دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 472
عبادات >> جمعہ و عیدین
Q.
عید کی نماز میں امام صاحب نے پہلی رکعت میں تین زائد تکبیریں قرأت کے بعد کہیں اس صورت میں کیا نماز خراب ہوگئی؟اور اگر امام پہلی رکعت میں بالکل تین زائد تکبیر نہ کہیں صرف دوسری رکعت کی قرأت کے بعد تین زائد تکبیر کہیں یعنی چھ زائد تکبیرات میں سے صرف تین زائد تکبیرات کہیں اور سجدہ سہوبھی نہ کریں تو کیا اس صورت میں نماز ہو سکتی ہے ؟ جواب سے نوازیں۔
13335 مناظر
Q.
امام عید دوسری رکعت کی تکبیر کے بعد رکوع کے بجائے سجدہ میں چلے گئے کسی مقتدی نے بطور لقمہ بلند آواز سے کہہ ڈالا? رکوع?۔ کیا ایسی صورت میں امام اور مقتدی کی نماز صحیح ہوئی، جواب سے نوازیں؟
3187 مناظر
Q.
ہماری مسجد میں عیدالفطر کی شب یہ التزام ہوتا ہے کہ ایک صاحب بیان کرتے ہیں اور اس کے بعد دعا ہوتی ہے۔ اس مجلس میں علاقہ کے کافی لوگ شریک ہوتے ہیں۔ شاید یہ معمول کوئی تیس سال پرانا ہے۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ اس میں کوئی شرعی قباحت تو نہیں ہے؟ وجہ اس کی یہ بیان کی جاتی ہے کہ یہ رات لیلة القدر جیسی ہے جس میں عبادت کا ثواب بہت زیادہ ہے اور عام طور پر لوگ اس رات کو خریداری وغیرہ میں صرف کردیتے ہیں۔
2595 مناظر
Q.
ہمارے پالن پور کے اطراف کے گاؤں میں ایک سے بڑھ کر ایک مسجد یں ہیں، مسلم آبادی بھی بہت ہے، لیکن جمعہ کے دن ظہر کی نماز پڑھائی جاتی ہے۔ تو میرا یہ سوال ہے کہ کسی مسجد میں جمعہ کی نماز ہو اس کے لیے کیا شرطیں ہیں؟
2132 مناظر
Q.
میں نے سال 2009میں عیدالفطر اور سال 2008میں عیدالاضحی کی نماز ایک بڑے شہر میں ادا کی۔ جہاں میں نے عیدالاضحی میں دوران خطبہ امام صاحب کو ایک نئی بات کرتے دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ آدھے خطبہ کے بعد امام صاحب رک گئے اور تقریر شروع کردی (وہ تقریر خطبے کا ترجمہ نہیں تھی) نہ جانے کیا کیا باتیں وہ کررہے تھے۔ یہاں تک کہ کسی نے جب انھیں یاد دلایا کہ قربانی میں دیر ہورہی ہے، پھر بھی وہ کافی دیر تک بولتے رہے۔ عیدالفطر میں بھی یہی ہوا آدھے خطبہ کے بعد وہ تقریر کرنے اٹھ گئے اور تیس منٹ تک نہ جانے کیا کیا بولتے رہے۔ کیا یہ جائز ہے؟ کیا خطبہ کے دوران اس طرح وعظ کرنا درست ہے؟ جب کہ وہ بات خطبہ سے متعلق نہ ہو یا ہو؟
4493 مناظر
Q.
ہماری مسجد میں امام صاحب عیدالفطر کا صرف ایک ہی خطبہ دیتے ہیں۔ جب ان سے کہا گیا تو وہ کہتے ہیں ایک خطبہ سنت ہے اور دو خطبے درست نہیں ہیں۔ (۲)کیا جمعہ کی فرض نماز سے پہلے چار رکعت سنت موٴکدہ ہے؟ برائے کرم مجھ کو صرف صحاح ستہ کی کسی کتاب سے حوالہ عنایت فرماویں۔
2754 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ (۱)آب صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے خطبہ کے وقت کیسے ڈنڈے کو استعمال کرتے تھے لکڑی کا یا دوسری کسی چیز کا؟ اس ڈنڈے کی لمبائی کتنی ہوتی تھی؟ کیا وہ سیدھا ہوتا تھا آخرتک یا ٹیڑھا بھی؟ ہمارے یہاں امام صاحب سیدھا ڈنڈا استعمال کرتے ہیں او راس ڈنڈے کی نوک پر آدھے چاند جیسی دوسری لکڑی بھی فٹ رہتی ہے جس کے اوپر امام صاحب خطبہ کی کتاب رکھتے ہیں، او رخطبہ پڑھتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ (۲)جمعہ کے دن کچھ لوگ مسجد کے اندر عطر بیچتے ہیں، کاروبار کرتے ہیں، کیا یہ ٹھیک یا حلال ہے یا حرام ہے؟
4172 مناظر
Q.
