عموماً میں پینٹ اور پائجامہ پہنتاہوں جو کہ لمبے ہوتے ہیں اور میرے ٹخنے سے نیچے ہوتے ہیں۔ تو کیا میں اپنے پتلون کو ٹخنے سے اوپر رکھنے کے لیے موڑ سکتاہوں؟ ایک نوجوان کہہ رہا تھا کہ ایک حدیث ہے جس میں کپڑا موڑنے سے منع کیا گیا ہے۔ برائے کرم میری مددکریں۔
( Jul 2, 2008 )احناف کے مطابق نماز پڑھتے ہوئے شلوار یا پینٹ کے پائچوں کو یا نیفوں کو اڑسانا یا موڑنا کیسا ہے؟ کیا پائچے اوپر رکھنے کا حکم نماز کے لیے خاص ہے یا ہر حالت میں ؟ اور جو تکبر سے نیچے نہ کرے بلکہ عام لباس جیسے اب ہوگیا ہے کہ عام طور پر پینٹ وغیرہ سے ٹخنے بند ہوتے ہیں پھر نماز میں لوگ ان کو موڑ کر اوپر چڑھا لیتے ہیں جو نفاست اور ادب کے خلاف بھی لگتا ہے کہ کسی دنیا دار کے سامنے بھی ایسے نہیں جایا جاتا، پھر اللہ کی بارگاہ میں حاضری کے وقت ایسا کرنا کیا صحیح ہے؟ اکثر مولوی حضرات سختی سے لازمی طور پرپائچہ موڑواتے ہیں اور نہ کرنے والوں کو لعن طعن کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ فقہ حنفی کے مطابق اس کا کیا حکم ہے؟
( May 26, 2008 )حضرت ہماری ایک عزیزہ اپنے نکاح یا شادی یا ولیمہ میں سفید لباس سنت کی نیت سے پہننا چاہ رہی ہیں کیا ان کا ایسا کرنا صحیح ہے جب کہ شادی میں سفید لباس پہننے کا رواج عیسائیوں میں ہے؟
( Jul 1, 2008 )میں جس کمپنی میں کام کر رہا ہوں وہاں اب ٹائی پہننا لازم کردیا گیا ہے، ویسے دل سے تو ایک دم نفرت ہے ٹائی پہننے سے، لیکن اس صورت میں کیا حکم ہے؟
( Jul 10, 2008 )محرم یا غیر محرم میں کالے کپڑے پہنا جائز ہے یا نہیں؟
( Jul 9, 2008 )کیا ایک مٹھی سے کم کرکے داڑھی کتروانا یا منڈانا گناہ کبیرہ ہے؟ کیا ایک مٹھی تک داڑھی رکھنا واجب ہے؟ داڑھی منڈھا یا ایک مٹھی سے کم کرکے کتروانے والے کی اذان او راقامت کا کیا حکم ہے؟ ان کی اقتداء میں نماز تراویح پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
( Jul 2, 2008 )کیا پینٹ شرٹ پہننا جائز ہے؟ کیا ہر وقت ٹخنہ ننگا کرنا لازمی ہے؟ کیا ٹوپی پہننا بھی ضروری ہے یا نہیں؟
( Jul 10, 2008 )کیا اسلام میں لباس کے لیے کوئی بندش ہے؟ کیا پینٹ شرٹ پہنا منع ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں۔
( Jul 7, 2008 )آپ نے ایک شخص کو جواب دیا ہے کہ آپ خاکستری بالوں کے لیے دوسرے رنگ کااستعمال کرسکتے ہیں خضاب لگانے کے علاوہ۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ دوسرے رنگ کون سے ہیں جوکہ استعمال کئے جاسکتے ہیں کیوں کہ تجارتی طور پر بہت سارے رنگ دستیاب ہیں، لیکن ہم نہیں جانتے ہیں کہ کون سا حلال ہے یا حرام۔ کیا کوئی پانی یا تیل ہے جو رنگ کو جذب کرلے یا کوئی دوسرا رنگ جو استعمال کیا جاسکتا ہو؟
( Jul 9, 2008 )کرتا پہننا سنت ہے یا مستحب یا کس درجہ میں ہے؟ (۲) مستورات کے جماعت میں جانے کے لیے کس شرط سے کامل ہونا ضروری ہے؟
