میں ناروے میں رہتا ہوں اورکچھ عرصہ قبل حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب ہماری دعوت پر ناروے تشریف لائے تھے۔ اور علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب سے پتہ چلا تھا کہ حضرت مفتی نظام الدین صاحب نے مرغیوں کے مشین سے ذبح ہونے کے بارے میں ایک فتوی دیا تھا اور کچھ شرطوں کے ساتھ اس کے جواز کا فتوی دیا تھا۔ کیا آپ برائے مہربانی اس فتوی کی ایک نقل بندہ کو ارسال فرماسکتے ہیں۔ اللہ آپ کوجزائے خیر عطا فرمائے ،آمین۔
( Nov 26, 2008 )بہت سے مرغی مالکان مرغیوں کو مصنوعی غذا جس میں سور کا گوشت شامل ہوتا ہے کھلاتے ہیں۔ یہ غذا کھانے سے مرغیوں کے اندر بہت جلد نشو نما ہوتا ہے۔ کیا ایسی مرغیوں کو کھانا حلال ہے؟
( Nov 24, 2008 )آج کل پرچون کی دکان پر چیونگم ملتی ہے اس کی اصل تحقیق کیا ہے؟ کیا وہ سور کی چربی سے بنتی ہے؟ اور اس کا کھانا کیسا ہے؟ آیا حلال ہے یاحرام؟
( Nov 20, 2008 )کیا کولڈ ڈرنگ کا استعمال جائزہے؟ اور کیا اسلام دشمن ملکوں کی چیزیں ضرورت کے وقت جائز ہیں؟ اور کیا ایسی چیزیں جائز ہیں جو ہمارے ملک میں بنتی ہوں اور اس کا کچھ نہ کچھ تعلق دشمن ملکوں سے ہو، جیسے کہ وہ برانڈ(چھاپ) غیر کا ہو یا وہ ٹریڈ مارک(رجسٹری شدہ نشان) ان کا ہو؟
( Nov 26, 2008 )یہ سوال پہلے پوچھے گئے ایک سوال کے تعلق سے ہے کہ آیا انڈیا کی کھانے کی مصنوعات جن پر ای کوڈ ہوتا ہے اس میں سور کی چربی شامل ہوتی ہے؟ اس بابت آپ کا جواب یہ تھا کہ جب تک یہ بات پورے یقین سے ثابت نہ ہوجائے کہ اس میں سور کی چربی شامل ہوتی ہے تب تک یہ حرام نہیں شمار کیا جائے گا۔ میرے سوال کا یہ جواب قابل اطمینان نہیں تھا۔ لوگ ان مصنوعات کو کھاتے ہیں۔ جب اس کے بارے میں شبہ ہے تو اس کوفتوی جاری کرکے حرام ہی کہنا چاہیے یہاں تک ثابت ہوجائے کی اس میں سور کی چربی شامل ہوتی ہے یا نہیں؟ دارالعلوم دیوبند ایساکرنے میں کوئی دلچسپی کیوں نہیں لے رہا ہے جب کہ اس کو ایسا کرنے کا پاور ہے؟ یہ بہت تشویشناک معاملہ ہے۔ دارالعلوم دیوبند اس معاملہ میں کیوں خاموش ہے؟ مجھے امیدہے کہ اس مرتبہ مجھے اطمینان بخش جواب ملے گا۔
( Nov 16, 2008 )کیا سرکہ حلال ہے یا نہیں؟
( Nov 15, 2008 )میں نے سوال کیا تھا کہ مفتی تقی عثمانی صاحب نے کہا ہے کہ اکڑوں بیٹھنے کو سنت کہنا درست نہیں ہے تو آپ نے کتاب کا حوالہ اور صفحہ نمبر کے ساتھ سوال کرنے کو کہا تھا۔ اس کتاب کا نام کھانے کے آداب ہے اس کتاب کو ادارہ اشاعت دینیات نے شائع کیا ہے اور صفحہ نمبر 82ہے․․․․․اب آپ بتائیے گا کہ اکڑوں بیٹھنا سنت ہے یا نہیں؟
( Nov 15, 2008 )کیا غیر مسلم کی جانب سے ملنے والے گوشت وغیرہ کھانا کا لینا اوراس کا کھانا جائز ہے؟ اور اگر کوئی نامعلوم شخص ہمیں کھانا بھیجتا ہے لیکن ہم نہیں جانتے ہیں کہ یہ حلال ہے یا حرام تو کیا ہم بسم اللہ کہتے ہوئے اس کو کھا سکتے ہیں اوراس کو حلال بناسکتے ہیں؟ اورمیں نے یہ بھی سنا ہے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدمصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے زہر آلود کھانا کھایا جو کہ ایک غیر مسلم عورت کے ذریعہ سے دیا گیا تھا۔ برائے کرم مجھے بتائیں۔
( Nov 9, 2008 )میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اہل کتاب کے ہاتھ کا ذبیحہ مسلمانوں کے لیے جائز ہے کہ نہیں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
( Nov 12, 2008 )یہاں ایک کمپنی جو کہ تازہ کٹی ہوئی مرغی سپلائی کرتی ہے اس میں ایک عالم صاحب گئے تاکہ طریقہ ذبح دیکھ سکیں۔ مرغیاں کاٹنے والے سے پوچھا کہ کیا تم ہر مرغی پر چھری پھیرتے وقت بسم اللہ اللہ اکبر پڑھتے ہو؟ تو اس نے کہا کہ ہمیں ایک گھنٹہ میں ہزاروں مرغیاں کاٹنی ہوتی ہیں ہم کہاں تک ایسا کریں ،اس لیے ہم تو شروع میں ہی پڑھ لیتے ہیں ۔ جب کہ اس کمپنی کی مرغیاں تقریبا ستر فیصد مسلمان استعمال کرتے ہیں۔ عرض یہ ہے کہ کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ بے شک مرغی کاٹتے وقت بسم اللہ اللہ اکبر پڑھا، لیکن بائیں ہاتھ سے ذبح کرنا ممکن ہے؟
