دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 2215
معاشرت >> نکاح
Q.
کیا حالت حیض میں یا اس کے علاوہ شوہر بیوی کی شرمگاہ میں انگلی ڈال سکتا ہے، جب کہ بیوی کو تکلیف نہ ہوتی ہو یا بیوی خود کہے؟ اور شوہر اگر بیوی کی شرمگاہ کو چوسے بیوی کے کہنے پر اور شوہر کی بھی مرضی ہو توکیا گناہ ہوگا ؟ اورشوہر کے کہنے پر بیوی کا شوہر کی شرمگاہ کو چوسنے سے کیا گنا ہ ہوگا؟
7603 مناظر
Q.
جناب میرا سوال یہ ہے کہ میرے ایک جاننے والے ہیں جن کا نکاح قاضی کی مرضی سے 28نومبر2008کو ہوا تھا۔ انھوں نے کورٹ میرج کی تھی۔ وہ دو ماہ چھ دن ساتھ ساتھ رہے دو تین بار وہ لڑکی اپنے گھر بھی گئی۔ جب لڑکا اپنی بیوی کو گھر سے لینے گیا تو لڑکی کے والد نے پہلے ہی سے پولیس کو بلا رکھا تھا، پولس والے لڑکا اور لڑکی دونوں کو پولس اسٹیشن لے گئے اور وہاں زبردستی لڑکے سے طلاق دلایا گیا ۔کیا یہ طلاق ہوگیا؟ کیا یہ طلاق درست ہے؟ جس میں لڑکے کی مرضی نہیں تھی؟
2095 مناظر
Q.
کسی کواگر نکاح کرنا ہو تو دونوں یعنی مرد اور عورت کے لیے مختلف قسم کی سنتیں کیا ہیں بشمول اس کے کہ مرد اپنے گھر میں کیسے رہے گا نکاح کے لیے اور کس طرح کی تیاری مرد او رعورت نکاح سے پہلے کریں گے؟
3038 مناظر
Q.
اگر میں اور بیوی ہمبستری کر رہے ہوں او ربیوی کو ماہواری آجائے تو کیا حکم ہے جواب ذرا تفصیل سے دیں او رتاریخ کا دو مہینہ کا وقفہ تھا لیکن حمل نہیں تھا؟
2976 مناظر
Q.
میں مندرجہ ذیل سوالوں کا جواب جاننا چاہتاہوں۔ (۱)ہمارے یہاں کے رواج کے مطابق جب شادی ہوتی ہے تو لڑکا او رلڑکی کے ماں باپ او ررشتہ دار لڑکا او رلڑکی کو دیکھ کر شادی کا رشتہ پکا کردیتے ہیں۔ نہ ہی لڑکی کو لڑکا دکھایا جاتا ہے او رنہ ہی لڑکا کو لڑکی اور نہ ہی بات کرائی جاتی ہے لیکن جب نکاح ہوتا ہے تو صرف لڑکی اور لڑکا کی مرضی پوچھی جاتی ہے۔ اب آپ بتائیں کہ ایسے حالات میں کہ دونوں نے نہ تو ایک دوسرے کو دیکھا او رنہ ہی بات کی کس بنیاد پر نکاح میں اپنی منظوری دیں جب کہ ان کو نکاح کے بعد تا عمر ساتھ رہنا ہے؟ یہ بھی بتائیں کیا اسلام میں شادی سے پہلے لڑکی اور لڑکا ایک دوسرے کو دیکھ کر بات کرسکتے ہیں کہ نہیں ، اگر ان کی شادی لگ رہی ہے ؟ (۲)نکاح میں جو لڑکی او رلڑکے کی مرضی پوچھی جاتی ہے تو کیا یہ صرف زبانی مرضی ہوتی ہے یا پھر دل سے بھی اقرار ہونا چاہیے؟(۳)کچھ ماں باپ اپنے لڑکا او رلڑکی کی ان کی مرضی کے خلاف ان پر دباؤ ڈال کر شادی کردیتے ہیں او رلڑکی لڑکا گھر کی عزت کی خاطر دل سے نہ چاہتے ہوئے بھی نکاح میں حامی بھر دیتے ہیں،تو کیا اس طرح زور زبردستی سے کرایا گیا نکاح درست ہوگا یا نہیں؟ اگر نہیں ہوگا تو اس کے ذمہ دار کون ہوں گے...
