میرا
سوال یہ ہے کہ قبرستان میں میت کو دفن کرنے کے بعد اذان دینا ٹھیک ہے یا نہیں؟ دعا
کی درخواست ہے۔
میں
نے یہ سوال کرنا ہے کہ ایک مسلمان کسی دوسرے انسان (استاد، والدین، سینئر وغیرہ)کے
پیر چھوئے عزت، احترام، سینئرٹی کے اعتبار سے، تو یہ عمل کیسا ہے؟ (جیسا کہ
ہندوستان میں عام ہے، عزت دینے کی علامت سمجھا جاتا ہے)۔ اگر یہ عمل کرنے والا
مسلمان ہو اور جس کے پیر چھوئے جائیں وہ غیر مسلم مثلاً ہندو ہو تو اب کیسا ہے؟
برائے کرم ضرور جواب دیجئے گا۔
ہماری
مسجد میں رمضان کے آخری عشرہ میں شب قدر میں کچھ لوگ رات میں جاگ کر عبادت کرتے
ہیں او رپھر وہ مسجد میں ہی کھانا، پینا کرتے ہیں اور پھر اجتماعی دعا لائٹ بند
کرکے کرتے ہیں۔ پہلے لوگ کم تعداد میں آتے تھے مگر اب لوگ زیادہ آنے لگے ہیں، کیا
یہ بدعت ہے؟
شرک
اور بدعت کے درمیان کیا فرق ہے؟ کسی پر جادو کرنے کی کیا حقیقت ہے؟ جادو کس درجہ
میں آتا ہے شرک میں یا بدعت میں؟ اگر کسی شخص نے کوئی ایسا عمل کیا ہے جو کہ شرک
میں آتا ہے شرک کے بغیر کسی جانکاری کے تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟ کیا اچھے کام کے
لیے جادو اسلام میں جائز ہے؟ اگر نہیں جائز ہے تو کیا جادو کا کرنے والا مشرک بن
جاتا ہے؟ اگر وہ جادو کرتا ہے تو اس کاکیا علاج ہوگا؟
محترم
مولانا صاحب میرا سوال یہ ہے کہ [ہمارے بریلوی بھائی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا نام لینے کے بعد انگوٹھا چومتے ہیں] کیا یہ درست ہے یا غلط؟
بہت
سے لوگ کہتے ہیں کہ اگر کوئی ماں اپنے بچے کو پلائے گئے دودھ کو معاف نہ کرے تو اس
بچے کو گناہ ہوگا۔ کیا یہ بات قرآن یا حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟
شادی کے موقع پر لڑکی کو رخصتی کرنے پر
اکثر لوگ سر پر قرآن رکھتے ہیں یہ کیسا ہے؟
کیا
فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادی میں مرد کو ہلدی لگوانا محرم
عورتوں سے مثلاً ماں اور اپنی بہنوں سے اور ستر عورت کے علاوہ کی جگہوں میں درست
ہے ؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
غوث پاک کی گیارہویں شریف میں کھانا کھلانا جائز ہے کہ نہیں؟
( Apr 23, 2009 )کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ میں میں سنی ہوں مولانا احمد رضا کو اللہ کا ولی مانتا ہوں ان کے بتائے ہوئے طریقہ پر چلتا ہوں۔ میرا عمل یہ ہے کہ میں مزاروں پر حاضر ہوتا ہوں، مزاروں کا بوسہ لیتا ہوں اس پر چادر بھی چڑھاتا ہوں۔ وہاں نیاز فاتحہ بھی کرتا ہوں۔اپنی پریشانی اور دکھ میں صاحب مزار سے مراد بھی مانگتا ہوں۔ کھڑے ہوکر صلوة و سلام پڑھتا ہوں۔ یا رسول اللہ کا نعرہ لگاتاہوں اور یہ عقیدہ رکھتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اللہ کے حکم سے ہمارے سلام کو سن لیتے ہیں۔ اور غوث پاک کی گیارہویں اور جشن عید میلاد بھی خوب شوق سے مناتا ہوں۔ بتائیں کہ میں مسلمان ہوں یا اسلام سے خارج ہوکر کافر و مشرک بن گیا؟
نوٹ: واضح رہے کہ ہم لوگ بزرگانِ دین کی پوجا یا عبادت نہیں کرتے اور نہ ہی انھیں خدا مانتے ہیں، بلکہ وہ بندہ خدا ہیں اور خدا کے حکم سے ہماری مدد کرتے ہیں او رہماری پریشانی دور فرماتے ہیں۔برائے کرم آپ قرآن او رحدیث سے حوالہ دیں۔
( Apr 9, 2009 )آپ سب سے یہ معلوم کرنا ہے کہ جب اعلی حضرت نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش ۸/ربیع الاول اور تاریخ وفات ۱۲/ربیع الاول لکھی ہے جو انھوں نے پوری تصدیق کے ساتھ لکھی ہے تو ہم ۱۲/ربیع الاول کو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ وفات ہے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کیوں مناتے ہیں؟
