دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1547
متفرقات >> دعاء و استغفار
Q.
میری بیوی کے حیض کے دنوں میں ایک رات میں اپنے اوپر کنٹرول نہیں کرپایا اور اپنی بیوی کے پیچھے کی طرف سے صحبت کرلی۔ اور انزال ہوگیا۔ اب مجھ کو توبہ کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
2800 مناظر
Q.
ہماری شادی کو چار سال ہوگئے ہیں اور ہمارے دو بچے ہیں (تین سال اور ایک سال کے)۔ گزشتہ چار برس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ گزشتہ چار مہینہ سے میری بیوی نے شکایت کی کہ وہ سونے سے قاصر ہے اور مسلسل خطرناک خواب دیکھ رہی ہے جیسے سانپ، کتے، بندر بات کررہے ہیں اور اس کو ڈرا رہے ہیں۔مزید برآں وہ سب چیزوں سے خوف کھاتی ہے، وہ رات کو کبھی بھی بیت الخلاء میں نہیں جاتی ہے۔ہم نے عالم صاحب سے تعویذ بھی لیا ہے اور اس نے ایک مہینہ تک دن میں دو مرتبہ سورہ بقرہ کی تلاوت بھی کی ہے۔ نیزآج کل روزانہ دن میں دو مرتبہ منزل بھی پڑھ رہی ہے۔وہ فجر کے لیے اٹھتی ہے اور پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتی ہے۔ وہ اپنی ماں کے گھر رہ نہیں سکتی اور اپنے ساس سسر کے گھر بھی۔ اب ہم نے مکان بھی تبدیل کردیا ہے۔ برائے کرم بتائیں کہ اس کا کیا علاج ہوگا؟ کیا کریں؟
2607 مناظر
Q.
میں بہت پریشان ہوں، براہ کرم، میر ی مدد کریں۔میرے شوہر کی دوبیویاں ہیں، میں ان کی دوسری بیوی ہوں، بڑی بیوی سے ان کا ایک بچہ ہے اور اب وہ دوبار ہ امید سے ہے۔ میری شادی کو دوسال ہونے والے ہیں۔ اب تک میری کوئی اولاد نہیں ہوئی ہے۔ میں نے ڈاکٹر کو بھی دکھایا ، پر میں اللہ کے فضل و کرم سے بالکل نارمل ہوں، پھر بھی ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔اب جب سے میں نے سناہے کہ میرے شوہر کی پہلی بیوی سے دوبار ہ بچہ ہونے والا ہے تو پتہ نہیں کیوں نہ چاہتے ہوئے بھی میرے رویہ میں بہت بدلاؤ آگیاہے، مجھے بہت جلن ہورہی ہے، اور نہ چاہتے ہوئے بھی میں اپنے شوہر سے لڑپڑتی ہوں، میں خود کو بہت سمجھاتی ہوں کہ اللہ تعالی مجھے بھی اولاد دے گا، لیکن میرے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیاہے، جیسے میرے شوہر نے بڑا گھر اپنی پہلی بیوی کو دے رکھا ہے، ہر چیز میں وہ پہلے ان کو دیتے ہیں، کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بچہ بھی ہے، اس لیے میں اس کے لیے زیاد ہ کرتاہوں تو مجھے یہی محسوس ہورہا ہے کہ میں بالکل ہی نظر انداز کردی جاؤں گی؟اللہ بہت رحمن ورحیم ہے، پر براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں کچھ مشورہ دیں اور میر ی والاد کے لیے دعا کریں، مجھے بھی مسنون دعا بتائیں اوالاد کے لیے۔ میں اپنا گھر خراب کرنا نہیں چاہتی ہوں اور نہ ہی اپنے شوہر سے الگ ہونا چاہتی ہوں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی جو آ پ مجھے مشورہ دیں گے۔
2611 مناظر
Q.
میں طبی نسخہ کاکام کرتاہوں جس میں بہت ٹائپینگ کا کام ہے جس سے ہاتھوں کی انگلیوں اور ہاتھ میں بہت درد ہوگیاہے۔ کچھ دن پہلے میں ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا، کندھے میں بہت تکلیف رہتی ہے اور گھٹنے میں بھی۔ میرے لیے دعا کریں اورذکر بتائیں جسے میں کروں اور یہ تکلیف دور ہو۔ کوئی وظیفہ بتائیں جسے میں پڑھ کر دم کرلوں ٹائپینگکے وقت اور میری ٹائیپنگ اور تیز ہوجائے اس کے لئے کوئی عمل بتائیں۔
2124 مناظر
Q.
