دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 2215
معاشرت >> نکاح
Q.
یہاں پر ایک لڑکی جس کو اپنے حقیقی والدکے بارے میں کوئی علم نہیں ہے جس کو ایک شخص نے گود لیا تھا وہ بھی اس لڑکی کے والد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں رکھتا ہے۔ مختصراً کوئی بھی شخص اس کے اصل والدکے بارے میں نہیں جانتاہے۔ اب اس کو گود لئے ہوئے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور اس کے نکاح کی تاریخ ایک ماہ کے بعد آرہی ہے۔ برائے کرم مجھ کو اس کے نکاح کا طریقہ بتائیں جس کو ہم اختیار کرسکیں۔ اس کا نکاح اسلامی طریقہ پرکیسے درست ہوگا؟
1532 مناظر
Q.
ایک شخص نے ایک لڑکی کو بچپن میں گود لیا تھا اور اس کی بطور اپنی بچی کے پرورش کی۔ وہ لڑکی اس شخص کو اپنا باپ تصور کرتی ہیجب کہ وہ شخص ایسا تصور نہیں کرتاہے۔اس کے نکاح کے وقت نکاح نامہ میں اس کے والد کے نام کی جگہ اس کے حقیقی والد کا نام نہیں لکھا گیا۔ چونکہ اس کے تمام دستاویزات میں اس کے والد کے نام کی جگہ پر گود لینے والے شخص کا نا م درج ہے ، اس لیے خطبہ نکاح کے دوران مولانا نے اس کے حقیقی باپ کا نام ایجاب و قبول کرنے کے لیے استعمال کیا۔برائے کرم مجھ کو اس نکاح اور شادی کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر سے بتائیں کہ آیا یہ نکاح درست اور معتبر ہے یا نہیں؟ لڑکی کو اپنے اصل والد کے بارے میں نکاح کی جگہ پر معلوم ہوا ہے۔
3197 مناظر
Q.
مفتی صاحب میری فون پر آپ سے بات ہوئی تھی دبیئ سے افراز میرا مسلہ کچھ یہ ہے مہربانی سے اس پر فتوا چایئے۔ایک بھت غلطی کی ہے اس پر پریشان ہون نکاح کورت میں کیا جسکی تفصیل یہ ہے۔۔۔۔ میرا ایک دوست ہی تھاوکیل اس سے مین نے نکاح کی بات کی کورٹ میں اس نے مجھے کہا میں کروا دون گا نکاح سب کام وکیل نے کیا میںنے اس کو پیسے دیئے تھے سب کام کے۔ تاریخ سیٹ کی اور ہم کورٹ مین اس کے آفس گئے جہاں اس نے سب کچھ تیار کیا ہوا تھا بس فارم فل ہوا اور خطبہ ہوا نکاح خواں نے مجھ سے ایک کلمہ پڑھوایا۔میں نے پڑھا۔ پھر دستخط کیئے میں نے اور لڑکی نے نکاح فارم پر پھر نکاح خوان چلا گیا اور مٰن نے وکیل کو جو پیسے باقی تھے ادا کیاے اور ہم گھر کو ائے۔ جو گواہ تھے نکاح فارم پر جن کے نام ہیں وہ گواہ رینٹ کے تھے 1 ہزار ہزار پر وکیل نے کہا تھا کہ گواہ کو دوںگا۔مگر نکاح کے وقت وہ گواہ نہیں تھے ان کو نہیں پتا کہ نکاح ہوا کون کیا مطلب وہ موجود نہیںتھے نکاح کے وقت۔ میں نے پوچھا گواہ وکیل نے کہا اُن سے ...
2814 مناظر
Q.
نکاح کے بعد چھوہارے جیسی چیز کیا مسجد میں سب کے اوپر لٹا سکتے ہیں؟ اس سے مسجد کی بے حرمتی کا اندیشہ ہے۔ جلد جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔
2042 مناظر
Q.
میں نے اپنی بیوی کومذاق میں کہا میری ماں ایسا نہ کر، میرا اس میں کوئی اور مقصد نہیں تھا۔ میری عادت ہے کسی کو بھی ایسا کہنے کی۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
2385 مناظر
Q.
