دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 2215
معاشرت >> نکاح
Q.
امید ہے کہ مزاج گرامی بخیرہوں گے۔ مندرجہ ذیل مسئلہ پر فتوی کی ضرورت ہے برائے کرم عنایت فرمائیں۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایک شخص محمد یعقوب عرف سجن صاحب ، شاہدرہ ، دہلی کے، نے ایک لڑکی غیر برادری کی لے کر پالی جس سے قطعی خون کا رشتہ نہیں ۔ بعد لڑکی کے بالغ ہونے اس کی شادی مشکور احمد سوار، رامپور، یوپی سے کردی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ لڑکی بعد شادی کے اپنی سسرال میں رہتی لیکن پندرہ بیس دن کے بعد ہی لڑکی اوراس کے والد ثانی نے ضد پکڑی کہ لڑکی مائکے میں ہی رہے گی۔ رشتہ داری میں آپسی بگاڑ پیدا نہ ہو اس کے تحت لڑکے کے والدین نے بھی اجازت دے دی کہ اگر لڑکی اور اس کے والد ثانی اسی میں خوش ہیں تو تم بھی لڑکی کے ساتھ دہلی ہی میں رہو، لیکن کچھ دنوں ہی کے بعد لڑکی اور اس کے والد ثانی نے لڑکے کے ساتھ بدسلوکی و نازیبا حرکت شروع کردی جس سے تنگ آکر لڑکے نے سسرال چھوڑ دی ۔ اب لڑکی و والد ثانی نے لڑکے ..........
1765 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں جاننا چاہتاہوں کہ اگر ایک لڑکا اور لڑکی دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرلیں یعنی نکاح کر لیں اور ان کا آپس میں جھگڑا ہو جائے اور غصہ میں لڑکا تین بار طلا ق دے دے تو کیا حلالہ کے بعد وہ پھر سے آپس میں شادی کرسکتے ہیں؟ انھوں نے ایک بندے کو حلالہ کے لیے راضی کرلیا ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں او رغلط فہمی میں جھگڑے کی وجہ سے طلاق ہوئی۔ طلاق دئے ہوئے دس مہینہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے اور لڑکی اپنے والدین کے گھر ہی ہوتی ہے اور سوائے لڑکے کے دو دوستوں اورلڑکی کی بہن کے ان کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہے۔ پہلے ان کے گھر والے ان کے رشتہ کے لیے راضی نہیں تھے تبھی انھوں نے چھپ کر شادی کرلی اب ان کے گھر والے ان کی ضد کی وجہ سے ان کی شادی کے لیے مان گئے ہیں۔ مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ اب لڑکی کی عدت کا کیا ہوگا؟ کیا ا س کی عدت طلاق کے تین مہینوں بعد پوری ہوگئی تھی جب کہ وہ دونوں آپس میں اب تک ملتے رہے طلاق کے بعد بھی؟
2546 مناظر
Q.
میں مسلمان ہوں، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ قرآن مقدس اور حدیث کے مطابق نکاح او رولیمہ کیسے کریں گے؟ برائے کرم مجھ کو پوری تفصیل عنایت فرماویں۔
2331 مناظر
Q.
میرے ماما کی ایک بیٹی ہے میری ماں نے اس لڑکی کے بڑے بھائی کو دودھ پلایا ہے۔کیا میں اس لڑکی سے نکاح کرسکتاہوں؟
3404 مناظر
Q.
اگر ایک شیعہ عورت صحابہ پر تبرا نہیں کرتی، قرآن میں تحریف کو نہیں سمجھتی(ہمارے قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہے) کیا ایسی لڑکی کے ساتھ سنی لڑکے کا نکاح کرنا جائز ہے؟
2410 مناظر
Q.
مفتی مجھ کو بتائیں کہ کیا میری بیوی کی ممانی میرے لیے محرم ہے؟
1495 مناظر
Q.
