دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1547
متفرقات >> دعاء و استغفار
Q.
حضرت مفتی صاحب برائے کرم آپ مجھ کو مشکل وقت میں پڑھنے کے لیے کوئی دعا بتادیں۔ اور نیز استخارہ کیسے کریں گے یہ بھی بتادیں۔
1599 مناظر
Q.
میرا سوال تعویذ کے متعلق ہے۔ (۱)حدیث اور قرآن کی روشنی میں تعویذ کرنایا کروانا جائز ہے یا ناجائز؟(۲)کس قسم کا تعویذ کرنا جائز ہے؟ (۳)کیا قرآن کی آیت کو بیماری دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے؟
3148 مناظر
Q.
میں نے سنا ہے کہ جب کوئی شخص ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے تو اللہ تعالی اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ دس مرتبہ رحمت حاصل کرنے کے لیے کیا درود ابراہیمی کا پڑھناضروری ہے یا ہم صرف اللہم صل علی محمد بھی پڑھ سکتے ہیں؟
1803 مناظر
Q.
آپ نے اپنے فتوی میں کہا ہے کہ اللہ نے سب سے پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو پیدا کیا اس نور سے تمام لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ اس لیے میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اللہ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا نور تھے یا بشرتھے، تفصیل سے بتانے کی مہربانی کیجئے؟(۲)آدم علیہ السلام سے لے کر اب تک کتنا عرصہ گزر چکا ہے جب کہ میں نے کتابوں میں پڑھا ہے سات یا آٹھ ہزار سال گزر چکا ہے، جب کہ اس ملک کے غیر قوم والے کہتے ہیں کہ کروڑوں سال ہوچکے ہیں۔ بتانے کی مہربانی کریں۔ (۳)حدیث میں ہے کہ ہر مرض کی دوا ہے ۔میرے والد صاحب کو دس پندرہ سال سے دھول سے الرجی ہے، سردی، دھونا، موسم بدلنے سے ان کو بہت کمزوری آچکی ہے کافی علاج کروا چکے ہیں ڈاکٹر کہتے ہیں اس کا کوئی علاج نہیں ہے صرف اس سے بچا جاسکتاہے ۔اس بیماری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے کوئی قرآنی عمل اور دعا بتانے کی مہربانی کریں۔اللہ آپ کو جزادے۔ ایک بار میرے والد صاحب اسپتال میں داخل تھے ڈاکٹر نے ان کو غسل کرنے کے لیے منع کردیا تھا،اس حالت میں تیمم بھی نہیں کرسکتے تھے کیوں کہ ان کو دھول سے الرجی ہے۔ اس حالت میں پاکی کیسے حاصل کریں؟ والسلام
2678 مناظر
Q.
الحمد للہ میں گزشتہ ایک سال سے تبلغی جماعت میں شامل ہوا ہوں اور الحمد للہ بہت سارے گناہوں کو میں نے چھوڑ دیا ہے۔ اب چند دنوں سے کچھ پریشانیاں یعنی کچھ برے خیالات میرے ذہن میں آتے ہیں بدنظری بھی پیش آتی ہے میری طرف سے اور میں بہت پریشان ہوتا ہوں۔ برائے کرم مجھ کو مشورہ دیں اور مجھ کو کچھ وظیفہ بھی بتائیں تاکہ میں ان گناہوں کو چھوڑ سکوں۔
1627 مناظر
Q.
آپ سے ایک ضروری فتوی یہ پوچھنا تھا کہ استخارہ کس طرح کیا جائے۔ میری اس سلسلہ میں ایک عرب مصری سے بات ہوئی تو وہ کہنے لگا کہ دو رکعت نماز پڑھو اور کام شروع کرو ،اگر خیر ہے تو پایہ تکمیل کو پہنچے گا نہیں تو خود بخود ختم ہوجائے گا۔ میں نے جو استخارہ کے بارے میں سنا وہ یہ ہے کہ رات کو دو رکعت استخارہ کی نیت سے پڑھ کر سو جائیں صبح اٹھنے کے بعد جو دل میں خیال آئے وہی استخارہ کا جواب ہے۔ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ استخارہ میں خواب کی کوئی اہمیت نہیں ہے جب کہ ایک اور صاحب کا کہنا ہے کہ خواب میں جوچیز یا رنگ نظر آئے اس کی اہمیت ہے (مثال کے طور پر اگر خواب میں کالا، زرد، لال رنگ کا مطلب اچھا نہ ہونے کا ہے جب کہ سبز ، سنہرا، سفید ٹھیک ہوتا ہے)۔ اب آپ یہ بتائیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے ہم کس طرح یہ جانیں کہ کون سی چیز ہمارے لیے بہتر ہے؟ استخارہ کے خواب پر روشنی ڈالیں اور یہ بھی بتائیں کہ استخارہ کون کرے (جس کا معاملہ ہو وہ یا کوئی اور کرسکتا ہے)؟ امید ہے کہ سنت طریقہ سے آپ واقف کروائیں گے۔ اور خواب کی تعبیر کس طرح سے معلوم ہو وہ بھی وضاحت فرماویں۔
4167 مناظر
Q.
