دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 2215
معاشرت >> نکاح
Q.
حوالہ: فتوی نمبر 1016=865/ھ، جو کہ سوال نمبر 13310کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔ میں آپ کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ دونوں واقعات جو کہ سوال نمبر 13310میں مذکور ہیں ایک ہی عورت سے متعلق ہیں۔ اب برائے کرم شریعت کی روشنی میں نیچے مذکور صورت کو واضح کریں : (۱)کیا عورت نکاح سے خارج ہوجائے گی (اس کے کفر کے عمل یعنی کفریہ کلمات کی وجہ سے جس کو اس نے 2000میں کیا) جو کہ اوپر مذکور فتوی میں ذکر کیا گیا ہے؟ الف -۱: اس کے ان بچوں کے بارے میں کیا حکم ہے جو کہ اس کفریہ حرکت کے بعد پیدا ہوئے،کیا وہ جائز ہیں یا نہیں؟(۲)اگر ان بچوں کا عقیقہ پہلے ہی کردیا گیا ہے تو کیا اس کے نکاح کی تجدید کے بعد ان بچوں کا عقیقہ دوبارہ کیا جائے گا؟ (ب)کیا ان تین طلاقوں کا کوئی اثر ہوگا جس کو اس کے شوہر نے 2009میں اس کے اس گندے عمل کی وجہ سے ایک ساتھ دی تھی؟کیا کفر کی بنیاد پر عدم تجدید نکاح کی صورت میں یہ طلاق واقع ہوگی؟ اگر ہاں، تو کیا عدت او رحلالہ ضروری ہیں؟ برائے کرم ان سوالوں کا جواب جلد از جلد دیں جس کے لیے میں اور متاثرہ فیملی آپ کی ممنون و مشکور ہوگی؟ نوٹ: سابقہ سوال و جواب منسلک ہے۔
2157 مناظر
Q.
میرے گھر میں نوکر نہیں ہیں کیا اس حساب سے میں شوہر کے جیب سے پیسے نکال سکتی ہوں، اگر نوکر کام کرتا ہے تو اس کو حساب سے پیسے دیتے ہیں، میرے شوہر ما شاء اللہ بہت کما رہے ہیں، وہ اپنے بھائی بہنوں کے لیے خوب بھیجتے ہیں وہ لوگ بڑے بے دردی سے اڑاتے ہیں میرے شوہر کے سمجھ میں یہ بات نہیں یتی ہے، مہربانی کرکے جلد جواب دیں۔
3377 مناظر
Q.
میرے شوہر ایک آپریشن کرانے کے بعد میری جنسی خواہش پوری کرنے کے قابل نہیں رہ گئے ہیں۔ میں چھ بچوں کی ماں ہوں او رمجھے شدید جنسی خواہش ہوتی ہے۔ اس لیے زنا سے بچنے کے لیے میں ان سے اکثر و بیشتر کہتی ہوں کہ وہ میرے جنسی اعضاء کو اپنے ہاتھ سے رگڑ کرکے مجھے جنسی خوشی دیں ۔ کبھی تو وہ ایسا کرنے سے منع کرتے ہیں اور کبھی وہ کرتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟
5734 مناظر
Q.
اس لڑکی سے شاد ی کرنے کی کیا صورت ہے جس نے اسی عورت کا دودھ پیا ہے جس کا میں نے پیا ہے لیکن اس پر کوئی گواہ نہیں ہے؟
1579 مناظر
Q.
مہر کیا ہے؟(۲) مقدار مہر کیسے شمار کی جائے گی؟ (۳)اور مہر کی کم سے کم مقدار کیا ہے؟
2693 مناظر
Q.