میرا بھائی جو کہ مجھ سے بارہ سال چھوٹا تھا اس کا 19/اگست 2008کو انتقال ہوگیا، اس نے اپنے پیچھے ایک بیوہ او ردو بچے نو سال اوربارہ سال کے چھوڑے۔میری عمر چون سال ہے میں شادی شدہ ہوں اور میرے چار نوجوان بچے ہیں جن کی عمرانیس سال سے ستائیس سال کے درمیان ہے جو کہ اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔میری بیوی اس سے راحت نہیں محسوس کرتی ہے اور میرے بھائی کی بیوہ سے لڑائی کرتی رہتی ہے جو کہ ہمارے آبائی گاؤں میں رہتی ہے جب کہ میری فیملی نے دلی کو وطن بنالیا ہے۔اس کے راحت نہ محسوس کرنے کی حقیقت یہ ہے کہ میں اپنے بھائی کی بیوہ اور اس کے بچوں کا تعاون کرنا چاہتاہوں جو کہ گاؤں کے پرائمری اسکول میں پڑھ رہے ہیں۔میں ہر مہینہ پابندی سے ان کو پیسہ بھیجتا رہتاہوں، او رمیری بیوی اس کی مخالفت کرتی ہے اور مجھ سے جھگڑتی ہے کیوں کہ اس کے مطابق یہ غیر ضروری ہے۔میرا بھائی کسی نہ کسی طرح اپنا دونوں مقصد گاؤں میں میڈیکل پریکٹس سے حاصل کرتا تھا۔ اس نے ایک پرائیویٹ کالج سے BEMSڈاکٹر کا کورس کیا تھا۔ اوراس نے تقریباً اپنے پیچھے اپنی بیوہ اور بچوں کے لیے .....
2771 مناظر
Q.
اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کا حق زوجیت ادا نہ کرسکے تو ایسی صورت میں بیوی کو جب ہمبستری کی ضرورت محسوس ہو تو وہ کیا کرے؟
7816 مناظر
Q.
زید نے اپنی سالی سے زنا کیا، کیا زید کی بیوی اس کے نکاح سے باہر ہو جائے گی، فتوی بتاکر کرم کریں؟
3004 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں نے آپ کو بتایا تھا کہ میرے شوہر ایک حکیم کو دکھانے گئے تھے لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا اس کے بعد انھوں نے ایک اور رام پور میں اسی امراض کو دیکھنے والے حکیم کو دکھایا انھوں نے بیس دن کی دوا دی او راس کے بعد ان کی منی کے جرثومے کا ٹیسٹ کرایا۔ مفتی صاحب اس کی رپورٹ آگئی ہے اس میں میرے شوہر کی منی کے جرثومے بالکل نہیں ہیں۔ اور ان حکیم نے بھی علاج کو منع کردیا کہ اس کا علاج کہیں نہیں ہے۔ ہماری مالی حالت بھی کچھ ٹھیک نہیں ہے میں بہت پریشان ہوں۔ کیا کروں میری شادی کو ابھی ڈھائی مہینہ ہوا ہے اور میرے شوہر اپنے والدین کے اکلوتے لڑکے ہیں۔ میں کیا کروں کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ برائے مہربانی میری خدا کے واسطے مدد کیجئے۔ یہ بات میں اور میرے شوہر اور صرف آپ جانتے ہیں ۔کیا میں اتنی بدنصیب ہوئی کہ میری شادی میری چھوٹی بہن کی شادی کے بعد ہوئی، اور اب اس طرح کی پریشانی ہے۔ میں بہت پریشان ہوں ،برائے کرم میرے لیے دعا کردیجئے۔ خدا سے میرے لیے دعا کردیجئے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ مجھے کچھ تلاوت کے لیے بھی بتادیجئے مجھے اس سوال کا جواب جلد سے جلد دیجئے۔
2456 مناظر
Q.
