دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
میں جس کمپنی میں کام کرتاہوں وہ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے ۔ اس کمپنی نے بہت سے بینک سے لون لیا ہے اور اس پر بینک کو سود دیتی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ میں اس میں بحیثیت اکاؤ نٹینٹ کا کام کرتاہو ں، سارا حساب کا کام ہے ، اس میں مارک یوپی کیلکولیشن بھی ہے۔ کمپنی سود پر کام کرتی ہے تو کیا ہمیں جو تنخواہ ملتی ہے وہ حلال ہے نہیں ؟
1720 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک عامل جو شرعی اعتبار سے قرآن و سنت کی پابند ی کرتے ہوئے قرآن سے علاج کرتا ہے، اس کے علاج سے عوام الناس کو فائدہ بھی ہوتا ہے وہ ایک بہت معمولی سی رقم مثلاً پچاس روپیہ ایک ہفتہ کے علاج کے لیے لیتا ہے اور اگر کوئی اپنی مرضی سے اس کو دس ہزار روپئے دے تو وہ لے لیتا ہے کیا یہ پیسہ حلال ہے یا حرام؟ پوری صراحت کے ساتھ جواب دیں گے۔ جو کوئی اپنی خوشی سے پیسہ دے تو کیا وہ ہدیہ نہیں کہلائے گا اس کا لینا جائز ہے کہ نہیں؟
2986 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کچھ وقت (دو ، تین سال) کے لیے عارضی فیملی پلاننگ کرنا درست ہے تاکہ بیوی بھی تندرست ہو جائے اور بچے کی بھی تربیت ہو سکے؟
1544 مناظر
Q.
ایک اہم مسئلہ کی طرف سے ہم لوگوں کو تشویش ہے وہ مسئلہ یہ ہے کہ ایک کمپنی ہے جو اپنے لیے کسی سروے کرنے والے کو تلاش کرتی ہے اور اس کو سروے کرنے کی قیمت بذریعہ آن لائن ادا کرتی ہے اور سروے بھی بذریعہ آن لائن کرتی ہے کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
2260 مناظر
Q.
کیا گرگٹ جو رنگ بدلتاہے اور جو اپنا سر اوپر اٹھائے رہتاہے ، اس کو دیکھنے پر مارسکتے ہیں؟ (۲) جو زہریلے جانور جیسے سانپ ، بچھو اس کو بھی مار سکتے ہیں؟
3345 مناظر
Q.
میں پنجاب نیشنل بینک میں ملازمت کرنا شروع کی تھی، دوسال تک بینک میں کام کرنے کے بعد میں نے وہاں کام کرنا چھوڑ دیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایم بی اے میں داخلہ لیا، واحد مقصد بینک کی سودی ملازمت سے نجات پانا تھا نیز تعلیمی لیاقت کو بڑھانا بھی۔ ایم بی اے پوراکرنے کے بعدمجھے ایک صوبائی فائنانشل کارپوریشن میں ملازمت ملی ،اس میں بھی سودی کاروبار ہوتاہے۔ فی الحال میں ہندوستانی کارپوریشن میں صنعتی سیکٹر کو فائنانس (مالیت) فراہم کرنے کی پوسٹ پر کام کررہا ہوں، اس میں بھی سودی آمدنی ہوتی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں، چونکہ 32/ سال سے میں سودی آمدنی پر جی رہا ہوں، نیز ملازمت کے لئے مزید سات سال باقی ہیں، ملازمت کی کل مدت39/ سال ہے۔
1647 مناظر
Q.
کچھ لوگ کے گھروں میں یا ان کے باغوں میں سونا ، چاندی یا مال وغیرہ ملتے اور لوگ کہتے ہیں کہ اس میں جنات کا اثر ہوتاہے ، اس مال کو کیا کرنا چاہئے؟اور کیا اس کے استعمال سے جنات کی طرف سے تکلیف ہوسکتی ہے؟
2996 مناظر
Q.
میرا ایک دوست سائپرس میں ہے ، جب بھی وہ پیسے کی ادائیگی میں ڈیبٹ کارڈ استعمال کرتاہے، تو بینک کے اس کاؤنٹ میں ادائیگی کا چار فیصد اضافہ کردیتاہے، یہ چار فیصد اضافہ ربا ہوگا یا حلال ہوگا؟
1316 مناظر
Q.
