دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
۱۔شرعیت میں تصویر کی کیا تعریف ہے۔ ۲۔کیا کمپیوٹر پر اور ٹی وی پر آنے والی تصویروں میں کوئی فرق ہے۔ ۴۔کیااہل دیوبند کاکمپیوٹر پر دیکھی جانے والی تصویروں کے جائز ہونے میں اختلاف ہے؟ ۵۔میں نے چند دیوبند مناظر[امین اکارڑوی صاحب، امانت چن صاحب،الیاس گھمن صاحب]کے انٹرنٹ پر ویڈیومناظرے اور بیان دیکھے ہیں انکا کیا حکم ہے۔ واضح رہے کہ ان کی ویڈیو کسی نے چوری بنا کر انٹرنٹ پر نہیں رکھی بلکہ انھوں نے خود بنوائی ہے۔
3859 مناظر
Q.
کیا بینک میں کام کرنا حرام ہے؟
3912 مناظر
Q.
کیا ہمارے لیے الکوحل والا پرفیوم جائز ہے؟
1889 مناظر
Q.
ایک بزنس ہے جس میں ہمیں پوائنٹ اور پیسے ملتے ہیں جب ہم دوسروں کواس میں شامل کرادیں اور جن کو ہم کو شامل کرادیں اگر وہ دوسروں کو شریک کرائیں تو ہمیں اس پر فائدہ پوائنٹ ملتاہے، کیا درست ہے؟
1846 مناظر
Q.
پرائز بونڈ کے بارے میں چند اشکالات ہیں، براہ کرم، اپنی رائے کا اظہار فرمائیں۔ اگر کوئی فتوی اس ضمن ہو تو بھیج دیں۔ (۱) پرائز بونڈ کی لین دین؟ (۲) پرائز بونڈ کا انعامی رقم؟ (۳) پرائز بونڈکے نمبر لینا، (۴) پرائز بونڈ کی ڈر انکالنے سے پہلے منافع پر ان کو بیچ دینا۔
1573 مناظر
Q.
اکثر جنرل سٹورز پر جو کھانے پینے کی چیزیں ہیں ان کی تاریخ استعمال میں اضافے کے لئے ان میں چکنائیاں اور دوسرے محلول ڈالے جاتے ہیں جو اس چیز میں ذائقے یا توانائی میں تبدیلے کا بائث نہیں بنتے۔یورپ میں بعض دفعہ اس چیز پر ذکر نہیں ہوتا کہ نباتاتی ہیں یا حیوانی۔ اگر حرام جانور سے ہوں تو کیا ان کا استعمال جائز ہے؟ اگر بالکل ذکر نہ ہو تو کیا استعمال جائز ہے؟ نوٹ: روٹی، ڈبل روٹی، بسکٹ اور بیکری کی اکثر چیزوں میں پائے جاتے ہیں۔
3484 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اسلام میں جنم دن منانا اور شادی کی سالگرہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب دیں۔
2849 مناظر
Q.
میں ایک بڑی دکان میں کام کررہا ہوں اور حلال بریڈ بنارہا ہوں، اس دکان میں بہت سی مشروبات اور کھانے بیچے جاتے ہیں جو حرام ہیں، تو کیا میرے لیے اس دکان میں بریڈ بنانادرست ہے یا نہیں؟
1686 مناظر
Q.
ٹی وی کیبل (ڈش) کنکشن دینا اور اس کا بزنس کرناکیساہے؟ٹی وی کیبل کا کنکش دے کر پیسے کمانا کیسا ہے؟اس میں سب بے حیائی کے چینل بھی آتے ہیں جن کو دیکھنا صحیح نہیں ہے، آپ مہربانی کرکے بتائیں کہ ٹی وی کیبل کنکش دینا اور اس کا بزنس کرنا درست ہے یا نہیں؟
2999 مناظر
Q.
چوری شدہ موبائل چور سے خرید کے استعمال کرنا کیساہے؟
2711 مناظر
Q.
میرے والد نے 2000/ دراہیم خرید کر ایک آدمی پر ماہانہ قسط کے حساب سے پاکستانی روپئے پر فروخت کردیا، اور قسط کی وجہ سے اس آدمی سے 2000 / پاکستانی روپئے منافع مقرر کیا ، یعنی 2000 / دراہیم کی اپنی قیمت 45600 / روپئے پاکستانی ہے ، لیکن میرے والد نے 2000 / پاکستانی روپئے منافع لیا ، اب وہ آدمی کل منافع کے ساتھ 47600 / روپئے اداکرے گا، وہ رقم اور ماہانہ 1000/ روپئے قسط کے حساب سے ادا کر ے گا، کیا یہ سودا جائزہے یا نہیں؟
1465 مناظر
Q.