میری بیوی کے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں اور گزشتہ چار سال سے ڈائیلیسس پر ہے۔ میری ماں کی عمر زیادہ ہے او روہ بھی بستر پر ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے اس وجہ سے میں نے اپنے چھوٹے لڑکے کو اگلے ماہ شادی کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔ ابھی اس نے اپنے کالج کی تعلیم مکمل کی ہے اور اب تک وہ کما نہیں رہا ہے۔ میں شادی کے تمام اخراجات کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میرے پاس سونے کے زیورات ہیں جس کو میں پہلے ہی اس کو دے چکا ہوں بطور تحفہ کے۔ حدیث کے حوالہ سے برائے کرم میری رہنمائی فرماویں کہ کیا میرے لڑکے کو ہدیہ کیا گیا زیور، بطور مہر کے اس کی نئی بیوی کو دیا جاسکتاہے یا نہیں؟ اگر نہیں، تو برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔برائے کرم میری بیوی او رماں کے لیے دعا کریں۔
1360 مناظر
Q.
زید کے والد بکر کے ناظمہ کی والدہ سے ناجائز تعلقات ہیں اس سے مسلسل زنا کرتا رہتاہے ایسی حالت میں زید کا نکاح ناظمہ سے ہوسکتا ہے یا نہیں؟
2057 مناظر
Q.
میرا نام محمد عارف ہے۔ مجھے ایک مسئلہ کے بارے میں معلومات درکارہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک لڑکا (الف) نے اپنی پھوپھی کا دودھ پیا ہے، پھوپھی کی بڑی بیٹی کے ساتھ۔ اب ان کے والدین چاہتے ہیں کہ (الف) کی شادی پھوپھی کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ ہو اور پھوپھی کے لڑکے کی شادی (الف) کی بہن کی بیٹی سے ہوجائے۔ کیا اس صورت میں یہ شادیاں ہوسکتی ہیں؟ جب کہ پشاور میں ایک مفتی صاحب نے ان کو فتو ی دیا ہے کہ یہ شادی ہوسکتی ہے؟ او رانھوں نے کتاب (درمختار) سے ان کو فیصلہ دیا ہے۔ اس فیصلہ کی روشنی میں ایک نکاح ہوا ہے یعنی (الف) کی بہن کی بیٹی کی شادی ہو گئی ہے۔ اس نکاح کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں، اور اگر (الف) نکاح کرتا ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟ مہربانی فرماکر جلدی اس کا جواب دے دیں، تاکہ اگر (الف) کا نکاح نہیں ہوسکتا تو میں آپ لوگوں کی مدد سے ان کو بتادوں؟
1799 مناظر
Q.
بیوی کے ساتھ ہمبستری کرتے ہوئے جب منی نکلنے لگے تو اسے بیوی کی شرمگاہ سے باہر پھینکنا جائز ہے یا نہیں؟
4754 مناظر
Q.
مجھے تین لڑکیاں ہیں ایک کی عمر نو سال، دوسری کی چار سال تیسرے کی چھ مہینہ ہے۔ میری تینوں لڑکیاں آپریشن سے ہوئی ہیں۔ اب میری بیوی کو آپریشن ہو گیا ہے، ڈاکٹر نے کہا کہ اب یہ آگے ماں نہیں بن سکتی ہے۔ مجھے ایک وارث کی ضرورت ہے ،مجھے لڑکا چاہیے۔ میری عمر بتیس سال ہے۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ مجھے دوسری شادی کرنی چاہیے یا کسی کو گود لے لینا چاہیے؟
2335 مناظر
Q.