بینک سے ملا ہوا سود کا پیسہ اگر سود میں دیں جیسے کہ بینک کے ذریعہ گاڑی خریدی ، اب سود دینا پڑے گا تو کیا اس میں سود کا پیسہ دے سکتے ہیں؟ گاڑی خریدنے کا جو طریقہ آپ نے لکھا ہے کہ پہلے بینک خریدے پھر دوسرے کے نام بیچے ، ایسا کرنے کے لیئے بینک کہاں تیار ہوگا؟ اور گاڑی خریدنا ہے ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا کریں؟
2194 مناظر
Q.
میری بہن ائس ایل آئی سی میں ملازمت کرتی ہے تو کیا اسے یہ ملازت نہیں کرنی چاہئے ؟ اس کی کمائی پر اس کے شوہر کا کتنا حق ہے؟
1628 مناظر
Q.
مولاسیس (گنے کے رس) کے کاروبار کے سلسلے میں سوال ہے۔ گنے کی فیکٹری سے نکلنے والا مولاسیس شراب بنانے والی کمپنیاں خریدتی ہیں، میں صرف اس کمپنی میں جڑنا یا پیسہ لگانا چاہتاہوں جو گنے کی فیکٹری سے مولا سیس خریدکر شراب بنانے والی کمپنی کو بیچتی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنائی فرمائیں۔
1904 مناظر
Q.
میں نے دس سال پہلے ایک پلاٹ لیا تھا جس میں کچھ پیسے سود کے تھے ، بعد میں نے پانچ سال بعد اس میں تعمیری کام کیا ، اس میں بھی کچھ سود کے پیسے تھے۔ پھر میں نے اس پلاٹ کی ہی آمدنی سے وہ پیسے اور سود اداکردیا ۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس تعمیر شدہ پلاٹ کا شریعت میں کیا حکم ہے؟
1940 مناظر
Q.
میں انگلینڈمیں طالب علم ہوں اور ہندوستانی ہوں۔ یہاں معاہدہ پر فون ملتے ہیں جو میرے دوستوں نے خریدا ہے ، ایک مہینے کے بعد فون کو بند کردیتے ہیں اور موبائل کمپنی میں کہتے ہیں کہ فون گم ہوگیا ہے ، کیوں کہ موبائل میں انشورنس ہوتاہے، وہ لوگ نیا موبائل دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے دوستوں سے ایسے دھوکے سے لیے گئے موبائل کو خرید سکتاہوں یا نہیں؟
1560 مناظر
Q.
(۱) عبد اللہ نے علی سے قرض کے طورپر روپئے لئے تاکہ اس کا ضروری کام پورا ہوجائے ، اس کی مشکل حل ہوجائے ۔ علی نے قرض دیا یہ کہہ کر کہ میرے پاس سود (بینک سود) کا جمع پیسہ ہے۔ عبدل ! تم اس سے اپنی ضرورت پوری کرو کیوں کہ میرے پاس کوئی اور دوسرا ذریعہ پیسے کا نہیں ہے۔ عبدل نے پیسہ لے لیا اور اپنا کام پورا کیا۔ کافی وفقے کے بعد عبدل کے پاس خود کا بینک کا سود جمع ہوگیاتو کیا علی قرض لوٹانے کے لیے اس سود کے پیسے کا استعمال کرسکتاہے؟چونکہ علی نے سود کا جمع روپیہ قرض دیا تھاتوکیا عبدل اپنے جمع ہوئے سود کے ہی پیسے سے قرض دے سکتاہے؟(۲) دو سگے بھائی ہیں ، والد گذرچکے ہیں، بٹورا ہونے سے پہلے بڑے بھائی نے باپ کی زمین پر کچھ تعمیر کروائی تھی چھوٹے بھائی سے سمجھے بغیر اور کوئی شرائط طے کئے بغیر۔ اب بٹوارا ہوگیاہے اور وہ زمین چھوٹے بھائی کے حصہ میں آگئی ہے جس پہ بڑے بھائی نے تعمیر کرائی تھی۔ اب معاوضہ کا پیمانہ کیا ہوگا؟جس لاگت سے تعمیر ہوئی تھی اسی لاگت سے معاوضہ دینا ہوگا یا آج جو تعمیر کی قیمت ہے اس حساب سے معاوضہ دینا ہوگا؟ واضح رہے کہ چھوٹے بھائی کو تعمیر کا کوئی کام اور فائدہ نہیں کیوں کہ وہ اسے استعمال میں لینے کا ارادہ نہیں رکھتاہے۔
1650 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ خون نکلوانا ہے کیسا ہے؟صحرة الا سلام میں لکھا ہے کہ خون نکلوانا سنت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پچھنے لگوانا ثابت ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
2448 مناظر
Q.