میں ایک جگہ ملازمت کررہا ہوں جہاں اسٹور کیپر (اسٹور کرنے ) کا کام کرتا ہوں، اسٹو ر میں سیگریٹ کا اسٹوک ہوتاہے اور مجھے یہ کام روز کرنا ہوتا ہے، اور کیا میری آمدنی حرام ہوگی ؟براہ کرم، تسلی بخش جواب دیں۔
2457 مناظر
Q.
اللہ کے فضل و کرم سے میری شادی ہوئے چھ سال ہوگئے ہیں اور مجھے دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے، میری بیوی دوبارہ حمل سے ہے، ولادت کے بعد ایک دوا جو گھریلو ہے ، وہ کھلانے سے عورت انشاء اللہ کبھی بھی حمل سے نہیں ہوگی، اس دوا کا اثرایسا ہوگا کہ اگر اللہ چاہے تو ، کیا اپنی بیوی کو دوا کھلانا شرعا جائز ہوگا یا نہیں؟
1672 مناظر
Q.
میں ایک طالب علم ہوں، میں نے اپنے گھر میں انٹرنیٹ لگوایا ہے ، میں چاہتا ہوں کہ میں اس انٹرنیٹ کو پڑوسی کے ساتھ شیئر کروں۔ اور انٹرنیٹ کمپنی نے بھی مجھے اجازت دیدی ہے کہ آپ شیئر کرسکتے ہیں، تو کیا میں شیئر کرسکتا ہوں؟ اس میں اگر وہ کچھ اچھا اور کچھ برا کرے تو کیا میں گناہ میں شامل ہوں گا؟ اگر میں اس میں کچھ منافع بھی لوں تو کیا یہ جائز ہوگا؟
2746 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص جو حرام تجار ت کرتا تھا اور اس نے اللہ سے توبہ کر کے حلال تجارت شروع کردی، لیکن ر أ س المال حرام ہی تھا۔اب ایسے شخص سے مدرسہ یا مسجد کے لیے چندہ لینا کیسا ہے؟کیا وہ اس مال سے حج کرسکتاہے؟اگر نہیں ! وہ اس مال کو کیا کرے ؟آج اس شخص کے پاس خطیر رقم ہے جو حلال طریقے سے حاصل تو کی گئی ہے، مگر رأس المال ٹوٹل حرام تھا۔ وہ شخص ایسا کیا کرے کہ اس کی موجود رقم دین کے کاموں میں لگ سکے؟اور حج کا فریضہ بھی اداکرسکے؟نیز یہ کہ کیا ایسی کوئی صورت ہے کہ رأس المال کو تصدق کر دے تو یہ رقم جائز ہوجائے گی؟ ایسے شخص کے یہاں کھانا پینا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، تشفی بخش جواب دیں۔
3487 مناظر
Q.
میں پونے میں رہتا ہوں، ہماری مسجد کے ٹرسٹ نے اپنی زمین ایک اشتہاری کمپنی کو کرایہ پر دی ہے۔ کمپنی نے اس پر ایک اشتہار دیاہے ، کیا کرایہ لینا درست ہے جب کہ اشتہاری کمپنی فلیکس بورڈ استعمال کررہی ہے جس میں بہت سی تصاویر اور فوٹو ہوتی ہیں؟
1920 مناظر
Q.
شیزان قادیانیوں کی کمپنی ہے اور بہت ساری آئٹم بناتی ہے،، مثال کے طورپر کولڈ رنک(ٹھنڈا) جوس، جام وغیرہ۔ (۱) میرا سوال یہ ہے کہ ایک مسلمان کے لیے ایسی کمپنی جو قادیانیوں کی ہو کی ڈسٹری بیوشن (سامان)لینا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) اور ایسے مسلمان کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جب کہ وہ مسلمان جانتے بھی ہیں کہ یہ کمپنی قادیانیوں کمپنی ہے۔ (۳) ساتھ میں یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کمپنی میں قادیانیوں کے ساتھ ساتھ بہت سے مسلمان بھی کام کرتے ہیں اور اگر بائکاٹ کیا جائے تو ان مسلمانوں کی روزی ختم ہوجائے گی۔ (۴) اس کے علاوہ یہ بھی کہتے ہیں کہ جب بہت سے مسلمان یہودیوں اور عیسائیوں کی کمپنی میں کام کرسکتے ہیں،قادیانیوں کی کمپنی میں کیوں نہیں کرسکتے ہیں؟یا ڈسٹری بیوشن کیوں نہیں لے سکتے ہیں؟ کیوں کہ جو مسلمان وہاں کام کرتاہو یا ڈسٹری بیوشن رکھتا ہوتو وہ اپنی محنت سے روزی کمارہا ہے؟ (۵) اس کایہ بھی کہناہیکہ سب کافر ہیں، یہودی ہوں، یا عیسائی ہوں،یا قادیانی ، آپ قادیانیوں اور دوسرے کافروں میں فرق بیان کردیں۔ (۶)یہ بھی بتائیں کہ کسی مسلمان کے لئے کسی یہودی یا عیسائی کی کمپنی میں کام کرنا کیسا ہے؟ اور اس کی روزی حلال ہوگی یا حرام ؟ اگر کوئی مسلمان قادیانی کمپنی میں کام کرے تواس کی روزی حلال ہوگی یا حرام؟سوالات زیادہ ہیں ، براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
6698 مناظر
Q.