زبیدہ اپنے شوہر اور نابالغ بچوں کے ساتھ مہاراشٹرمیں رہتی تھی وہاں اس کے شوہر ملازمت کرتے تھے۔ اپنا مکان او رکچھ کاروبار بھی وہاں ہے۔ زبیدہ اپنے بیمار شوہر کا علاج کرانے اپنے شوہر کے آبائی گھر ویشالی (بہار) آئی۔ شوہر اپنے علاج کے لیے اپنی والدہ کے ساتھ آندھرا پردیش چلے گئے جہاں وہ انتقال کرگئے ،اس وقت زبیدہ اپنے شوہر کے آبائی مکان میں ہی تھی او رابھی بھی ہے۔ مہاراشٹر والے مکان او روہاں کے دیگر معاملات کی دیکھ ریکھ کرنے والا یا اس سے متعلق جانکاری رکھنے والا زبیدہ کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔ کچھ سرکاری اور غیر سرکاری کاغذی کاروائی بھی ضروری ہے۔ اگر زبیدہ جلد مہاراشٹر جاکر مختلف ضروری کاموں کو فوری طور پر انجام نہیں دے گی تو بہت ساری مشکلات او رمالی خسارہ کا سامنا اس مجبور بیوہ اور بچوں کو کرنا پڑے گا۔مذکورہ صورت حال میں کیا زبیدہ کو اس بات کی شرعی اجازت مل سکتی ہے کہ وہ اپنے کسی محرم کے ساتھ فوراً مہاراشٹر چلی جائے اور وہاں کا ضروری کام پورا کرکے پھر اپنے شوہر کے آبائی مکان ویشالی بہار واپس چلی آئے اور عدت کی باقی مدت اسی گھر میں پوری کرے؟ ممکن حد تک اس کا جواب جلد دیں تاکہ شریعت کی روشنی میں جلد کاروائی ہوسکے۔
1417 مناظر
Q.
کیا یہ صحیح ہے کہ دو لڑکیوں کی شادی ایک ساتھ ایک ہی دن نہیں کرنی چاہیے یا یہ بات صحیح نہیں ہے؟ افضل کیا ہے؟ بہتر کیا ہے؟ مکروہ کیا ہے؟ برائے کرم مجھ کو دلیل عنایت فرماویں۔
2744 مناظر
Q.
میں اپنی سابقہ بیوی اور پانچ لڑکیوں کو جن کی عمر 22, 21, 19, 18, 17سال ہے کو کب تک نان و نفقہ دینے کا ذمہ دارہوں؟ میں ان کو گزشتہ سولہ سترہ سال سے نفقہ دے رہا ہوں۔میری سابقہ بیوی شیعہ فرقہ (جعفریہ) سے تعلق رکھتی ہے، لیکن یہ طلاق کا سبب نہیں تھا دراصل وہ زبان دراز تھی اور خاص طور پر میری ماں کے ساتھ۔ اب میں نے اپنی لڑکیوں کو واپس لینے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ سب مجھ سے نفرت کرتے ہیں اور مجھ کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ وہ لوگ میرے ساتھ رابطہ میں نہیں ہیں۔ میں نہیں جانتا ہوں کہ وہ لوگ ملتان میں کہاں او رکیسے رہتے ہیں۔ اور نہ ہی گزشتہ تین سال سے ان کا ڈاک کا پتہ جانتا ہوں سوائے میری بڑی لڑکی کے اکاؤنٹ نمبر کے۔ ان کیغرض صرف پیسہ لینا ہے۔ وہ سب میرے نافرماں بردار ہیں۔ اللہ علمائے حق کا سایہہمارے سروں پر قائم رکھے۔ آمین
2463 مناظر
Q.
اگر بیوی اپنی مرضی سے شوہر کے گھر سے اپنے مائکہ چلی جائے جب کہ شوہر چاہتا ہو کہ وہ اس کے گھر واپس آجائے تو اس صورت میں بیوی کے نان و نفقہ کی ذمہ داری کس پر ہے؟
2316 مناظر
Q.
