میں نصف پیداوار پر اپنی زمین کاشت کار ی کے لیے دوں تو کسان نصف پیداوار نہیں دیتے ہیں۔کیا میں پیداوار(ہنڈا) کے متعین شیئر پر دے سکتاہوں؟ درج ذیل شرائط پر: (۱) ناگہانی حالات جیسے خشکی، قحط سالی وغیرہ کے موقع پر اپنا شیئر کم کرسکتا ہوں۔(۲) میں تمام مال گذاری، آب پاشی ٹیکس اداکروں گا ، (۳) پیداوار کے فیکس شیئرکا فیصلہ غور و فکر سے کیا جاتاہے ۔ کیا میں متعین رقم پر کاشت کار ی کے لیے زمیں دے سکتاہوں؟
2545 مناظر
Q.
قسط پر موٹر سائیکل خریدنا چاہتا ہوں۔ نقد قیمت ۳۸/ ہزار روپئے ہیں اور قسط پر ۵۰/ ہزارروپئے ہیں۔ کیا اس صورت میں قسط پر موٹرسائیکل خرید سکتا ہوں؟میر ی کوئی ملازمت نہیں ہے اور میں مصنوعات کی فروختگی کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرنا چاہتا ہوں۔
3971 مناظر
Q.
براہ کرم، لیز کے بارے میں مسئلہ بتائیں۔ اس طریقے سے کہ دو یاتین سال کے لیے ایک بڑی رقم دے کر مکان یا دوکان لیتے ہیں اور مدت ختم ہونے پر مکان چھوڑ کر اپنی رقم واپس مل جاتی ہے ، کیایہ صورت جائز ہے؟یا کسی بڑی عمارت میں فلیٹ اسی طریقے سے لیتے ہیں ، لیکن عمارت کی دیکھ بھال کے نام سے ما ہانہ کچھ رقم دی جاتی ہے اور دو یا تین سال کی مدت ختم ہونے پر صرف لیز کی رقم واپس مل جاتی ہے ، تو کیا یہ صورت جائزہو سکتی ہے ؟
2044 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر کسی کے دو بیٹے ہیں، جو دونوں نابالغ ہیں، کیا ان کے والد یا ماں اپنے بڑے بیٹے کے کپڑوں کو چھوٹے بیٹے کو پہنا سکتے ہیں؟ (بچوں کے نابالغ ہونے کی صورت میں) یا کسی دوسرے بچے کو اس کے کپڑے دے سکتے ہیں؟
3831 مناظر
Q.
کسی شخص نے دوسرے شخص سے ایک لاکھ روپئے ادھار مانگے،دوسرے شخص نے جواب دیا میں تمہیں ایک لاکھ روپیہ نہ دے کر ایک لاکھ کا سونا دوں گا اور تم مجھے جب ادھار واپس دو گے تو اتنے ہی وزن کا سونا دینا جتنے کا میں نے تمہیں دیا تھا۔ کیا یہ صورت ادھار دینے/لینے کے لیے جائز ہے؟ اگر سونے کا بھاؤ بڑھ جائے یا گھٹ جائے تب بھی یہ شرط جائز ہے؟
3402 مناظر
Q.
مجھے آپ یہ بتائیں کہ قسطوں پر گاڑی یا دیگر کو لینے میں کیا کیا اسلامی شرط ہونی چاہئے؟ مثلاکئی بار میں نے اشتہار دیکھا ہے کہ فائنانس کمپنی زیرو فیصد پرگاڑی کو فائنانس کرنے کی بات کرتی ہے تو کیاقسطوں پہ سامان لینے کیاسلام اجازت دیتاہے؟
1795 مناظر
Q.
مسئلہ۱: زید نےقرآن کریم حفظ کیا ہوا ہے ،اس نے رمضان میں ایک جگہ قرآن سنا ،ختم قرآن کے موقع پر زید کو پانچ سو روپیہ دیا گیا اس کے بارے میں چند سوالات عرض ہیں: ا: کیا یہ پیسے زید کے لئے حلال ہیں؟ ۲: اگر حرام ہیں تو زید نے وہ پیسے لینے کےکچھ عرصہ بعد کسی شخص کے ادھار مانگنے پر اسے قرض میں یہ پانچ سو روپیہ بھی ملا کر دے دیا ،کیا زید کو یہ پانچ سو روپیہ قرض دینے کا گناہ ہوگا؟ ۳: زید نے چونکہ مذکورہ شخص کو چودہ سو روپیہ قرض دیا تھا اس لئے اس شخص کے واپس کیے ہوئے پیسوں میں سے ہی زید کو پانچ سو روپیہ الگ کرنا ہوگا یا اپنے پاس موجود مال میں سے (حرام سے بچنے کی نیت سے)پانچ سو روپیہ الگ کر سکتاہے چاہے ابھی قرض واپس نہ کیا گیا ہو؟ ۴: اس رقم کا کیا کیا جائے؟کیا اسے بلا نیت ثواب صدقہ کیا جائے یا اس کا کوئی اور حکم ہے؟اگر بلا نیت ثواب صدقہ کیا جا سکتا ہے تو کیا یہ صدقہ مسجد یا مدرسہ کو دیا جا سکتا ہے...؟؟؟
2913 مناظر
Q.