حضرت مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ 1. زید ایک خاتون کے یہاں ملازمت کرتا تھا۔ ملازمت میں ذمہ داری یہ تھی کہ وہ مختلف مقامات سے قحبہ گری کے لئے لڑکیوں کو فراہم کرنا یا اس ذیل میں کسی نہ کسی قسم کی مدد کرنا شامل تھا۔ مالکن غیر مسلم تھی۔ اس قسم کی ملازمت کے دوران زید نے کبھی بھی اجرت نہیں لی۔ اب اس نے توبہ کرلی ہے۔ فی الحال زید ایک کرایہ کے مکان میں رہتاہے ۔ اسے گھر خریدنے کے لئے روپیوں کی ضرورت ہے۔ اس کی اطلاع جب اس کے سابقہ مالکن کو ہوئی جس کے یہاں مذکورہ کام کرتا تھا تو اس کی بیٹی کچھ روپیہ دینا چاہتی ہے۔ مزید برآں اس کی والدہ جو مالکن ہے وہ پورا اپنے روپئے سے دلانا چاہتی ہے۔ اور اس روپئے کو واپس لینا نہیں چاہتی۔ چونکہ ہم نے اس کے یہاں بغیر اجرت کے ملازمت کی تھی۔ اور وہ کہتی ہے کہ ایک اسکوٹر ہے وہ بھی تم لے جاؤ ۔ روپیے دینے کی ضرورت نہیں۔ تفصیل سے جواب مرحمت فرمائیں کیا یہ چیزیں لینا درست ہے؟ 2. زید فلمی دنیا میں لائٹ مین ہے ۔ فلم میں فوکسنگ کا کا م اس کے ذمہ ہے۔ یعنی فلماتے وقت تیز روشنی ہیرو یا ہیروئن یا دیگر لوگوں پر دینا تا کہ فلم کشی واضح اور روشن ہو۔ فی الوقت بھائی کے سمجھانے پر ترک کردیا ہے۔ سوال یہ ھے کہ کیا یہ اسلام میں حرام ہے؟ 3. زید ٹیکسی چلاتا ہے۔ اور مسافروں کو مختلف رہائشی ہوٹلوں تک پہونچاتا ہے۔ جن ہوٹلوں تک پہونچا تا ہے ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جہاں شراب یا کبھی مطالبہ پر لڑکیا ں بھی ملتی ہیں۔ ہر قسم کے ہوٹل کے مالکین ہمیں مسافروں کو پہونچانے کی وجہ سے روپیہ دیتے ہیں حالانکہ ہم ان سے مانگتے نہیں ہیں اور نہ طے کرتے ہیں ، تاکہ ٹیکسی ڈرائیور مسافروں کو وہاں تک پہونچایا کرے۔ کیا ہوٹلوں تک مسافروں کو پہونچانا یا ان کے مالکین کی طرف سے دیے ہوئے روپیے لینا جائز ہے؟ والسلام۔
2433 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ میں موبائل کی رپیئرنگ (مرمت) کرتاہوں اور لڑکوں کو سکھاتاہوں، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میری کمائی حلال ہے یا حرام ؟
2728 مناظر
Q.
عرض یہ ہے کہ اسلام میں ذات / برادری کی کیا اہمیت ہے؟ آیا شادی بیاہ کے موقع پر ذات/ برادری کو سب سے زیادہ دھیان دینا چاہئے یا نہیں؟ کیا ایک مسلمان کے ایمان، اخلاق اور دوسری ساری خوبیوں کے ہوتے ہوئے بھی اس کو صرف لیے پسند نہ کیا جائے کہ وہ غیر برداری یا ہم سے چھوٹی ذات سے تعلق رکھتا ہے؟ براہ کرم، بتائیں کہ شریعت کی نگا ہ میں ایسا کرنے والوں کے متعلق کیا حکم ہوگا؟
7417 مناظر
First
Previous
119
120
121
122
123
Next
Last