میں پچھلے پانچ مہینوں سے بے کار ہوں کافی جگہوں میں درخواست بھی کیا ہے مگر کہیں سے بھی جواب اثبات میں نہیں آیا بس دو جگہوں سے اثباتی جواب آئے کہ اگر میں چاہوں تو وہاں کام کرسکتاہوں ۔مگر پریشانی یہ ہے کہ ان دو میں سے ایک تو بہت بڑی مارٹ ہے وہاں باقی ساری چیزوں کے علاوہ شراب بھی بیچی جاتی ہے ۔تو اگر میں وہاں کام کروں گا تو مجھے شراب کو بھی ہاتھ ضرور لگانا پڑے گا ۔تو کیا ایسی دکان میں کام کرنا جائز ہے؟ کیا یہ آمدنی حلال کی ہوگی؟ اور دوسری جگہ سے جو اثباتی جواب آیا ہے وہ ایک کپڑے کی دکان ہے وہاں ایسی کوئی غیر شرعی چیز نہیں بیچی جاتی مگر پریشانی یہ ہے کہ اگر میں وہاں کام کروں گا تو جمعہ کی نماز جماعت سے نہیں پڑھ پاؤں گا، کیوں کہ مسجد بہت دور ہے اور مجھے اتنا وقت نہیں ملے گا کہ میں جمعہ پڑھ کر واپس لوٹ سکوں۔ اب حضرت مفتی صاحب ہی بتائیں میں کیا کروں؟ کیا ان دو جگہوں میں سے کسی ایک میں کام کرسکتاہوں؟ میرے لیے دعا کریں بڑی پریشانی کا وقت ہے۔
3693 مناظر
Q.
میں سعودی عربیہ میں ہوتاہوں یہاں پر جمعہ کو زوال کا وقت ختم ہوتی ہی امام صاحب خطبہ شروع کردیتے ہیں۔ تو اس صورت میں شروع کی چار سنتیں کب ادا کریں؟
2805 مناظر
Q.
کیا غیر اسلامی ملکوں میں جمعہ واجب نہیں ہوتی؟ (۲) کیا کسی ملک کے غیر اسلامی ہونے کی بنیاد پر میاں بیوی کے آپس کی نکاح ٹوٹ جاتی ہے؟
4596 مناظر
Q.
میں انجینئرنگ کا طالب علم ہوں ۔ میرے کالج میں نماز کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے ،لیکن ہم طلباء کسی کمرے میں پڑھتے ہیں۔ صرف ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ ہوتی ہے ،کیوں کہ چھ کلومیٹر کے اطراف و جوانب میں کوئی مسجد نہیں ہے اورنہ ہی کوئی مسلم آبادی ہے۔اس لیے ہم نماز جمعہ کا انتظام خطبہ پڑھ کر کرتے ہیں۔ طلباء کی تعداد جو کہ نماز جمعہ کے لیے آتے ہیں پچاس سے ساٹھ تک ہوتی ہے، دوسرے لوگوں کو اجازت نہیں ہے۔ تو کیا ہم اس طرح سے پڑھ سکتے ہیں، برائے کرم مطلع فرماویں؟ کالج کا وقت نو بجے سے چار بجے تک ہے۔
1673 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ نماز جمعہ کا خطبہ پڑھتے وقت خطبہ کی کتاب میں دیکھ کر پڑھنا ضروری ہے یا کتاب میں دیکھے بغیر، یا کتاب کا ہاتھ میں ہونا ضروری ہے؟
7476 مناظر
Q.
میرا لڑکا ممبئی میں کام کرتاہے اور جہاں وہ کام کرتا ہے وہاں سے مسجد بہت دور ہے۔ اگر وہ نماز جمعہ پڑھنے کے لیے جاتا ہے تو اس کو آنے اورجانے میں دو گھنٹوں سے زیادہ لگ جاتاہے ۔ اس کا مالک بھی اس کو جمعہ کے لیے جانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ اس کے بارے میں اسلامی حکم کیا ہے؟ کیا اس کو نوکری چھوڑ دینی چاہیے؟
2399 مناظر
Q.
جمعہ کی نماز ارادہ کرکے اپنے شہر کی مسجد کو چھوڑ کر دوسرے شہر کی جمعہ مسجد میں ادا کرنے کے لیے جانا ثواب کی نیت سے کیسا ہے؟
2229 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں ایک مسجد میں جمعہ کے دن جہاں امام صاحب کی تقریر ہورہی تھی ایک صاحب دورانِ تقریر اس اجتماعی عمل سے ہٹ کر قرآن کریم کی تلاوت کررہے تھے۔ ان کو روکنے پر انھوں نے کہا کہ اردو تقریر کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی فائدہ۔ اس لیے تقریر سننے کے مقابل قرآن پڑھنا افضل ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟ اگر نہیں، تو دوران تقریر قرآن پڑھنا کیسا ہے او راجتماعی عمل سے ہٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ہے؟ شریعت کا حکم واضح فرماویں۔
6650 مناظر
Q.