2942 مناظر
Q.
کیا میں اپنی کزن یعنی پھوپھی زاد جو مجھ سے دو یا تین سال چھوٹی ہے شادی کرسکتاہوں؟
1414 مناظر
Q.
میرا ایک دوست جس کی شادی ہوئے ایک سال ہوگیا ہے او رجون 2009میں اس کے یہاں پہلی ولادت ہونے والی ہے، وہ ایک عجیب حالت کا شکار ہے۔ وہ شروع سے یہ محسوس کررہا تھا کہ اس کی بیوی شادی سے پہلے کسی اور لڑکے کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے ماں باپ کو وہ لڑکا پسند نہ ہونے کیوجہ سے یہ شادی نہیں ہوپائی۔ آج سے ایک مہینہ پہلے اس کی بیوی نے اس کے سامنے یہ بات قبول کرلی کہ شادی سے پہلے وہ ایک لڑکے کو پسند کرتی تھی اور اس کے ساتھ کالج میں آنا جانا تھا اوردوسری جگہ گھومتی بھی تھی۔ اب میرے دوست کا مسئلہ یہ ہے کہ اس نے آج تک کسی لڑکی کو اپنی بیوی کے علاوہ چھوا تک نہیں او رنہ کبھی کسی لڑکی سے اس طرح تنہائی میں ملا ۔تو وہ یہ حقیقت جاننے کے بعد بہت پریشان ہے کہ اس کی بیوی شادی سے پہلے کسی اور لڑکے کو پسند کرتی تھی او راس کے ساتھ گھومتی او رتنہائی میں ملتی تھی اس کو کسی نے کہا کہ اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ نیک عورت نیک مردوں کے لیے اور بری عورت برے مردوں کے لیے ہے، تو پھر اس کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ کیا اس کو اپنی بیوی کو طلاق دے دینا چاہیے؟ علمائے کرام اس بارے میں کیا فرماتے ہیں۔
3573 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ مجھے ایک لڑکی پسند ہے وہ نیک بھی ہے مگر میرے ابو نے کسی ایسے شخص سے جس پر جن آتا ہے پوچھا تو جن نے کہا کہ وہ لڑکی منحوس ہے تو میرے ابونے انکار کردیا۔ (۱)کیا ابو کی بات مان کر رشتہ چھوڑ دوں؟ (۲)کیا دعا کرسکتا ہوں کہ وہ لڑکی میرے نصیب میں ہو؟
2942 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی کوئی لڑکی منحوس ہوتی ہے۔ جیسے ایک شخص کو کسی لڑکی سے نکاح کرنا ہے، وہ لڑکی نیک بھی ہے شکل و صورت میں بھی اچھی ہے جب گھر میں بات چلائی تو والد نے کسی ایسے شخص سے جس پر جن آتا ہے اس سے اس لڑکی کے بارے میں پوچھا کہ اس لڑکی سے میرا لڑکا نکاح کرے یا نہیں؟ تواس جن نے کہا کہ یہ لڑکی منحوس ہے اگر شادی ہوئی تو آپ کے گھر کی برکت جائے گی پریشانیاں آئیں گی وغیرہ وغیرہ۔ تو لڑکے کے والد نے رشتے سے انکار کر دیا۔ کیا اسلام میں یہ تصور ہے کہ کوئی منحوس ہے تو کوئی نیک بخت؟ اور اس کا حل کیا ہوگا؟
2290 مناظر
Q.