عرض ہے جواب جلد عنایت فرمائیں چوں کہ مسئلہ کی نوعیت بہت نازک ہے اور معاملہ کا فیصلہ بھی جلد ہوجائے اس کے لیے آپ سے عرض ہے کہ جواب میں جلدی فرمالیں گے تو سہولت ہوجائے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو بہت جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین ایک صاحب کا نکاح تقریباً پانچ سال پہلے ایک لڑکی سے کیا گیا جس میں اہل محلہ کی ایک کثیر تعداد شریک ہوئی۔ نکاح کے وقت لڑکے کی عمر تقریبا 26 سال جبکہ لڑکی کی عمر تقریبا 18 سال تھی۔ نکاح کے بعد رخصتی نہ ہوسکی جس کی وجہ مالی پریشانی اور مختلف اداروں میں بِل کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے مکان کی تعمیر میں تاخیر تھی۔ ابھی کچھ عرصہ قبل یعنی 27جون 2009ء کو لڑکی اپنے گھر سے نکل کر کسی اور شخص کے ساتھ چلی گئی اور وہاں جاکر انہوں نے نکاح کرلیا، اور نکاح کرتے وقت انہوں نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ چوں کہ پہلے نکاح کو تین سال گزرچکے ہیں لہٰذا اب وہ نکاح ختم ہوچکا ہے اور انہوں نے دوبارہ نکاح کردیا ہے....
2840 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا ولیمہ میں تحفہ (چیزیں اور پیسہ) وصول کرنا جائزہے؟ یہاں میانمار میں کچھ مسلمان دعوت ولیمہ کرتے ہیں [ولیمہ ویڈنگ ریسیپشن] کے عنوان سے اور تحفہ (چیزیں اور پیسہ) وصول کرتے ہیں۔ میں ولیمہ کا حکم معلوم کرنا چاہتاہوں۔ ولیمہ کس طرح کیا جائے اور کس طرح نہ کیا جائے؟
3075 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص جب اپنی بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرتا ہے تب وہ قصداً اپنی ازار میں ہی انزال کرتا ہے (منی، مذی ازار ہی میں نکالتا ہے)۔ تو کیا یہ شخص اپنے اس کام پر گناہ گار ہے؟ یہ کام جو قصداً کیا گیا ہے مکروہ ہے؟ اس میں کچھ کراہت ہے یا حرام ہے؟
2259 مناظر
Q.
نکاح کے وقت اگر لڑکی تقریب ہال میں ہے اورلڑکا مسجد میں ہے اور کچھ فاصلہ ہے تو پہلے لڑکی سے ایجاب و قبول کرائیں گے یا لڑکے سے پہلے قبول کرائیں گے؟ (۲)لڑکی سے ایجاب کراتے وقت کون کون موجود ہونے چاہیے؟ (۳)عربی خطبہ ایجاب و قبول کرنے سے پہلے دینا ہے یا بعد میں؟
8247 مناظر
Q.
میرے بھائی عابد علی کا نکاح ایک لڑکی سے 150گرام سونا حق مہر پر پڑھوایا گیا تھا۔ یہ نکاح منگنی میں پڑھوایا گیا تھا۔ شادی یعنی رخصتی سے پہلے ہی میرا بھائی ایک حادثہ میں شہید ہوگیا۔ لڑکا، لڑکی نے ایک دوسرے کی شکل تک نہیں دیکھی تھی۔آپ سے سوال ہے کہ کیا اس لڑکی کو اب ہم نے کیا دینا ہے؟ (۱)150گرام سونا ؟(۲)75گرام سونا؟ (۳)کچھ بھی نہیں؟ نوٹ: ہمارا ایک غیر تحریری معاہدہ ہوا تھا کہ طلاق سے بچنے کے لیے ہم حق مہر 150گرام سونا لکھ دیتے ہیں لیکن عملی طور پر یہ ہماری( لڑکے والے) کی مرضی ہوگی کہ جتنا چاہے کرلینا۔ اس بات پر گواہ بھی ہیں۔
2547 مناظر
Q.