میر ی شادی ہوئے دوسال ہوگئے، ہمارے کوئی اولاد نہیں ہے۔ڈاکٹر نے بتایاہے کہ حمل ٹھہرنے کی بہت کم امیدہے ۔ براہ کرم، کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں۔
2082 مناظر
Q.
میرے بھیا الحمد للہ حافظ قرآن ہیں، اور چند سال پہلے تک میرے ابا جان پابندی سے سال میں دوتا دور سنتے تھے۔ ان کی شادی ان کی اپنی پسند سے ہوئی اور ان کے سسرال والے عملیات وغیرہ کرتے ہیں، اور ہر کام میں تعویذ اور لیموں سے کام لیتے ہیں۔ اب میرے بھیا نہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں نہ قرآں کی، حالانکہ انہیں لوگوں نے جید حافظ کہا۔ اور میرے ابا جان سے بات بات پر بحث کرتے ہیں حالانکہ کبھی ایسا نہیں ہوتا تھا، میرے ابا جان کا فیصلہ ہی آخری ہوتا۔ میرے بھیا دم کیا ہوا پانی بھی نہیں پیتے، اور نہ ہی کسی دعا کے ورد کرو بولے تو کرتے، قرض بھی بہت ہوگیا انھیں، میرے ابا جان اور امی جان بہت فکر مند ہیں، پریشان بھی، لیکن وہ سکون میں ہیں۔ آپ ہی کچھ حل بتائیں کہ ہم بھائی بہنیں اور والدین کیا کریں؟ دعا کیجئے کہ صحت سدھر جائے؟
2669 مناظر
Q.
میری ایک بیٹی ہے جس کی عمر اس وقت تقریبا بائیس سال ہے، اس کا نام مہوش فاطمہ ہے، وہ مستقل بیماررہتی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نام کے بچے ہمیشہ بیماررہتے ہیں اور پڑھ لکھ بھی نہیں پاتے ۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں؟ میں بہت پریشان ہوں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کا نام بدل دوتو یہ پریشانی دور ہوجائے گی۔ کیا ایسا کچھ ہوتاہے ؟ اس کا نام بد ل دینا چاہئے اس عمر میں پہنچ کر؟
2076 مناظر
Q.
میری داہنی آنکھ کبھی کبھی پھرکنے لگتی ہے اور کافی دیرتک پھرکتی ہے اور بہت تیز پھرکنے لگتی ہے۔ میں پریشان ہوجاتا ہوں۔ براہ کرم، کوئی عمل بتائیں۔
2377 مناظر
Q.
کیا ایک بار استخارہ کروانے کے بعد دوبارہ استخارہ کرواسکتے ہیں دل مطمئن نہ ہوتو؟استخارہ خود سے کرنا صحیح ہے یا کسی باعمل شخصیت سے کروانا بہتر ہے؟
1955 مناظر
Q.
براہ کرم، حلال زرق حاصل کرنے، بیماری سے شفاپانے ، پریشانی و مصیبتوں سے نجات پانے کے لیے کچھ دعائیں یا وظائف بتائیں۔
2065 مناظر
Q.
میں پاکستان سے زوجہٴ نوید ہوں۔ ہم تین بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔ والدین باحیات نہیں ہیں۔ اصل مسئلہ بہنوں کی شادی کا ہے۔ اس سلسلے میں بہت پریشان ہوں اور مایوس بھی۔میں بہت بے بس محسوس کررہی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ سب اللہ تعالی کی طرف سے ہوگا، لیکن کب؟ دونوں کی عمر زیادہ ہورہی ہے۔ میں نے ان دونوں کے بارے میں لوگوں سے بات چیت کرنے کی بہت کوشش کی مگر کوئی ان کو دیکھنے کے لیے نہیں آیا۔ دونوں کی شادی کے لیے میں ہر وقت ا للہ تعالی سے دعا گو ہوں۔اس مسئلہ کی وجہ سے میرا گھر اور میرے بچے الجھن میں ہیں۔وظائف پڑھی اور بہت سے کام کیا۔ میں مایوس نہیں ہوں ، براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں؟
2230 مناظر
Q.
