کیا اسلام میں گود لیا جاسکتا ہے، جیسے کہ کسی کی اولاد نہیں ہے اورانھوں نے کسی کو گود لیا؟ کچھ یعنی بیس سال بعد وہ انتقال فرماگئے۔ کیا ان کی جائیداد میں گود لیے ہوئے کا حصہ ہوگا کہ نہیں؟
( Jun 19, 2008 )جامعات البنات کا کیا حکم ہے؟ (۲) جامعات البنات میں مرد حضرات کا بھی پڑھانا درست اور صحیح ہے یا صرف خواتین پڑھائیں؟ (۳) جامعات البنات کا نصاب کیا ہونا چاہیے؟ (۴) جامعات البنات کی شرائط کیا ہونی چاہئیں؟
( Apr 30, 2008 )میرے پاس ذاتی کمپیوٹر ہے میں اس میں دینی کتابیں پڑھتا ہوں اور دینی موضوعات پر علماء کے ویڈیو بیانات سنتا ہوں، جس میں علماء کی تصویریں بھی ہوتی ہیں۔سوال یہ ہے کہ اس طرح کے ویڈیو بیانات دیکھنے میں کوئی شرعی قباحت ہے یا نہیں؟ مثلاً ابھی ابھی دہشت گرد مخالف کل ہند کانفرنس ہوئی اس کی ویڈیو سی ڈی ہمارے پاس آئی ہے تو کیا اس طرح کی ویڈیو سی ڈی دیکھنا درست ہے یا نہیں؟
( Jul 13, 2008 )میں ایک دینی مدرسے کا طا لبعلم ھوں اور علماٴ دیو بند سے تعلق رکھتا ھو ں ۔ ھما ر ے چند دوست جو جما عت اسلامی سے تعلق رکھتے ھیں انکا کھنا ھے کہ آپ ھما ر ے جماعت میں شمو لیت ا ختیا ر کر ے ۔ ا و ر انکا کھنا ھے کہ آپ علماٴ دیو بند کی کتب پر نہ جائے بلکہ ھما ر ے کتب کا مطا لعہ بھی کر ے تو آپکو پتہ چلے گا آیا یہ سچ ھے یا علماٴ دیو بند نے غلط مطلب اخذ کی ھے۔ اسلئے آپ ھما ر ے کتب کا مطا لعہ ضر ر کرے ۔ کیا میر ے لئیے مو لا نا مو د و د ی صا حب کی کتا بیں مطا لعہ کر نا صحیح ھے۔
( Mar 5, 2008 )اسلامی یا دوسری دنیوی کتابوں کی طرف پاؤں کرکے سونا کیساہے؟
( May 18, 2008 )میرے بیٹے کی عمر ۱۹/ سال ہے، الحمد للہ ، اس کامزاج دینی ہورہاہے، مزید دین کی باتیں سیکھنے کے لیے وہ اجتماع وغیرہ میں جاناچاہتاہے، وہ بی بی اے کے پہلے سال میں پڑھ رہاہے، اس لیے میں نے ا سے اسلامی علوم جاننے کے لیے گھر ہی پر قرآن کریم اوراس کی تفسیر پڑھنے کے لیے کہاہے تاکہ وہ ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی پر بھی دھیان دے سکے۔ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگا۔ اس کہنا ہے کہ قرآن کا ترجمہ نہیں پڑھنا چاہئے کیونکہ ممکن ہے کہ پڑھنے والاغلط معنی سمجھ لے جو بہت بڑا گناہ ہے۔(شایدہماری مسجد کے پیش امام نے اسے یہ کہاہے) میں نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی کہ علمائے کرام نے قرآن کے ترجمے اور تفاسیر لکھے ہیں اور ان کا مقصد ہی یہ ہے کہ لوگ قرآن کو اپنے گھر بیٹھے کر پڑھ سکتے ہیں اور سمجھ سکتے ہیں۔ ہاں! اگر قاری کو کہیں سمجھ میں نہ آئے تووہ کسی عالم سے ملاقات کرکے اس کو سمجھ لے ۔ کیا میرا یہ کہنا صحیح ہے؟ اگر نہیں ! تو براہ کرم، میری رائے پر روشنی ڈالیں۔بہت ہی مناسب ہوگاکہ آپ اس سلسلے میں کچھ احادیث کا حوالہ دیں تاکہ ہم دونوں اور ہمارے بیٹے کے لیے مفید ہوں۔نیز کسی عالم کے قرآن کریم کے انگریزی اور اردو ترجمہ اور تفسیر کے بارے میں بتائیں جسے وہ پڑھ کر سمجھ سکے۔
( Apr 12, 2008 )میری عمر ۱۸/ سال ہے میری بہت سی قضا نمازیں اور روزے ہیں، میں یہ سب پورا کرنا چاہتی ہوں، لیکن میرے والدین یہ کرنے کے لیے نہیں دیتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ تم پڑھائی پر وقت لگاؤ، قضاء کرنے لیے تمہاری پوری زندگی ہے۔ میں روزہ رکھتی ہوں تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔ میں ان کی بات مانوں یا ان کے برہم ہونے کے باوجود قضا کرتی رہوں؟یہ نافرمانی تو نہیں ہوگی؟ (۲) جب بھی میں قرآن کی تلاوت کرتی ہوں یا نماز پڑھتی ہوں تو بھی وہ خفا ہوجاتے ہیں۔ میں عام طورپر ایک پارہ قرآن پڑھتی ہوں مگر وہ کہتے ہیں کہ ایک رکوع پڑھو۔ ان کا خیال ہے کہ اس وقت پڑھائی بہت اہم ہے۔ میں اس وقت بارہویں کلاس میں ہوں۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟
( Mar 11, 2008 )اگر میری بیوی کے انتقال کے بعدمیری لڑکی کی پرورش نانی کے ذمہ نو سال تک ہے اور اگر میں اپنی بیٹی کی پرورش کے متعلق چند شرائط رکھنا چاہوں تو کیامیں رکھ سکتاہوں؟ اس لیے کے مجھے اس کا خوف ہے کہ کہیں میری بیٹی کے دین اور اخلاق میں بگاڑ پیدا نہ ہوجائے۔
( Mar 11, 2008 )کیا کوئی حافظ قرآن کسی عمری رسیدہ عورت کو (آپس میں بھائی بہن سمجھ کر) تجوید (نورانی قاعدہ) پڑھا سکتاہے، اسے پردہ میں رہ کرقرآن سیکھنے کا بہت شوق ہے کسی اور سے سیکھنے کا اس کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے ۔برا ہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
( Feb 9, 2008 )میر اسوال یہ ہے کہ اگر میں امتحان میں چوری کرتاہوں کیوں کہ مجھے اندیشہ ہے کہ اگر میں چوری کرکے نہ لکھوں تو میں امتحان میں نا کام ہوجاؤں گا ، اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتاہے کہ میں اللہ پر یقین نہیں کرتا اگرچہ میں اللہ پر یقن نہیں کرتاتو کیا یہ شرک کی قسم ہوگی یا نہیں ؟براہ کرم، جو اب دیں۔
( Feb 2, 2008 )نوکری کی خاطر جوعلم حاصل کیا جائے، اس علم کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ ایک حدیث پاک جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے کہ جوعلم دنیا حاصل کرنے کے لیے حاصل کیا جائے ناپسندیدہ ہے۔
( Nov 15, 2007 )میں ایک دینی مدرسے کا طالب علم ہوں۔ میں نے ابتداء سے ایک مقامی مدرسے میں پڑھا۔ اب میں ایک بڑے جامعہ میں دورۂ حدیث کرنا چاھتا ہوں۔ لیکن میرے اساتذہ ناراض ہورہے ہیں اور میں ان کی مخالفت سے بہت ڈر رہاہوں لیکن میرا بڑے جامعہ میں جانے کا مقصد اپنی علمی استعداد میں اضافہ اور ان میں موجود اکابر کی صحبت سے فائدہ اٹھانا مقصود ہے۔ اب شرعآ میرے لیے اساتذہ کو ناراض کرکے مدرسہ چھوڑنا جائز ہوگا؟
امام صاحب نے میر ی مسجد میں طلبئہ حفظ کے لیے ایک دوسری جماعت متعین کیا ہے ، یہ جماعت ایک ہا ل میں ہوتی ہے جو مسجد کے بالکل سامنے ہے ، کیا یہ جماعت صحیح ہے؟
( Dec 2, 2007 )میں ایک یونیورسٹی کا طالب علم ہوں اور شام میں مستند دیوبندی علماء سے درس نظامی بھی پڑھتا ہوں۔ استاذ سے سوال کرنے کے آداب سے متعلق میں ایک مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں۔ یونیورسٹیوں میں سوال کرنے کی ہمت افزائی ہوتی ہے لیکن میں نے محسوس کیا ہے کہ مدرسوں میں ایسی بات نہیں۔ اس سلسلے میں مشورہ عنایت فرماکر میری مدد فرمائیں۔ جلد جواب دیں گے کیوں کہ اس صورت حال سے مجھے بہت زیادہ پریشانی ہورہی ہے۔
بچوں کو تادیبی ضرب کی حدود و قیود بیان فرمادیں۔ عند اللہ ماجور ہوں گے۔
میرا سوال یہ ہے کہ مسلم لڑکے/لڑکی کی تعلیم کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا وہ تعلیم حاصل کر نے کے لیے اسکول یا یونیورسٹی جاسکتے ہیں؟ کمپیوٹر کی تعلیم کے بارے میں بھی بتائیں۔
میں ایک سیکولر کالج کا طالب علم ہوں ، میں عالم ،امام ، مولانا ، حافظ وغیرہ کی ڈگری کے میں جانناچاہتاہوں۔ میں تمام علمائے کرام کی عزت کرتاہوں۔ میں ان کی شخصیت اور ان کی خدمات کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرناچاہتاہوں۔ مجھے یہ معلوم ہے کہ بہت سارے ادارے ہیں جہاں اسلامی تعلیمات پڑھائی جاتی ہیں جیسے دارالعلوم ، الازہر ، مدینہ یونیورسٹی وغیرہ ۔ ۔۔ ؟
( Nov 11, 2007 )میں کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہوں۔ کیا سائنس کے لوگوں کے لیے دل میں تخلیق ، تجدید و ایجاد کی صلاحیت بیدار کرنے کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ ہے؟
میرا سوال یہ ہے کہ کتاب طب نبوی قابل اعتبار ہے؟