دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
میں ایک جنرل فیزیشن ہوں اور غیر مسلمین کے علاقے پریکٹس کرتاہوں، اکثر غیر مسلین عورتیں اسقاط حمل ٹیبلیٹ مانگتی ہیں، کبھی طبی ضرورت ہوتی ہے اور کبھی نہیں؟کیوں کہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر بعض صورتوں میں حمل رکھنا اور ولدیت کومنع کرتے ہیں؟دونوں صورتوں میں کیا مسلم /غیر مسلموں کو اسقاط حمل گولی دے سکتے ہیں یا نہیں؟
2341 مناظر
Q.
کیا میں دوائی کے طورپر گائے کا پیشاب استعمال کرسکتاہوں؟یہ حلال یا حرام؟
3962 مناظر
Q.
میں ایک کمپنی میں اکاؤنٹینٹ کی ملازمت کرتاہوں، یہ کمپنی فلم انڈسٹری اور ایڈورٹائیزنگ میں اپنی لائٹ ، ٹیمپو، جنریٹر اور کپڑے کرایہ پر دیتی ہے ، یہ ملازمت میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟اور اس سے ہونے والی آمدنی میرے حلال ہے یا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
2365 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میں اس وقت ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے لیے بطور ہیڈ باورچی کے کا م کرتا ہوں۔ شراب وغیرہ سے میرا کچھ لینا دینا نہیں ہے لیکن یہاں پر کچن میں سور کا گوشت پکایا جاتا ہے دوسرے لوگوں کے ذریعہ سے۔ ہوٹل شراب بھی فروخت کرتا ہے لیکن زیادہ تر فروخت کھانے کی، کمرہ کرایہ پر دینا وغیرہ کی ہے۔ میری اس وقت نوکری گوا میں ہے جہاں پر بہت کم مسلمان ہیں اور مسجد بہت دور ہے اور نوکری کی وجہ سے مجھ کو جمعہ کے لیے چھٹی نہیں ملتی ہے اور دین سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کے لیے وقت نہیں ملتاہے۔حال ہی میں مجھ کو میرے ایک دوست کی جانب ایک بزنس کی پیشکش موصول ہوئی ہے اس کے ریسٹوران میں شریک ہونے کے لیے جہاں پر وہ مجھ کو منافع پر کچھ فیصد دے گا، اس ریستوران میں الکوحل اور کھانا دونوں فروخت ہوتے ہیں۔ کیا میں فیصد کی بناء پر الکوحل اور کھانا کی کل فروخت پر منافع لے سکتا ہوں یا صرف کھانا پر ہی لے سکتا ہوں کیوں کہ اگر میں صرف کھانے پر لوں گا تو میری آمدنی بہت کم ہوگی؟ اگر میں اس کاروبار میں شریک ہوتا ہوں تو مجھ کو یقین ہے کہ میں اپنا ذاتی فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھوں گا اور میں اپنا زیادہ وقت اور پیسہ دین کے لیے خرچ کرسکتا ہوں۔ نیز میں نے استخارہ بھی کیا ہے بہت سی مرتبہ اور اس بزنس میں شامل ہونے کے اشارے بھی موصول ہوچکے ہیں۔برائے کرم مجھ کو مشورہ عنایت فرماویں۔
3493 مناظر
Q.
میں نے بینک سے نو فیصد ماہانہ سود کی بنیاد پر لون لے کر ایک فلیٹ خریدا ہے۔ میرا ارادہ یہ تھا کہ جب چار پانچ سال کے بعد قیمت بڑھے گی تو میں یہ فلیٹ بیچ دوں گا۔میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ (۱)کیا اس طرح سود پر خریدنا جائز ہے؟ (۲) اگر جائز نہیں ہے، تو میں نے ایک لاکھ روپئے بکنگ کی رقم جمع کی ہے اور ایک لاکھ قسطوں/سود پر ایک سال کے لیے ۔اگر میں اس کو فوراً فروخت کردیتا ہوں تو مجھ کو نقصان ہوگا۔ کیا میں قسطوں کی ادائیگی جاری رکھ سکتا ہوں یہاں تک کہ میں منافع بک کرلوں یا اس کو فوراً فروخت کردوں؟
1654 مناظر
Q.