میرے دونوں بھائیوں کی شادی ہو چکی ہے۔ بڑے بھائی کی شادی ہو کر نو سال کے قریب ہورہے ہیں ان کو اب تک بچے نہیں ہیں اور دوسرے بھائی کی شادی ہو کر دو سال کے قریب ہو رہے ہیں اور ان کو بھی اب تک بچہ نہیں ہوا ہے۔ اللہ کی مرضی ہے۔ کیا یہ ہوسکتاہے کہ اثرات کے واسطے نہ ہو رہے ہوں؟ کیا جادو کے اثرات یا شیطانی اثرات سے پیدائش میں فرق آ سکتاہے؟ اللہ کے واسطے میرے بھائیوں کے لیے دعا کریں کہ اللہ انہیں صاحب اولاد بنائے اور ان کے لیے کوئی ذکر بتائیں؟
1894 مناظر
Q.
معزز مفتیان صاحبان، مجھے شادی کئے ہوئے بائیس سال ہوگئے لیکن اولاد سے محروم ہوں۔ میرے لیے دعا کریں اور کوئی مجرب عمل اس کے لیے بتائیں۔ اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت کی ساری نعمتوں سے نوازے۔آمین
1486 مناظر
Q.
مفتی صاحب مجھ پر ہر وقت موت کا خوف طاری رہتاہے۔ برائے مہربانی حدیث سے ثابت کوئی دعا بتادیں او ردرازی عمر کی دعا بھی فرمائیں۔
3116 مناظر
Q.
کیا فرض نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر یا قوی پڑھنا اور یا نور پڑھنا اور انگلیوں کو آنکھوں پر پھیرنا حدیث سے ثابت ہے؟
3521 مناظر
Q.
میرے شوہر ایک لڑکی سے ملاقات کرنے اور بات کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔اس کا نام یاسمین اشفاق ہے۔ میں بہت مشکل گھڑی سے گزررہی ہوں اورٹینشن کی وجہ سے میں نے اپنے بچہ کو سات مہینہ میں ضائع کردیا۔ میرے شوہر کا برتاؤ میرے ساتھ اس لڑکی کی وجہ سے جس سے وہ ملتے ہیں اور اس کے بہت زیادہ رابطہ میں ہیں اچھا نہیں ہے۔برائے کرم مجھ کو کوئی وظیفہ دے دیں تاکہ میرے شوہر صرف مجھ سے ہی محبت کریں اور میرے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔نیز ایسا وظیفہ دے دیں تاکہ میرے شوہر اس لڑکی سے مزید ملاقات نہ کریں اور اس سے جلد ہی تعلقات ختم کردیں۔اوراللہ ہمیں خوش گوارگھریلو زندگی سے نوازے او رہمیں طلاق نہ ہو۔ او راس لڑکی کی جلد ہی کسی دوسرے مرد کے ساتھ شاد ی ہوجائے۔ اللہ تعالی مجھ کو قوت عطا فرماوے۔ اور مجھ کو جلد اس ای میل پر وظیفہ دے دیں۔میں بہت زیادہ افسردہ او ررنجیدہ ہوں۔
2397 مناظر
Q.
مولانا صاحب میری والدہ صاحبہ کی آنکھوں کی روشنی بہت کم ہے، نظر بھی ٹھیک طرح سے نہیں آتا۔ برائے مہربانی ان کے لیے کوئی نسخہ اور دعا بتائیں، تاکہ میری والدہ صاحبہ کی آنکھیں ٹھیک ہوسکیں اور ان کے لیے دعا فرماویں ۔
1658 مناظر
Q.
استغفار کے لیے کیا الفاظ پڑھنے چاہیے، یا استغفار کیسے کرنا چاہیے؟
5688 مناظر
Q.
میں مکان کی بہت ہی شدید ضرورت میں ہوں جتنی رقم میرے شوہر نے جمع کررکھی ہے وہ مکان کے لیے کافی نہیں ہے۔ اور میں اپنے بچے کی بہتری اور حفاظت کے لیے کسی بہترین جگہ پر منتقل ہونا چاہتی ہوں۔ بنیادی طور پر اگر کوئی وظیفہ ہو تو مجھ کو بتادیں۔
1790 مناظر
Q.
لڑکی کے رشتہ کے بارے میں ایک صاحب نے استخارہ کے لیے کہا او روہ بھی لڑکی سے ہی کرایا گیا۔عمل کچھ اس طرح تھا دو رکعت نماز نفل حاجت کے بعد (دائیں ہاتھ کی جانب تین تین پرچیاں رکھیں جن پر شرایرہ اور خیرا یرہ لکھا گیا تھا) ان میں سے ایک پر چی اٹھانی تھی اس طرح چھ رکعت کے بعد ان میں سے تین پرچیاں جو اٹھائیں اور ان میں اکثریت دیکھی پھر اس طریقہ سے تین بار چھ چھ رکعت پڑھیں۔پہلی تین پرچیوں میں دو شرایرہ او رایک خیرایرہ دوبارہ میں تینوں خیرایرہ ،پھر تیسری مرتبہ میں دو خیرایرہ اور ایک شرایرہ۔ کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ مسنون طریقہ کیا ہے؟ کیا استخارہ کے بعد اس کا ماننا واجب ہے یا نہیں؟ اگر نہ مانا جائے تو کیا گناہ لازم ہے؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
3337 مناظر
Q.