( Apr 12, 2009 )میں دیوبندی ہوں، میرا ایک بریلوی دوست ہے۔ اس نے مجھ سے ایک سوال پوچھا اور کہا کہ میلاد شریف بدعت نہیں ہے۔ اگر یہ بدعت ہوتا تو مدارس، مسجدوں کی محراب، اصول فقہ، اصول حدیث وغیرہ بھی بدعت ہوں گے۔ اس نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ صرف کچھ دیوبندی لوگ کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔ بہت ساری چیزیں ہیں جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے بعد سے اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے زمانہ سے مسلمانوں کے درمیان بدلتی رہی ہیں۔ وہ مانتاہے کہ غیر اختلافی زمانہ کے بہت سارے علماء کرام جیسے ابن کثیر، ابن تیمیہ اور دوسروں نے لکھا ہے کہ یہ بدعت نہیں ہے۔ آپ برائے کرم مجھے اس کا اصل سبب قرآن، حدیث اور شریعت کے دوسرے ذرائع کی روشنی میں بتادیں؟
( Apr 9, 2009 )شیرینی نیاز اورفاتحہ جو ہم کرتے ہیں کیا وہ قرآن اور حدیث سے ثابت ہوتا ہے اگر حوالہ ملتا ہے تو مجھے بھیجیں، اگر نہیں ملتا ہے تو مسلمان کیوں کرتے ہیں یہ بھی بتائیں؟
( Jan 28, 2009 )میں مہاراشٹر کا رہنے والا ہوں ہمارے علاقہ میں محرم کے مہینہ میں سواری بٹھائی جاتی ہے اور تعزئے بٹھائے جاتے ہیں، گھوڑے بنائے جاتے ہیں اور پنچہ بٹھایا جاتا ہے۔ کیا اسلام میں ان باتوں کی اجازت ہے اگر نہیں ہے تو اس کا خلاصہ ذرا تفصیل سے بتادیں؟
( Jan 25, 2009 )شریعت میں ہلدی کی رسم کا کیا حکم ہے؟ کیا لڑکی کا شادی سے چار یا پانچ دن پہلے گھر کے سبھی لوگوں سے الگ کمرے میں بیٹھنا ضروری ہے؟ کیا وہ اپنے والد اور بھائی سے بات بھی نہیں کرسکتی؟
( Jan 10, 2009 )میت کے لیے قل، برسی، چالیسوان، فاتحہ وغیرہ کروانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
( Jan 15, 2009 )بعض لوگ عید کی نماز کے بعد گلے ملتے ہیں اورکچھ لوگ اسے بدعت سمجھتے ہیں۔ آپ یہ بتائیں کہ ایسا کرنا بدعت ہے کہ نہیں؟ حالانکہ ملنے والے اسے ثواب یا سنت نہیں سمجھتے بس خوشی کا موقع سمجھ کر ملتے ہیں۔ اس کی شرعی حیثیت واضح فرمادیں۔
( Jan 11, 2009 )میں آپ سے پوچھنا چاہتاہوں کہ اکثر بزرگ لوگ قبلہ کے علاوہ پہاڑوں کی طرف پاؤں نہیں کرنے دیتے۔ جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیوں، تو مختلف جواب آتے ہیں۔ کوئی کہتاہے کہ ادھر بغداد ہے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کا مزار ہے۔ کوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بتاتاہے۔ آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ اصل میں کیا بات ہے؟
( Jan 11, 2009 )میرا نام طہ ہے اور میں الحمد للہ دیوبندی ہوں اور مجھے اس بات کا فخر ہے کہ اللہ پاک نے مجھے اتنے اچھے عقیدوں سے نوازا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ دولہن کی رخصتی کے وقت دولہن کو قرآن شریف کے سائے میں رخصت کیا جاتا ہے تو کیا یہ صحیح ہے؟ میں نے اپنی کزن کی شادی میں دیکھا کہ جس میں اس دولہن کو قرآن شریف کے سائے میں رخصت نہیں کیا، تو کسی نے میری مامی سے پوچھا کہ آپ نے اسے قرآن کے سائے میں رخصت کیوں نہیں کیا؟ تو انھوں نے کہا کہ پتہ نہیں یہ صحیح بھی ہے کہ نہیں؟ اور ان کو کسی نے بتایاتھا کہ یہ صحیح نہیں ہے۔ آپ ذرا تفصیل سے وضاحت کردیجئے کہ ایا یہ صحیح ہے یا نہیں؟ کسی اسلامی دلیل سے یہ بات ثابت ہے یا نہیں؟
( Dec 23, 2008 )میں دیوبندی ہوں۔ برائے کرم بتائیں کہ ہم لوگوں کو بارہ ربیع الاول اور دس محرم کوکیا کرنا چاہیے؟
( Dec 28, 2008 )