میں ازدواجی زندگی کے متعلق چند سوالات کرنا چاہتاہوں۔ (۱)جماع کے دوران انزال کے وقت دل ہی دل میں کون سی دعا پڑھی جاتی ہے؟ برائے کرم اردو ترجمہ کے ساتھ بتادیں۔ (۲)میں نے :جنت اور جنت میں لے جانے والے عمل، نامی کتاب میں: اسمائے حسنہ، کے باب میں: المغنی، کے فضائل میں یہ پڑھا ہے کہ: دوران جماع دل ہی دل میں زبان ہلائے بغیر صرف خیال سے اس اسم مبارک کو پڑھنے سے بیوی کے دل میں شوہر کی محبت پیدا ہوجاتی ہے۔ تو کیا جماع کے دوران اس طرح کا ورد کیا جاسکتا ہے؟ (۳)حیض کے دنوں میں جب صرف بیوی نے شلوار پہنی ہوئی ہو تو کیا(الف) شوہر اس کی رانوں کے درمیان جماع کرسکتا ہے؟ (ب) پستانوں کے درمیان جماع کرسکتے ہیں؟ (ج)اور اگر ہاں تو کیا ایسی صورت میں جب شوہر کی منی خارج نہ ہوئی ہو تو کیا پھر بھی شوہر پر غسل فرض ہوجائے گا؟
7369 مناظر
Q.
ان لوگوں کی اسلامی سزا کیا ہے جو کہ زبردستی اپنے لڑکوں یا بھائیوں کے نکاح کے وقت یا نکاح کے بعد جہیز لے رہے ہیں؟
1361 مناظر
Q.
میں آپ کو صاف صاف بتاتی ہوں کہ آپ بہت اچھے اور بہت اللہ والے ہیں میرے لیے دعا کرنا۔میرا سوال درج ذیل ہے: میں ایک لڑکی ہوں سترہ سال کی او رکسی سے محبت کرتی ہوں اور وہ بھی کرتا ہے صاف محبت لیکن کسی کو نہیں پتہ صرف اس کو او رمجھ کو وہ میرے گھرانے کا نہیں ہے۔وہ شادی کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اب میں نے اس سے تعلق ختم کردئے کیوں کہ مجھے پتہ ہے میرے امی اور ابو ہماری شادی نہیں کرائیں گے الٹا اس لڑکے کی بے عزتی بھی کریں گے اور میری بھی۔ اس وجہ سے میں نے اس سے تعلق ختم کرلیا۔اب آخر میں شادی اور جگہ ہوگئی۔ تو ہم لوگ یعنی میں اور جس سے میں محبت کرتی ہوں اس کے ساتھ میں جنت میں مل سکتی ہوں، ملنے کا یہ مطلب کہ ہم دونوں اگر دنیا میں نہ ملے اور ہم دونوں کی اور کہیں شادی ہوجاتی ہے تو کیا ہم دونوں جنت میں اکٹھا ہو سکتے ہیں؟ برائے کرم مجھے بتادیں اور مجھے ایسی دعا بتائیں کہ وہ لڑکا مجھے مل جائے او رہم ہنسی اور خوشی سے ہم دونوں دنیا اور جنت میں اکٹھے رہیں (ان شاء اللہ) ۔ برائے کرم مولانا صاحب میرے لیے دعا کریں او رجلدی جواب دیں، دعا کی بہت ضرورت، ایک بہت ہی گناہ گار لڑکی۔
3785 مناظر
Q.
کچھ عرصہ سے ہمارے ہاں شادی میں نکاح کے وقت لڑکی والوں کی طرف سے کچھ شرائط عائد کی جارہی ہیں، جس کی تفصیل یہ ہے کہ مہر کے علاوہ لڑکی کے رشتہ داروں کی طرف سے لڑکے کو کہا جاتا ہے کہ گھر یلو ناچاقی کی صورت میں اگر طلاق کی نوبت آتی ہے تو لڑکی کو ایک لاکھ یا دو لاکھ یا کوئی بھی رقم دینی ہوگی۔ اس میں اس بات کی تخصیص نہیں کی جاتی ہے کہ آیا اگر ناچاقی کی صورت حال لڑکی کی طرف سے ہو یا لڑکے کی طرف سے۔ اب اگر اس طرح کی کئوی نوبت آتی ہے کہ گھریلو ناچاقی پیدا ہو تو لڑکا پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کوئی فیصلہ نہیں کرپاتا اور نہ چاہتے ہوئے بھی بیوی کے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔ یہاں پر یہ بات بھی واضح کردینا چاہتاہوں کہ ہمارے معاشرے میں طلاق کی شرح بہت کم ہے اور الحمد للہ اس کی طرف بات نہیں جاتی۔ لیکن لڑکے کو اس کا مقروض کردینا کہ نکاح کے وقت ہی اس پر یہ ذمہ داری لگادی جائے اور پھر وہ لڑکی کو اس کی کسی غلطی پر نہ ڈانت سکے، شرعاً کیسا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو فطرت کے مطابق بنایا ہے اور اس میں کسی قسم کی تنگی نہیں رکھی اور ہرشخص کو اس کا جائز حق دیا ہے۔ لیکن کیا لڑکی والوں کی طرف سے اس طرح کا مطالبہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بندہ نے کچھ لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ...