میں سرکاری اسکول میں بطور جز وقتی ٹیچر کے پڑھاتا ہوں۔ گورنمنٹ نے ایڈمیشن کے لیے بہت کم رقم متعین کی ہے لیکن ہمارے اسٹیٹ میں ہر اسکول زیادہ ایڈمیشن لیتا ہے اورگورنمنٹ نے جو ماہانہ چارجزمتعین کئے ہیں اس سے زیادہ لیتا ہے۔ اور مجھ کو اس فنڈ سے تنخواہ مل رہی ہے، کیا یہ میرے لیے حلال ہے یا نہیں؟
2610 مناظر
Q.
حکومت ہند کی جانب سے عائد کئے ہوئے ٹیکس جیسے (۱)انکم ٹیکس۔ (۲)آر ٹی او کے تمام ٹیکس (موٹر رجسٹریشن ٹیکس ایک سال یا پندرہ سال، سالانہ ٹیکس، ٹیکسی پرمٹ ٹیکس، بارڈر پرمٹ ٹیکس ایک ہفتہ یا ایک مہینہ یا ایک سال)۔(۳)میونسپل کارپوریشن کے تمام ٹیکس (واٹر ٹیکس، این اے ٹیکس، روڈ ٹیکس، اسٹریٹ لائٹ ٹیکس، ٹوائلٹ ٹیکس)۔ (۴)اوکٹرائے ٹیکس (سامانوں کے داخلہ پر ٹیکس، جکات ناکہ ٹیکس یا چنگی ٹیکس)۔ (۵) ویٹ ٹیکس، خرید اور فروخت کے تمام ٹیکس (اشیاء کی ویلو کے حساب سے ٹیکس سیلز ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو دینے ہوتے ہیں) وغیرہ اور ان کے علاوہ جو بھی۔ (۶)کسٹم ڈیوٹی ٹیکس ایرپورٹ پر دینے ہوتے ہیں)۔ یہ تمام ٹیکس حکومت ہند نے عائد کئے ہیں۔کیا ان تمام ٹیکس کی ادائیگی بینک سے حاصل ہونے والے سود (چاہے فکس ڈپوزٹ یعنی صرف ان ٹیکس کے لیے بنیت سود رکھی گئی رقم) سے یا اور کسی جگہ سے بغیر طلب ملنے والے سود (جیسے بینک میں پڑے ہوئے کیش پر ملنے والا سود) سے کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ تفصیل سے جواب مطلوب ہے۔
2506 مناظر
Q.
ہم اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ الفا نامی ایک کمپنی جو نیوزی لینڈ سے بہت سارے ملکوں میں پھیلی ہوئی ہے وہ لوگ ایک خون لے کر بتا تے ہیں کہ اس آدمی کے اندر کیا ہو رہا ہے، مثال کے طور پر بلڈ پریشر، وغیرہ۔ اب وہ لوگ اتناہی نہیں بلکہ جوسامنے پر ہونے والا ہے وہ بھی بتاتے ہیں مثلاً ہارٹ اٹیک ہوگا، بلڈ جام ہوگا، وغیرہ۔ہمیں اس سے لگتا ہے کہ یہ بھی ایک ”شرک“ ہے۔ کیا یہ شرک ہے؟ اور اگر یہ ”شرک“ ہے تو ان لوگوں کی دوائی پی سکتے ہیں؟ (اس دوائی پر سعودی عربیہ کی حلال ہونے کی مہر لگی ہوئی ہے)۔ٹھیک ہے سعودی عربیہ نے مہر لگائی ہیلیکن کیا مستقبل کوکہنا ”شرک“ نہیں ہے؟ برائے کرم ہمیں بتائیں، کیوں کہ ہمیں اس دوائی کو استعمال کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اور اگر ”شرک“ ہے تو ہم اس دوا کو کیسے لیں؟ یعنی لے سکتے ہیں؟
1644 مناظر
Q.
میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، میں اس کمپنی میں اکاؤنٹینٹ کا کام کرتا ہوں، یہ کمپنی اپنی لائٹ ، کیمرا اور اپنے ٹیمپو فلم انڈسٹری اور ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو کرائے پر دیتی ہے۔کیا یہ ملازمت میرے لیے جائز اور حلال ہے؟
2245 مناظر
Q.
میرے سر پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ میری دو لڑکیاں ہیں۔ میرے شوہر دوسرے بچے کے لیے تیار نہیں تھے لیکن بہت کوششوں سے اور دعاؤں سے اور بہت ساری پریشانیوں سے میرے یہاں دوسری پیدائش ہوئی، وہ لڑکی تھی لیکن واقعی بہت پیاری۔ میں ایک لڑکا چاہتی ہوں۔ میری دوسری بچی کی پیدائش کو سات سال ہوچکا ہے، لیکن میرے شوہر مزید اولاد سے انکار کرتے ہیں۔ وہ اپنے والدین کے زیر اثر ہیں اور ہمیشہ معاشیات کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں اگر چہ وہ میرے تمام پیسے لے لیتے ہیں، میں ان سے زیادہ کماتی ہوں۔ ان کی ماں کے صرف دو بچے ہیں اور بعد میں وہ بانجھ ہوگئیں۔ لڑکیوں کی وجہ سے مجھ کو بہت زیادہ ذہتی تکلیف اٹھانی پڑتی ہیں۔ میں تقریباً تین سال پہلے حاملہ تھی، لیکن میرے شوہر نے میرے اوپر حمل ضائع کروانے کے لیے دباؤ ڈالا اور میں اتنی زیادہ خوف زدہ تھی کہ میں بادل ناخواستہ تیارہوگئی۔ یہ تقریباً دو یا تین ہفتہ کا حمل تھا۔ میں خوف زدہ ہوں کیا اللہ مجھ کو معاف کرے گا؟میں نے ایک لڑکے کے لیے مکہ میں بھی دعا کی۔ اور بعد میں یہ ضائع کروادیا گیا اور میں واقعی فکر مند ہوں اس کے انجام سے اللہ کے پاس۔ میں اب بھی حاملہ ہونے سے خوف زدہ ہوں کیوں کہ دوبارہ پھر لڑکی ہوسکتی ہے اور میں اب حمل ضائع کرواکر زیادہ گناہ نہیں کرنا چاہتی ہوں۔ برائے کرم اس ٹینشن سے نجات پانے کے لیے میری مدد فرماویں۔
2525 مناظر
Q.
(۱) میری اپنی پروپرٹی کے کاغذات کے بینک میں جمع ہیں اور بینک ہمیں اور ڈارفٹ فسیلیٹی(Over Draft Facility) کی سویدھا دے رہا ہے۔ اگر میرے بینک کے کھاتہ میں کچھ پیسے جمع نہیں ہیں اور میں نے چیک ایشو کرایا ہے، بینک چیک کو کلیئر کرے گا اور کلیئر ہوئے چیک کی رقم پر بیاز (سود) چارج کرے گا، کیا میں اس کا استعمال کرسکتاہوں؟ (۲) پروپرٹی پر لون ؛ اگر میں نے گھر کے لئے لون لیا ہے تو کیا میں اسے کسی دوسری چیز جیسے(پروپرٹی یا بزنس) کے لیے خرچ سکتاہوں؟نوٹ؛ ہم پچھلے آٹھ سالوں سے انٹیرئیر کا بزنس کررہے ہیں، ہمیں کام کو چلانے کے لیے اکثر پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے، براہ کرم، جواب دیں۔
1722 مناظر
Q.