میں شادی شدہ ہوں اور میرے بچے ہیں۔ میرا بیٹا کبھی میری بات نہیں سنتاہے۔ میرے شوہر بھی میری بات نہیں سنتے ہیں ، میں انہیں نماز پڑھنے جانے کے لیے کہتی ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ میں کل پڑھ لوں گا۔دوسرے لوگوں کے سامنے کی وہ میری عزت بھی نہیں کرتے ہیں، وہ غلط زبان استعمال کرتے ہیں۔ براہ کرم، کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں تاکہ میرا مسئلہ حل ہوسکے۔
3129 مناظر
Q.
میرے شوہر میرے والدین سے نفرت کرتے ہیں، میرے والدین نے ان کے لیے بزنس کا انتظام کیا تھا اور اب وہ گذشتہ تین چار سالوں سے ان سے بالکل نہیں ملتے ہیں، اس کی وجہ یہ رہی کہ خاندان میں کسی کی طرف سے غلط الزام لگانے پر جھگڑا ہواگیا تھا۔ دوسری بات یہ ہے کہ وہ اپنے بچے سے پیار نہیں کرتے ہیں، میری بھی صحت کچھ صحیح نہیں ہے۔ براہ کرم، کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں تاکہ میں اپنا مسئلہ حل کرسکوں۔
1746 مناظر
Q.
کیا اذان کی دعا ہاتھ اٹھا کر مانگ سکتے ہیں؟
3206 مناظر
Q.
جنات اگر انسان پر چڑھ جائے اور کسی صورت میں آیات قرآنی سے یا تعویذ کے ذریعہ اس کو نہ چھوڑے اور اس کو تکلیف پہنچائے توکیا ایسی صورت میں جنات کو جلانا جائز ہے؟ جب کہ حدیث میں آتاہے کہ آگ کے ذریعہ اللہ تعالی کی مخلوق کو نہ جلاؤ ، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
28732 مناظر
Q.
شیخ کو پہلے میری بہت سی دعائیں۔ اور میں آپ تمام لوگوں کا شکریہ اداکرناچاہتا ہوں جو دارالعلوم دیوبند سارے عالم کے مسلمانوں کی عظیم الشان خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میری آپ سے التجا ہے کہ اس سائٹ کو اور مفید بنائیں تاکہ ہم جیسے لوگ اس سے دین اسلام کی معلومات حاصل کرسکیں۔ میرا ایک سوال ہے کہ کہ میں سعودی میں روزگار کے لیے کوشش کررہا ہوں۔ دو مہینے پہلے سعودی کے لیے ایک ویزا لگاتھا، لیکن میڈیکل کے لیے گیا تو سینے میں خرابی کہہ کر میڈیکل میں رد کردیا۔ میں دوبار ہ حیدر آباد میں سینے کے علاج کے لیے گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے کچھ خرابی نہیں بتائی اور میرا ویزا رکا ہوا ہے۔میں بہت پریشان ہوں۔ میری آپ سے گذارش ہے کہ کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں جس سے میں میڈیکل میں فٹ ہوجاؤں اور میر ا کام بن جائے۔
2187 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ نماز کے بعد باجماعت بلند آواز یا خاموشی کے ساتھ دعا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے یا نہیں؟
1973 مناظر
Q.
میں استخارہ کا صحیح طریقہ جاننا چاہتا ہوں۔ نکاح کے بارے میں نے کئی مرتبہ استخارہ کی نماز پڑھی ، لیکن کچھ سمجھ میں نہیں آتا، کیا یہ ایمان کی کمزوری کی وجہ سے تو نہیں؟
2278 مناظر
Q.
ہمارے گھر میں شادیوں کا مسئلہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہم لوگوں کو معاشی تنگی کا سامنا اور مجھے کچھ بیماری بھی ہے جس کا علاج کئی سال سے چل رہا ہے مگراب تک شفا نہیں ملی ہے۔ دعا کی درخواست ہے۔
1685 مناظر
Q.
میں پاکستان میں کام کررہا ہوں اور سعودی میں نوکری حاصل کرنا چاہتاہوں۔ برائے کرم مجھ کو اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے کوئی دعا اور وظیفہ بتائیں؟
2062 مناظر
First
Previous
60
61
62
63
64
Next
Last