سب سے پہلے مسنونہ سلام پیش کرتاہوں۔ نعت اورشعرخوانی اسلام میں ثابت ہے اوریہ اشعار کبھی حماسی اور کبھی جہادی ہیں۔ اب اصل سوال یہ ہے کہ آج کل بعض لوگ یہ شعراورنعتیں ترنم کی ساتھھ کمپیوٹرکی ایک سافٹویرمیں یعنی ایڈوب فوٹوشاف ایڈیشن میں(Tone, Chorus) علاوہ کرتے ہیں اوریہ ٹون اور کورس ساونڈکی خوبصورتی کیلئے استعمال ہوجاتی ہے۔ کیایہ ٹون اورکورس موسیقی ہے؟ کیایہ نعت اورشعرٹون اورکورس کے ساتھھ سننااورپڑھناجایزہے؟ اخرمیں مستدعی ہوں کہ اپنے مصروف اوقات میں سے اس دینی مسئلہ کوحل فرمادیں گے۔ فتوی مدلل اورمفصل درکارہے آپ کے فتوی کا منتظر رہوں گا تاکہ اس الجھن سے نکل کرصراط مستقیم پاسکو۔
2020 مناظر
Q.
محترم مکرمی مفتی صاحب میری والدہ اور بھائی نے ایک خطیر رقم سودی بینکنگ کی ایک اسکیم میں بہت عرصے سے رکھی ھوئی ھے میرے بار بارالله سے دعاکرنے پر اور سخت وعید سنانے پرانھوں نے اسلامی بینک میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا ھے۔ اتنے عرصے میں کتنا سود بنا اس کا اندازہ کافی مشکل ھے مگر ناممکن نیہں اس تناظر میں چند انتہائی اھم سوالوں کے جواب چاہتا ھوں جو مندرجہ زیل ھیں؛ ۱۔ کیا سود کھانے سے توبہ کے بعد جتنا سود کھایا ھوگا اس کا گناھ معاف ھو جائے گا یا کچھ کفارہ ادا کرنا ھوگا؟ ۔اگر وصول شدہ سود کی رقم کا اندازہ کرنا ناممکن ھو تو اس صورت میں شرعی حکم کیا ھےِ؟ ۔ میرے گھروالوں کی روزِ محشر میں نجات کے لیئے میں اور کیا کر سکتا ھوں کیا میرے زمے جتنا امر بالمعروف کا حق تھا وہ ان کے سودی کام سے توبہ کے بعد پورا ھو گیا۔ میں الله کے فضل سے اچھی تنخواہ لیتا ھوں مگر جب نوکری اور ھدایت دونوں نیہں تھے تو میں بھی انہی پیسوں پر پلا ھوں مگر اپنی نوکری اور الله کی ھدایت کے بعد ایک خطیر رقم ماھانہ اپنی والدہ کو گھر کے خرچ کے لیئے دیتا ھوں کیا میرے لیئے کیا سزا ھونی چاھیئے۔ ۔ اس سودی فتنے سے بچ کر گھر چلانے کے لیئے آپ جناب کی اچھی اچھی تجاویز درکار ھیں۔
3429 مناظر
Q.
میں سرکاری ملازم ہوں ۔جب میرا تقرر ہواتھا تو میرے والد کے کمرہ میں الگ سے کچھ دوسرے لڑکوں کے ساتھ ٹائپنگ کا امتحا ن ہوا تھا، مجھے پہلے ہی سوالنامہ دیا گیاتھا۔ یہ سب اس لیے ہوا تھا کیوں کہ میرے والد گریڈ 17/ آفیسر ہیں۔ کیا اس قسم کا سفارشی تقرر مناسب ہے؟کیا میری تنخواہ حلال ہے یا حرام َ؟ کیا میں ملازمت چھوڑ دوں یا اسے جاری رکھوں؟
1996 مناظر
Q.
میرے پاس ایسی سندیں ہیں جس کی بناء پر مجھے سرکاری نوکری مل سکتی ہے مگر رشوت کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ اگر میں رشوت نہ دوں تو دوسرے رشوت دے کر وہ جگہ پاجائیں گے جو صلاحیت میں کمزور ہیں تو کیا یہ جگہ چھوڑ دی جائے؟
2294 مناظر
Q.
میں مترجم ہوں اور ترجمہ کا کام دوسروں سے لیتاہوں ایک صفحہ کا 200/ روپیہ لیتاہوں، پھر میں دوسروں سے 100/ روپیہ میں اس کا ترجمہ کراکر ماملک کو دیتاہوں، اس عمل اور آمدنی کا کیا حکم ہے؟
1732 مناظر
First
Previous
115
116
117
118
119
Next
Last