( Jul 7, 2008 )پوری داڑھی رکھنا بہتر ہے یا پھر جب ایک مشت سے زیادہ ہوجائے تو کٹوادینا افضل ہے؟
( May 18, 2008 )کیا ٹائی پہننا جائز ہے؟
( May 26, 2008 )میرے ایک دوست کے بال سفید ہوگئے ہیں، کیا وہ اپنے بالوں میں کالی مہندی لگاسکتا ہے؟ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ کالی مہندی لگانا جائز نہیں ہے؟
( Apr 9, 2008 )اسلام میں شلوار اور قمیص کا کیا تصور ہے؟ کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں شلوار قمیص پہنی تھی؟ براہ کرم، حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں۔ (۲) حدیث میں آیاہے کہ جو قوم کسی غیر قوم کی مشابہت اختیار کرے گی تو گویا وہ انہی میں سے ہے۔براہ کرم، اس حدیث کی وضاحت کریں اور پینٹ شرٹ پہننے کے بارے میں قرآن و سنت کے حوالے سے بتائیں۔ (۳) داڑھی کاٹنے اور چھوٹی چھوٹی داڑھی رکھنے کا کیا حکم ہے؟
( Apr 3, 2008 )لڑکیوں کو پینٹ پہننے کی ممانعت کی علت بیان کریں، علت مردوں سے مشابہت کے علاوہ ہو اس لیے کہ اس سے تو پاجامہ، جیکٹ سب منع ہو جائے گا۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔
( Mar 18, 2008 )ایک غیر مسلم نے مجھ سے سوال کیاہے کہ عورت کے لیے مرد کی تقلید کرنا اور مرد کے لیے عورت کی تقلید کرنا ممنوع ہے، لیکن حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) لمبی زلف رکھتے تھے تو اس کے پیچھے کیا حکمت ہے؟ کیا یہ زنانہ اسٹائل کے تقلید کے زمرے میں نہیں آتاہے؟ براہ کرم، اس کا جواب دیں تاکہ میں اس کو مطمئن کرسکوں۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میں اس پر ایمان رکھتاہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی بھی قدم قابل اعتر اض نہیں ہے۔
( Mar 11, 2008 )داڑھی کا خط بنوانا ہے، یہ ہمیں دور نبوی یا خیر القرون میں کہاں ملتاہے؟ براہ کرم،باحوالہ جواب دیں۔
( Mar 3, 2008 )میری عمر ۲۸/ سال ہے، میر ی داڑھی اور سرکے کے اکثر بال خاکستری ہوگئے ہیں، میری شادی نہیں ہوئی ہے، کیا میں کالے رنگ کی ڈائی استعمال کرسکتاہوں۔ میں نے حنا استعمال کرنے کی کوشش کی مگر اس سے بالوں کی خاکستری نظر آجاتی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں مجھے مشورہ دیں۔
( Feb 2, 2008 )میرا ایک دوست کلین شیو ہے اس لیے وہ تکبیر نہیں کہہ سکتاہے۔ ایک شخص نے کہاہے کہ یہ مکروہ ہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔
میری داڑھی ہے، یہ تقریبا ڈھائی مشت لمبی ہے، میری فیملی کے کچھ افراد اور آفس کے رفقاء کہتے ہیں کہ یہ اچھی نہیں لگتی ہے، تم کو صرف ایک مشت داڑھی رکھنی چاہئے۔ میراسوال یہ ہے کہ: (۱) کیا اچھا لگنے کے لیے داڑھی کو چھوٹاکرناجائزہے؟ (۲) کچھ لوگوں کا کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں ایک شخص کی داڑھی چھوٹی کروادیا تھا کیونکہ اس کی داڑھی ایک مشت سے زیادہ تھی ۔ کیا یہ حوا لہ درست ہے؟
( Dec 2, 2007 )