میں ایک پرائیویٹ فیکٹری میں کام کرتاہوں ، اس میں ایک آدمی کا دایاں ہاتھ مشین میں آگیا جس کی وجہ سے اس کے ہاتھ کی چار انگلیاں کٹ گئیں، اس کے علاج پر جو بھی خرچ آیا وہ کمپنی نے برداشت کیا جو تقریبا 135000/ تھا۔ اب جب کہ وہ آدمی صحیح ہوگیا ہے تو وہ کمپنی سے اپناحق مانگ رہا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ شریعت میں اس شخص کا کیا حق ہے؟ براہ کرم، احادیث کی روشنی میں بتائیں۔
1949 مناظر
Q.
میرا سوال ہے اس کے لیے میں بہت پریشان ہوں۔ میں سعودی میں ایک دکان میں کام کرتا ہوں میرا اس دکان میں کام کرنا کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ صحیح ہے اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ غلط ہے۔ اب دکان اس طرح سے ہے ایک سعودی آدمی نے چالیس ہزار ریال دیا دکان کرنے کے لیے اس ریال سے دکان ہوئی چار آدمی اس دکان میں کام کرنے لگے، اس میں کسی کی تنخواہ بارہ سو ریال، کسی کی پندرہ سو ،ایک آدمی کی تنخواہ پانچ ہزار ریال، جن کی تنخواہ پانچ ہزار ریال تھی وہی اس دکان کے مدیر تھے، مال خریدنا اور بچوانا سب کے وہی ذمہ دار تھے۔ جب مہینے کی آخری تاریخ ہوتی تھی جن کی تنخواہ پانچ ہزارریال تھی وہی سب لوگوں کی تنخواہ دیتے تھے اور اپنی بھی لیتے تھے اور دکان کا کرایہ دے دیتے تھے اور کچھ سعودی مالک کو دے دیتے تھے۔ کسی مہینہ کم اور کسی مہینہ زیادہ، سعودی مالک کا متعین نہیں تھا جیسی دکان چلتی تھی اسی حساب سے دیا جاتا تھا۔ اس کے بعد اگر ریال بچتا تھا تو اس کا دکان کے اندر مال خرید کر ڈال دیا جاتا تھا۔ اسی طریقہ سے دکان کچھ سالوں تک چلتی رہی اس کے بعد جن کی تنخواہ پانچ ہزار ریال تھی وہ سعودی مالک سے کہے کہ ہم تنخواہ پر نہیں چلائیں گے معاہدہ پر چلائیں گے۔ معاہدہ اس طریقہ سے طے ہوا کہ دکان میں کل مال ایک لاکھ پچیس ہزار ریال کا ہے دکان کا مال ایک ایک گن کر حساب نہیں ہوا اندازہ سے مان لیا گیا۔ اب جس نے معاہدہ پر لیا وہی سب کی تنخواہ دیں گے اور دکان کا کرایہ دیں گے اور سعودی کو ہر مہینہ دس ہزار ریال دیں گے اس کے بعد جو فائدہ ہوگا وہ ان کا ہے اسی طرح کچھ مہینے چلا۔ اس کے بعد انھوں نے سعودی سے کہا فائدہ کم ہو رہا ہے دس ہزار ریال نہیں دیں گے آٹھ ہزار ریال دیں گے، کچھ مہینے کے بعد پانچ ہزار ریال دئے، اب اس وقت بتیس سو ریال دیتے ہیں اس وقت اسی طرح دکان چل رہی ہے۔ میں اس دکان میں پہلے بھی تنخواہ پر کام کرتا تھا اور اب بھی تنخواہ پر کام کرتا ہوں، لیکن معاہدہ کے بعد میری تنخواہ پہلے سے زیادہ ہوئی ہے اس کا جوا ب ضروردیں؟ میں نے اس کے پہلے لکھا تھا جواب نہیں آیا، بہت مہربانی ہوگی اس کا جواب دیں؟
1667 مناظر
Q.
ایک جگہ سے مجھ کورقم ملی تھی، میں نے وہ رقم استعمال کر لی جب کہ مجھے پتا تھا کہ وہ رقم کسی کی ہے، بعد میں مجھے برامحسوس ہوا، اب میں چاہتا ہوں کہ وہ رقم جس کی ہے میں اسے واپس کردوں اور معافی مانگ لوں ، مگر مسئلہ یہ ہے کہ جس بندے کی وہ رقم تھی وہ دو نمبر کا کام کرتا ہے یعنی اس کے ذرائع آمدنی ٹھیک نہیں ہے۔ اب اگر میں جا کر اس سے اپنے کئے پہ معافی مانگتا ہوں تو اس بات کا غالب گمان ہے کہ وہ گم شدہ رقم سے کئی گنا زیادہ بتائے اور مجھ پہ کوئی پولس کیس وغیرہ کر دے، تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟
1531 مناظر
Q.
کیا ہنڈی کا کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اس کی تفصیل اس طرح سے ہے کہ ہنڈی کے کام کرنے والے کچھ روپئے اپنی محنت کی مد میں لیتے ہیں، پھر رقم پہنچانے کے لیے آدمی جاتا ہے اور گاڑ ی وغیرہ پر خرچ ہوتا ہے ، اس لیے ہم یہ اضافی رقم لیتے ہیں، کیا یہ اضافی رقم جو ہنڈی والے لیتے ہیں سود ہے یا نہیں؟ (۲) بینک والے جو آن لائن پر پیسے لیتے ہیں،آیا یہ بھی سود ہے ؟
6110 مناظر
Q.
مدارس میں جو لوگ چندہ کرتے ہیں اور پچاس فیصد اجرت لیتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟
3454 مناظر
First
Previous
22
23
24
25
26
Next
Last