(۱) مجھ کو سعودی عرب کے اسیٹیٹ بینک میں آئی ٹی محکمہ میں ملازمت کی پیش کش ہوئی ہے، کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ بینک میں ملازمت حرام ہے ، اس لیے میں نے منع کردیا، کیا آئی ٹی محکمہ میں بھی کام کرنا حرام ہے؟(اس میں کمپوٹر سے متعلق سوفٹ وئیر پر کام ہوتا ہے)(۲) اب میں نے ان کو یہ آپشن دیا ہے کہ اگر کوئی تیسری کمپنی مجھ کو ہائر کرے (اپنی طرف سے معاوضہ دے ) اورمیں اس کے لیے کام کروں آپ کے بینک کے لئے، مطلب مجھ کو بینک تنخواہ نہیں دے رہاہوگا بلکہ تیسری کمپنی یا تیسرا شخص دے رہا ہو گاتو کیا یہ صحیح ہے؟(۳) اگر میں ڈائریکٹ بینک میں ملازم نہیں ہوں تو کیا یہ درست ہے؟
3360 مناظر
Q.
میرے پاس چار سال پہلے ایک ایچ ڈی ایف سی کا کریڈٹ کارڈ تھاجس سے میں نے 15000/ کی خریداری کی تھی ، میں نے وہ پیسہ واپس نہیں کیا، اب وہ رقم بڑھ کر 245000/ ہوگئی ہے۔ میری امی کے اکاؤنٹ میں 35000/رباکا پیسہ ہے جسے ہم استعمال نہیں کرتے ، کیا ہم اس بیاز کے پیسے سے 95000 / ایچ ڈی ایف سی بینک کو دے سکتے ہیں؟
2534 مناظر
Q.
(۱) کیا حکیم غیر محرم عورت کی نبض شناسی کرسکتاہے؟(۲) بازار میں بہت سی عورتیں بے پردہ ہوتی ہیں، حجاب نہیں کرتی ہیں یعنی وہ اپنے چہرے کپڑے سے نہیں ڈانپتی ہیں اور ہمیں اپنے مال کی کوائلٹی اور ریٹ وغیرہ بتانے کے لیے ان کی طرف دیکھ کر بتانا پڑتاہے ، کیا اس صورت میں ہم ان کی طرف دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟اگر نہیں تو کس طرح دکانداری کریں؟براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔
2892 مناظر
Q.
آجکل ایک عام رواج بن گیاہے کہ لوگ اپنے گھروں میں قرآن کریم کی آیات یا سورتوں کے کتبے گھروں کی دیواروں پر لگارہے ہیں، یہ عمل کس قدر صحیح ہے؟کیوں کہ قرآن کریم کی آیات یا سورتوں کے کتبے لگانا ایسا ہی ہے جیسا کہ قرآن کریم کو آ پ نے کھول کر رکھ دیا ہے ، اس کو پڑھنے والا کوئی نہیں ہے، اس کے صفحات اڑرہے ہیں اور اس کی بے ادبی ہورہی ہے، ا س لیے کہ گھروں میں گانے بجانے بھی ہورہے ہیں اور دوسری طرف قرآن کریم کے کتبے لگے ہوتے ہیں، اگر دیوارپر لگانا ہی ہے تو اسے پڑھیں۔
2963 مناظر
Q.
کافی عرصے سے میں سوچ رہا ہوں کہ کیا میری تنخواہ حلال ہے؟میں ایک غیر منافع بخش تنظیم میں کام کرتاہوں، مصیبت و آفت اور غربت کو دورکرنے ، تعاون کررہے افراد کے ہاتھوں ہورہے ستم کو روکنے اور مصنوعات اور سامانوں کا تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے اس تنظیم کا قیام ہواہے۔ 38/ سے زیادہ ممالک میں یہ اس تنظیم کا کام چل رہاہے اورپوری دنیامیں سات ملین لوگوں تک اس کی رسائی ہوچکی ہے۔ افغانستان میں 1986/ سے یہ تنظم کام کررہی ہے اور محکمہ مالیات میں یہ رجسٹرڈ ہے۔ اس تنظیم میں انسانی فلاح وبہبودی ، معیشت ، تجارتی ترقی ، تعمیر، زراعت ، غلہ کا متبادل ، جانوروں کی دیکھ ریکھ ، باز آبادکاری سے متعلق کام انجام پاتے ہیں۔ تمام انتظامات برطانیہ اور امریکہ سے ہوتی ہیں اور فنڈ ملتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اسلامی نظریہ کے مطابق میری تنخواہ حلال ہے یا حرام ؟اگر کوئی کسی کے پیسے ہڑپ لے تو قیامت کے دن کتنی سزاملے گی؟
1551 مناظر
Q.