ایک لڑکی کا کسی کے ساتھ عشق ہوگیا اوروہ ساری تدبیر اختیار کرنے کے بعد بھی چلی گئی یعنی جتنی کوششیں روکنے کی کرسکتے تھے کی، سمجھایا بھی خوب لیکن وہ موقع ملتے ہی اس لڑکے کے ساتھ چلی گئی۔ اب اس کے جانے کے بعد خاندان والوں میں تین فرقے ہو گئے (۱)ایک فرقہ تو کہتا ہے کہ جب وہ چلی گئی تو جانے دو چھوڑو اس کا چکر وہ جانے اس کا کام۔ (۲)دوسرا فرقہ یہ کہتا ہے کہ کسی طرح اس کو واپس بلایا جائے اور لڑکے پر مقدمہ چلایا جائے۔ لیکن مقدمہ والے لوگوں کا یہ یقین بھی نہیں کہ وہ مقدمہ کا بہانہ لے کر لڑکی کو بلاکر شاید اس کو ایذاء دیں، یا اور کسی طرح کا ظلم کریں ان کی طرف سے کوئی بعید بات نہیں۔ (۳)تیسرا فرقہ وہ یہ کہتاہے کہ اس کا نکاح اسی کے ساتھ کردیں۔ لیکن نکاح کرنے پر لڑکی کے والد راضی نہیں او رکیوں کہ بغیر اذن ولی غیر کفو میں نکاح ہو نہیں سکتا کیوں کہ لڑکا نیچی ذات کا ہے۔ تو اس صورت میں شرعی اعتبار سے کیا کرناچاہیے جواب سے آگاہ کریں؟
2612 مناظر
Q.
تبلیغی جماعت والے کہتے ہیں کہ اس راستہ میں نکلو گے تو ایک نماز پڑھنے پر سات لاکھ نمازوں کا ثواب ملے گا ،اور مسجد نبوی میں پڑھو گے تو ستر ہزار نمازوں کا ثواب ملے گا۔ کیا ان کی یہ بات صحیح ہے؟ (۲)اگر کسی نے زناکاری کی اور اس سے اولاد پیدا ہوئی تو یہ اولاد حرام کی ہوئی اورجب اس اولاد کی شادی ہوگی تو جب ان سے اولاد یں ہوں گی اور ان کی شادی ہوتی رہے گی تو کیا وہ بھی حرام کی اولاد کہلائیں گی چاہے وہ اولاد لڑکی ہویا لڑکا؟
5195 مناظر
Q.
مفتی صاحب نکاح میں جو خطبہ پڑھا جاتاہے اس کی کیا اہمیت ہے؟کیا اس کے بغیر نکاح ہوجاتا ہے یایہ کہ وہ فرض ہے اور اگر نہ پڑھا گیا تو نکاح نہیں ہوا؟
8881 مناظر
Q.
اسلام میں شادی کے بعد دولہا ولیمہ کا انتظام کرتا ہے جو کہ سنت ہے۔ لیکن ان دنوں دلہن کے والدین بھی ولیمہ کرتے ہیں اور وہ بہت سارے لوگوں کو تقریباً پانچ سو سے ہزار لوگوں کو مدعو کرتے ہیں۔ کیا دلہن کے والدین ولیمہ کرسکتے ہیں؟ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص ہمیں اس طرح کی دعوت میں مدعو کرتاہے تو کیاہمیں اس میں شریک ہونا چاہیے یا نہیں؟ اس معاملہ میں قرآن او رحدیث کی کیا رہنمائی ہے، برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں؟
2370 مناظر
Q.
ہمارے یہاں ہندوستان اور پاکستان میں شادی کی پہلی رات میں رسم [منھ دکھائی] میں شوہر اپنی بیوی کو جو تحفہ دیتا ہے کیا یہ جائز ہے؟ او رشادی کی پہلی رات میں بیوی کو ہمبستری سے پہلے جو دورکعت نفل باجماعت پڑھنی چاہیے تو کیا اس نفل میں قرأت جہری ہوگی یا سری؟
4903 مناظر
Q.
میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتاہوں میں خان ہوں اور وہ سید ہے کیا ہمارا نکاح درست ہوگا؟
2141 مناظر
Q.
نکاح کی شرائط کیا ہے اور فسخ نکاح کسے کہتے ہیں اور یہ کیا ہوتا ہے؟ کیا دو بہنوں کے ساتھ دو بھائی نکاح کرسکتے ہیں؟ اصل میں میری ماں اس بات کو اچھا نہیں سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ہی گھر سے دو بہنوں کی شادی نہیں ہوسکتی ایسی شادی کامیاب نہیں جاتی۔ برائے کرم میرے الجھن کو دور کریں اور مجھے تفصیل سے مطمئن کریں۔
12579 مناظر
Q.