مفتی صاحب میری عمر تیئس سال ہے اور کچھ دنوں کے بعد میری شادی ہونے والی ہے اسی حوالے سے کچھ سوالات کے جوابات چاہتاہوں۔ میں نے اپنے سوالات کو اور بھی ویب سائٹوں اور کتابوں وغیرہ میں تلاش کیا ہے مگر ایک ہی مسلک حنفی سے تعلق ہونے کے باوجود مختلف علماء کے مختلف فتاوے اور جوابات ہیں۔ اس چیز نے مجھے پریشان کردیا ہے آپ برائے مہربانی صحیح رہنمائی فرماویں۔ سوال یہ ہے کہ(۱)کیا مرد اپنی بیوی کے ہونٹوں اور پستانوں وغیرہ کا بوسہ لے سکتا ہے؟ (۲)میں اور بیوی ایک دوسرے کے ساتھ ننگے سو سکتے ہیں؟ (۳)اور کیا مباشرت کرتے وقت ایک دوسرے کے جسم کو چھو سکتے ہیں او ردیکھ سکتے ہیں؟
4059 مناظر
Q.
میں بیرون ملک رہتاہوں اور میری بیوی انڈیا میں رہتی ہے۔ جیسا کہ ہم ایک سال سے ایک دوسرے سے دور ہیں اس کے ساتھ جماع کرنے کا خیال ظاہراً میرے ذہن میں آتا ہے۔ کیا اس کے بارے میں سوچنا گناہ ہے؟ کبھی اس کی وجہ سے میں اپنے عضو مخصوص کو بستر پر رگڑتا ہوں (ہاتھ سے نہیں) جس سے منی خارج ہوجاتی ہے۔برائے کرم آپ مجھ کو اس طرح کے عمل کا عذاب بتائیں تاکہ میں اپنے آپ کو اس عذاب کو جاننے کے بعد روک سکوں؟
3310 مناظر
Q.
الحمد للہ گزشتہ آٹھ سال سے میں ہمیشہ گھر میں اپنا دوپٹہ اپنے سرپر رکھتی تھی، کیوں کہ مدرسہ میں ہم نے سیکھا ہے کہ یہ بہترین چیز ہے۔ اب میری شادی ہورہی ہے ان شاء اللہ۔ میری ماں یہ چاہتی ہے کہ میں اپنا گلا کھلا ہوا رکھوں تاکہ لوگ میرے تمام زیورات اور ہار دیکھ سکیں۔میں واقعی ایسا کرنا نہیں چاہتی ہوں کیوں کہ لوگوں کو یہ سب دیکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ اگر میں لباس پہنتی ہوں تو یہ میرے شوہر کے لیے ہے ۔ اب بغیر ان کو تکلیف دئے ہوئے اور کوئی بڑی پریشانی پیدا کئے بغیر میں ان کویہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں یہ کرنا نہیں چاہتی ہوں اور پردہ کرنا چاہتی ہوں۔میں اپنا گلا اور ناک، کان وغیرہ کھلا ہوا نہیں رکھنا چاہتی ہوں۔آپ کا اس بارے میں کیا مشورہ ہے کہ میں یہ کیسے کروں؟ وہ کہتی رہتی ہیں کہ وہاں صرف عورتیں ہی ہوں گیں (کیوں کہ وہاں پر علیحدگی اور مکمل پردہ ہوگا) لیکن میں واقعی بے چینی محسوس کروں گی۔برائے کرم میری مدد کریں۔ نیز میرے والدین ........
2244 مناظر
Q.
کیا شادی ہونے کے بعد نتھنی پہننا ضروری ہے؟ (۲)کیا شادی کرنے کے بعد نام کا آخری جز (خاندانی نام) تبدیل کرنا ضروری ہے؟ (۳)کیا اسلام میں خون کا عطیہ دینا درست ہے؟ (۴)کیا اسلام میں آن لائن قرآن پڑھنا جائز ہے؟
3193 مناظر
Q.
کیا میں اپنی ماموں زاد بہن کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہوں یا نہیں؟ برائے کرم مجھ کو جلد بتائیں۔
4092 مناظر
First
Previous
88
89
90
91
92
Next
Last