6702 مناظر
Q.
کورٹ میرج کے بارے میں کیا حکم ہے جب کہ لڑکا اور لڑکی میں سے کسی کی فیملی اس میں شامل نہیں ہوئی اوران میں سے کسی کو نکاح سے پہلے اس کا علم نہیں تھا؟
10525 مناظر
Q.
ایک دن میں اپنی منگیتر سے فون پر بات کررہا تھا۔ تو اس نے مجھ سے کہا کہ مجھ سے جلدی سے شادی کرلو تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔ تو میں نے مذاق میں اس سے کہا اگر یہ بات ہے تو ہم ابھی نکاح کرلیتے ہیں۔پھر میں نے خود ہی اس سے پوچھا تم کو میں نے․․․․․․فلاں․․․․․․․․․․․․ابن․․․․․․․․․ فلاں․․․․․․․بعوض اتنے حق مہر کے قبول ہے۔ اس نے کہا ہاں۔ اورہم نے فون پر ہی ایجاب و قبول کرلیا۔ تو کیا اس سے ہمارا نکاح ہوگیا؟ اس سے ہمیں گناہ تو نہیں ہوا؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔
3148 مناظر
Q.
منگنی کے بعد میں اپنی منگیتر سے فون پر بات کرتا ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں، کیا ہمارا آپس میں بات کرنا ٹھیک ہے؟ جب کہ منگنی سے پہلے ہم ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں تھے۔
4898 مناظر
Q.
اگر کسی شخص کی بیوی کسی پر بلا وجہ شبہ کرتی ہو اور یقین دلانے کے باوجود یقین نہ مانتی ہو یہاں تک کہ قرآن کی قسم کھانے کے باوجود شک کرتی ہو اور اپنے شوہر کو کوستی ہو کہ تجھ میں کیڑے پڑیں گے، تیرا حشر خراب ہوگا، تو کمینہ ہے، تو عیار ہے، تو مکار ہے اور ڈھونگی ہے جھوٹا ہے وغیرہ وغیرہ۔ اور ہر طرح سے اس نے گھر کا چین برباد کررکھا ہے تو ایسی عورت کے سلسلہ میں شریعت محمدی کیا کہتی ہے ایسی عورت کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے اور اس عورت کو کس طرح سے سمجھانا چاہیے تاکہ گھر کا ماحول خوش گوار بن جائے؟ اس کے پانچ بچے ہیں ایسا کوئی راستہ بتائیں کہ گھر نہ بگڑے اور مسئلہ بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ حل ہوجائے؟ یقیناً ہماری شریعت میں اس طرح کے مسائل کا حل ہوگا۔ یہاں ایک بات اوربتادوں کہ کھانے پینے اور پہننے کی کوئی تنگی نہیں ہے، البتہ وہ مکان جس میں رہتے ہیں وہ چھوٹا ہے اور اس میں دو خاندان رہتے ہیں دو نوں کے پاس ایک ایک کمرہ ایک ایک برآمدہ ایک ایک باورچی خانہ الگ الگ ہیں، اور صحن ،بیت الخلاء اور غسل خانہ اور سب کی چھت مشترک ہے۔ پڑھا لکھا خاندان ہے شریف لوگ ہیں بس بظاہر دونوں میں سے کسی کی قسمت کی خرابی ہے کہ سب کچھ ہونے کے باوجود سکون نہیں ہے۔ اس مسئلہ کا حل جلد تحریر فرمائیں مشکور و ممنون ہوں گا۔
2861 مناظر
Q.
