مولانا طارق جمیل کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ان کے بیانات سن سکتے ہیں؟ (۲) اورمعراج ربانی کون ہیں؟
( Feb 18, 2008 )دیوبند کے ایک بڑے عالم مولانا طارق جمیل صاحب فرماتے ہیں کہ بریلوی ،دیوبندی اور اہل حدیث جنت میں جائیں گے اور دیگر تمام جہنم میں جائیں گے اور تبلیغ کی وجہ سے جنت میں سب سے بڑا درجہ دیوبندی کو ملے گا، کیا یہ صحیح ہے؟
( Feb 9, 2008 )مسجد قبلتین کے متعلق چند سوالات: (۱) جس وقت قبلہ کی تبدیلی ہو ئی تھی تو وہ کون سے وقت کی نماز تھی جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھی تھی۔ (۲) مقتدیوں کی کتنی صفیں تھیں؟ مردوں کے ساتھ کیا عورتیں بھی شامل بھی تھیں؟ (۳) دوران نماز تحویل قبلہ کی صورت میں امام کا اپنے مقتدیوں سے پیچھے رہ جا نا لازم آتاہے، اس کی صورت کیا بنی تھی؟ اسی نماز میں تحویل قبلہ کے بعد کس طرح نماز پوری کرائی تھی؟ کیا ہمارے نبی چل کرآگے آئے تھے؟ یا گھوم کر آگے آگئے تھے؟ اور یہ کس سال میں ہوا تھا؟
( Feb 19, 2008 )میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، وہ بڑے مسلم اسکالر ہیں ، انہوں نے اسلام کے بارے میں غیرمسلوں کی بہت سی غلط فہمیوں کو دور کیا ، ان کی اپنی ویب سائٹ ہے ، ۔ان کے بارے میں آپ حضرت کی کیا رائے ہے ؟ وہ کہتے ہیں کہ میر ا کسی فرقہ سے تعلق نہیں ہے ، میں صرف مسلمان ہوں اور ہر مسلمان کو صرف مسلمان ہونا چاہئے، نہ کہ حنفی ، شافعی، حنبلی یا اہل حدیث یا کچھ اور۔ براہ کرم، ا ن کے بارے میں جواب دیں ۔ کیا ان کے فتوؤں کو ماننا درست ہے؟
( Feb 2, 2008 )میرے ایک دوست نے اپنے دوست سے سناہے کہ عین الحق نا می ایک شخص حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح پید اہوا تھا۔ اسے مردوں کو زند ہ کرنے اورہرطرح کے لوگوں کو بیماریوں سے شفادینے کی قدرت حاصل تھی ، کیا یہ صحیح ہے ؟اس نے ایک مردہ گائے کو زندہ کیا اور ایک شہزادہ کو بھی۔ میں نے اپنے دوست سے کہا کہ اب تک اسلامی تاریخ میں اس قسم کی باتیں نہ پڑھنے میں آئی ہیں اور نہ ہی سننے میں۔ صرف حضرت مریم علیہا السلام کے بطن سے بغیر باپ کے حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش ہوئی ہے ۔ اور یہ صرف حضرت مریم علیہا السلام ہی کے ساتھ ایک خاص معجزہ تھا، آپ ایک عظیم عورت تھیں اور اس کے مرتبہ کوئی نہیں پاسکتاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ صحیح کیاہے تاکہ میں اپنے دوست کو بتاوں۔
( Jan 27, 2008 )کیا حضرت امام بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ کو۱۰۱ / بار یا ۹۹/ بار دیکھا ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے اللہ کو دیکھاہے۔ براہ کرم، اس کے بارے میں بتائیں۔
( Jan 21, 2008 )حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے قبول اسلام کا واقعہ بتائیں۔
( Jan 21, 2008 )براہ کرم، ہمیں حجراسود کی حقیقت اور صحیح معلومات مدلل تحریر کریں یا اس کے متعلق کسی کتاب سے مطلع کریں۔