ایک لڑکی کا چھ سال کی عمر میں اس کے والد نے نکاح کردیاتھا۔ اب بالغ ہونے کے بعد لڑکی کی مرضی سے اس کے والد نے نکاح توڑ کر دوسری جگہ اس لڑکی کا نکاح اور رخصتی کردی پہلے شوہر کو بتائے بغیر۔ جب پہلے والے شوہر کو اس کی شادی کا پتہ چلا تو اس نے اعتراض کیا کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دیاتھا آپ اس کا دوسری جگہ نکاح نہیں کرسکتے۔ بالآخر وہ چپ ہوکر بیٹھ گیا،کیوں کہ دونوں خاندانوں کی آپس میں لڑائیاں ہوگئی تھیں اس وجہ سے یہ نکاح توڑنا پڑا۔ (۱)کیا دوسرا نکاح نافذ ہوگیا ہے، اگر نہیں ،تو کیوں؟ (۲)اگر بالغ ہوکر بھی طلاق ہی کے ذریعہ نکاح ختم کرنا ہوتا ہے تو پھر یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ بچپن میں کیا ہوا نکاح جب بچے بالغ ہوجائیں تو اپنی مرضی سے ختم کرسکتے ہیں؟
7946 مناظر
Q.
میں سائپرس میں رہتاہوں۔ کیا میں عیسائی لڑکی کے ساتھ شادی کرسکتاہوں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ان دنوں دنیامیں کوئی بھی اہل کتاب نہیں ہے کیوں کہ عیسائی لوگ بائبل پر عمل نہیں کرتے ہیں۔
1977 مناظر
Q.
کیا آسمان پر خاوند اور بیوی کا جوڑا بن چکا ہے ان کے پیدا ہونے سے پہلے؟
4271 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا میری شادی میرے شوہر کے ساتھ درست ہے؟ میں نے اپنا نکاح گواہوں کے سامنے کیا لیکن میرا ولی موجود نہیں تھا کیوں کہ میرے گھر والے اس سے خوش نہیں تھے۔ انھوں نے میری خواہش اور میری پسند کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ میرے شوہر سنی مسلم ہیں، اور میں بھی سنی مسلم ہوں۔میں یقین سے نہیں جانتی ہوں کہ میرے والد نے اس کے بارے میں کیسا محسوس کیا کیوں کہ وہ بہت زیادہ بیمار تھے اور وہ میرے بھائیوں او رمیری ماں سے خوف زدہ تھے او روہ ان کی ہی بات سنتے تھے صرف ان کو خوش رکھنے کے لیے اس لیے مجھے یقین سے نہیں معلوم کہ انھوں نے کیسا محسوس کیا کیوں کہ وہ لوگ مجھ کو واقعی میرے والد سے اس کے بارے میں جس سے میں شادی کرنا چاہتی ہوں بات نہیں کرنے دیتے۔ مجھے بالکل یقین ہے کہ اگر میں اپنے والد صاحب کے ساتھ تنہائی میں بیٹھتی اور ان سے کہتی کہ میں اس شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں .......
2935 مناظر
Q.
ایک ہندو لڑکا ایک سنی مسلم لڑکی کو پسند کرتاہے۔ لڑکی بھی اس لڑکے کو چاہتی ہے اوراگر وہ لڑکااسلام قبول کرتاہے تو وہ لڑکی اس لڑکے سے شادی کرنے پر تیار ہے۔لڑکی نے لڑکے سے کہا کہ اس کو اب اسلام قبول کرنا ہوگا اور وہ اس سے پانچ سال کے بعد شادی کرے گی جب وہ دونوں اپنی تعلیم مکمل کرلیں گے۔ لڑکا لڑکی کے ذریعہ سے لگائی گئی شرط پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔ لڑکی کے والدین اس تجویز سے متفق نہیں ہیں ، ان کا نظریہ لڑکے کے بارے میں یہ ہے کہ وہ صرف اس لڑکی کی محبت کی وجہ سے اسلام قبول کررہا ہے اللہ کی خاطر نہیں، اس لیے وہ لوگ اس کے قبول اسلام کو ........
2033 مناظر
Q.