شریعت کے لحاظ سے کوکا کولا اور پیپسی پینا کیسا ہے، کیوں کہ میں نے سنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ایسا پانی جس کے آر پار نظر نہ آتا ہو نہیں پینا چاہیے، کیا ایسا ہے؟ (۲)میری ایک خالہ ہیں جن کے ساتھ ہمارے تعلقات تین سال پہلے تک بالکل ٹھیک تھے پھر میری خالہ کے شوہر او رمیری خالہ کی بیٹی نے کچھ لوگوں کی باتوں میں آکر ہماری فیملی کے ساتھ ایسا کچھ کردیا کہ ہماری بدنامی ہوتے ہوتے بچی۔ خیر اللہ کے کرم سے میری فیملی پر کوئی حرف نہیں آیا۔ اور ہم نے تقریباً ان کو معاف بھی کردیا۔ لیکن تین سال سے آنا جانا بند تھا کہیں مل گئے تو بات کرلی ورنہ نہیں۔ تو بات یہ ہے کہ ان تین سالوں میں مجھے بے شمار دفعہ خواب آیا کہ میں ان کے پرانے گھر میں ہوتا ہوں اور وہاں میری خالہ کی فیملی کے کسی نہ کسی فرد کا کوئی نقصان ہورہا ہوتا ہے۔حالانکہ ان کو وہ گھر تبدیل کئے ہوئے بہت عرصہ ہوگیا ہے لیکن اب بھی مجھے ان کے اسی گھر کا خواب آتا ہے اور اس میں کچھ نہ کچھ نقصان ہی ہورہا ہوتا ہے۔ خیر پچھلے دنوں ہم لوگ ان سے راضی ہوگئے۔ (۳)آپ برائے مہربانی مجھے کوئی چھوٹا سا اور آسان وظیفہ بتائیں جس کا ذکر کرکے مجھے سکون حاصل ہواور میری مشکلات ختم ہوں۔
6757 مناظر
Q.
اگر ایک دن میں ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنا ہو تو کیا دن کے مختلف اوقات میں اس تعداد کو پورا کیاجاسکتا ہے یا ایک ہی دفعہ میں ایک ہزار مرتبہ پڑھنا ہوگا؟
1660 مناظر
Q.
میں اپنے متوفی والد کی طرف سے حج یا عمرہ ادا کرنا چاہتاہوں لیکن میرے پاس ذرائع نہیں ہیں۔ برائے کرم مجھے کوئی دعا بتادیں جس سے میرے لیے یہ آسان ہوجائے؟
1205 مناظر
Q.
جب سے میری شادی ہوئی ہے یعنی چھ مہینے سے تب سے میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہوتا آرہا ہے۔ جھگڑے کے بعد ہم مل بھی جلدی جاتے ہیں۔ لیکن یہ سب جھگڑوں سے میں پریشان رہتاہوں کسی چیز میں من نہیں لگتا۔کیا سبب ہے اور اس سے کیسے دور کیا جاسکتا ہے؟ برائے کرم آپ رہنمائی کریں۔ (شادی سے پہلے ہم نے فون پر بات کی تھی جو کہ جائز نہیں ہے یہ اس کا تو اثر نہیں ہے)؟
2537 مناظر
Q.
آج شام کو میرے ابو اور پھوپھی ایک جگہ میرے رشتہ کے لیے لڑکی دیکھنے جائیں گے۔ آج صبح صادق کے وقت میں نے ایک خواب دیکھا۔ خواب کچھ اس طرح سے ہے۔ مجھے بہت زور سے پیشاب آرہا ہوتاہے او رمیں بیت الخلاء میں جا کر کھڑے کھڑے ہی پیشاب کرنے لگتاہوں اور احتیاط سے کہ کہیں شلوار ناپاک نہ ہوجائے۔ پیشاب بہت زیادہ کرتا ہوں پھر آخر میں کچھ قطرے میری شلوار پر گر جاتے ہیں۔ اس کے بعد منظر بدلتا ہے میں اپنی ننہال شاید ماموں کے گھر میں ہوتا ہوں اور ٹیبل پر شاید کھانا رکھا ہوتا ہے۔ پھر میں ایک کمرے میں جاتاہوں جہاں ایک طرف میرے ابو لحاف اوڑھے ہوئے سورہے ہوتے ہیں اور دوسری طرف میرا چھوٹا بھائی جو حفظ کررہا ہے وہ سویا ہوا ہوتاہے۔ میں اپنے بھائی کے برابر میں آکر بیٹھ یا لیٹ جاتاہوں۔ دعا کریں کہ مجھے نیک، خوبصورت اور متقی بیوی ملے۔
2086 مناظر
First
Previous
66
67
68
69
70
Next
Last