یہاں سعودی عربیہ میں سوائے حرمین کے میں نے دیکھا ہے کہ جمعہ کے دن تمام مسجدوں میں امام خطبہ یاتو ظہر کا وقت ہونے سے پہلے یا ٹھیک ظہر کے وقت شروع کردیتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں جمعہ کے دن چار رکعت سنت ظہر کا وقت شروع ہونے سے پہلے پڑھ سکتا ہوں، کیوں کہ یہاں پر ایسا کہا جاتا ہے کہ جمعہ کے دن زوال (مکروہ وقت) نہیں ہے؟
4705 مناظر
Q.
محترم و مکرم مفتی صاحب، السلام علیکم ورحمہ الله وبرکاتہ، بعد سلام مسنون عرض یہ ہے مغربی ممالک میں جمعہ کےدن کی چھٹی نہیں ہوتی ہے۔ اکثر لوگ کام پر جاتے ہیں اور دکان دفتر سے چھٹی لیکر جمعہ میں آتے ہیں ۔ ہماری مسجد میں مشاہدہ ہے کہ بہت سے لوگ اذان اول کے بعد ایسے کاموں میں مشغول رہتے ہیں جو سعی کے خلاف ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ اذان اول ۱۲:۱۵ کو ہوتی ہے جبکہ انکی چھٹی ۱۲ بجے، ۱۲:۱۵ کے بعد ہوتی ہے۔ لوگ گھر جاکر ضروریات سے فارغ ہوجاتے ہیں تاکہ نماز کے بعد وہ دو بارہ کام پر جاسکیں۔ بندہ نے یہ بھی دیکھا کہ برطانیہ کی اکژ مسجدوں میں جہاں جہاں جانا ہوا، جمعہ کے دن کی ترتیب یہ رہتی ہے کہ پہلے وعظ ونصیحت ہوتی ہے، پھر اذانِ اول، پھر سنتیں پھر اذان ثانی و خطبہ۔ اس مسئلہ میں کچھ جستجو کے بعد بندہ نے مندرجہ باتیں دیکھیں۔ ۱ (حضرت مفتی رشید احمد لدھیانوی نے احسن الفتاوی میں لکھاہے کہ: آج کل نماز جمعہ سے قبل تقریر کا دستور ہوگیا ہے جسکی وجہ سے اذان اول اور خطبہ کے درمیان بہت وقفہ رکھاجاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ اذان اول سنکر فوراً جمعہ کی تیاری میں مشغول نہیں ہوتے انکے اس گناہ کا سبب مسجد کی منتظمہ ہے اس لیے منتظمہ بھی سخت گنہگار ہوگی۔ .....
5726 مناظر
Q.
ایک چھوٹے سے قصبہ میں تقریباً چار پانچ گھرانے آباد ہیں جہاں پر دکان، اسکول وغیرہ ہیں۔ کیا اس طرح کے قصبہ میں نماز جمعہ درست ہے؟ (۲)اگر دو مرد ہیں اور تین عورتیں ہیں تو کیا جمعہ کی نماز درست ہوگی؟ (۳)اگر تین مرد ہیں اور ایک لڑکا ہے جو کہ بالغ نہیں ہے تو کیا نماز جمعہ درست ہے؟
2707 مناظر
Q.
میرے گاؤں میں مسجد ہے اس میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے۔ اب اس مسجد میں جمعہ کی نماز میں پورے نماز ی نہیں آپاتے ہیں۔ ہاں باقی نمازوں کے لیے جگہ کافی ہے۔ گاؤں والے سوچ رہے ہیں کہ اس مسجد کو شہید کرکے دوسری مسجد بنائیں لیکن وہاں پر مسجد کی توسیع کے لیے زمین نہیں ہے۔ کیا دوسری جگہ مسجد بنا سکتے ہیں؟ اگر بنا سکتے ہیں تو پہلی مسجد کو کیا کریں؟ پنج گانہ نماز میں تقریباً چار پانچ آدمی ہوتے ہیں۔(۲) دوسری بات یہ کہ کچھ آدمی مسجد کے لیے زمین وقف کئے ہیں اس کی آمدنی مسجد کی ضروریات میں صرف ہوتی ہے کیا اس زمین کو فروخت کرکے پیسہ کو مسجد بنانے میں صرف کرسکتے ہیں؟ یا زمین کے بدلہ زمین لے کر مسجد بناسکتے ہیں؟ مسجد جہاں پر بنانے کا ارادہ ہے وہ زمین مہنگی ہے او رجو زمین مسجد کی ہے وہ سستی ہے اب کیا کریں ہماری رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی؟
2998 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام جمعہ میں اردو میں جو بات ہوتی ہے جمعہ کے خطبہ سے پہلے کیا اس کا کرنا درست ہے؟ اور کیا اس میں قرآن کا پڑھنا یا ذکر کرنایا نفلی نماز ادا کرنا درست ہے؟ دعا کی درخواست ہے
5661 مناظر
First
Previous
18
19
20
21
22
Next
Last