شیعہ حضرات ان بزرگوں کو امام خاص عقیدوں کے ساتھ مانتے ہیں۔ مثلاً انھیں وہ انبیاء کی طرح معصوم مانتے ہیں، ان کی اطاعت کرنا فرض مانتے ہیں، جو شخص ان کی اطاعت نہ کرے اسے مومن نہیں گردانتے ہیں، ان اماموں کے پاس اللہ کی طرف سے نئی کتاب اور نئی شریعت دی گئی ہے، انھیں حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا ملا ہے، جس حلال کو چاہیں حرام کردیں اور جس حرام کو چاہیں حلال بنائیں۔ اس لیے ہمارے لے امام علی، امام حسن اور امام حسین کہنا جائز نہیں۔ شیعہ اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں ملتے ہیں، دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں، ان کے عقائد نصوص قطیعہ کے خلاف ہیں۔ مثلاً وہ حضرت علی کے خدا ہونے کے قائل ہیں۔ قرآن کے محرف ہونے کے قائل ہیں۔ حضرت جبرئیل کو خائن مانتے ہیں کہ وحی اللہ نے انھیں دیکر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تھا، مگر وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو زانیہ مانتے ہیں۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کے منکر ہیں. میں اپنی زندگی میں کبھی ان عقائد کا حامل نہیں رہا۔ برائے مہربانی میرے سوال (آئی ڈی 13536) کا جواب اس میرے عقیدے کو مدنظر رکھتے ہوئے دیجیے۔
2245 مناظر
Q.
میں اپنی منگیتر سے فون پر بات کررہا تھا اور ہم مایوس ہورہے تھے کیوں کہ اس کے والدین کسی وجہ سے شادی میں تاخیر کررہے ہیں۔ ہم نے فون پر نکاح کرنے کا فیصلہ کیا اور میں نے اس سے کہا کہ???بنت ??تمہارا نکاح ??ابن ??سے گیارہ ہزار روپیہ مہرکے عوض اللہ کو حاضر و ناظر رکھتے ہوئے ہورہا ہے ، کیا تم کو یہ نکاح قبول ہے؟ اور اس نے کہا کہ قبول ہے۔ اس کے بعد میں نے کہا ?میں ???بن??، ??بنت ??کو اپنے نکاح میں قبول کرتا ہوں? اور ہم دونوں نے کہا کہ قبول ہے۔ آپ مجھے بتائیں کہ اس ایجاب و قبول کی کیا اہمیت ہے جب کہ اللہ ہمیں دیکھ رہا تھا؟
2867 مناظر
Q.
میرے والد صاحب میری بہن شادی کا کوئی مناسب رشتہ تلاش کررہے ہیں۔ ان کو ایک سول انجینئر ملا ہے جو کہ پاکستان کے کسی مقامی بینک میں کام کرتا ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں چونکہ بینک کی ملازمت ربو کی تنخواہ کا سبب بنتی ہے اس لیے یہ شادی صحیح نہیں ہے، کیوں کہ ربو واضح طور پر حرام ہے۔ ہم لڑکے اور اور اس کے گھر والوں سے مطمئن ہیں۔ برائے کرم ہماری رہنمائی کریں اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
2198 مناظر
Q.
ہم گھر میں اکٹھے رہتے ہیں چار بھائی دو بہن اور میری بیوی ایک اسکول میں ٹیچر ہے پورے پردہ میں آتی جاتی ہے۔ لیکن میرا بڑا بھائی اور ماں نہیں چاہتے ہیں کہ وہ اسکول جائے اس کے علاوہ بھی میری بیوی سے برتاؤ ٹھیک نہیں۔ بات بات پر جھگڑے ہوتے ہیں کیا میں اپنے حکم پر اپنی بیوی سے نوکری کراسکتا ہوں یا کہ ماں اور بھائی کا حکم مانوں؟ یا میں گھر سے الگ ہوجاؤ پر ماں مجھے الگ ہونے کی اجازت نہیں دیتی؟ برائے کرم میری رہنمائی کریں۔
2693 مناظر
First
Previous
90
91
92
93
94
Next
Last