میری شادی 4نومبر 2008کو ہوئی اس کے بعد میں اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن اس نے کبھی اس کی اجازت نہیں دی، لیکن میں نے اس پر زبردستی بھی نہیں کیا میں سمجھا کہ شاید اس کو شرم محسوس ہورہی ہے۔میں اس کے ساتھ گھر پر صرف بارہ دن ٹھہرا اس کے بعد 16نومبر 2008کو اپنی نوکری پر واپس ہوگیا بغیر جماع کئے ہوئے اوروہ گھر پر تھی۔ میں اپنے کام کرنے کی جگہ سے اس سے بات کررہا تھا حتی کہ میں نہیں سمجھتاتھا کہ وہ کیا چاہتی ہے اور نیز میں اس بات چیت سے مطمئن نہیں تھا کیوں کہ وہ سیکس کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتی تھی میں سیکس کی بات کرنا پسند کرتاہوں کیوں کہ وہ میری بیوی ہے۔ اس کا جواب تھا کہ برائے کرم سیکس کے بارے میں بات مت کریں میں اس کو پسند نہیں کرتی ہوں۔اپنی نوکری ختم کرنے کے بعد میں 4جولائی 2009کو گھر واپس ہوا وہ میری شادی کے بعد پہلا سفر تھا۔جب میں گھر پہنچا تو پہلی رات کو میں نے اس سے جماع کے لیے کہااور اس نے دوبارہ اس کے لیے میری مخالفت کی اور اس کی اجازت نہیں دی ۔ ...
4964 مناظر
Q.
میرا ایک ماموں زاد بھائی زید ہے، میری ماں نے اس کو دودھ پلایا ہے۔ کیا زید کی بہن سے میرا نکاح جائز ہے؟
2756 مناظر
Q.
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میرے شوہر مجھ سے دس مہینہ سے دور ہیں وہ بیرون ملک میں رہتے ہیں۔ کیا ایک میاں اور بیوی کا اتنے لمبے عرصہ دور رہنا صحیح ہے؟ ہم دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو بہت چاہتے ہیں اور بہت مشکل ہوتا ہے اتنا دور رہنا لیکن میرے میاں اپنی پڑھائی ختم کرنے کی وجہ سے باہر ملک میں رہ رہے ہیں۔ جب تک ان کی پڑھائی نہیں ختم ہوگی تب تک ان کو وہاں کی شہریت نہیں ملے گی۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ اسلام میں میاں بیوی کو کتنے عرصہ تک دور رہنے کی اجازت ہے؟
2049 مناظر
Q.
میں ایک لڑکی سے گزشتہ نو سال سے محبت کرتاہوں، لیکن پریشانی یہ ہے کہ میرے والدین اس لڑکی کو قبول نہیں کررہے ہیں، کیوں کہ اس کی ماں شیعہ ہے اور اس کا باپ سنی ہے۔میں اپنے والدین کو تکلیف دینا نہیں چاہتاہوں اور اس کو چھوڑنا بھی نہیں چاہتاہوں ،کیوں کہ ہم نے جسمانی تعلقات قائم کئے ہیں۔ میں اس کے ساتھ چپکے سے نکاح کرنا چاہتاہوں بغیر اپنے والدین کے علم میں لائے ہوئے۔ کیا ہم نکاح کرسکتے ہیں اور درست نکاح کا کیا معیار ہوگا؟
2187 مناظر
Q.
میں ایک مسلمان ہوں اور تائیوان میں رہتاہوں۔ ہمارا ایک پاکستانی مسلم دوست ہے جو کہ یہاں پڑھتا ہے۔ وہ غیر شادی شدہ ہے اور تائیوان میں شادی کرنا نہیں چاہتاہے اور کہتا ہے کہ اس صورت حال کے اندر متعہ (عارضی شادی) اسلام میں جائز ہے۔وہ قرآن کریم کی سورہ نساء کی آیت نمبر24جو کہ متعہ کے بارے میں ہے کا حوالہ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اسلام میں ایسی کتابیں ہیں جس میں متعہ کو حلال کہا گیا ہے۔کیا متعہ اسلام میں جائز ہے؟ اگر جائز ہے، تو کن حالات کے تحت؟ برائے کرم اس معاملہ میں ہماری رہنمائی فرماویں۔
3437 مناظر
First
Previous
87
88
89
90
91
Next
Last