میں ایک بہت ہی اہم مسئلہ کے بارے میں سوال کرنا چاہتاہوں۔ دراصل میں پاکستان کا رہنے والا ہوں اور گزشتہ تین سال سے عرب امارات میں رہتا ہوں اور یہیں کام کرتاہوں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ دیوبند (اہل سنت) اور دوسرے ائمہ اربعہ کی مثال و نمونہ ?مسیار?کے بارے میں کیا ہے، جو کہ ایک طرح کی عارضی شاد ی ہوتی ہے؟ کیا موجودہ وقت میں یہ جائز ہے؟ اس کی کیا ذمہ داریاں اور شرطیں کیا ہیں؟ کیا کوئی شادی شدہ شخص یا عورت اس کو کرسکتی ہے؟ اگر یہ حرام ہے تو پھر شادی شدہ مردکے لیے دوسرا راستہ کیا ہے؟ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ان دنوں ایک بیوی سے زیادہ رکھنا بہت مشکل ہے مالی اور معاشرتی مسائل کی وجہ سے لیکن اگر جنسی خواہش کی تکمیل نہیں ہوپاتی ہے ایک بیوی سے یا مرد اپنی جنسی زندگی سے بھرپور لطف اندوز نہیں ہوپارہا ہے اور پاگل ہوا جارہا ہے تو کیا کوئی دوسرا راستہ ہے؟ جس طرح سے اسلامک بینکنگ کی مثال ہے:مفتی تقی عثمانی صاحب، دارالعلوم کراچی، پاکستان، کا یہ کہنا ہے کہ اسلامک بینکنگ سود پر مبنی بینکنگ کا ایک متبادل ہے لیکن اگر آپ تقوی رکھتے ہیں اور آپ اس سے بچ سکتے ہیں تو یہ زیادہ بہتر ہے ۔لیکن اگرآپ نہیں بچ سکتے ہیں تواس صورت میں اسلامی بینکنگ پر عمل کریں جو کہ سود پر .....
6133 مناظر
Q.
جناب ماں کا دودھ لڑکی کو کتنے مہینہ اور لڑکے کو کتنے مہینہ پلا سکتے ہیں؟ لڑکی اگر چوبیس مہینے سے بھی زیادہ دودھ پی رہی ہے تو اس کا کیا مسئلہ ہے؟ لڑکی اب بھی ستائیس مہینہ کی ہونے کے بعد بھی دودھ مانگتی ہے، تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ برائے مہربانی ہمیں بتائیں۔ میں یہ بھی عرض کردینا چاہتا ہوں کہ ماں اس وقت آٹھ ماہ کی حاملہ ہے۔
25089 مناظر
Q.
میرا منگیتر حیدرآباد میں رہتاہے۔ میں آگرہ میں رہتی ہوں۔ ہماری شادی ان شاء اللہ دسمبر میں ہوگی۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ فون پر اپنے منگیتر سے بات کرنا ناجائز ہے۔ میرے منگیتر نے میری بہن کی موجودگی میں مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اس کی بیوی (اس کا نام اوراس کے والد کا نام، میرا نام اورمیرے والد کا نام شامل کیا)بننا قبول کرتی ہوں مہر فاطمی کے تحت؟ جس کے جواب میں میں نے ہاں کہا۔ یہی بات میری بہن کنے اس سے بھی پوچھی ، تو کیا یہ نکاح درست ہوا؟ اگر یہی فون کے ذریعہ سے کیا جائے کانفرنس سسٹم کے ذریعہ سے کہ اس کا بھائی فون لگائے اور آن لائن ہو اور میری بہن میرے ساتھ ہو اور اس بات کو سن رہی ہو ، توکیا یہ نکاح درست ہوگا؟
2157 مناظر
First
Previous
93
94
95
96
97
Next
Last