(۱) میرے پاس کچھ روپئے ہیں، کن چیزوں پر لگانا بہتر ہے؟شادی کا محل(کافر کی شادی میں استعمال ہونے والی چیزوں کے ساتھ ) (۲) فیکٹری کی شیڈ بکری کے لیے آئی ہے، کیا مرد اور عورت ایک ساتھ کام کرنے والے جوتے کی فیکٹری کو کرایہ پر دے سکتے ہیں؟(کیا عورت کوبھی پردہ کرانے کا ذمہ دار میں ہی ہوں گا؟) کیوں کہ میں شیڈ کرایہ پہ دینے کے لیے کسی جوتے کی فیکٹری کے مالک سے شیڈ کے خالی ہونے کے بارے میں بتانا ہے۔ یا کیا کافر کو شادی محل کرایہ پر دے سکتے ہیں ؟ کافر کی شادی میں استعمال ہونے والی چیز ۔ (۳) شادی محل میں کوئی شراب کے (مہمان یا باروچی ) استعمال کرنے سے گناہ ہوگا؟(۴) کافر اپنی بھانجی کی لڑکی سے شادی کرتے ہیں، کیا اس پر ہم سے سوال ہوگا؟(۵) میرے دل میں یہ سوال آتاہے کہ ہم نے کافر کو کرایہ پر جو دکادی ہے اور اس میں وہ پوجا بھی کرتے ہیں، ہوسکتاہے کہ شراب پیتے ہیں، میرے دل میں اس طرح کی باتیں آتی ہیں۔ اللہ مجھے معاف کرے ۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔
1506 مناظر
Q.
(۱)لیزننگ( لوگوں کے بیچ بزنس کرنا) کے کام شرعی حیثیت کیا ہے؟میرے رابطہ میں ایک ٹھیکدار ہے جوسرکاری ٹھیکہ لیتا ہے ، وہ جانتا ہے کہ میرا رسوخ سرکاری محکمہ میں ہے۔ اس ٹھیکدار کا کہنا ہے کہ اگر تم کوئی کام (ٹینڈر) کروادوتو اس کام کا تمہیں دو فیصد محنتانہ دوں گا۔ اس ٹھیکدارکو رشوت کی شکل میں بھی محکمہ کے کچھ لوگوں کو دینا پڑتاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ جائز ہے کہ میں اس کاکام کرواؤں اور بدلے میں محنتانہ کے طورپر دو فیصد لوں؟جب کہ ٹھیکدار کو محکمہ میں بھی رشوت دینی پڑرہی ہے اورمیں ان کے دونوں کے بیچ ذریعہ ہوں؟
2031 مناظر
Q.
میں اپنے بڑے بھائی کی ملازمت لگوانا چاہتاہوں، اس کے لئے مجھے امتحان دینا ہوگا، کیا یہ جائز ہے؟ اور کیا اس نوکری سے ملنے تنخواہ والی اس کے لیے جائز ہوگی؟
1920 مناظر
Q.
میں انجینئر کالج میں چوتھے سال کا طالب علم ہوں، ہمارے کالج میں سنیٹرل حکومت کی طرف سے وظیفہ ملتاہے، وظیفہ پانے کی شرط یہ ہے کہ جس کے والد کی سالانہ آمدنی 100000/- /سے کم ہو، اس کو پوری فیس واپس کردی جائے گی۔ہماری فیس تقریبا70000/- /ہے۔ سب لوگوں کو یہ پتا ہے کہ جس کی آمدنی100000/- / سے کم ہوگی، وہ انجینئر نہیں کرپائے گا، پھر بھی لڑکے تفصیل سے سرٹیفیکیٹ بنواتے ہیں اور فارم بھرتے ہیں اور ان کو ان کی فیس واپس ملتی ہے۔کیا میں بھی فارم بھر سکتاہوں یا نہیں؟
1476 مناظر
First
Previous
116
117
118
119
120
Next
Last