( Jan 10, 2008 )کیا یزید بن معاویہ کو امیر المومنین یا چھٹا خلیفہ رسول کہاجاسکتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔
ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں سب سے پہلے کن کی نماز جنازہ پڑھی گئی اور سب سے پہلے جنت البقیع میں کون دفن کیا گیا؟
میراسوال یہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر ان کی شادی کے وقت کتنی تھی ؟ ہمیں تو یہی پتہ ہے کہ نوسال تھی لیکن ابھی ہمیں یہ پتہ چلا ہے کہ یہ غلط ہے ، ان کی عمر ۱۹/ سے ۲۱/ سال کے درمیان تھی ، کیا یہ صحیح ہے؟ جلد جواب دیں۔
مجھے مکمل ثبوت کے ساتھ یہ بتائیں کہ کیا سعودی عرب میں لوگ تقلید کرتے ہیں؟ ہر لحاظ سے ثابت کریں کہ سعودی عرب میں لوگ اہل حدیث نہیں ہیں۔ (۲) شیخ عبدالوہاب کے بارے میں بریلوی کہتے ہیں کہ وہ نجدی تھے اور انہوں نے اسلام کو تباہ کردیا۔ ان کے بارے میں تفصیل سے بتائیں کہ وہ کون تھے؟ اچھے یا برے؟
( Nov 6, 2007 )کیا زمزم کا پانی بیٹھ کر پی سکتے ہیں؟ (۲) مولاناطارق جمیل صاحب کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
یہ جو آج کل کیو (Q) ٹی وی پر مفتی محمد اکمل صاحب آتے ہیں، ان کا بیان سننا کیسا ہے؟
امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی صحیح بخاری میں کم از کم ۲۰۰۰ / احادیث شیعہ راویوں سے نقل کیاہے، ایسا کیوں؟ (۲) امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے اساتذہ میں سے دو استاذ شیعہ تھے ، پھر مسلمان ان کو مستند کیوں مانیں؟ (۳) امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے یہ کیوں قبول کیا کہ قرآن پاک انسان کی لکھی ہوئی کتاب ہے ، کیوں نہ انھوں نے اپنی جان قربان کردی؟ (۴) کیا ثبوت ہے کہ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ ایک اچھے انسان ہیں؟ (۵) عمیر بن سعد ان فوجیوں کے کمانڈر تھے جنہوں نے کربلا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کو قتل کیا، اور امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے ان سے ۸۰۰/ احادیث نقل کی ہے، اب بھی مدارس میں بخاری کیوں پڑھائی جاتی ہے؟
( Nov 12, 2007 )شیخ ابن عبدالوہاب نجدی تمیمی کے بارے میں بتائیں، کیا وہ مسلک دیوبند کے امام ہیں یا نہیں ؟ کیونکہ فروعات میں یہ دونوں مختلف ہیں۔ہمارے محلہ کی جامع مسجد کے امام صاحب کہتے ہیں کہ شیخ نجد ی مسلک دیوبند کے امام الاول ہیں اور مولا نا اسماعیل دہلوی رحمتہ اللہ علیہ امام ثانی ہیں ، جبکہ مولانا دہلوی بھی فروعات میں مسلک دیوبند سے مختلف نظر آتے ہیں ۔ اس اختلا ف کی حقیقت سے آگاہ فرمائیں۔
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ مولانا طارق جمیل صاحب (پاکستان) معتبر عالم ہیں یا نہیں؟میں نے ان کا بیان سنا تھا، کیا آپ ان کی زندگی کے بارے میں کچھ معلومات دے سکتے ہیں؟
( Oct 31, 2007 )کیا امام مہدی کے نام کے ساتھ علیہ السلام لگاسکتے ہیں؟ کیا یہ صرف انبیائے کرام کے ساتھ مشروط ہے؟
( Jul 29, 2007 )کھٹمل کے ذریعہ کس قوم پر عذاب نازل کیا گیاتھا؟