( Oct 15, 2008 )ہماری بلڈنگ میں سب رہتے ہیں۔ بریلوی بھی، ہندو بھی۔ ہندو لوگ ہولی دیوالی کا کھانا اور بریلوی لوگ گیارہویں اور بارہویں کی نیاز بھیجتے ہیں۔ کیا یہ کھانا ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟ تفصیل سے قرآن اورحدیث کی روشنی میں جواب دینا مہربانی ہوگی۔
( Nov 3, 2008 )مجھے کھانے اورپینے کی دعا بتادیں اورکھا نے کے آداب بھی۔ کھانا کھاتے وقت ہمیں کس طرح بیٹھنا چاہیے؟ بسم اللہ وعلی برکة اللہ یہ دعا کس حدیث میں موجود ہے؟
( Sep 8, 2008 )آپ نے لکھا ہے کہ سمندری کھانے میں مچھلی حلال ہے۔ اگر آپ مچھلی کی تعریف بتادیں تو ہمارے لیے آسانی ہوجائے گی۔ کیوں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر مچھلی کے اوپر چھلکا ہو تو حرام ہے۔
( Aug 25, 2008 )میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا وقت گزاری ،تفریح اور دل لگی کے طور پر مچھلی کا شکار کرنا جائز ہے؟ جب کانٹے میں کوئی مچھلی پھنستی ہے اور اس کو شکاری کھینچتا ہے تو مچھلی کو بہت تکلیف ہوتی ہے اوراپنی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کرتی ہے، جب کہ ٹھیک اسی وقت وہ شخص تفریح حاصل کرتا ہے۔ میں اس کا حکم جانناچاہتاہوں ۔ کیا یہ درست ہے اور اسلام اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ ملیشیا میں کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں مچھلی پکڑنے کے بعد ہمیں اس کو واپس پانی میں چھوڑنا پڑتا ہے۔ اس صورت میں مچھلی کو تکلیف کے ساتھ رہنا پڑتاہے نیز اس کے جبڑے کو نقصان پہنچتاہے۔اور جبڑے میں زخم ہونے کی وجہ سے یہ مچھلی طبعی طور پر کھانا کھانے کے قابل نہیں رہتی ہے۔ برائے کرم اس معاملہ پر روشنی ڈالیں۔ (۲) کیا اکواریم (مچھلی گھر) میں مچھلی کو پالنے کے لیے،اس کو اس کی قدرتی اور طبعی سکونت کی جگہ جیسے (ندی، جھیل، سمندروغیرہ) سے جال کا استعمال کرتے ہوئے پکڑنا جو کہ تکلیف دہ نہیں ہوتا ہے درست ہے؟ (۳) کیا چھوٹی زندہ مچھلیوں کو بڑی مچھلیوں کوکھلانا درست ہے؟
( Aug 24, 2008 )أنا أخوكم من الصين . في بلادنا ,كثير من الحلويات والأطعمة فيه شيئ من الجيلاتين إما المستخرج من عظام الحيوانات المأكولات ,والمذكاة الشرعية منهاأقل قليل كماظننا,لأن مصنع الجيلاتين الإسلامي قليل جدا بل غير موجود في بلادنا.وإما المستخرج من عظام الخنازير وغير المأكولات ,مشكلة عظيمة . فهل الجيلاتين طاهرأم نجس ؟حلال أم حرام؟
( Jul 23, 2008 )کھانا کھاتے ہوئے باتیں کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
( Aug 19, 2008 )کیا غیر مسلموں کے ذریعہ تیار کیا گیا کھانا مسلمانوں کے لیے حرام ہے؟ برائے کرم ان صورتوں کی تفصیل بتائیں کہ کب یہ حلال ہے اور کب یہ حرام ہے؟
( Jul 21, 2008 )میرے سالے کا ہفتہ وصولی کا دھندہ ہے۔ وہ بھائی گیری کرتا ہے اور بڑے بڑے مالکان زمینوں کے لیے ان کے پیسوں کی وصولی بھی کرتا ہے جن کے لیے ان کو بھاری رقم ملتی ہے۔ ان کے گھر میرا کھانا کیسا ہے؟
( Jul 16, 2008 )چائنیز کھانوں میں جو نمک اجنوموٹو ہوتا ہے کیا وہ حلال ہے یا حرام؟
( Jul 16, 2008 )دو سوال کا جوا ب فرمادیں۔ 1- اگر کو ئی صا حب یہ اصرار کریں کہ قرآن سے ثابت ہے کہ گوشت کا ذ بیحہ ہونا ضروری نہیں اسلئے وہ McDonald اور Kentucky Fried chicken کھا لیتے ہیں کیونکہ وہ امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔ کیا یہ جائز ہے یا ناجائز یا حلال یا حرام ؟ 2- ان صا حب سے دیندار لڑکی کا رشتہ طے کرنا مناسب ہے یا نہیں؟
( Jul 16, 2008 )